ایمز ٹی وی (لاہور) چھوٹو گینگ کے سربراہ نے کہا ہے کہ اگر ہمارے ساتھ نرمی نہ برتی گئی اور مذاکرات نہ کیے گئے تو یرغمالی پولیس والوں جن میں 2 تھانیدار بھی شامل ہیں کو ہلاک کردیا جائیگا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے اس نے کہا کہ ہمیں اس مقام تک پہنچانے والے بھی پولیس والے ہی ہیں۔ چھوٹو گینگ کے سربراہ نے کہا کہ بیشتر جرائم میں پولیس ان کے ساتھ ہوتی تھی اور باقاعدہ حصہ وصول کرتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہم ہتھیار بالکل نہیں پھینکیں گے آگے بھی موت ہے اور پیچھے بھی موت۔ اگر یرغمالی پولیس والوں کو بازیاب کروانا ہے تو سرکار کو ہمارے خلاف آپریشن بند کرکے مذاکرات پہ آنا پڑے گا بصورت دیگر ہم سب کچھ تباہ کردیں گے۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سپریم کورٹ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد ایان علی کے وکلا نے وزارت داخلہ کو باضابطہ درخواست بھی دی تاہم وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ابھی تک ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر موجود ہے اور وہ نام خارج ہونے تک بیرون ملک سفر نہیں کر سکتیں۔ ماڈل نے آج رات 10 بجے اکانامی کلاس سے بیرون ملک سفر کرنا تھا لیکن ان کا یہ خواب ٹوٹ گیا اور ٹکٹ بھی ضائع ہو گیا۔
ایمز ٹی وی (راجن پور) فوج نے چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ، کچے کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں ، آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیے جائیں گے ۔ کچے کے علاقے میں فوج پکا آپریشن کرنے کو تیار ہے ، پنجاب پولیس کی ناکامی کے بعد فوج اور رینجرز نے آپریشن آہن کی قیادت سنبھال لی ۔ چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں فضائی اور زمینی کارروائی کی جائے گی ۔ فوجی جوانوں کو گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد بھی حاصل ہے ۔ علاقے میں کرفیو نافذ ہے اور کچے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر دیئے گئے ہیں تا کہ کوئی ڈاکو نکلنے نہ پائے ۔ فوجی جوانوں نے ستائیس پولیس چوکیوں کا کنٹرول بھی سنبھال لیا ہے جبکہ تھانہ شاہوالہ کا کنٹرول رینجرز کے پاس ہے ۔
ایمز ٹی وی (کھیل) ولیمسن اور ٹرینٹ بولٹ نے ڈیوڈ وارنر اور بھارتی اسٹار شیکھردھون کے ہمراہ ملبوسات بنانے والی فرم کیلیے ’ فوٹو شوٹ ‘ میں حصہ لیا، مذکورہ کمپنی آئی پی ایل میں ان کی ٹیم سن رائزرز حیدرآباد کی اسپانسر بھی ہے۔ کیوی فاسٹ بولر بولٹ نے اس موقع پرکہا کہ میں خود فیشن کا دلدادہ اور موقع کی مناسبت سے ملبوسات اور دیگر چیزوں کا چنائو کرتا ہوں ، میں اپنے بالوں کے اسٹائل پر بھی خاص توجہ دیتا ہوں، ولیمسن کا مزاج اس کے برعکس ہے، انھوں نے کہا کہ میں فیشن میں اتنی دلچسپی نہیں لیتا جس کی وجہ سے ساتھی پلیئرز میرا مذاق اڑاتے تھے۔
ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی سپراسٹار ویرات کوہلی نے رائل بنگلور چیلنجرز میں اپنے ساتھی بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز کو اس عہد کا بہترین بیٹسمین گردانا ہے۔ انھوں نے گذشتہ دنوں سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف 14.3 اوورز میں 157 کی شراکت قائم کی تھی، جس میں ڈی ویلیئرز کا حصہ 42 گیندوں پر 82 رنز رہا تھا، کوہلی نے کہا کہ ڈی ویلیئرز نے اس مقابلے میں جس انداز سے بیٹنگ کی اسے دیکھ کر میں بجا طور پر یہ کہ سکتا ہوں کہ وہ اس عہد کا بہترین بیٹسمین ہے۔
ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) افغانستان میں بمباری اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں داعش کے40 اور طالبان کے 30 شدت پسند ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق افغان اور امریکی فوج نے صوبہ ننگرہار میں مشترکہ فضائی آپریشن میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 40 جنگجو ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ننگرہار میں داعش کے ٹھکانوں پر 70 سے زائد فضائی حملے کیے گئے جس میںداعش کا ایک ٹریننگ کیمپ بھی تباہ کردیا گیا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری کے مطابق یہ فضائی کارروائی صوبہ ننگرہار کے ضلع آچن میں کی گئی۔