Monday, 18 November 2024

ایمزٹی وی (تعلیم) وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے کنٹری ہیڈ ڈی ایف آئی ڈی مس جونا ریڈ کی سربراہی میں ایک وفد سے بی آئی ایس پی سیکرٹریٹ میں ملاقات کی ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی کا اہم ہدف رواں سال کے اختتام تک بیس لاکھ بچوں کااسکولوں میں اندراج کرانا ہے ۔ ملاقات کا مقصد مستحقین کو ادائیگی کے نئے طریقہ کار، مستحق بچوں کی تعلیم کیلئے مشروط مالی معاونت کے انتظامات پر عمل درآمد سمیت بی آئی ایس پی کے دیگر جاری اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے بتایا کہ بی آئی ایس پی نے وسیلہ تعلیم پروگرام کے حوالے سے خاطر خواہ کامیابی حاصل کی ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دسمبر 2015تک دس لاکھ بچوں کا اندراج کیا گیا اور مالی سال 2015-16کے اختتام پر 13لاکھ بچوں کے اندراج کے ہدف کو دو ماہ قبل حاصل کر لیا جائے گا۔وفد کے دیگر ارکان میں مس لوئس واکر اور مظہر سراج شامل تھے ۔

ایمزٹی وی (تعلیم) فاﺅنڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد میں کانووکیشن 2016کا انعقا د کیا گیا۔کانوو یشن میں 277طلباء و طالبات کو ڈگریاں تفیوض کی گئیں۔جبکہ مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) شفقات احمد ہلال امتیاز (ملٹری) ، چیف ایگز یکٹو فوجی فرٹیلائزر مہمان خصوصی تھے ، میجر (ر) جنر ل خادم حسین ریکٹر فاﺅنڈیشن یونیورسٹی اور ڈاکٹر اختر نواز ملک بھی موجود تھے جبکہ مہمان خصوصی نے 8گولڈ میڈل، 8سلور میڈل ،41امتیازی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ، شعیب علی خان اور سارہ قیصر نے بہتر ین گریجویٹ کے اعزازات حاصل کئے ۔تقریب کے آخرمیں ریکٹر ایف یو آئی نے مہمان خصوصی کو اعزازی شیلڈ پیش کی ۔

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) جینیاتی معذوری ڈاون سنڈروم سے دوچار خاتون حبہ ال شرفۃ فلسطین کی ایک غیر سرکاری تنظیم کے ایک اسکول کی سابق طالبہ ہیں اور اب اسی اسکول میں ذہنی معذور بچوں کی استانی بن گئی ہیں۔ 26 سالہ حبہ ال شرفۃ فلسطین کی پہلی استانی ہیں جو خود بھی ذہنی معذوری سے دوچار ہیں لیکن انھوں نے اپنےخوابوں کو پورا کرنے کے لیے سخت محنت اور لگن دکھائی ہے۔آج وہ فلسطین کے ذہنی معذور بچوں کے لیے ایک امید ہیں جو اب بھی تعلیم اور کام کی جگہوں پر پسماندہ ہیں۔

111

متاثر کن استانی حبہ غزہ کی پٹی کے علاقے میں واقع ایک اسکول میں ڈاون سنڈروم سے دوچار بچوں کی بحالی اور انھیں تعلیم دینے میں مدد کر رہی ہیں، جہاں ان بچوں کو تعلیم، رقص ، دستکاری اور کھیلوں کے ذریعے سکھایا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فلاحی تنظیم رائٹ ٹو لیو سینٹر 1992 سےقائم ہے اس مرکز میں لگ بھگ 400 بچے زیر تعلیم ہیں ۔ اطلاعات کےمطابق حبہ ال شرفۃ طالب علموں سے قریب ہیں اور وہ اپنی زندگی کے تجربات کو دیکھتے ہوئے ذہنی معذور بچوں کی ضروریات کو سمجھنے اور انھیں پورا کرنے کے قابل ہیں۔

