ایمز ٹی وی (سڈنی) (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی دریافت فاسٹ بولر سلمان ارشار نے اآسٹریلوی کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بولنگ سے سب کو حیران کردیا۔
اآسٹریلیا کی سیکنڈ گریڈ کرکٹ میں مقامی ہاکس بری کرکٹ کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے سلمان ارشار نے اپنی فتح گر کارکردگی دکھاتے ہوئے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جس میں ان کی ہیٹ ٹرک بھی شامل تھی۔سلمان نے 9 اوورز میں 50 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جس کی بدولت ان کی ٹیم ہاکس بری نے رینڈوک پیٹرشام کو 93 رنز سے شکست دے دی۔
سلمان اب تک ہاکس بری کی جانب سے 5 سیکنڈ ڈویڑن میچز کھیل چکے ہیں اور محض 12.95 کی اوسط سے 22 کھلاڑیوں کو آوٹ کرکے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔خیال رہے کہ سلمان ارشار کو پی ایس ایل فرنچائز لاہور قلندرز نے اپنے ایمرجنگ ٹیلنٹ پروگرام کے تحت کشمیر سے منتخب کیا تھا اور وہ فروری میں شروع ہونے والے پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی بھی نمائندگی کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان ارشاد نے کہا کہ لاہور قلندرز نے انہیں کشمیر کی وادی سے پی ایس ایل کے اسٹیج تک پہنچادیا جس پر وہ بے حد خوش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز کی مینجمنٹ نے انہیں بہت اعتماد دیا ہے اور پی ایس ایل میں وہ اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔سلمان ارشاد نے بتایا کہ پی ایس ایل ٹیم میں منتخب ہونے کے بعد انہیں پورے کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جس نے اس دن کو ان کیلئے سب سے خوشگوار بنادیا ہے۔