Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(کراچی) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے مغوی صاحبزادے اویس شاہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس میں مغوی کا فون 72

گھنٹوں بعد آن ہوا جسے سیکیورٹی اداروں نے ٹریس کرلیا۔ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اویس شاہ کا فون اغوا ہونے کے بعد 72 گھنٹے بعد آن ہوا جسے سیکیورٹی اداروں نے ٹریس کیا تو فون کی لوکیشن خیبرایجنسی ظاہر ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ مغوی اویس شاہ کا فون صرف 6 منٹ تک آن رہا جس کے بعد اسے دوبارہ بند کردیا گیا جب کہ فون خیبرایجنسی کے علاقے میں آن ہوا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ مغوی کا فون آن کرنا تفتیشی اداروں کو گمراہ کرنے کی سازش بھی ہوسکتی ہے تاہم اس حوالے سے مزید معلومات اکٹھا کی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ اویس شاہ کو 20 جون کی دوپہر کراچی کے علاقے کلفٹن میں شاپنگ مال کے باہر سے اغوا کیا گیا جس میں 4 مسلح افراد نے اویس شاہ کو اسلحہ کے زورپر یرغمال بنایا اور گاڑی میں ساتھ لے گئے جب کہ عینی شاہدین کے مطابق گاڑی پر سبز رنگ کی نمبر پلیٹ لگی تھی۔ وزیراعظم نے اویس شاہ کے اغوا کا نوٹس لیا ہے جب کہ اس حوالے سے چیف جسٹس پاکستان نے بھی سندھ حکومت کو مغوی کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے

ایمز ٹی وی(صحت)برطانیہ میں کئے جانے سروے میں جنوری 2000 سے مارج 2013 تک 25 ہزار سے زائد اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کا جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ شادی شدہ افراد میں دل کے دورے کے بعد زندہ رہنے کی شرح بلند ہوتی ہے۔ مطالعے سے ثابت ہوا کہ کنوارے اور اکیلے رہنے والے افراد کے مقابلے میں شادی شدہ افراد میں دل کے دورے سے بچ جانے کی شرح 14 فیصد زیادہ ہوتی ہے ، شاید اس کی وجہ یہ ہے کہ لوگ اکیلے پن میں ذیادہ اداس اورخود کو بے آسرا محسوس کرتے ہیں اوراس دوران ان کا ذہن بٹ نہیں پاتا جس کی وجہ سے ان میں سوچنے کی عادت بھی زیادہ ہوتی ہے۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ شادی شدہ افراد کنوارے اوراکیلے رہنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے صحت یاب ہوتے ہیں۔

    • ایمزٹی وی(کوئٹہ)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بالائی علاقوں میں آج بھی ابر کرم برسے گا ۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی جبکہ گزشتہ روز کی موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے مختلف حادثات میں 4 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ ، کچلاک ، قلات ، ژوب اور لولارائی میں آج بھی بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ جائے گا۔ جبکہ صوبے کے میدانی علاقوں میں بھی مطلع آبر الود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب کوئٹہ میں گزشتہ روز مون سون کی پہلی بارش سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ۔ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد شہر کی سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرتی رہیں جبکہ سول ہسپتال اور نشیبی علاقے بھی زیر آب آ گئے ۔ بارش کے باعث مخلتف واقعات میں 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دس زخمی ہوئے تاہم آج سول ہسپتال سے پانی نکال لیا گیا ہے اور شہر میں بھی صورتحال بہتر دکھائی دے رہی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں ساٹھ ملی میٹر جبکہ ژوب اور لولارائی میں 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے

ایمز ٹی وی(صحت)کھجورمیں بے شماراقسام کے وٹامنزاورمعدنیات پائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے کھجورکو توانائی فراہم کرنے کا ذریعہ بھی مانا جاتا ہے جب کہ اس میں بہت سی بیماریوں کے لیے شفا بھی موجود ہے، کھجور میں موجود بہت سے معدنیات انسانی جسم کے لیے انتہائی اہم ہیں لہذا ہم آپ کوکھجور کے وہ طبی فوائد بتارہے ہیں جن سے آپ اب تک لا علم تھے ۔ قبض کے مرض کے لیے؛ قبض کی شکایات بہت سے لوگوں رہتی ہے اور اس بیماری سے نجات کے لیے طرح طرح کے جتن کرتے ہیں لیکن طبی ماہرین کے مطابق کھجور کا استعمال قبض کی شکایات کو دور کرتا ہے لہذا کھجوروں کو رات بھر پانی میں بھگو کررکھیں اور صبح نہار منہ اس کو کھالیں۔ مظبوط ہڈیوں کے لیے؛ کھجور میں شامل معدنیات کی وجہ سے اس کو ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے انتہائی اہم غذا مانا جاتا ہے کیونکہ کھجور میں شامل معدنیات جس میں میگنیشم، کاپر اور میگنیس شامل ہوتے ہیں جو ہڈیوں کی مضبوطی اور نشونما کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ بالخصوص بوڑھے افراد جن کی ہڈیاں عمر کے ساتھ ساتھ کمزور ہونا شروع ہوجاتی ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں۔ الرجی سے بچاؤ کے لیے؛ کھجوروں کا ایک اہم فائدہ اس میں موجود سلفر ہے جو کہ دوسری غذاؤں میں آسانی کے ساتھ نہیں پایا جاتا لہذا جو افراد موسمیاتی الرجی کا شکار ہوتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجور کا استعمال کریں۔ 2002 میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق آرگانک سلفر ایسے تمام لوگوں کے انتہائی مفید کے جنہیں موسمیاتی الرجیزکا سامنارہتاہے جب کہ امریکا میں تقریباً 23 ملین افراد اس مرض کا شکار ہیں۔ وزن میں اضافے کے لیے؛ کھجور پروٹینز اور وٹامنز سے بھرپور غذا ہے، ایک کلو کھجور میں تقریباً 3 ہزار کیلوریز پائی جاتی ہیں لہذا ایسے افراد جو اپنا وزن بڑھانا چاہتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ کھجوروں کا استعمال کریں۔ صحت مند دل کے لیے؛ اگر چاہتے ہیں کہ آپ کا دل ہمیشہ توانا اور صحتمند رہے تو آپ کو کھجور کا استعمال شروع کردیناچاہیے کیونکہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھجور کا استعمال کمزور دل کے لیے انتہائی مفید ہے جب کہ تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کھجور سے دل کے دورے سمیت دیگر امراض پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے۔

ایمز ٹی وی(صحت)ماہرین طب ماہرین کا کہنا ہے کہ افطارکے وقت بیسن کی بنی اشیا نقصان دہ ہوسکتی ہیں شدیدگرمی میں بیسن پیٹ کے امراض میں مبتلا کرسکتا ہے افطار میں گھر کی بنی کچی لسی اور گھر کے مشروبات پینا مفید ہے کھانے میں زود ہضم اور ہلکی غذائیں استعمال کی جائیں افطار میں تلی ہوئی مرغن غذاؤں سے سے پیٹ خراب ہوسکتا ہے بیسن کی بنی اشیا زیادہ نہ کھائی جائیں ماہرین طب کے مطابق اتوار کوشدید گرمی میں روزے داروں کی اکثریت کوسر درد اور چکر آنے کے ساتھ قے کی بھی شکایات ہوئی ہے۔

ماہرین طب نے کہا ہے کہ گرمی کے موسم میں پسینہ زیادہ خارج ہونے سے جسم میں نمیکیات کی کمی ہوجاتی ہے۔ لہٰذا جسم میں نمیکیات کی مقدار کو برقرار رکھنے کیلیے افطار میں گھرکے مشروبات اور لیموپانی اور لسی پینا انتہائی مفید ہوتا ہے افطار میں بیسن کی بنی اور تلی اشیا کھانے سے پیٹ کے امراض لاحق ہوسکتے ہیں لہٰذا افطار میں گھرکے مشروبات اور لیمو پانی پینا چاہیے دوپہر میں شدید گرمی، حبس اور لوکی وجہ سے جسم میں پانی کی شدید کمی سے ڈی ہائیڈریشن کی شکایات بڑھ رہی ہیں ماہرین طب نے کہا ہے کہ لیموں کا شربت پینے جسم کے ضایع ہونے والے نمکیات بحال ہوجاتے ہیں افطار اورسحری میں ہلکے کھانے کھائیں جائیں مرغن اور تیز مصالحے دار کھانوں سے تیزابیت ہوجاتی ہے چٹ پٹی چاٹ ، آلو چنے،گول گپوں سے اس موسم میں اجتباب کیا جائے۔

ایمز ٹی وی(صحت)آسٹریلیا کے ماہرین نے بعض ممالیوں کوڈائریا کے علاج میں انناس کو کامیابی سے استعمال کیا ہے جس سے امید پیدا ہوئی ہے کہ انناس نے انسانی بیکٹیریا کو شکست دی جاسکتی ہے۔ میلبرن کی لاٹروبے یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق اینٹی بایوٹکس کا اندھا دھند استعمال ان بیکٹیریا کو ہرطرح کی دوائیوں سے مزاحم بنارہے ہیں اور ڈاکٹر بھی بے دریغ اینٹی بایوٹکس تجویز کررہے ہیں اس طرح بیکٹیریا بدل کر ’’سپر بگس‘‘ بنتے جارہے ہیں۔

ماہرین کا خیال ہے کہ پوری دنیا میں جراثیم بہت چالاکی سے خود کو بدل کراینٹی بایوٹکس کو بے اثر کررہے لیکن انناس میں موجود اہم اجزا اس جنگ میں فتح دلاسکتےہیں۔ حال ہی میں شائع ہونے والے ایک سالہ سروے میں کہا گیا ہے کہ 2050 تک اینٹی بایوٹک سے مزاحمت والے جراثیم اور بیکٹیریا سے مرنے والوں کی تعداد سالانہ ایک کروڑ سے تجاوز کرسکتی ہے۔ اس لڑائی کو جیتنے کے لیے ہمیں یا تو نئی اینٹی بایوٹکس بنانی ہیں یا پھر ایسے قدرتی اجزا دریافت کرنے ہیں جو ہمیں ان ڈھیٹ جراثیم کے مقابلے میں فتح دلاسکیں۔

ماہرین کے مطابق انناس میں پائے جانے والے 3 اینزائم سے جانوروں کی آنتوں میں موجود بیکٹیریا کو ختم کرکے ڈائریا کا علاج کیا گیا ہے اور اس طرح ڈائریا سے علاج کی ایک نئی راہ کھل سکتی ہے۔ ماہرین کی جانب سے ان 3 اینزائم کو مجموعی طور پر ’’بروملین‘‘ کہا گیا ہے اور یہ اب سے 80 برس قبل دریافت ہوئے تھے۔

ایمزٹی وی (کھیل) دفاعی چیمپئن کو دفاعی حکمت عملی لے ڈوبی۔ یورو فٹ بال کپ میں اٹلی نے اسپین کو دو صفر سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ کوارٹر فائنل میں اٹلی کا مقابلہ ورلڈ چیمپئن جرمنی سے ہو گا۔ پیرس میں اسپین اور اٹلی کی مضبوط ٹیمیں پری کوارٹر فائنل میں مدمقابل ہوئیں۔ اسپینش سائیڈ کو دفاعی حکمت عملی کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔ تینتیسویں منٹ میں جارجیو کیلینی نے گول کرکے اٹلی کو برتری دلائی۔ اطالوی گول کیپر نے اسپین کو مقابلہ برابر کرنے کا موقع نہیں دیا اور کئی یقینی گول بچائے۔ فاتح سائیڈ کی جانب سے دوسرا گول ایکسٹرا ٹائم میں پیلے نے سکور کیا۔ اٹلی نے دفاعی چیمپئن اسپین کو دو صفر سے شکست دی۔ کوارٹر فائنل میں اٹلی کا سامنا ورلڈ چیمپئن جرمنی سے ہو گا۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ اور سیکنڈ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے 2016 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ۔امتحانات میں کل 280 طلبہ شریک ہوئے ،239 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا۔

ایمزٹی وی (کھیل) پاکستان اور انگلینڈ ویمن ٹیموں کا تیسرا ون ڈے ٹاؤنٹن میں کھیلا گیا ۔ انگلش ٹیم نے 4 وکٹوں پر 366 رنز بنائے ۔ ٹامی بیومونٹ نے آؤٹ ہوئے بغیر 168رنز کی اننگز کھیلی ۔ کپتان ثناء میر نے دو شکار کئے۔ جواب میں قومی ٹیم 45 ویں اوورز میں 164رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔ وکٹ کیپر سدرہ نواز 47 سکور کیساتھ نمایاں رہیں۔ انگلش باؤلر کتھرائن برنٹ نے 5 وکٹیں اڑائیں۔ 202 رنز کی بھاری فتح کسیاتھ انگلینڈ نے گرین شرٹس کیخلاف کلین سویپ بھی مکمل کر لیا ۔ پاکستان ویمن ٹیم تینوں ایک روزہ میچوں میں پورے پچاس اوورز کھیلنے میں بھی ناکام رہی۔

ایمز ٹی وی(صحت)اسپتالوں کی رینکنگ کے عالمی ادارے ’’رینکنگ ویب آف ورلڈ ہاسپیٹل‘‘ نے سرکاری اسپتالوں کی رینکنگ جاری کی ہےجس کے مطابق پاکستان کا کوئی اسپتال بھی دنیا کے ساڑھے5 ہزار بہترین اسپتالوں میں بھی شامل نہیں جب کہ جنوبی ایشیا کے 20 بہترین اسپتالوں میں بھارت کے 19 اور بنگلا دیش کا اسپتال شامل ہے تاہم پاکستان کا ایک اسپتال بھی ان ٹاپ ٹونٹی میں شامل نہیں ہے۔ عالمی سطح پر جاری کردہ اس رینکنگ میں پاکستان کے لیے انتہائی شرمندہ کر دینے والی صورتحال ہے اور پاکستان کا بہترین پمز اسپتال بھی دنیا میں 5 ہزار 911 نمبر پر ہے۔

ویب آف ورلڈ ہاسپٹلز کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق اسلام آباد کا پمز اسپتال پاکستان کا سب سے بہترین اسپتال ہے جس کے بعد لاہور کا جناح اسپتال اچھے اسپتالوں میں شامل ہے جب کہ سروسز اسپتال تیسرے نمبر پر ہے۔ رینکنگ کے مطابق پاکستان میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لحاظ سے چوتھا نمبر پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا ہے۔

واضح رہے کہ ادارہ کی جانب سے یہ درجہ بندی اسپتال میں موجود سہولیات، میڈیکل ایکوپمنٹ، اسپیشلسٹس کی تعداد، صفائی کے معیار سمیت اس بات پر دی جاتی ہے کہ اسپتال کے ساتھ کتنے اسکالرز تحقیق کر رہے ہیں جب کہ یہ رینکنگ اس قدر اہمیت کی حامل ہے کہ عالمی بینک، عالمی ادارہ صحت اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک اسی کی بنیاد پر گرانٹس اور فنڈز جاری کرتے ہیں۔