جمعرات, 28 نومبر 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) سندھ کےآئندہ مالی سال کےلئےسات کھرب چالیس ارب روپے مالیت کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں7 کھرب 42 ارب کے بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے 142ارب روپےرکھے گئے ہیں۔تعلیم کیلئے ایک سو پچاس ارب سے زائد کی رقم رکھی ہےجس کی مدد سےسندھ بھرمیں نئےاسکول بھی تعمیرکئےجائیں گےجبکہ صحت کےلئے66 ارب روپےمختص کئےجانےکاامکان ہے۔ 
کراچی میں پانی کے مسائل کے حل کے لئےپانی کی فراہمی کیلئے2ارب 50 کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔ ایک ارب روپے نکاسی آب کا نظام بہتر بنانے کیلئے ہیں۔
روشنیوں کے شہر میں تین نئی بس سروس شروع کرنےکیلئے3ارب روپےبجٹ میں شامل ہیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ 
صوبےمیں نئےجیلوں کی تعمیر کیلئے بھی رقم رکھی گئی ہے۔صوبے کی سیکیورٹی اور امن و امان کیلئےبجٹ میں 62ارب روپےمختص کئے گئے ہیں

ایمز ٹی وی(کراچی) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2015 ءکے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل کے امتحانات میں 771 طلبہ شریک ہوئے ،597 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 174 طلبہ ناکام قرارپائے ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 77.43% فیصد رہا۔ایم بی بی ایس سیکنڈ پروفیشنل کے امتحانات میں 777 طلبہ شریک ہوئے ،517 طلبہ کامیاب قرارپائے جبکہ 260 طلبہ ناکام قراردیئے گئے کامیاب طلبہ کا تناسب 66.54% فیصد رہا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن)ہائر ایجوکیشن ٹائمز نےایشیائی یونیورسٹی رینکنگ جاری کردی ہے۔اس رینکنگ کےمطابق 100 جامعات میں جاپان کنگ آف یونیورسٹیز بن گیا۔19بیترین جامعات کےساتھ جاپان کی دی یونیورسٹی آف ٹوکیو نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔دی یونیورسٹی آف ٹوکیو نے ٹاپ23بہترین یونیورسٹیزکااعزازحاصل کیا۔جامان کی تمام یونیورسٹیز تعیلمی وتحقیقی حساب سےاول نمبر رہیں جبکہ "کےیوٹویونیورسٹی "نواں نمبر پر رہی۔ فہرست میں چین، سنگاپور، ہانگ کانگ اور جنوبی کوریا کی یونیورسٹیزبھی ٹاپ ٹین میں شامل رہیں جبکہ مکاؤکی جامعہ پہلی بارفہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی یے۔قابل ذکر بات یہ ہے پاکستان کی کوئی بھی یونیورسٹی ٹائمز ہائرایجوکیشن کی لسٹ میں جگہ نہیں بنا سکی ہے۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) سندھ ہائی کورٹ نےسابق صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہرالحق کی درخواست پر نیب و دیگر کو 22جون کےلئےنوٹس جاری کردئےہیں۔فاضل عدالت نےنیب حکام کودرخواست گزار کےخلاف کسی بھی قسم کی کاروائی نہ کرنےکی ہدایت بھی کی ہے۔جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے ہراساں کیےجانے کاخلاف درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزارنےاپنےوکیل کے توسط سےدرخواست میں ڈائریکٹرجنرل نیب کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیارکیاکہ ان کےدور میں محکمہ تعلیم میں ہونے والی بھرتیوں میںنیب کی جانب سےکاروائی کا آغازکردیاگیا ہےاور ان کو ہراساں کیا جارہاہے جبکہوہ پارلیمینٹیرین رہے ہیں اور ماضی میں بھی انہیں سیاسی انتقام کانشانہ بناتے ہوئےمقدمات قائم کئےگئےاور اب بھی ایسا ہی کیاجارہاہے،