135221400 14588644149801n

اسی طرح جب اسکول کے باہر طلبہ اپنی استانی حبہ کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں تو ان بچوں کا اپنی غیر معمولی استانی کے ساتھ ایک خاص لگاؤ نظر آتا ہے۔ دنیا بھر میں جب ان کی تعلیم کا سوال آتا ہے تو معذور بچے زیادہ پسماندہ گروپوں میں سے ہیں لیکن حبہ ال شرفۃ جیسے لوگوں کی حیرت انگیز صلاحیتیں اور کام کرنے کا لگن معذور طلبہ کو عام بچوں کی طرح جینے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔

ڈاون سنڈروم ایک جینیاتی حالت ہے، جو جسم میں کروموزوم کی بے قاعدگیوں سے ہوتی ہے عام طور پر یہ بیماری سیکھنے کی معذوری اور مخصوص جسمانی خصوصیات کے ساتھ ظاہر ہوتی ہے لیکن سیکھنے کی معذوری کی سطح ہر فرد کے لیے مختلف ہو سکتی ہے۔

 

ایمزٹی وی (تعلیم) پنجاب حکومت نے نجی اسکولوں کی چور بازاری کا حل ڈھونڈتے ہوئے 13 سینٹر آف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور میں 13 سینٹر آف ایکسیلینس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سینٹر آف ایکسیلینس لاہورکے سرکاری اسکولوں میں قائم کئے جائیں گے، سرکاری اسکولوں میں قائم ان سینٹر آف ایکسیلینس اور نجی تعلیمی اداروں کے معیار میں کوئی فرق نہیں ہوگا اور ان مراکز میں فیسیں بھی سرکاری اسکول کے مساوی ہوں گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سینٹر آف ایکسیلینس میں مختلف مضامین کے ماہر، ماہرین نفسیات ، لائبریریاں اور جدید ٹیکنالوجی کی سہولیات میسر کی جائیں گی

ایمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے جہاں نور ایئر خان ایئربیس پر وزیرخزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد وزیراعظم نے پاناما لیکس پر انکوائری کمیشن کے لیے آج پارٹی رہنماؤں کو بھی مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کے وطن واپس پہنچنے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں اسحاق ڈار نے وزیراعظم کو پاناما لیکس کے معاملے پر سیاسی جماعتوں سے رابطوں پر آگاہ کیا۔ لندن سے پاکستان روانگی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بھاری اکثریت ملک میں دھرنوں کی سیاست نہیں چاہتی اور چاہتی ہے کہ پاکستان ترقی کرے اور آگے بڑھے لیکن بدقسمتی سے 90 کی دہائی والی سیاست شروع ہوگئی لیکن میں نہ مانوں والی سیاست 90 کی دہائی میں ہی دفن ہوچکی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کئی لوگوں کو میرے لندن میں آنے میں سازش نظر آرہی تھی لیکن میں چیک اپ کے لئے آیا جو مکمل ہوگئے اوراب واپس اپنے وطن جارہا ہوں، میرے لندن آنے کے بعد پیشگوئیاں کرنے والوں سے ہی پوچھا جائے کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس میں مجھ پرکوئی الزام نہیں لگا لیکن پھربھی اس پر کمیشن بن جائے گا، 1972 سے ہمارا خاندان مشکلات کا شکار رہا، ہمارے کئی کارخانے ذوالفقارعلی بھٹو نے اقتدار میں آنے کے بعد نیشنلائز کردیئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے آج اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں اور رفقائے کار کو بلالیا ہے جہاں وہ ان سے ملاقات کریں گے جب کہ اس دوران وہ پاناما لیکس سے متعلق کمیشن پر مشاورت اور لائحہ عمل بھی طے کریں گے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) حالیہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 نے میڈیا کے میدان میں بھی کئی نئے ریکارڈز قائم کردیے۔ یہ پہلا بڑا ایونٹ ہے جسے خود آئی سی سی ٹی وی نے پروڈیوس کیا، بھارت کے 7 وینیوز پر ہونے والے مینز اور ویمنز ایونٹ کے ہر میچ کی 30 کیمروں کے ساتھ کوریج ہوئی، دنیا بھر میں آئی سی سی کے براڈ کاسٹ پارٹنرز نے بھی ریٹنگ اور ناظرین کے نئے ریکارڈز بنائے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاک بھارت مقابلہ میزبان ملک میں 83 ملین افراد نے دیکھا جہاں صرف بھارت میں دھونی الیون اور پاکستان کے درمیان میچ کی ریٹنگ نجی نیٹ ورک اور سرکاری ٹی وی پر 17.3 رہی، یہ 2007 کے ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل میں انہی دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کے بعد سب سے بہترین ریٹنگ ہیں، یہ مقابلہ صرف بھارت میں ایک اندازے کے مطابق 83 ملین لوگوں نے دیکھا جبکہ مجموعی طور پر ایونٹ میں بھارتی ویورشپ 730 ملین رہی۔ پاکستان میں روایتی حریف سے میزبان کے میچ میں ٹین اسپورٹس پر ریٹنگ 14.5 رہی، اس طرح دو برس قبل انہی دونوں ٹیموں کے درمیان ہونیوالے میچ کے ناظرین کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ ہوا۔ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیوز دیکھنے اور شیئر کرنے کے نئے ریکارڈز قائم ہوئے۔

