کراچی : محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کاکہنا ہے کہ اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی زیادہ چھٹیاں ہوچکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کا فی الحال کوئی امکان نہیں تاہم نومبر کے اختتام پر این سی او سی کے اجلاس میں اس پر مزید بحث ہوگی۔
گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے کورونا کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہااسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے اور گرمیوں میں کم کردیں گے۔
واضح رہےاس سے قبل این سی او سی کے اجلاس میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے، اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تھی۔ اسکولوں سے متعلق ایک ہفتہ میں فیصلہ کریں گے، اسکولوں سے کورونا پھیلا تو سردیوں میں تعطیلات بڑھا دیں گے اور گرمیوں میں کم کردیں گے۔
لاہور: پنجاب یونیورسٹی کے تین پروفیسر ز دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کےمطابق اسٹینفورڈ یونیورسٹی کیلیفورنیاکی جاری کردہ دنیا کے بہترین محققین کی فہرست میں پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف سائنس ڈاکٹر محمد شریف ، ڈین فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر خالد محمود اورشعبہ ریاضی کے ڈاکٹر محمد اکرم دنیا کے بہترین 2 فیصد محققین میں شامل کئے گئے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی کے محققین کو اپنے تحقیقی مقالوں کی بین الاقوامی جانچ پڑتال کی بنیاد پر منتخب کیا گیا۔
عالمی درجہ بندی میں تمام شعبوں سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار محققین کو شامل کیا گیا،
لاہور: پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز نے صوبے بھر کے تعلیمی بورڈزکے تحت میٹرک اور انٹر امتحان 2021 کیلئے داخلہ شیڈول جاری کردیئے
پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق میٹرک کا امتحان 6 مارچ اور انٹر کا 7 مئی 2021 سے لیا جائے گا۔ سنگل فیس کے ساتھ رجسٹریشن 16 نومبر سے 10 دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ انٹرمیڈیٹ کی رجسٹریشن 4سے 28 جنوری تک سنگل فیس کے ساتھ ہوگی ۔
جاری کردہ مراسلے کے مطابق مقررہ تاریخ کے بعد داخلہ لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیا جائے گا اور شیڈول میں تبدیلی نہیں کی جائے گی ۔
لاہور: گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹیز چودھری محمد سرور کا میڈیکل کےطلبا کے ضمنی امتحانات کے معاملے پر اہم فیصلہ سامنے آگیا جس کے مطابق، کووڈ19 کے دوران امتحانات میں مشکلات کا سامنا کرنے والے طلبا و طالبات کواضافی موقع دیا جارہاہے ۔
جس کے مطابق آئندہ امتحانات میں شامل ہونے کا ایک اضافی موقع دینے کی منظوری دیدی گئی ہےاورتمام میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو ہدایت بھی جاری کردی گئی ہے ۔
اس حوالے سے گورنرپنجاب کاکہناہے طلبا کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے مستقبل میں بھی نقصان ہوگا۔
طلبا کی درخواست پر کورونا صورت حال کے پیش نظر گورنر پنجاب نے ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔
کراچی: وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی کی زیر صدارت گزشتہ روز جامعہ کراچی کے اکیڈمک کونسل کا اجلاس کلیہ فنون وسماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں داخلے برائے سال 2021 ء سے متعلق پالیسی کی منظوری دی گئی،داخلہ ٹیسٹ کے انعقاد اور طریقہ کار سے متعلق فیصلہ کرونا وائرس کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
