ایمزٹی وی (تعلیم) غذائی اشیاءکی جانچ پڑتال کے لئے انڈونیشیا نے جامعہ کراچی کے تحقیقات ادارے کی خدمات حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری کا کہناہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان سے انڈنیشیا برآمد ہونے والی غذائی اشیاءکی تحقیقی جانچ پڑتال کے لئے ایچ ای جے ریسرچ انسٹیٹیوٹ آف کیمسڑی ، بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم جامعہ کراچی سے حاصل کرلیں ہیں۔انڈونیشین ایگریکلچر قوارنٹین ایجنسی(آئی اے کیو اے)نے پاکستان کے اس معروف تحقیقی ادارے کو معیاری لیبارٹری قرار دیاہے۔
پروفیسر اقبال چوہدری کا کہنا تھا کہ ایچ ای جے انسٹی ٹیوٹ پاکستان سے انڈونیشیا برآمد ہونے والی غذائی اشیاءمیں پیسٹی سائڈ اریزیڈیوکو ٹیسٹ کریگاجبکہاس سلسلے میں ایک تجزیاتی سرٹیفیکٹ بحی جاری کیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا بین الاقوامی مرکز جامعہ کراچی تعلیمی اور تحقیقی عنوان سے اعلٰی پیشہ وارانہ ماحول کا حامل ہے۔
ایچ ای جے نے ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے تحت صنعتی تجزیاتی مرکز سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو حلال اور غیر حلال کے عنوان سے مصنوعات کی صحت کاتعین کرنے کےلئے سائنسی تجزیاتی سہولت فراہم کرناہے۔اس تجزیاتی مرکز میں سائنسدان مختلف تجربات سے متعلقہ اشیاءمیں غیر حلال کیمیائی و حیاتیاتی اور مصنوعی اجزاءکی موجودگی کی جانچ پڑتال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مرکز حلال صنعتی تحقیقی ضروریات کے پیش ِنظر اعلٰی پیشہ نظر اعلٰی پیشہ ور محقیقن اور انسانی وسائل فراہم کرے گا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرکے سالانہ امتحانات برائے2016 کا اعلان کردیا۔ اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ کے قائم مقام خاتون ناظم امتحانات زرینہ چوہدری کے اعلامیہ کے مطابق امتحانات کے پہلے مرحلے کا آغاز منگل 28 سے شروع ہونگے جو 19 مئی تک جاری رہے گا، پہلے مرحلے کے امتحانات میں سائنس پری انجینئر نگ،پری میڈکل، سائنس جنرل، کامرس پرائیوٹ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے پرچے لئے جائیں گے۔
سائنس پری انجینئرنگ ، پری میڈیکل ، سائنس جنرل ، ہوم اکنامکس اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے پرچے صبح 9:30 سے 12:30 بجے تک
جبکہ کامرس ریگولر اور کامرس پرائیوٹ کے پرچے 2:30 بجے سے5:30 بجے تک منعقد ہوں گے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج(کے ایم ڈی سی) کی پرنسپل ڈاکٹر نرگس انجم کو ڈاکٹر ایس ایم عباس کی جگہ جامعہ کراچی کا ڈین آف میڈیسن مقرر کردیا ۔ ڈاکٹر ایس ایم عباس ریٹائر ہوگئے تھے اور قواعد کے مطابق ریٹائرڈ پروفیسر ڈین نہیں بن سکتا تاہم حیرت انگیز طور پر جامعہ کراچی کے ڈین آف فل لاءڈکٹر غوث محمد ہیں جو ایک ریٹائرڈ جج ہیں جبکہ پروفیسر نرگس انجم جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی سے ڈاکٹریٹ کی سند لے رکھی ہے وہ ایم فل بھی ہیں اور انھوں نے ایم بی بی ایس کرکے تدریس کے شعبے کا انتخاب کیا تھاوہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے شعبہ فعلیا(فزیالوجی) کے چیئر پرسن ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ کی بھوک ہڑتال جاری۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے 314 اساتذہ کی تنخواہ نہ ملنے کے خلاف کورٹ روڈ پت بححوک ہڑتال جاری ہے۔ تنخواہوں سے محروم اساتذہ نے پانچ ما ہ قبل کورٹ روڈ پر کیمپ قائم کورٹ پر کیمپ قائم کرکے بھوک ہڑتال شروع کی تھی جو ابھی تک جاری ہے۔
ایمز ٹی وی (کھیل) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز احمد شہزاد کہتے ہیں کہ وہ بہت کچھ سنتے ہیں لیکن ان کا جواب خاموشی سے اہنے بلے سے دیں گے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے پوئے احمد شہزاد نے کہا کہ لوگ کچھ چیزوں کو بہت بڑھا چڑھا کر بتاتےہیں حالانکہ یہ ان کا کام نہیں ہوتا۔ اس وقت ہمیں پی سی بی کو سپورٹ کرنا ہے، کرکٹ بورڈ جانتا ہے کہ اسے کیا کرنا ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ وہ اپنے بارے میں بہت کچھ سنتے ہیں مگر کبھی میڈیا پر آکر کچھ نہیں کہا کیونکہ انہیں اپنے ملک کی عزت عزیز ہے، جب تک ہوسکا وہ ان باتوں پر کچھ نہیں کہیں گے اور خاموشی کے ساتھ اپنے بلے سے ان ہیں جواب دیں گے۔
