پیر, 25 نومبر 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمزٹی وی (اسلام آباد) ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل سے منظوری لیں گے، موجودہ حکومت کے دور میں اب تک 154 کنویں کھودے گئے اور 50 نئی دریافتیں ہوئی ہیں۔ بدھ کو کولاچی بلاک میں تیل وگیس کی تلاش کا لائسنس جاری کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں 500 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 34 ہزار بیرل یومیہ تیل کا اضافہ ہوا، ملک کے اندر تیل کی یومیہ پیداوار 1 لاکھ بیرل سے بڑھ گئی اور یہ سب سے زیادہ پیداوار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران 103 کنوئوں کی کھدائی کی گئی اور تیل و گیس کی 28 دریافتیں ہوئیں جبکہ 43 لائسنس جاری کیے گئے، اس کے علاوہ پٹے پر 14 اجازت نامے جاری کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی درآمد مارچ میں شروع ہو جائے گی، اس سلسلے میں چار پانچ کمپنیوں سے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوگرا ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس کے بعد ہم نے اس معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا فیصلہ کیا جس کا مقصد ایل پی جی کی قیمتوں کو باضابطہ بنانا ہے۔

ایمز ٹی وی ( کراچی) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں افغان بستی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم ملزمان نے سادہ کپڑوں میں ملبوس 2 افراد پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی شناخت پولیس اہلکاروں کی حیثیت سے ہوئی، اورنگی میں کٹی پہاڑی کے قریب بھی ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ لیاری کے علاقے بغدادی میں فائرنگ سے ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔ اس کے علاوہ لانڈھی کے قریب بھینس کالونی کے نالے سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