اسلام آباد: پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا حکومت کے اشتراک سے صوبے بھر میں علم کی روشنی پھیلانے میں مصروف ہیں۔
خیبرپختونخوا میں پاک فوج کا "علم ٹولو دا پارہ" یعنی (تعلیم سب کےلیے) پروگرام کے تحت 9 پائلٹ پراجیکٹس پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا گیا، پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو علم کے زیور سے آراستہ کر کے ملکی ترقی و خوشحالی میں حصہ دار بنانا ہے۔
پروگرام کے تحت درہ آدم خیل، مہمند، تیراہ، حسن خیل، کرم، جانی خیل، ٹانک، سراروغہ اور انگور اڈہ میں نو پائلٹ پراجیکٹس پر کام شروع کیا گیا، 15 اکتوبر2023 کو شروع ہونے والے پروگرام کے ابتدائی مرحلے میں فروغ تعلیم کیلئے مختلف امور پر کام کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق اب تک 4 ہزار سے زائد بچے اور بچیاں اس پروگرام سے مستفید ہو چکے ہیں، اس کے علاوہ چار مختلف سنٹرز میں 500 سے زائد بچیاں ڈیجیٹل سکلز کے کورسز بھی کر رہی ہیں، اس پروگرام کے تحت 24 غیر فعال سکولوں کو بھی فعال کیا گیا ہے۔
ایڈلٹ لرننگ پروگرام کے تحت 250 ایڈلٹس کو مختلف کورسز میں تربیت دی جا رہی ہے۔
اسی طرح کمپوزٹ یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر نصابی عمل سے مرحلہ وار تربیت دی جا چکی ہے، علم کے حصول کے اس عمل کو ہر بچے تک پہنچانے کیلئے پاک فوج تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گی۔
لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر اور پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں قومی ٹیم سیریز جیتنے گئی ہے، ایک میچ ہارنے سےکچھ نہیں ہوتا، ہم بطور قوم بہت جلدی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔
شاداب خان نے کہاکہ وہ جنوری کے پہلے ہفتے تک فٹ ہو جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں کپتان شاداب خان نے کہا کہ ابرار کافی عرصے سےکرکٹ کھیل رہا ہے،کام کی زیادتی کی وجہ سے ہمارے اسپنر انجری کا شکار ہو رہے ہیں۔
کرکٹر شاداب خان نے یہ بھی کہا کہ شاہین کافی عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ کھیل رہے ہیں اس لیے ردھم میں آنے میں وقت لگتا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے کہا کہ قومی ٹیم میں سب میرے دوست ہیں، پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو ٹکر دیں گے۔
اسلام آبادـ : محکمہ صحت نے ملک بھر میں گزشتہ ہفتے کے دوران چھ نئے کورونا وائرس کے کیسز رپورٹ ہونے کی تصدیق کردی۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کے اشتراک کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتےمثبت کیسز کا تناسب 0.16 فیصد رہا
کورونا وائرس سے کسی موت کی اطلاع نہیں ملی جبکہ 3,674 کوویڈ 19 ٹیسٹ کیے گئے
دریں اثنا، وزارت برائے قومی صحت کے عہدیدار نے کہا کہ حکومت نے کوویڈ 19 کے کسی بھی ذیلی قسم سے نمٹنے کے لیے ملک بھرمیں سرحدی اور صحت کی خدمات کے کردار کو مضبوط کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں سمیت ملک کے تمام داخلی راستوں پر نگرانی کا نظام موجود ہے۔ تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی تیز رفتار جانچ اور اسکریننگ ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی 90 فیصد آبادی پہلے ہی کوویڈ 19 کی ویکسین حاصل کر چکی ہے۔
انٹر بورڈ کو آرڈی نیشن کمیشن کےتحت پہلی دوروزہ کانفرنس منعقد کی گئی۔
کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزراء تعلیم نے شرکت کی۔۔ صوبائی وزرا نے محمد علی جناح یونیورسٹی میں انٹر بورڈ کو آرڈی نیشن کمیشن کی پہلی دوروزہ کانفرنس کی میزبانی پر صدر ڈاکٹر زبیر شیخ کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پرنگراں وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین نے کہا ہے کہ شعبہ تعلیم میں بہت اصلاحات کی ضرورت ہے، بچے کی اسسمنٹ کے لئے مروجہ طریقہ کار میں تبدیلی کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ لوگ کہتے ہیں کہ شعبہ تعلیم میں کام نہیں ہوتا ایسا نہیں ہے ،شعبہ تعلیم اکیڈمک کی سطح پر بہت کام ہوا ہے تاہم انتظامی معاملات خراب ہیں رعنا حسین نے مزید کہا کہ اسمنٹ پر کام نہ ہونے میں رکاوٹ ہمارا پرانا تعلیمی نصاب ہے