ایمز ٹی وی (صحت) برطانوی طبی میگزین میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فل کریم ملک بغیر چکنائی یا بالائی والے دودھ سے زیادہ صحت مند ہوتا ہے جب کہ بغیر بالائی والا دودھ شوگر کا باعث بن سکتا ہے۔ تحقیق کے دوران 3 ہزار سے زائد افراد کا 15 سال تک مشاہدہ کیا گیا جس سے یہ نتیجہ سامنے آیا کہ جن لوگوں نے فل کریم ملک کی مختلف بائی پراڈکٹس استعمال کیں ان میں شوگر کی بیماری کے امکانات ان افراد کے مقابلے میں 46 فیصد کم تھے جو اس دوران بغیر بالائی کے دودھ استعمال کرتے رہے۔
ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) ہندو انتہا پسند تنظیموں سے وابستہ غنڈوں اور طلبہ نے جموں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکار کرنے والے متعدد کشمیری طالب علموں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کالج جموں میں زیرتعلیم کشمیری طلبا کے ایک گروپ نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ غنڈوں اور مقامی طلبہ نے ہاسٹل میں ان کے کمروں میں زبردستی داخل ہو کر انھیں مارا پیٹا اور کتابیں اور دیگر قیمتی سامان باہر پھینک دیا۔ کشمیری طلبہ نے بتایا کہ وہ ہاسٹل میں تھے کہ اچانک مقامی طلبہ اور غنڈوں کی بڑی تعداد اشتعال انگیز نعرے لگاتے ہوئے ان کے کمروں میں داخل ہو گئے اور انھیں تشدد کا نشانہ بنایا انھیں ’’بھارت ماتا کی جے ‘‘ کا نعرہ لگانے پر مجبور کیا اور انکار کرنے پر انھیں جان سے مار دینے کی دھمکی دی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی ۔ جوڈیشیل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں سانحہ بلدیہ ٹائون کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت میں اسپیشیل پبلک پراسیکیوٹر خالد محمود شیخ اور مقدمے کے سابق تفتیشی افسر جہانزیب بھی موجود تھے ۔ سماعت شروع ہوئی تو سابق تفتیشی افسر نے عدالت سے کہا کہ میرا دوبار آپریشن ہوا ہے ۔ عدالت نے ان سے کہا کہ آپ استغفار کریں ۔ سابق تفتیشی افسر بولے میں بیمار ہوں ، ادارے کو کہہ دیا تھا ، بیماری کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہوں۔ جس پر عدالت نے کہا کہ ہم سب مجبوری سے آتے ہیں کوئی خوشی سے نہیں آتا ۔ آپ چھٹی لیکے گھر بیٹھ جائیں۔ عدالت نے ملزم منصورکے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 2 مئی تک ملتوی کر دی
ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاک بحریہ نے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو ہدف بنانے والے میزائل “ضرب” کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کردیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو نشان بنانے والے میزائل کو ساحلی علاقے سے داغا گیا اوراس نے سمندرمیں موجود اپنے ہدف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، ’’ضرب‘‘ میزائل پاک بحریہ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میزائل کے تجربے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنزسمیت دیگر اعلیٰ عسکری افسران بھی موجود تھے ، ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے ’’ضرب‘‘ کے کامیاب تجربے پر اس کی تیاری میں شامل ماہرین اور دیگر عملے کی کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ میں شامل کیا جانے والا یہ نیا میزائل سسٹم ہماری حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ اس کا کامیاب تجربہ اور ملک کی سمندری حدود کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اور ہماری حربی تیاریوں کی سند پر مہر ہے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاک بحریہ نے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو ہدف بنانے والے میزائل “ضرب” کی لانچنگ کا کامیاب تجربہ کردیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نیوی کی جانب سے ساحل سے بحری جنگی جہازوں کو نشان بنانے والے میزائل کو ساحلی علاقے سے داغا گیا اوراس نے سمندرمیں موجود اپنے ہدف کوکامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، ’’ضرب‘‘ میزائل پاک بحریہ میں بھی شامل کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میزائل کے تجربے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنزسمیت دیگر اعلیٰ عسکری افسران بھی موجود تھے ، ایڈمرل ذکا اللہ اورڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز نے ’’ضرب‘‘ کے کامیاب تجربے پر اس کی تیاری میں شامل ماہرین اور دیگر عملے کی کی کوششوں کو سراہا۔
اس موقع پر ایڈمرل ذکا اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ میں شامل کیا جانے والا یہ نیا میزائل سسٹم ہماری حربی صلاحیتوں میں اضافے کی کاوشوں کا حصہ ہے۔ اس کا کامیاب تجربہ اور ملک کی سمندری حدود کے دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم قدم اور ہماری حربی تیاریوں کی سند پر مہر ہے۔