ان کے بقول بمباری میں 40 شدت پسند ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مرنے والے زیادہ تر غیرملکی تھے۔ صوبے ننگرہار میں داعش کے جنگجوؤں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس تنظیم میں طالبان سے منحرف ہونے والے شامل ہو رہے ہیں۔ اے ایف پی کے مطابق افغان فورسز نے قندوز شہر پرطالبان کا حملہ پسپا کردیا ہے۔ پچھلے سال طالبان نے قندوز شہر پرمختصروقت کے لیے قبضہ کرلیا تھا۔جھڑپیں قندوزشہر کے ارد گرد اورصوبہ کے 6 اضلاع میں ہوئیں۔جھڑپوں میں 30طالبان ہلاک اور 20 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق کچھ مقامات پرلڑائی اب بھی جاری ہے۔ طالبان ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے اہلکارضلع سے بھاگ گئے ہیں۔ آن لائن کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز نے ملک کے مشرقی حصے میں حقانی ہتھیاروں کا گودام برآمد کر لیا ہے۔ افغان نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ صوبہ لوگر کے اضلاع خیوشی اور آذرا میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف آپریشنز کے دوران ہتھیاروں کی 3کھیپیں برآمد کی ہیں جو حقانی نیٹ ورک کی تھیں۔ ادھرافغانستان میں بین الاقوامی اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئرجنرل چارلس کلیولینڈ کاکہناہے کہ بظاہرداعش افغانستان میں اپنی گرفت کھورہا ہے۔پینٹاگان میں صحافیوں سے وڈیولنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے انھوں نے بتایا کہ ہمارا خیال ہے کہ ہم نے افغانستان میں داعش کی موجودگی کوقابل ذکرحد تک کم کیا ہے۔امریکی فوج کے اندازوں کے مطابق افغانستان میں داعش کے تقریباً ایک ہزارسے3 ہزارجنگجو موجود ہیں، تاہم کلیولینڈ کا کہنا تھا کہ اصل تعداد شاید اس سے بھی کم ہو۔
ایمز ٹی وی(گلگت بلتستان )وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گزشتہ روز نلتر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے جہاں سیاسی مخالفین کو لتاڑا وہاں ایک بار پھراس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان سے لوڈشیڈنگ کا جلد خاتمہ کردینگے، انہوں نے نوید سنائی کہ آئندہ سال سردیوں تک 23میگاواٹ مزید بجلی سسٹم میں شامل کی جائیگی، انہوں نے نلتر میں 14، 16اور 18میگاواٹ کے تین بجلی گھروں کے علاوہ تین میگاواٹ کا ایک اور بجلی گھر بنانے کی بھی نوید سنائی اور کہا کہ اس حوالے سے چین سے تعاون حاصل کیا جائیگا، حفیظ الرحمن نے کہا کہ گلگت بلتستان اور سینکیانگ کا ورکنگ گروپ تشکیل پا چکا ہے، اس سے بھی لوڈشیڈنگ کم کرنے میں مدد ملے گی، وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں لوڈشیڈنگ کا معاملہ زیر بحث آیا جس کے بعد انہوں نے خواجہ آصف کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی ہے جو گلگت بلتستان میں بجلی کی پیدوار بڑھانے اور اس میں سرمایہ کاری لانے کےلئے اقدامات کرے گئی، وزیراعلیٰ نے پاورہا?سز کی سائٹ کے انتخاب میں غفلت پر افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ حالیہ بارشوں سے گلگت بلتستان کے تین درجن سے زائد بجلی گھر متاثر ہوئے جن میں اکثریت کو بحال کردیا گیا، نلتر پاور ہا?س بھی آئندہ چند دن کے اندر گلگت کو بجلی کی فراہمی شروع کردے گا، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت پر مشکل وقت ہے وہ اس کی مدد کریں اور مسائل پیدا کرنے سے گریز کریں۔ہم سمجھتے ہیں کہ گلگت بلتستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ محض بارشوں اور لینڈ سلائڈنگ کی دین نہیں، اس سے قبل بھی صورت حال غیرتسلی بخش تھی، وزیراعلیٰ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد سو روز کا ایک ایجنڈا دیا تھا جس میں سسٹم میں سترہ میگاواٹ بجلی شامل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن ایسا نہ ہوسکا، اس کا انہوں نے خود بھی اعتراف کیا، اور کہا کہ بعض وجوہ کی بنائ پر ہم یہ ہدف حاصل نہیں کرسکے ہم نے حالیہ سردیوں میں بدترین لوڈشیڈنگ دیکھی، اگرچہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سپیشل لائنیں ختم کردی گئیں، دیگر معاملات میں بھی بہتر ی لانے کی کوشش کی گئی، -