انٹر بور ڈ کو آرڈیشن کمیشن کی دو روزہ کانفرنس میں چیئر مین خیبر پختو نخوا اور چیئر مین کوئٹہ بورڈز نے وزرا کو دستاویزی تجاویز پیش کیں۔
نگراں وزیر تعلیم بلوچستان ڈاکٹر قادر بخش بلوچ نے کہا کہ پاکستان میں امتحانی بورڈز صرف طلبا کو ترجیح دیتے ہیں، امتحانی نظام کو بہتر نہیں کرتے نہ ہی کسی بھی بورڈ میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ طلبا کی صلاحیت اور انفرادیت کو پہچان سکے۔ پورے نظام تعلیم میں طلبا ہماری پروڈکٹ ہے، ہمارے اسسمنٹ پروڈکٹ میں کہیں نہ کہیں کمی ضرور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کے اسمنٹ سے پہلے ان کی کریکٹر بلڈنگ پر توجہ دی جائے، کریکٹر سرٹیفکیٹ دینے سے پہلے حقیقی معنوں میں کردار کا جائزہ لیا جائے۔
دوروزہ کانفرنس کے آخری روز مختلف سیشن میں نصاب تعلیم میں بہتری کے لئے تجاویز بھی دی گئیں۔ آخر میں ڈاکٹر زپیر شیخ نے مہمانوں میں شیلڈ تقسیم کی۔
کرچی: اقراءیونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالرمنہاج اکرام کے تحقیقی مقالے کا دفاع30دسمبر 2023ءکوہوگا۔
کراچی ( )فیکلٹی آف بزنس ایڈمنسٹریشن اقراءیونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر منہاج اکرام کے تحقیقی مقالے کا دفاع بروزہفتہ30دسمبر2023ءسہ پہر3 بجے بمقام ORIC اقراءیونیورسٹی مین کیمپس میں منعقد ہوگا۔
جس میں متعلقہ مضمون کے اساتذہ ، اسکالرز اور طلباءو طالبات شرکت کریں گے۔
منہاج اکرام نے ڈاکٹر منور جاوید کے زیر نگرانی اپنا تحقیقی مقالہ مکمل کیا۔
منہاج اکرام کا مقالہ ایچ ای سی قواعد کے مطابق بین الاقوامی ماہرین سے پہلے ہی منظور ہوچکا ہے۔
کراچی: محکمہ موسمیات نےکراچی میں آئندہ 3 روز تک موسم خشک اور رات میں خنک سے سردرہنے کا امکان ظاہر کردیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق کراچی آج بھی بلوچستان کی یخ بستہ ہواؤں کے زیراثر ہے،جبکہ دن بھر خنک ہوائیں چلنے اور رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہیں۔
شہرِقائد میںآج صبح کم سے کم پارہ 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کی فضاوں پر ہلکی دھند بھی چھائی رہی، حد نگاہ کم ہوکر 4 کلومیٹر رہ گئی تھی۔
لاہور: قومی کرکٹ بورڈ جونیئر سلیکشن کمیٹی کےچیئرمین سہیل تنویر نےانڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2024 کے لیے پاکستان انڈر 19 اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
15 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے
انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کا آغاز19 جنوری سےسائوتھ افریقامیں ہوگاجو 11فروری تک جاری رہے گا۔15رکنی اسکواڈ میںعلی اسفند، علی رضا، احمد حسن، امیر حسن،عرفات منہاس، اذان اویسکو شامل کیا گیا ہے
جبکہ ہارون ارشد، خبیب خلیل، محمد ذیشان نوید احمد، شاہ زیب خان، شمائل حسین ،محمد ریاض اللہ اورعبید شاہ ٹیم کا حصہ ہونگے۔
سعد بیگ کپتانی کے ساتھوکٹ کیپرکے فرائض بھی انجام دیں گے۔
اس موقع پر چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی سہیل تنویر نے کہا کہ میں جنوبی افریقہ کے لیے اسکواڈ میں جگہ بنانے والے 15 کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ اس متوازن ٹیم میں ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی صلاحیت اور صلاحیت موجود ہے
اسکواڈ میں شامل کھلاڑی 28 دسمبر 2023 سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے جو 6 جنوری 2024 تک لاہور میں ہوگا۔
کراچی: بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علومجامعہ کراچی میں پروفیسر فرزانہ شاہین کی صدارت میں فیکلٹی کے اجلاس میں اہم فیصلےکئے گئے۔
