ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی نے ڈپلومہ کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف کلینکل نیورولوجی، جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی کے تھیوری پیپرز برائے ڈپلومہ ان کلینکل نیورولوجی (DCN)کے سالانہ امتحانات برائے 2014ء،14 اپریل کوصبح 11 تادوپہر ایک بجے اور دوپہر 2:30 تاشام 4:30 بجے تک جامعہ کراچی کے شعبہ اُردو میں منعقد ہوں گے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے اسکالرشپ ہولڈر طلبہ کی ٹریننگ ورکشاپ ہوئی جس میں 25طلبہ نے شرکت کی جن میں 15طالبات اور 10طلبا شامل تھے۔
اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز کے پروفیسرز نے لیکچر دیئے جبکہ چیئرمین بورڈ کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ کی تعلیمی شعبہ کی طرف دی جانے والی خصوصی توجہ کی بدولت پنجاب بورڈ امتحانی نظام میں شفافیت سے بُوٹی مافیا کا خاتمہ ہوا۔
ایمزٹی وی (تعلیم) راولپنڈی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں نہم کلاس میں سائنس مضامین نہ پڑھانے کا انکشاف ہوا ہے۔اسکول کی انتظامیہ سائنس میں داخلہ لینے کیلئے آنے والے طلبا وطالبات کو آرٹس میں داخلہ لینے پر مجبورکرنے لگے ،سائنس مضامین میں فیل ہونے کے خدشہ پر سکولوں میں داخلے نہیں دیئے جارہے ہیں
تفصِلات کے مطابق ہائی اور ہائیرسیکنڈری اسکولوں میں پنجاب ایگزامنیشن کمیشن کے تحت ہشتم کے امتحانات میں پاس ہونے والے طلبا وطالبات کو نہم کلاس میں سائنس مضامین میں داخلہ کیلئے مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے تحت پڑی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کے بارے میں معلوم ہواہے کہ اس اسکول میں سائنس ٹیچر موجود ہے لیکن اسکول میں سائنس مضامین نہیں پڑھائے جارہے ہیں۔
علاقہ کے 20سے زائد معززین نے صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن اسکولز، ڈی سی او ،ای ڈی او محکمہ تعلیم کو تحریری شکایات کی ہیں کہ اسکول میں سائنس ٹیچرہونے کے باوجود پرنسپل طالبات کو سائنس مضامین میں داخلہ نہیں دے رہی ، ای ڈی او ایجوکیشن قاضی ظہورالحق نے بتایاکہ تحت پڑی گرلز اسکول کے حوالے سے شکایت موصول ہوئی ہے ،ڈی ای او سیکنڈری کو احکامات جاری کیے ہیں سائنس مضامین میں داخلہ نہ دینے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایمزٹی وی (تعلیم)اسلامی یونیورسٹی انتظامیہ اور سی ڈی اے کے درمیان یونیورسٹی کی ایک جانب کی دیوار تعمیر کرنے میں مسلسل تاخیر کے باعث تنازع شدت اختیار کر گیا۔
مسلسل تاخیری حربے استعمال کرنے پر یونیورسٹی انتظامیہ نے چیئرمین سی ڈی اے کو دیوار کی تعمیر اور یونیورسٹی حدود میں سی ڈی اے کی جانب سے قائم تعمیراتی پلانٹ ہٹانے کا مرا سلہ لکھ دیا ہے ۔ یونیورسٹی میں کشمیر ہائی وے سے متصل مقام سے داخل ہونے کے راستے پر حفاظتی دیوار کی تعمیر میں سی ڈی اے انتظامیہ مسلسل غفلت کا مرتکب ہو رہی ہے۔
سی ڈی اے نے اسفالٹ پلانٹ بھی نہیں ہٹایا اور غیر قانونی کچی بستی بھی قائم ہے جس کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف ہے کہ امن و امان کی صورت حال خراب ہو سکتی ہے ۔یونیورسٹی انتظامیہ ایوان صدر سیکرٹریٹ کو بھی مطلع کرچکی ہے ،ایوان صدر سیکر ٹریٹ نے مراسلہ وزارت کیڈ بھیج کر دیوار کی فوری تعمیر کی ہدایت کی۔ حکام کا کہنا تھا سکیورٹی گارڈ بھی عدم تحفظ کا شکار ہیں.