اجلاس میں کووڈ 19 ہنگامی صورتحال کے تناظر میں پالیسی برائے آن لائن امتحانات،اسسمنٹ اینڈ ایویلیشن کی منظوری دی گئی بورڈ برائے کلیہ تعلیم اور ایڈوانسڈاسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ پر تین اراکین کی بحیثیت نمائندہ اکیڈمک کونسل تین سال کی مدت کے لئے نامزدگی کی منظوری دی گئی ۔
کلیہ تعلیم کے لئےشعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری ،شعبہ نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال، اور شعبہ ارضیات کی پروفیسر ڈاکٹر ارم بشیر جبکہ ایڈوانسڈاسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے لئے شعبہ بائیوکیمسٹری کے پروفیسر ڈاکٹرشاہ علی القدر،شعبہ فارماسیوٹیکس کے پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب اور شعبہ جینیات کے پروفیسر ڈاکٹر مقصود علی انصاری کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔الحاق کمیٹی پر ایک رکن کی دوسال کی مدت کے لئے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم کی نامزدگی کی منظوری دی گئی۔
ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کے اجلاس منعقدہ16 اور 22 فروری،28 مارچ،25 اپریل،31 مئی،25 جون،30 جولائی،03 ستمبر2019 ء اور23 جنوری،04 مارچ،07 مئی اور18 جون 2020 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی۔
سیکریٹری الحاق کمیٹی کے توسط سے وصول ہونے والے پرنسپل آرمی پبلک ڈگری کالج کے خط مورخہ 20 فروری 2020 ء کی روشنی میں کالج میں جاری بی بی اے چارسالہ پروگرام میں سال میں صرف ایک مرتبہ داخلے کی اجازت دی گئی اور نشستوں کو 30 سے بڑھاکرپچاس کرنے کی منظوری دی گئی۔
صدف طاہر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمیشن اینڈ کوآرڈینیشن (اے اینڈ سی) ڈویژن،ہائرایجوکیشن کمیشن کے ای میل مورخہ 12 اگست 2020 ء کے تحت ارسال کردہ انڈرگریجویٹ پالیسی 2020 ء کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں رئیس کلیہ تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ناصر سلمان،پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال،پروفیسر ڈاکٹر محمد حارث شعیب اور پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ سعید شامل ہیں جو اپنی سفارشات مرتب کرکے آئند ہونے والے اجلاس میں پیش کریں گے۔
معادلہ کمیٹی کے اجلاس منعقدہ 26 ستمبراور21 نومبر2019 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔بورڈ برائے کلیہ فارمیسی اینڈ فارما سیوٹیکل سائنسز کے اجلاس منعقدہ یکم اکتوبر 2020 ء کی روداد کی توثیق کی گئی۔اکیڈمک کونسل کے اجلاس منعقدہ 22 نومبر2019 ء اور خصوصی اجلاس05 جون 2020 ء کی رودادوں کی توثیق کی گئی
کراچی: صدرآل پاکستان پرائیویٹ ا سکولز فیڈریشن نے وزرائے تعلیم کانفرنس کے اعلامیہ کا خیرمقدم کرتےہوئے کاشف مرزا نے کہا ہے کہ کوویڈ میں 7.5کروڑطلباءکی تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہےوقت قلت کی وجہ سےموسم سرماتعطیلات نہیں ہونگی۔
انہوں نے مزید کہا ہےتعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست تک کرنےکی تجویزمستردکرتے ہیں اقوامِ متحدہ،یونیسف،یونیسکووعالمی بینک کی ایڈوائزری کےمطابق کورونا کے خدشات میں بھی اسکولز کھلے رکھے جائیں،بند کرنے سے نقصانات زیادہ ہیں۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے ثابت کیا ہےکہ طلباءتعلیمی اداروں میں مکمل محفوظ ہیں پرائیویٹ اسکولز SOPs پر مکمل عمل کر رہے ہیں۔SOPs پر عملدرآمد کیلئے50ارب روپے چاہیے، فوری ادا کیے جائیں۔
