بی ایم ڈوبلیوکےشوقین افراد کےلئے خوشخبری، کمپنی نے گاڑیوں اور موٹر سائیکل کے بعد اسکوٹر بھی تیار کرلیں
اس کمپنی نے گزشتہ روز اپنا " الیکٹرک کانسیپٹ اسکوٹر ڈیفینیشن سی ای 04 متعارف کرادیاہے۔ یہ اسکوٹر دلچسپ ٹیکنالوجیز سے بھرپور ہے اس میں اسکیٹ بورڈ جیسے چیسز کو استعمال کیا گیا جبکہ بیٹری پیک چلانے والے کے پیروں کے نیچے ہوگا۔
موٹر کو وہیل کے قریب نصب کیا گیا ہے اور چونکہ بجلی سے چلتا ہے تو اس میں فیول ٹینک نہیں ہوگا، جس کی وجہ سے کمپنی کو اسے پتلا رکھنے میں مدد ملی۔
اس اسکوٹر میں ایک 10.25 انچ کی اسکرین موجود ہے جو چلانے والے کے اسمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے ایک خاص لباس بھی تیار کیا گیا ہے جو اسکوٹر چلانے والے کو تحفظ فراہم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
کمپنی اس لباس میں روشنیوں کے اضافے کا ارادہ بھی رکھتی ہے تاکہ اسے دور سے دیکھا جاسکے جبکہ جیکٹ کی جیب میں وائرلیس فون چارجر کا اضافہ کیا جاسکے۔
اسٹوریج کمپارٹمنٹ سیٹ اور بیٹری پیک کے درمیان ہے جہاں ہیلمٹ اور دیگر سامان کو رکھا جاسکتا ہے۔
، جو فی الحال صارفین کی رسائی سے دور ہوگا۔
تاہم کمپنی کی جانب سے اس کی تیکنیکی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں، جیسے اسکوٹر ایک بار چارج ہونے پر دور تک سفر کرسکے گا۔
تاہم کمپنی کا کہنا تھا کہ جن افراد نے اس اسکوٹر کو چلایا انہوں نے مختصر فاصلے ساڑھے 7 میل روزانہ سفر کیا۔
مگر کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ یہ اسکوٹر پروڈکشن تک پہنچے گا مگر کب تک، یہ بھی واضح نہیں اور نہ ہی قیمت کے بارے میں کچھ بتایا گیا ہے۔
مگر یہ حیران کن نہیں ہوگا کہ اس کی قیمت 10 ہزار ڈالرز کے ارگرد ہو۔
پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی میں اساتذہ کے ہاتھوں طالبات کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر گورنر خیبر پختونخوا نے انکوائری کا حکم دے دیا۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی طالبات کا ادارے میں ہراسمنٹ واقعات کے خلاف احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے گورنر انسپکشن ٹیم کو شفاف انکوائری کی ہدایت کرتے ہوئے 3 دن میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا۔
گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ہراسانی کے واقعات کسی صورت برداشت نہیں کر سکتا، ہراسانی میں ملواث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، اسلامیہ کالج سمیت تمام اعلی تعلیمی جامعات میں طالبات کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، اپنی بچیوں کی عزت و وقار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔
گزشتہ دنوں اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی طالبات نے ادارے میں ہراسمنٹ واقعات کیخلاف وائس چانسلر کے دفتر کے باہر احتجاج کیا جس میں طلباء بھی شریک ہوئے۔ مظاہرین نے یونیورسٹی انتظامیہ اور اساتذہ کیخلاف نعرے بازی کی۔
مظاہرین نے کہا کہ اساتذہ پرچوں کی چیکنگ اور تحقیقی مقالوں کے دوران طالبات کو ہراساں کرتے ہیں، کالج میں انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو کوئی تحفظ نہیں دیا جارہا، انہوں نے اسلامیہ کالج میں زیر تعلیم طالبات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نےمیڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے وفاق اور سندھ کے درمیان تنازع سے متعلق کیس کا 6 صفحات پر مشتمل مختصر فیصلہ سنادیا جس کے مطابق پاکستان میڈیکل کمیشن کےتحت 15 نومبر کو شیڈول انٹری ٹیسٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔
ایم بی بی ایس کا ٹیسٹ صوبہ لےگا یا وفاق معاملہ حل نہ ہو سکاعدالت نے 15 روز میں اکیڈمک بورڈ اور اتھارٹی بنانے کا بھی حکم دیا اور کہا کہ اکیڈمک بورڈ 10 دن میں سلیبس میں خامیوں کاجائزہ لے کر اسے از سر نو تیار کرے۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پاکستان میڈیکل کونسل (پی ایم سی) کے تیارکردہ سلیبس سے کنفیوژن پھیلا ، اکیڈمک بورڈ ٹیسٹ ، امتحانی اسٹرکچر اور سلیبس کاازسرنوجائزہ لےگا، اکیڈمک بورڈ ملک بھر کے طلبہ کیلئے یکساں سلیبس تیار کرے، سلیبس نئی قائم ہونے والی اتھارٹی تیار کرے گی نئے قانون کے تحت نیشنل میڈیکل اتھارٹی کا قیام ضروری تھا، اتھارٹی کیلئے مستقل ارکان کا تعین کیا جائے۔
خیال رہے کہ سندھ کی 5جامعات اور طلبہ نے یکساں ٹیسٹ کا قانون چیلنج کیا تھا جبکہ پاکستان میڈیکل کونسل کے تحت 15 نومبر کو انٹری ٹیسٹ کی تاریخ مقرر تھی۔
کراچی: ایم پی اے سندھ اسمبلی نند کمارنے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج انٹری ٹیسٹ مؤخرکرنے کی استدعا کردی۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے سندھ اسمبلی نند کمار نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھاہے کہ اقلیت برادری ہندوؤں کی دیوالی 14 نومبر کو منائی جارہی ہے جبکہ پاکستان میڈیکل کمیشن کی جانب سےمیڈیکل اور ڈینٹل کے ایڈمشن ٹیسٹ 15 نومبر کو ہونےہیں جن نے سے اقلیت برادری سے تعلق رکھنے والے طلباو طالبات کو مشکلات کا سامنا ہوجائے گا،
اس لئے وزیر اعلیٰ سندھ سے درخواست ہے کہ پی ایم سی سے رابطہ کرکے سندھ اسمبلی کی قرارداد کے مطابق ٹیسٹ مؤخر کرانے کیلئے کردار ادا کریں۔
کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی نےایم اے پرائیویٹ کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان کردیا۔
جامعہ اردو کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق ایم اے پرائیویٹ کے امتحانی فارم 10نومبر سے 20 نومبر صبح 9 سے شام 7 بجے تک آن لائن جمع کرائے جا سکتے ہیں
آن لائن فارم جمع کرانے کے لئے لنک پر کلک کریں https://fuuast.edu.pk/private/voucher/login
کراچی :فریئر ہال لائبریری میں منعقدہ سی ایس ایس کارنر کلاس سے خطاب کرتے ہوئےمیٹروپولیٹن کمشنر افضل زیدی نے کہا ہے کہ
مستقبل میں کسی بھی شعبے میں شمولیت اختیار اور کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی صلاحیتوں کو جاننا اور ان سے آگاہ ہونا انتہائی ضروری ہے اس حوالے سے کیا جانے والا درست فیصلہ اور سخت محنت ہی کامیابیوں سے ہمکنار کرسکتی ہے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی نے طلبہ و طالبات کے لئے سی ایس ایس کارنر قائم کرکے اپنی نوعیت کا پہلا کامیاب تجربہ کیا ہے جس سے بڑی تعداد میں ذہین طلبہ و طالبات استفادہ کررہے ہیں۔
اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کلچر اینڈ اسپورٹس خورشید شاہ بھی موجود تھے ۔ میٹروپولیٹن کمشنر نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی شہر کے حوالے سے جہاں اپنی دیگر ذمہ داریوں کو نبھا رہی ہے وہیں طلبا کو آگے لانے کے لئے ایسے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں جن سے طلبا کو مستقبل میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لئے سہولت میسر ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ جو افراد سی ایس ایس کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ بلدیہ عظمی کراچی کی جانب سے شروع کئے گئے سی ایس ایس کارنر سے استفادہ کریں اور مستقل مزاجی کے ساتھ سخت محنت کرتے ہوئے سی ایس ایس امتحانات کی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے ،ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ایسے ذہین لوگوں کو درست رہنمائی کے ساتھ صحیح سمت میں سفر کرنے اور آگے بڑھنے کا موقع دیا جائے ۔