ایمزٹی وی (تعلیم) "ایس اے آ ر کی تیا ری کیلئے تر بیتی ورکشا پ " کا انعقاد جامعہ واہ کے کوالٹی ایشورنس اینڈ انھینسمنٹ سیل (کیو اے اینڈای سی) نے سیمینا ر ہال میں کیا گیا۔
ورکشاپ کے ریسورس پرسن ائیر کموڈور (ر) عبدالوہاب موتلا نےمعیا رکےفروغ کی ضرورت اور اس کی تا ریخ کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا، نا ئب امیر جامعہ پرو فیسر ڈاکٹر خلیق الرحمان شاد نے کیو اے ا ینڈ ای سیل کے ارا کین کی کوششوں کو سراہا تقریب کے اختمام پر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔
ایمز ٹی وی(حب) کوسٹ گارڈ نے وندر کے علاقے میں کارروائی کرکے کراچی سے کوئٹہ آنے والی بس سے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان کوسٹ گارڈ کے مطابق وندر میں کوئٹہ سے کراچی آنے والی بس کی تلاشی لی گئی تو اس کے خفیہ خانوں سے 12 کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق بس کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی ہیروئن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے۔ ایک ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے
ایمز ٹی وی ( سائنس) وٹس ایپ نے پیغامات کو خفیہ رکھنے والے نظام کو لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ اب اپنے صارفین کی بات چیت کو اِنکرپٹ کرنا شروع کر دیں گے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پیغام بھیجنے والا جو پیغام بھیجے گا وہ گڈمڈ ہو گا۔ موصول کرنے والا اس پیغام کو تبھی پڑھ پائے گا جب وہ اس پیغام کو ڈی کرپٹ کرے گا۔ اس نظام کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوئی بھی مجرم یا جاسوس اب کسی کا پیغام نہیں پڑھ پائے گا۔ وٹس ایپ نے فائل ٹرانسفرز اور کالز کو بھی انکرپٹ کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔ واضح رہے کہ وٹس ایپ فیس بک کی زیرملکیت ہے۔ جن صارفین کے پاس وٹس ایپ کا نیا ورژن موجود ہے ان میں یہ سیٹنگ خود بخود ہی انسٹال ہو جاتی ہے
ایمزٹی وی (تعلیم) ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا آن لائن سسٹم فلاپ ہو گیاجس کے نتیجے میں ایم فل و پی ایچ ڈی کے 3500سے زائد طلبا وطالبات اسکالر شپ سے محروم ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق ملک بھر سے 3500سے زائد طلبا وطالبات نے آن لائن سسٹم کے تحت ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کیلئے درخواستیں جمع کرائیں تھیں جن کی ای میل کے ذریعے وصولی کی تصدیق کی گئی، بعد ازاں ان طلبا و طالبات نے شارٹ لسٹ ہونے اورانٹرویوز کے سلسلہ میں متعلقہ افسروں سے رابطہ کیا تو انہیں بتایا گیا کہ آپ کی تو درخواستیں موصول نہیں ہوئیں۔
تفصیلات کے مطابق آن لائن سسٹم کی خرابی کی ذمہ داری امیدواروں پر ڈال دی گئی ہے حالانکہ درخواست کی وصولی کی تصدیق کا پیغام موجود ہے ۔جبکہ فی طالبعلم 500 روپے فیس بھی جمع ہے ، صورتحال کا فوری تدارک کیا جائے ورنہ قانونی چارہ جوئی اور دیگر اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے۔ جبکہ دوسری جانب ایچ ای سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد سے موقف جاننے کیلئے رابطہ نہ ہوسکا۔