منگل, 03 دسمبر 2024


قانون نافظ کرنے والو کی کاششوں سے گلگت بلتستان میں امن و امان بحال ہوا ہے

گلگت:وزیراعلیٰ گلگت حافظ حفیظ نے کہا ہے کے حکومت اور قانون نافظ کرنے والو کی کاششوں سے گلگت بلتستان میں امن و امان بحال ہوا ہے۔اس کوشش میں علمائے کرام اور سول سوسائٹی کا کرداد بھی قابل تعریف ہے۔انہوں نے مزید کہا کے اس امن و امان اور بھائی چارگی کے ماحول کو قائم رکھنے کے لیے ہم سب کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ امن وامان کی وجہ سے گلگت بلتستان میں سیاحوں کی بڑی تعداد آرہی ہے ۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی گلگت کا دورہ کیا اور گلگت بلتستان کے امن وامان کے حوالے سے صوبائی حکومت کے اقدامات کی تعریف کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے امن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شہر خموشاں منصوبے کے تحت سکردو میں ایک ہزار کنال زمین قبرستانوں کیلئے دی گئی ہے۔ گلگت میں بھی شہر اس منصوبے کے تحت قبرستانوں کیلئے زمین فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا چہلم کے بعد نئی اسمبلی بلڈنگ کا باقاعدہ افتتاح کیا جائے گااس کے علاوہ ڈاکٹروں کی مستقلی کے حوالے سے بل اسمبلی میں پیش کیا جائے گا جس میں مختلف شعبوںمیں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز اور سابق حکومتوں نے جنہیں ٹرمینٹ یا ڈسمس کیا ہے ان کو دوبارہ ملازمت دینے کے حوالے سے بھی قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لیا جائے گا۔گلگت بلتستان آرڈر2018 کے تحت کونسل کامن انٹریسٹ اور تمام آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی لازمی قرار دی گئی ہے جس کی سمری وفاقی حکومت کو ارسال کی جاچکی ہے۔
وزیر اعظم پاکستان سے حالیہ ملاقات میں بھی گلگت بلتستان آرڈر2018کے تحت آئینی اداروں میں گلگت بلتستان کی نمائندگی کو جلد از جلد یقینی بنانے پر بات ہوئی ہے صدر پاکستان سے بھی ملاقات میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی بات کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے ڈپٹی سپیکر جعفر اللہ خان، صوبائی وزراءڈاکٹر محمد اقبال، اورنگزیب ایڈووکیٹ ودیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment