Wednesday, 20 November 2024

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)ورنڈ ٹری کو پاکستانی ادارے پاشا ٹیک انکیوبیٹر کی سرپرستی حاصل ہے۔ ونڈرٹری نے 1074 ٹیموں میں سے 15 نمائندہ ٹیموں میں جگہ بنائی تھی۔ تمام ٹیموں نے دنیا بھر سے اس مقابلے میں حصہ لیا تھا۔ اس مقابلے کےلیے رواں برس کے شروع میں درخواستیں وصول کی گئیں۔ Wondertree2 ونڈر ٹری نے خصوصی بچوں کے لیے ایسے ورچوئل گیمز متعارف کروائے جس میں مائیکروسافٹ کینکٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔ ان گیمز کا مقصد بچوں کی گھروں میں جسمانی تھراپی کو یقینی بنانا تھا۔ ان گیمز کے بنانے میں نامور سائیکولوجسٹس اور خصوصی تعلیم والے اساتذہ کی رہنمائی حاصل تھی۔ ونڈر ٹری نے اس سے قبل پاشا آئی سی ٹی ایوارڈز2015 بھی حاصل کیا تھا اور پاکستان کی ایپکٹا 2015 میں نمائندگی کی تھی۔

سائنس اور ٹیکنالوجی کےذریعے عالمی جدت، گسٹ ، ایک بین الاقوامی مقابلہ ہے جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی موضوعات پر ابھرتی ہوئی معیشتوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کرتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی)ہونہار انجینیرز کی چودہ رکنی ٹیم نے ایک سال کے کم عرصے میں یہ شاہکار گاڑی تیار کی ہے، جو آسڑیلیا اور امریکا سمیت درجن بھرملکوں سے مقابلہ کرے گی۔ NED Formula Car Race PKG 29-0600 حکومت نے تو مدد نہیں کی البتہ نجی شعبے کی امداد سے طلباء اٹلی جائیں گے۔ این ای ڈی یونیورسٹی کے طلبہ کی تیار کردہ کار میں انجینیر عائشہ نے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اپنی نوعیت کے منفرد اِس عالمی مقابلے میں گاڑیوں کو معائنے کے سخت عمل سے گزارا جائےگا۔

ایمز ٹی وی(صحت)پمز کے سینئر ڈاکٹر وسیم خواجہ نے ”اے پی پی“ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ افطاری اور سحری کے اوقات میں کم از کم 8 سے 10 گلاس پانی اور دوسرے دیگر مشروبات کا استعمال کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ صحت مند غذا میں چاول، براﺅن بریڈ، دودھ، لسی اور دہی وغیرہ شامل ہیں، افطاری کے دوران بالخصوص سبزیوں کا سوپ، اُبلا ہوا گوشت، کم مصالحوں سے تیار شدہ گوشت، کھجوریں اور وقفہ وقفہ سے پانی کا استعمال کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر وسیم نے شوگر کے مریضوں سے کہا کہ وہ ڈاکٹر کے مشورہ پر روزہ رکھیں اور اپنے جسم میں شوگر لیول کے معیار کو چیک کرتے رہیں، دل، جگر اور گردے کے مریضوں کو

انہوں نے روزہ داروں سے کہا کہ وہ دھوپ میں چلنے پھرنے سے گریز کریں اور ہلکا لباس پہنیں، بوقت ضرورت باہر نکلنے کے دوران چھتری کا استعمال کریں۔ دریں اثناء پولی کلینک اسپتال کے ڈاکٹر شریف استوری نے کہا کہ سحری اور افطاری کے دوران متوازن غذا کا استعمال صحت کیلئے مفید ہے، متوازن غذا کے ذریعے جگر کی پیچیدگیوں اور کولیسٹرول پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

ایمزٹی وی(کھیل)ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس میں مشہور فٹبالر لیونل میسی کا مجسمہ بنادیا گیا۔ یہ مجسمہ ان کے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔ ارجنٹینی عوام نے لیونل میسی سے ایک بار پھر ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے شہر بیونس آئرس میں ان کا مجسمہ بنا دیا۔ لگاتار 3 فائنلز ہارنے کے بعد میسی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔ ارجنٹینا کے صدر نے بھی فون پر میسی سے بات کرتے ہوئے ان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی اپیل کی۔ ذرائع کے مطابق پیر تک میسی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اعلان کر سکتے ہیں۔ بیونس آئرس میں شہر کے میئر نے شہر میں مجسمے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میسی ناقدین پر کان نہ دھریں۔ ٹیم کو ان کی ضرورت ہے اس لیے 2018 ورلڈ کپ تک ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔ واضح رہے کہ کوپا امریکہ کے فائنل میں چلی سے شکست کے بعد میسی نے نم آنکھوں کے ساتھ انٹرنیشنل فٹبال کو الوداع کہہ دیا تھا۔ میسی نے کوپا امریکا کپ کے فائنل میں پینلٹی کک ضائع کر دی تھی، جس کے بعد انہیں مداحوں کی طرف سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ ارجنٹینا کے 29 سالہ میسی نے 5 دفعہ دنیا کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کی۔ اپنے کلب بارسلونا کو حال ہی میں لالیگا چمپیئن بنوانے میں بھی میسی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

ایمز ٹی وی(صحت)غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ سحری کے اوقات میں دودھ سے بنی چیزوں کے استعمال سے روزہ داروں کو دن بھر پیاس کا احساس نہیں ہوتا، سحری میں دودھ میں پانی ملا کے پی لیں تو اس سے بھی آپ کو سارا دن پیاس نہیں لگے گی، اس کے علاوہ آپ سحری میں تخم بالنگا کا استعمال کریں کریں گے تو اس سے بھی آپ کو پیاس نہیں لگے گی۔ دودھ میں تخم بالنگا جو کئی فوائد سے مالامال ہے، اس میں دودھ کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ کیلشیئم موجود ہوتا ہے،اس میں نارنجی کے مقابلے میں سات گنازیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے، تخم بالنگا کو دودھ کے ساتھ استعمال کرکے بھی قوت حاصل کرنے اور پیاس کی شکایت سے بھی چھٹکارا مل سکتا ہے۔ تخم بالنگا پوٹاشیئم اور اومیگا 3سے بھرپورہے اور آرتھرائیٹس کے درد میں بھی آرام دیتا ہے، جب کہ نیند کو بہتر بنانے میں معاون ہے، طبی ماہرین کے مطابق یہ مختلف قسم کے سرطان سے حفاظت کرتا ہے، جب کہ خون میں شوگر کی سطح کو اعتدال میں لاتا ہے اور آنتوں کی صفائی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آپ تخم بالنگا کا استعمال دودھ کے ساتھ کرسکتے ہیں ،ایک گلاس دودھ میں تخم بالنگا شامل کریں اور سحری کے وقت یہ دودھ پی لیں ۔ اس مشروب کا استعمال آپ افطار پر بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ یہ مشروب آپ کو انرجی فراہم کرنے میں بے حد مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

ایمز ٹی وی(کراچی) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے صاحبزادے کا اغوا اور قوال امجد صابری کی شہادت قومی نقصان ہے لیکن امجد صابری قتل کی ٹوپی بھی متحدہ کے سرپر فٹ کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس علی شاہ کا اغوا، معروف قوال امجد صابری کی شہادت کا سانحہ، ڈاکٹر کی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کلنگ کے واقعات سمیت بھتہ مافیا کا پھر سراٹھانا اور اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہونے سے محسوس ہوتا ہے کہ جیسے سوئچ آن ہوگیا ہے اور لگتا ہے کہ یہ واقعات خود کرائے جارہے ہیں، خواہ سیاسی یا عسکری قیادت ہو وہ بھی جب کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھی ہے تو صرف کراچی میں ایک نئے آپریشن کے لیے بیٹھی، کراچی کے لوگوں کے درد کو دور کرنے کے لیے ان کے زخموں کو مندمل کرنے کے لیے کوئی اعلان نہیں ہوتا، آپریشن در آپریشن ایک اور نیا آپریشن کراچی والوں کی قسمت بن چکا ہے۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امجد صابری کے سانحے سے فنکار برادری بھی ہل کر رہ گئی ہے جو اپنی سیکیورٹی سے متعلق فکر مند ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے جب کہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی سیکیورٹی بھی ناقص ہے اسے بھی بہتر بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے رقم نہ دینے پر جھوٹے مقدمات قائم کریں گے اور بڑی بڑی رقوم لے کر چھوڑیں گے تو شہر میں امن نہیں آسکتا۔

ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ 3 مئی کو میرے کورآرڈینٹر آفتاب کو گرفتار کیا گیا 5 مئی کو اسے ہارٹ اٹیک ہوا یہ کہہ کر اس کی لاش ہمارے حوالے کی گئی جس کی لاش ایک سال کا بچہ بھی دیکھ کر کہہ سکتا تھا کہ اسے ماورائے عدالت قتل کیا گیا جس کے بعد آرمی چیف نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے انکوائری ہوگی اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا اور اب تک انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے،آفتاب احمد کی ہلاکت کے پیچھے ملوث افراد کو بے نقاب نہیں کیا گیا، انکوائری کے کیا نتائج نکلے اس کے بارے میں بھی ہمیں اور عوام کو آگاہ نہیں کیا گیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ چند سالوں سے ایک مرتبہ پھرایسا رویہ اختیار کیا گیا ہے ایسی پالیسیاں بنائی گئی ہیں جس سے زخموں پر مرہم رکھنے کے بجائے زخموں کو کھرچنے کا کام کیا گیا ہے، کراچی کے شہری اچھے اور برے حالات میں بھی قائد ایم کیوایم اور متحدہ کے ساتھ ہیں اس لیے وہ سزا کے مرتکب قرار پائے ہیں اسی لیے انہیں ہر طرح سے تکلیفیں دی جارہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی ٹارگٹڈ آپریشن ہمارے مطالبے پر دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے شروع ہوا، 3 سال کے بعد اسٹریٹ کرائم جو 3 سال پہلے تھا اب اس سے زیادہ ہو رہا ہے،غلط ہوا پھر صحیح ہوا پھرغلط ہوا اس کے باوجود ہم نے تعاون کیا اور صبرکے گھونٹ پیئے۔

ایمز ٹی وی(صحت)ڈویژنز کے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، ڈی ایچ اوز، ڈبلیوایچ او اور یونیسیف کے نمائندگان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر آفس سکھر کے کمیٹی روم میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم چلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس سندھ کے سکھر اور لاڑکانہ ڈویژنز کے کچے کے علاقوں میں گرمی کے سبب گردش کر رہا ہے، تمام ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی کہ وہ مختلف علاقوں میں پولیو مہم کے معیار اور کامیابی کا جائزہ لینے والی تھرڈ پارٹی سروے ٹیموں کو سیکیورٹی کے نام پر خوفزدہ نہ کیا جائے اور ان کو آزادی سے سروے کرنے دیا جائے تاکہ پولیو ٹیموں کی کمزوریوں اور کوتاہیوں کے متعلق صحیح طرح سے واقفیت ہوسکے اور پولیو ٹیموں کی کارکردگی میں بھی بہتری لائی جا سکے۔ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مزید کہا کہ جو لیڈی ہیلتھ ورکر اور ویکسینیٹرز پولیو مہم کی دوران فرائض سے انکاری ہیں ان کی لسٹیں فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے پولیو مہم میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ڈی ایچ اوز کو کہا کہ مہم کی سخت نگرانی کی جائے اور رہ جانے والے بچوں پر فوکس کیا جائے، خانہ بدوش آبادی کو اپنے مائکرو پلان میں شامل کیا جائے۔ انہوں نے پیش امام مساجد سے گزارش کی کہ وہ اپنے خطبات میں پولیو مہم کو کامیاب کرنے کیلئے لوگوں میں آگاہی پیدا کریں۔

ایمزٹی وی(کھیل) یورو کپ فٹ بال2016 کے کوارٹر فائنلز آج سے شروع ہوجائیں گے،جبکہ پہلے کوارٹر فائنل میں آج پرتگال اور پولینڈ کا آمنا سامنا ہوگا. تفصیلات کے مطابق یوروکپ 2016 کے کوارٹر فائنلز آج سے شروع ہوں گے، ایونٹ کے پہلے کوارٹر فائنل کا میچ پرتگال اور پولینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کو ناک آؤٹ کرنے کی سر توڑ کوشیشیں کی جائیں گی. یاد رہے کہ ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اٹلی نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں دفاعی چیمپئن اسپین کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی. دوسری جانب یورو کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں آئس لینڈ نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی،آئس لینڈ کے ہاتھوں شرمناک شکست پر انگلینڈ کے مینیجر رائے ہوڈسن مستعفی ہو گئے تھے. یاد رہے اس سے پہلے کسی بڑے ٹورنامنٹ میں انگینڈ کو 1950 کے ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں امریکہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا. واضح رہے کہ ایونٹ میں اب تک پولینڈ کے جیکب بلیز اور کووسکی دو دو گول کر چکے ہیں تو پرتگال کے نینی اور رونالڈو بھی دو دو بار گیند جال میں پھینک چکے ہیں.

ایمز ٹی وی(صحت)غیر ملکی رساں ایجنسی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرمیوں میں پائی جانے والی سبزی کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کا علاج ہے، جب کہ یہ شوگر کے مرض میں بھی مفید ہے۔ نئی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لبلبے سے انسولین پیدا کرنے کیلئے ضروری ہارمونز بھی کھیرے میں پائے جاتے ہیں، شعبہ صحت کے ماہرین نے کا ہے کہ کھیرے میں مختلف اقسام کے وٹامنز اور معدنیات پائے جاتے ہیں جن میں تھائیامین ، نیاسین، فولیٹ، کیلشئیم، فولاد، وٹامن سی، کے، میگنیشیئم، میگانیز، فاسفورس، پوٹاشیئم، سوڈیم، جست اور فلورائیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھیرا انسانی صحت کیلئے انتہائی اچھی سبزی ہے جو عطیہ خداوندی سے کم نہیں ہے۔ کھیرا تھائیرائیڈ سمیت کئی بیماریوں کا علاج ہے۔

ایمز ٹی وی(صحت)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سائنسدانوں نے زیکا وائرس کے لیے بنائی گئی ویکسین کی خوراک چوہوں پر آزمانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔فرانسیسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کے ویکسین کی دو خوراک چوہوں کو دی گئی جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئے اور چوہوں میں زیکا وائرس کا خاتمہ ہو گیا۔ زیکا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والی ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے بعد اس موذی مرض کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے جو انسانوں میں زیکا وائرس کے علاج کے لیے انتہائی محفوظ اور موثر پیش رفت ہے۔

واضح رہے زیکا وائرس مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والا مہلک وائرس ہے جس کی علامات میں بخار، جوڑوں اور سر کا درد اور جلد پر لال ابھار والے دھبے شامل ہیں جب کہ اس وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بچوں کے سر عام بچوں کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں اوراس وائرس سے لاطینی امریکا میں ہزاروں افراد متاثر ہوئے۔