اجلاس میں کہا گیاہے کہ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)،جامعہ کراچی، اپنے طلبہ و طالبات اور تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف کے لیے ایک کیفے ٹیریا تعمیر کرے گا تاکہ ریسرچ اسکالر سمیت ادارے سے جڑے ہوئے تمام افراد کا نہ صرف قیمتی وقت بچایا جاسکے بلکہ اُنھیں طعام کی اچھی سہولت فراہم کی جاسکے، ادارے کے تمام افرادکے لیے قوانین کی پاسداری لازمی ہے، تمام فیکلٹی ممبرز طالبِ علموں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹڈیز کی وقت پر تکمیل کے لے مشترکہ کوشش کریں گے، طالبِ علم ہمارا مستقبل ہیں اُن سے بڑھ کر کوئی نہیں۔
اس اجلاس میں فیکلٹی نے بھرپور تعداد میں شرکت کی جس کا مقصدبہتر حکمت عملی ترتیب دینے، انتظام کی مناسب نگرانی اور ادارے کے بہترین مفاد کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اُٹھانا تھا۔
اجلاس میں یہ طے ہوا کہ طالب علموں کوبہتر رہاشی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھی بین الاقوامی مرکز میں موجود ہاسٹل کی سہولت کو مزید بہتر بنایا جائے گااور طالبِ علموں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹڈیز کی وقت پر تکمیل سے متعلق تمام دیرینہ تعلیمی، انتظامی اور مالی مسائل حل کیے جائیں گے۔
اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹر فرزانہ شاہین نے کہا کہ کوئی چیز طالب علموں سے زیادہ اہمیت کی حامل نہیں ہے کیونکہ طالب ِ علم ہمارا اثاثہ ہیں۔ انھوں نے کہا طالبِ علموں کے ایم فل اور پی ایچ ڈی اسٹڈیز کی وقت پر تکمیل کو یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے تاکہ اسکالر ز کا قیمتی وقت بچایا جاسکے، انھوں نے کہا ادارے کے تمام افراد بشمول فیکلٹی، اسٹاف اور طالب علموں کے لیے ضروری ہے کہ وہ لازمی طورپر ادارے کے قوائد و ضوابط کی پاسداری کریں۔ اجلاس میں فیکلٹی ممبران نے ادارے سے متعلق دیگر تعلیمی اور انتظامی مسائل پربھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے الحاق شدہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس، کامرس، آرٹس، ہوم اکنامکس گروپس،خصوصی امیدواروں اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن و میڈیکل ٹیکنالوجی کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدواروں کیلئے انرولمنٹ فارم جمع کروانے کی تاریخوں میں بروز پیر 8 جنوری 2024ءتک توسیع کا اعلان کردیا ہے۔
انٹربورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکشن کے مطابق گورنمنٹ کالجوں اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے طلباء اپنے انرولمنٹ فارم8جنوری 2024ء تک تک اپنے تعلیمی اداروں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ یہ فارم بروز منگل 9تا 11جنوری 2024ء تک انٹربورڈ کے متعلقہ سیکشن سے ضروری تصدیق کے بعد جمع کروادیں۔
یاد رہے کہ رواں سال محترم وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت کے مطابق تمام گورنمنٹ کالجز اور ہائرسیکنڈری اسکولوں کے طلباء کی انرولمنٹ فیس معاف کردی گئی ہے، لہٰذا گورنمنٹ تعلیمی اداروں کے طلباء بغیر کسی فیس کے انرولمنٹ فارمز اپنے کالجوں اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں جمع کرواسکتے ہیں۔
نئی دہلی: بھارت کی مودی سرکار نے مسلمان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ہزار سے زائد مدارس کو اسکولوں میں تبدیل کردیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست آسام میں ایک ہزار 281 مدارس کو ” ماڈل انگلش اسکولز” میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ بی جے پی کی انتہا پسند حکومت کا کہنا ہے کہ سرکاری پیسے سے مذہبی تعلیم نہیں دی جاسکتی۔
آسام کے ڈائریکٹر آف ایلیمنٹری ایجوکیشن کے دفتر سے جاری حکم نامہ میں تمام سرکاری اور سرکاری امداد یافتہ مدارس پر پابندی لگا دی گئی ہے اور اور مڈل اسکول مدارس کو فوری طور پر عام اسکولوں میں تبدیل کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
آسام میں 1934 میں مدرسوں کی تعلیم کو ریاستی تعلیمی نصاب میں شامل کیا گیا تھا اور اسی سال مدرسہ بورڈ بھی تشکیل دیا گیا تھا ہم متعصب ریاستی حکومت نے 12 فروری 2021 کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے مدرسہ بورڈ تحلیل کردیا تھا۔