صدرکاشف مرزانےبڑھتے ہوئےکرونا کیسز کی وجہ حکومتی نااہلی اور سیاسی اجتماعات و جلسے کوقراردیتے ہوئے شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی اجتماعات و جلسوں سے کرونا پھیلنےاور کروڑوں پاکستانیوں کو جان کا خطرہ ہے۔ وزیراعظم،چیف جسٹس،آرمی چیف اور NCOC غیر قانونی سیاسی اجتماعات و جلسوں کا نوٹس لیں اور رکوائیں۔سیاسی اجتماعات و جلسےحکومتی پالیسی وNCOC کے فیصلوں کی تحضیک ہے۔
انہوں نے مزید کہاہے کہ اسکولزکو بند کرنے کی افواہوں پر کان نہ دھریں، ماسک پہنیں اور SOPs پر لازمی عمل کریںسول سوسائٹی وحکومت ملکرSOPs کو یقینی اور بچوں کو محفوظ بنائےبچوں کی تعلیم،صحت وتحفظ اولین ترجیح،کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔
کراچی: اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کے چیئرمین ندیم مرزا نے بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کا فیصلہ بد نیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اٹیچرز اور بچوں کی زندگی خطرے میں ڈالی جا رہی ہےفیسوں کی وصولی کے لئے زبردستی اسکول کھلے رکھے جا رہے ہیں
وزراء تعلیم پرائیویٹ اسکول مالکان کے دباؤ میں آ کر فیصلے کررہےہیں۔
انہوں نےکہاہے کہ این سی او سی سے فوری طور پر تعلیمی اداروں کی بندش کا اعلان کرے
مری : کوہسار یونیورسٹی مری کے سنڈیکیٹ کی پہلی میٹنگ صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز، ایم این اے صداقت علی عباسی اور وائس چانسلر ڈاکٹر ندیم عباسی کی زیرِ صدارت ہوئی۔
اجلاس میں قوانین کی منظوری اور داخلے کرنیکی اجازت دی گئی صوبائی وزیر راجہ یاسر سرفراز نے کہا کہ ان شاء اللہ کوہسار یونیورسٹی کو ملک کی بڑی یونیورسٹیز کی صف میں شامل کروائیں گے۔
، ادارہ کے تعلیمی معیار پر کوئی کسر نہیں رکھی جائیگی،صداقت علی عباسی نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا سب سے بڑا خواب اپنے حلقے میں تعلیمی ادارے بنانا تھا۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ فی الحال تعلیمی ادار بند نہیں کئے جارہے کورونا کیسز کی صورتحال کا مزید جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میںاین سی او سی نے بین الصوبائی وزرا تعلیم فورم کو کورونا وائرس کے پھیلاو پر ملکی، ریجنل اور بین الاقوامی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی
▪
سیکرٹری نیشنل ہیلتھ سروس نے بھی اپنی سفارشات بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کو پیش کیں صوبائی وزرا نے اپنے متعلقہ صوبوں کی، ایجوکیشن سیکٹر کی صورت حال سے فورم کو آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےکہا ہے کہ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس میں آج چھٹیوں یااسکولوں کی بندش کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس 23 نومبر پیر کو 11 بجے دوبارہ میٹنگ کرے گی۔سیکرٹری ہیلتھ نے سفارش کی کہ تمام وزرا اگلی میٹنگ سے قبل اپنے متعلقہ ہیلتھ اتھارٹیز سے مشاورت کر کے اپنی سفارشات تیار کریں23 نومبر پیر کو سردیوں کی تعطیلات اور اسکولوں کی بندش کے حوالے سے حتمی فیصلہ ہوگا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود آج بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کی مشاورت اور سفارشات این سی سی میں پیش کی جائیں گی جسکی صدارت وزیر اعظم عمران خان کریں گے۔
اسلام آباد: صوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میںوزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے اہم اعلان کرتے ہوئےکہا ہےکہ پنجاب میں اسکولوں کی بندش سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
COVID 19 کی صورتحال کا مزید جائزہ لینے کے لئے اگلی میٹنگ 23 نومبر ، 2020 پیر کو ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا ہےکہ ابھی کے لئے کوئی فوری فیصلہ نہیں تمام اختیارات پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے