ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں طلبہ وطالبات کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز ہونے والے مظاہرے میں سیکڑوں طلبہ و طالبات شریک تھے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ سینئر اور اہل اساتذہ کو برطرف کرنے کا فیصلہ فوری واپس لیا جایے۔فیسوں میں حالیہ اضافہ ناقابل برداشت ہے جسے وہ نامنظور کرتے ہیں۔
طلبہ کی جانب سے کئ روز سے جاری معمولی احتجاج نے گزشتہ روز طول پکڑلیا۔سڑک بند کردی جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ کو احتجاج ختم کرانے کے لئے پولیس طلب کرنا پڑی۔فیسوں میں اضافے کے حوالے سے جب یونیورسٹی انتظامیہ سے رابطے کی کوشش کی تو کلیدی عہردں پر فائز زمہ داران اس حوالے سے اپنا موقف دینے سے پہلو تہی کرتے رہے
ایمز ٹی وی(تعلیم) سندھ یونیورسٹی جامشورو کی جانب سے ایم اے پریویس اور فائنل ،ڈسنس ایجوکیشن 2014 ،بی ایڈ اور ایم ایڈ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔جبکہ جامعہ سندھ کی جانب سے فارمل ایجوکیشن پروگرام کے سالانہ امتحانات 2013 کے نتائج کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم اے پریویس میں 175 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے صرف 122 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے ، ناکام طلبہ میں 25 فیل جبکہ 4 امیدوار غیر حاضر تھے ۔جبکہ 24 امیدواروں کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیا گیا ہے ۔ ایم اے فائنل میں 143 امیدواروں نے حصہ لیا جس میں سے 62 امیدوار سیکنڈ جبکہ ا8 تھرڈ ڈیوسن سے پاس ہوئے ہیں جبکہ 5 امیدوار فیل اور 8 کے نتائج مختلف اسباب کی وجہ سے روک دیئے گئے ہیں
ایمز ٹی وی ﴿فارن ڈیسک﴾ اسپائیڈر مین جہاں ہالی ووڈ کے دماغوں کا ایک تخیلاتی خاکے پر مبنی کردار ہے وہیں اس سے مشابہت کی حامل چھپکلی خدائی تخلیق اور قدرت کا عظیم شاہکار ہے۔
افریقا کے جنگلات میں ایک ایسی چھپکلی پائی جاتی ہے جو قدرتی طور پر اپنے نیلے اور سرخ جسمانی رنگت کے باعث اسپائیڈر مین سے مشابہت رکھتی ہے۔فرضی ہیرو اسپائڈر مین کے ساتھ ساتھ چٹانو ں میں رہنے والی اس چھپکلی کی شہرت میں بھی بے حد تیزی سے اضافہ ہو اہے ۔افریقا کے شہر کینیا سے تعلق رکھنے والی اس چھپکلی کی عمر 15سال سے زیادہ ہوتی ہے جبکہ قد ایک فٹ تک بڑھتا ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) اُردو زبان و ادب کی ضخیم تاریخ جوکہ تین جلدوں پر مشتمل ہے :Histoire de la Litterature et Hindoustanie مذکورہ تاریخ سب سے پہلے ہندوستان میں اُردو اور انگریزی زبانوں میں نہیں بلکہ فرانسیسی زبان میں مشہور عالم فرانسیسی مستشرق گارسین دتاسی نے 1870ء اور 1871ء میں پیرس سے شائع کی تھی ۔اس ضخیم فرانسیسی تصنیف کا اُردو ترجمہ ایک جلد میں ”تاریخ ادبیات اُردو“ کے عنوان سے ایک فرانسیسی خاتوں لیلیان نازرو نے کراچی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی کی سند کے حصول کے لئے 1961ءمیں کیا تھا لیکن اس کی اہمیت کے باوجود یہ ترجمہ اب تک منصہ شہود پر نہیں آیا تھا۔چنانچہ اس ترجمہ کو اب ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر معین الدین عقیل نے اپنے مقدمے میں گارسین دتاسی کی علمی وتحقیقی خدمات پر روشنی ڈالی ہے۔اس ضخیم تصنیف کو پاکستان اسٹڈی سینٹر کراچی یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جعفر احمد نے اپنے پیش لفظ کے ساتھ سے شائع کیاہے جو اس سینٹر سے دستیاب ہے۔
ایمز ٹی وی ﴿سائنس اینڈ ٹیکنالوجی﴾ جاپان کے پروفیسر نے معذوروں کو چلانے اور کمزور کو طاقتور بنانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ چلنے پھرنے سے معذور افراد اور بھاری کام کرنے والے افراد کے لئے پر امید خبر آئی ہے جاپان سے، جہاں یونیورسٹی آف اسکوبا گریجویٹ اسکول کے پروفیسر نے ایسا روبوٹک سوٹ ڈیزائن کرلیا ہے، جسے پہن کر وہ شخص بھی سیڑھیاں چڑھنے کے قابل ہوگیا، جو 5سال سے اپنا پاؤں ہلانے کے قابل بھی نہ تھا، یہی نہیں اس سوٹ کو پہن کر کوئی کمزور شخص بھی ایک60 کلو وزنی شخص کو با آسانی اٹھا سکتا ہے۔
جاپانی پروفیسر نے یہ سوٹ 20سال کی محنت سے تیار کیا ہے۔ اس سوٹ میں لگے سینسرز دماغ سے ٹانگوں تک آنے والے سگنلز کو وصول کرتے ہیں اور پھر روبوٹک سوٹ، ٹانگوں کے پٹھوں کو حرکت دینے میں مدد دیتا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ روبوٹک سوٹ 2ہزار ڈالر فی مہینہ پر طلب گاروں کو دیا جارہا ہے۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلے میں خواتین کے درمیان فٹ بال میچز ہوئے جس کا فائنل الیکٹریکل اور مکینکل انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی ٹیموٰں کے درمیاں ہواجس میں الیکٹریکل کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے کامیابی حا صل کی ۔ وائس چانسلر پروفیسر احمد خالد نے فاتح ٹیم کو میڈلز اور ٹرافی دی۔
ایمز ٹی وی(ایجوکیشن)خیر پور میڈیکل کالج میں سال 2014ء اور 2015ء کے لیے ایم بی بی ایس پہلے سال کی پڑھائی شروع کردی گئی ہے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ کی صاحبزادی ڈاکڑ نفیسہ شاہ نے کلاسز کا دوپہر کو کالج میں پڑھائی شروع ہونے پر کیا۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکڑ مشیور عالم شاہ نے میڈیکل کالج آمد کے دوران ڈاکڑ نفیسہ شاہ نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے خیر پور کو بڑے میگا پروجیکٹ دئیے ہیں۔جن میں خیر پور میڈیکل کالج،ایگریکچر کالج،آئی ٹی کالج،اکنامک زون،وومین جیم خآنہ کلب اور دیگر اہم منصوبے شامل ہیں۔