ایمزٹی وی(تعلیم) پنجاب حکومت نے موسم ِ گرماکی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب کے تمام تعلیمی ادارے یکم جون سے14اگست تک بند رہیں گے جبکہ تعلیمی سرگرمیاں 15 اگست سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام غیر سرکاری تعلیمی ادارے حکومتی اعلان کی پابندی کرتے ہوئے تعطیلات کا شیڈول اختیار کریں گے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک اورایف نائن پارک پر کسی بھی قسم کے جلسے نہ کرنے کااعلان کردیا۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کیا ہے لیکن ڈی چوک اور ایف نائن پارک جلسے جلوسوں اور دھرنوں کے لئے استعمال نہیں ہوں گےان کا مزید کہنا تھا کہ 24 اپریل کے جلسے کے لئے مادر پدر آزادی نہیں دی جائے گی، یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی سیاسی جماعت جب چاہے دارالحکومت کو سیل کردے، مادر پدر آزاد سرگرمیاں اگر دارالحکومت میں ہوں گی تو اس سے پورا ملک متاثر ہوگا۔
پاناما لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) پر تنقید کرنے والے اپنے گریبان میں جھانکیں، وزیراعظم نوازشریف نے لندن کےفلیٹ کبھی نہیں چھپائے، وہاں سیاسی میٹنگز ہوتی ہیں، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کو سرے محل سے بات شروع کرنی چاہیے تھی پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق پہلےاپوزیشن اپنا ابہام دورکرے۔
وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ یا سائبر کرائم کی تحقیقات کے لئے ایف آئی اے میں ماہر افسر ہیں، شعیب سڈل کا احترام کرتا ہوں لیکن وہ ایف آئی اے کے افسر نہیں، پاناما لیکس کے معاملے پر قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اخلاقی کمیٹی بننی چاہیے جو تحقیقات کا طریقہ کار وضع کرے جس کے سامنے تمام ارکان پیش ہوں، اس مسئلے کو جلاؤ گھیراؤ سے حل نہیں کیا جاسکتا اس سے سیاسی عمل آگے نہیں بڑھے گا۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 24 اپریل کو ہر صورت میں ایف نائن پارک میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے ماطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف 20 ویں سالگرہ کے موقع پر ایف نائن پارک میں بہت بڑا جلسہ کرنے جارہی ہے، اگر اس دوران حکومت نے چیف جسٹس کے نیچے اعلیٰ سطح کا کمیشن بنادیا تو ہم پارٹی کی سالگرہ کا جشن منا کر واپس آجائیں گے ورنہ ہماری تحریک رائیونڈ کا رخ کرے گی۔
اس موقع پر چیرمین تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف تحریک کے لیے عوام کو گھروں سے نکلنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس تحریک میں صرف ہمارے کارکن شامل نہیں ہوں گے بلکہ کسان، غریب عوام اور دیگر پارٹیوں کے کارکنان بھی شامل ہوں گے کیوں کہ اگر ہم آج اپنے حق اور کرپشن کے خاتمے کے لیے باہر نہیں نکلیں تو پھر ملک سے یہ ناسور کبھی بھی ختم نہیں ہوسکتا ہے۔
چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے چوہدری نثار سے ملنے کے لیے تیار ہوں کیونکہ میں خود بھی نہیں چاہتا کہ کسی قسم کی لڑائی ہو، ہماری پوری پارٹی ڈی چوک میں جانا چاہتی ہے لیکن وہاں وزیرداخلہ نے جلسہ جلوس کرنے سے منع کیا لہٰذا ہم ایف نائن پارک میں جلسہ کریں گے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) پارلیمنٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل متقفہ طور پر منظور کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ہوا، اس دوران وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے پی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کا بل ایوان میں پیش کیا جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں امیگریشن آرڈیننس بل 2016 بھی منظور کیا گیا جسے سینیٹر غوث محمد خان نے پیش کیا جب کہ سول سرونٹس بل 2016 بھی منظور ہوا جو پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے پیش کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس حکومت نے پی آئی اے کو پرائیوٹائز کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم قومی ایئر لائن کی ایکشن کمیٹی اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے بعد معاملے کو پارلیمنٹ میں لایا گیا لیکن قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن نے تحفظات کے باعث پی آئی اے سے متعلق بل مسترد کر دیئے۔
حکومت کی جانب سے اپوزیشن کو پی آئی اے کے خلاف انتظامی کارروائی کا فیصلہ واپس لینے کی یقین دہانی کے بعد پیپلز پارٹی نے بی آئی اے کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کے بل کی حمایت کا فیصلہ کیا۔
اہمزٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نوازشریف طبی معائنے کے لیے کل لندن جائیں گے۔
وزیر اعظم کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے خرابی صحت کے باعث اپنا دورہ ترکی بھی ملتوی کردیا ہے جس کے بعد وہ کل طبی معائنے کے لیے لندن جائیں گے جہاں وہ اپنے معالج سے معائنہ کرائیں گے جب کہ وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کئی بار طبی معائنہ بھی ملتوی کیا جاچکا ہے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن حکومت پر پھٹ پڑے۔ اس موقع پر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف برادران کی کمپنیاں ہمیشہ ہی فائدے میں رہتی ہیں۔ پاناما لیکس میں نام آیا تو حسین نواز نے اسے اپنی جائیداد قرار دے دیا۔ نواز شریف کے صاحبزادے نے جائیداد اپنے پیسوں سے نہیں خریدی۔
شریف خاندان کے ہاتھ پارس کا پتھر ہے۔ یہ لوگ جسے ہاتھ لگاتے ہیں وہ سونا بن جاتی ہے۔ اعتزاز احسن نے پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں دی گئی ملازمتوں پر بھی جذباتی انداز میں وضاحت پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ یوسف رضا گیلانی نے صرف ملازمتیں دیں۔ کوئی فرضی کمپنیاں نہیں بنائیں۔
سمجھ نہیں آتی وزیراعظم کو ایک بینک کیوں اتنی سہولیات دیتا ہے۔ اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے ساتھ خفیہ معاہدہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ صدیق الفاروق نے بتایا تھا کہ میاں صاحب 1996ءمیں پارک لین میں رہتے تھے جبکہ یہ علاقہ دنیا کا مہنگا ترین علاقہ ہے
ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان)شاہراہ قراقرم جگلوٹ کے مقام پر لینڈ سلائیڈینگ کے باعث ٹریفک کیلئے بند ہوگئی، گلگت بلتستان کا ملک بھر سے زمینی اور فضائی رابطہ3 روز سے منقطع رہا اور بحالی کا کام اب تک شروع نہیں کیا جاسکا۔گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع سے اسلام آباد جانے والے اور اسلام آباد سے گلگت بلتستان آنے والے مسافرجگلوٹ اور گلگت میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ 3 روز سے لگا تار معمول کی پروازیں بھی منسوخ ہورہی ہیں۔دوسری جانب گورنر اور وزیر اعلٰی گلگت بلتستان سمیت متعدد وزراءاور بیوروکریٹ بھی طویل عرصے سے اسلام آباد میں ہیں جس کے باعث سرکاری معمولات بھی متاثر ہورہے