کراچی : شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو کورونا کے کیسز کے بعد 20روز کے لئے بند کردیا گیا ہے
انتظامیہ نے شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی دوبارہ کھولنے کے لئے 26نومبر کو اجلاس طلب کرلیا ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیبسٹ فیکلٹی اراکین میں کورونا وائرس کے کیسز سامنے آئے تھے
جس کے بعد انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر فزیکل کلاسز بند کردی گئی ہیں جبکہ آن لائن کلاسز لی جارہی ہیں ۔
زیبسٹ انتظامیہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ادارے میں صرف دو فیکلٹی اراکین میں کورونا مثبت آیا تھا۔
اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث تعلیمی اداروں میں مثبت کیسز کا تناسب بڑھ رہا ہےجسے روکنے کی ضرورت ہے
وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں کورونا وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےسخت اقدامات تجویز کرتے ہوئے بڑے عوامی اجتماعات پر پابندی کی سفارش کی ہے۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ بیماری میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے لہذا زیادہ خطرے والے علاقوں میں پابندیاں بڑھائی جائیں۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات پیشگی شروع کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی تاہم 16 نومبر کو وفاقی وزیر تعلیم این سی او سی میں صوبائی وزرائے تعلیم کے ساتھ ملاقات کریں گے، مشاورتی مباحثے کے بعد سفارشات صوبوں کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔
بین الصوبائی وزرا ءتعلیم کانفرنس کاخصوصی اجلاس
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے باعث این سی او سی نے ایک بار پھر ملک میں بڑے اجتماعات پر پابندی کی تجویز دی ہے، ملک میں تیزی سے بڑھتے کورونا کے مثبت کیسز کے باعث زندگیاں بچانے کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
کراچی: انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئر مین (آئی بی سی سی) نے دستاویزات کی تصدیق کے لئے ون ونڈو آپریشن کی پیش کش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ طلباء اور ان کے والدین کی سہولت کے لئے وزیر تعلیم شفقت محمود کی خصوصی ہدایت پر اٹھائے جانے والے خصوصی اقدامات کا ایک حصہ ہے۔
اس مقصد کے لئے ، چیئر مین سکریٹری ڈاکٹر غلام علی ملیہ کی انٹر بورڈ کمیٹی نے ٹی سی ایس کے ساتھ کسی ونڈو آپریشن کے تحت کسی بھی ٹی سی ایس سنٹر میں طالب علم کی سہولت کے لئے معاہدے پر مہرلگائی۔
380 سے زائد شہروں اور 850 قصبوں میںطلبا اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
وفاقی وزیر کی ہدایت پرسیکرٹری تعلیم طلبہ کی سہولت کے لئےحرکت میں آگئے۔
اسلام آباد: تعلیمی اداروں میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئےوفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےبین الصوبائی وزرا ءتعلیم کانفرنس کاخصوصی اجلاس بلالیا۔
بین الصوبائی وزرا ءتعلیم کانفرنس 16 نومبر صبح 11 بجے ہوگی۔
تعلیمی اداروں میں کورونا وائرس کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