اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ہفتے کےلئے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لئے بند رکھنےکا فیصلہ کیا ہے ۔
ملک بھر میں 8فروری کو عام انتخابات کے موقع پر تعلیمی اداروں میں لگاتار 8چھٹیاں ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کیلئے 8 فروری کو پولنگ ہو گی، اس موقع پر تعلیمی ادارے 4فروری کو سنڈے،5فروری کو کشمیر ڈے اور 6سے10فروری تک عام انتخابات کی چھٹیاں ہونگی اور11فروری کوپھر سنڈے کی وجہ سےپر بند تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اس طرح 8چھٹیوں کے بعد 12فروری کو تعلیمی ادارے کھلیں گے
لاہور: پنجاب بورڈ نےانٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی۔
پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین محمد عدنان خان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کی روشنی میں انٹرمیڈیٹ فرسٹ اینول 2024 امتحان کے داخلہ فارم جمع کرانے کی نئی تاریخوں کااعلان کیاگیا ہے۔
اب طلبا و طالبات اپنا داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ 30 جنوری تک بورڈ آفس بھجوا سکتے ہیں، ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 7 فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 12 فروری مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد: بین الاقوامی اسلامک یونیورسٹی کو اسلام آباد میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیش نظر 26 جنوری تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسلام آباد کے کئی تعلیمی ادارے سکیورٹی کے پیش نظر آج دوسرے روز بھی بند ہیں، گزشتہ روز وفاقی دارالحکومت کی کئی جامعات اور کالجز سمیت بہت سے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے۔
اسلام آباد میں انتخابات اور پریس کلب پر دھرنوں کے باعث سکیورٹی پہلے ہی سخت ہے، اس کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اور اطراف کے علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن جاری ہے۔
دوسری جانب نگران وزیراطلاعات مرتضٰی سولنگی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی ادارے بند نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں کوئی خطرہ ہوگا تو بچوں اور شہریوں کی حفاظت کی خاطر ریاست اپنی ذمے داری نبھائے گی۔
گوگل کروم دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے جسے بیک وقت کروڑوں صارفین استعمال کرتے ہیں
گوگل کروم میں بیشتر صارفین بیک وقت متعدد ٹیبز اوپن کرلیتے ہیں اور اکثر اس میں مطلوبہ ویب سائٹ تلاش کرنے میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
مگر کئی بار غلطی سے لوگ اس ٹیب کو ہی کلوز یا بند کر دیتے ہیں جس پر انہیں کام کرنا ہوتا ہے یا اسے پڑھنا ہوتا ہے، ایسا ہونے سے کافی جھنجلاہٹ ہوتی ہے۔
خوش قسمتی سے اگر آپ غلطی سے کسی ٹیب کو بند کر دیتے ہیں تو اسے ری اوپن کرنا بہت آسان ہے۔
Ctrl + Shift + T شارٹ کٹ
کروم میں غلطی سے بند ہو جانے والے ٹیب کو ری اوپن کرنے کا آسان اور تیز ترین طریقہ ہے۔
اگر کوئی سائٹ غلطی سے بند ہوگئی ہے تو فوری طور پر Ctrl، Shift کو دبا کر T پر کلک کریں۔ایسا کرنے پر گوگل کروم پر سب سے آخر میں بند ہونے والا ٹیب ری اوپن ہو جائے گا۔
اگر آپ مسلسل T دباتے رہیں گے تو اس سے پہلے بند ہونے والی ویب سائٹس بھی اس شارٹ کٹ سے اوپن ہو جائیں گی۔
یہ واضح رہے کہ یہ شارٹ کٹ گوگل کروم کے انکوگینٹو موڈ پر کام نہیں کرتا۔
ماؤس کے ذریعے ٹیب ری اوپن کرنے کا طریقہ
اگر آپ کی بورڈ کو چھوئے بغیر بند ہونے والی ویب سائٹ دوبارہ اوپن کرنا چاہتے ہیں تو ماؤس سے بھی یہ کام کیا جا سکتا ہے۔
اس کے لیے ماؤس کرسر کو براؤزر کے اوپر موجود خالی جگہ پر رکھ کر رائٹ کلک کریں اور وہاں ری اوپن کلوزڈ ٹیب کے آپشن کا انتخاب کریں۔
ایسا کرنے سے سب سے آخر میں بند ہونے والا ٹیب اوپن ہو جائے گا۔
براؤزنگ ہسٹری چیک کریں
اگر آپ کسی ایسے مخصوص ٹیب کو اوپن کرنا چاہتے ہیں جس کو کچھ دیر پہلے بند کیا ہو تو اس کے لیے براؤزر ہسٹری میں جائیں۔
کی بورڈ پر Ctrl+H شارٹ کٹ سے آپ کروم براؤزر ہسٹری اوپن کر سکتے ہیں۔
براؤزنگ ہسٹری ڈیٹ یا گروپ کی شکل میں تقسیم کی جاتی ہے۔اگر آپ بائی ڈیٹ کے ذریعے ہسٹری کو دیکھتے ہیں تو وہاں نظر آنے والے ویب لنکس وقت کے مطابق نظر آتے ہیں۔بائی گروپ آپشن کے استعمال پر سرچ ٹرمز کے مطابق چند منفرد ویب لنکس نظر آئیں گے۔
لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب اور نامزد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے متحرک ہوگئے
محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیےپی سی بی کے سی ای او سلمان نصیر کو ملاقات کے لیے بلا لیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں سلمان نصیر بورڈ اور کرکٹ امور چلانے سمیت نامزد بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دیں گے۔ محسن نقوی اپنی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد باقاعدہ چارج سنبھالیں گے
لاہور: پی ڈی ایم اے نے موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ ظاہر کردیاہے۔
پنجاب صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہےکہ موسم سرما کی بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کا خطرہ بڑھ رہا ہے اور ملک بھر میں شدید خشک سردی ہے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دسمبر کے بعد جنوری بھی بغیر بارش اور برفباری کے گزرنے کے قریب ہے جس سے خشک سردی سے کئی خطرات لاحق ہیں۔
دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
اس کے علاوہ کالام منفی 7 ، گلگت اور استور منفی 6، چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ منفی 3 ، چکوال منفی 2، اسلام آباد 2، پشاور اور بنوں3، لاہور، ملتان،ڈیرہ غازی خان 5، سکھر، مٹھی، سرگودھا 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
علاوہ ازیں پاک افغان سرحدی علاقوں میں پارہ نقطہ انجماد سے 7 درجے نیچےگرگیا ہے۔
لاہور: عذرا ناہید میڈیکل کالج اورعذراناہید ڈینٹل کالج لاہورنے پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجزکی تیسری سلیکشن لسٹ میں داخل ہونے والے امیدواروں کیلئے اہم ہدایات جاری کردی۔
22 جنوری 2024 ء کو جاری کی گئی لسٹ میں شامل امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہےکہ پرائیویٹ سیکٹر میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کی تیسری سلیکشن لسٹ میں نئے داخل ہونے والے امیدوار اپنے اپنے متعلقہ کالجز میں 25 جنوری 2024ء تک فیس جمع کروا کر جوائننگ دیںگے۔
تاہم وہ امیدوار جو ذرا ناہید میڈیکل کالج اور عذرا ناہید ڈینٹل کالج لاہور میں داخل ہوئے ہیں وہ اپنی ٹوکن فیس مبلغ دس لاکھ روپے کا چالان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے اس پورٹل سے ڈاؤن لوڈ کر کے جہاں انھوں نے داخلے کیلئے اپلائی کیا
تھا۔ مقررہ تاریخ یعنی 25 جنوری 2024 تک بینک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ میں لازمی جمع کروائیں۔
کالج فیس جمع کروانے کے بعد امیدواروں کو ان کا لجز میں جوائننگ کے لیے رپورٹ کرنا ہوگا۔ مندرجہ بالا دونوں کا لجز کی جانب سے جوائنگ لینے سے انکار پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں جوائننگ دینا ہوگی۔ یادر ہے کہ تیسری لسٹ میں داخل ہونے والے امیدواروں کے لیے فیس جمع کروانے اور جوائننگ دینے کی آخری تاریخ 25 جنوری 2024 ء ہے۔
ایسے امیدوار جو تیسری لسٹ میں اپ گریڈیشن کے بعد بھی عذرا ناہید میڈیکل کالج یا عذرا ناہید ڈینٹل کالج لاہور میں ہی موجود رہے ہیں ان کے لیے بھی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں آکر مقررہ تاریخ تک جوائننگ دینا لازمی ہے۔ البتہ ان سے دوبارہ کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔
وہ امیدوار جو دیگر کا لجز سے عذرا ناہید میڈیکل کالج لاہور یا غذ را ناہید ڈینٹل کالج لاہور میں اپ گریڈ ہوئے ہیں ان کے لیے بھی لازمی ہے کہ وہ پہلے ان کا لجز میں جو ائنگ دیں اور وہاں سے انکار کی صورت میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں
جو ائنگ دیں۔ ان امیدواروں کی ادا کردہ فیس پچھلا کالج فی الحال ٹرانسفر نہیں کریگا۔
دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مین ون ڈےٹیم آف دی ایئر 2023 کا اعلان کردیا
ٹیم آف دی ایئر 2023 میں کوئی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکا۔
بھارت کے روہت شرما کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے جب کہ کپتان سمیت 6 کھلاڑی بھارت کے ہیں۔
روہت شرما کے علاوہ ٹیم آف دی ایئر میں ویرات کوہلی، شبمن گل، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی کو شامل کیا گیا ہے۔
ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔
کراچی: آواز انسٹیٹیوٹ آف میڈیا اینڈ مینجمنٹ سائنسز نے شعبہ ابلاغ عامہ، بیچلرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن، شعبہ ویژول اسٹڈیز ، کمپیوٹر سائنس اور سافٹ انجینئرنگ تعلیمی سال 2024 میں داخلہ لینے والے طلبا وطالبات کے لئے تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔
تعارفی تقریب میں ریکٹر پروفیسر ڈاکٹرنصرت ادریس،فیکلٹی ممبرز ، چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر علی نیئر موجود تھے۔
آواز انسٹیٹیوٹ کی ریکٹرپروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے طلبا و طالبات کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج آپکی زندگی کا ایک اہم دن ہے اور آج سے آپ نے اپنی زندگی کے ایمز کی جانب پہلا قدم رکھدیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ اپنے چار سالہ تدریسی پروگرام کے دوران انتھک محنت کریں گے اور چار سال بعد اپنے کیریئر کا آغاز کریں گے۔
اس موقع پر بورڈ آف ڈائریکٹر ڈاکٹر علی نیئر نے کہا کہ میں نوجوانوں کو تہہ دل سےخوش آمدید کہتا ہوں اور چاہتاہوں کہ آپ ان چار سالوں میں انتھک محنت سے اپنا تعلیمی سیشن پورا کریں۔
اس موقع پر نئے طلبا وطالبات پرجوش نظر آئے اور کہا کہ اپنے روشن مستقبل کےلئے ایمز کا انتخاب ہمارے لئے مفید ثابت ہوگا۔
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے متنازع نتائج کا معاملہ پر انٹربورڈ کا دورہ کیا۔
اس دورے کا مقصدمیٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات نے متنازعہ نتائج کو زیرِ غور لانا تھا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کمشنر کراچی چیئرمین انٹر بورڈسلیم راجپوت سے ملاقات کی۔
گورنرسندھ نے کراچی کے طلباءکو فیل کئے جانے کے معاملہ پرکمشنر کراچی /چیئرمین سے معاملہ کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے شفاف تحقیقات کا حکم دےدیا۔
انہوں نے کہا کہ طالب علموں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی نیز انہوں نے چیئرمین بور ڈ سےاسکروٹبی فیس نہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی دس دن میں ان بچوں کے پیپر کی مکمل اسکروٹنی کریں گےاسکروٹنی کا عمل شفاف ہوگا ،جس کی غلطی ہوگی وہ اس کو قبول کریں گےمیرا وعدہ ہے تمام طلباء سے کہ میں ناانصافی نہیں ہونے دوں گاآپ سب کےلیے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کراچی کے66% بچوں کو فیل کردیا گیا یہ سندھ کی تعلیم پر سوالیہ نشان ہے
میں نے یہاں بورڈ کے عہدےداروں سے ملاقات کی ہے جبکہ آج اس معاملے پر پیرنٹس فیڈریشن کے چئیرمین سے پہلی مرتبہ بات چیت کی
انہوں نے کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ معاملے کی حقائق پتہ چلیںاسی فیصد ریزلٹ جن طلباء کا آتا رہا ہے ان کی ڈیٹیل چئیرمین پیرنٹس فیڈریشن کمشنر کراچی کو دیں گے