ایمز ٹی وی ( گلگت بلتستان ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے ایک اعلامیہ کے مطابق میٹرک کے جاری سالانہ امتحانات کے دوران 4اور 5اپریل کو انگلش ، فزکس ، ایجوکیشن کے مضامین کے امتحانات اب 28اور 29اپریل کو ہونگے۔ ان مضامین کے امتحانات گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔اسی طرح 28اور 29اپریل کے پریکٹیکل امتحانات اب 25اور 26مئی کو ہونگے۔ تمام امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق امتحانی مراکز میں حاضر ہوجائیں۔ -

ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان )قراقرم یونیورسٹی کانووکیشن رجسٹریشن کی آخری تاریخ 20اپریل مقرر کی گئی ہے قراقرم یونیورسٹی کے ساتویں کانووکیشن میں شریک ہونے والے فارغ التحصیل طلباءکیلئے رجسٹریشن کرانے کی آخری تاریخ 20اپریل ہے۔ 2010سے 2014سیشن کے درمیان فارغ التحصیل طلبائ کانووکیشن میں شریک ہونے کیلئے اپنی رجسٹریشن ایڈمیشن آفیس سے کروائیں۔ بغیر رجسٹرڈ طلبا ء کو کانووکیشن میں شریک ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سائنس (ایمز ٹی وی ) جاپانی سائنسدانوں نے ایک ایسی مصنوعی جلد بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس سے خون میں آکسیجن کی سطح معلوم کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ مصنوعی جلد نے ابتدائی تجربات میں درست نتائج دیکر طب کی دنیا میں نئی راہیں کھول دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں سائنسدانوں نے ایک نہایت باریک ”الیکٹرانک جلد“ بنائی ہے۔ اس کی خاص خوبی یہ ہے کہ یہ جسم کے ساتھ پیوست ہو کر خون میں آکسیجن کی درست سطح بارے آگاہ کرتی ہے۔ محققین کے مطابق اس تحقیق کا مقصد ایک ایسی جلد بنانا ہے جو سرجری کے دوران خون میں آکسیجن کی سطح بتاتی رہے۔ اس الیکٹرانک جلد میں مائیکرو الیکٹرانک کمپونیٹ موجود ہیں جو آکسیجن کی سطح کو سرخ، نیلے اور ہرے رنگوں سے ظاہر کرتے ہیں۔ یہ تحقیق ”سائنس ایڈوانس“ نامی جریدے میں شائع ہوئی ہے۔ طبی ماہرین خون میں آکسیجن کی سطح بتانے والی ایجاد کو سرجری کی دنیا میں اہم پیشرفت قرار دے رہے ہیں

ایمزٹی وی (تعلیم)جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں شعبہ ابلاغ عامہ کے تحت موثر ابلاغ کے عنوان پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں مبشر زیدی،وسیم بادامی اور تہمینہ خالد نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد طالبات کو موثر ابلاغ کی اہمیت اور مہارت سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر تہمینہ خالد کا کہنا تھا کہ موثر ابلاغ کے لیے تین چیزیں بہت ضروری ہیں جن میں پڑھنے کی عادت، زبان پر عبور اور تحقیق شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کا سب سے بڑا مسئلہ کتابوں سے دوری ہے ۔