Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی نے 4 اپریل کو ہونے والے ایم بی بی ایس کے امتحانات ملتوی کردیئے جبکہ نئی تاریخ کا اعلان بھی کردیاہے۔ اعلامیہ کے مطابق ایم بی بی ایس فرسٹ پروفیشنل سالانہ امتحانات برائے2016 کا4 اپریل کو ہونے والا پرچہ اب 5 اپریل کو مقررہ سینٹر میں دوپہر 2:00 تا شام 5:00 بجے منعقد ہوگا۔

ایمز ٹی وی ( گلگت بلتستان) گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات مےں ن لےگ کے پلےٹ فارم سے حصہ لےنے کے لئے امےدواروں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔ درجنوں افراد نے ن لےگ کے صوبائی سےکرےٹرےٹ سے کونسل انتخابات مےں حصہ لےنے کے لئے فارم حاصل کر لئے ہےں جن مےں مختلف علاقوں کے نامی گرامی سےاستدان بھی موجود ہےں درخواست جمع کرانے والے افراد پر ن لےگ کی جانب سے شرط عائد کی گئی ہے کہ وہ فارم کے ساتھ اےک لاکھ روپے کا بنک ڈرافٹ بھی جمع کرائےں گزشتہ 3 دنوں مےں 10 امےدواروں نے فارم پر کر کے جمع کرادےئے ہےں 4 اپرےل کو فارموں کی وصولی بند ہو جائے گی توقع ہے کہ ن لےگ کے صوبائی صدر 7 اپرےل کو وزےر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد گلگت بلتستان کونسل کے ٹکٹ ہولڈر امےدواروں کا اعلان کرےں گے

یمز ٹی وی( گلگت بلتستان) پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے ضلع غذر میں پارٹی کابینہ تبدیل کرکے کارکنوں کی کثرت رائے اور عوامی امنگوں کے مطابق نئے ضلعی صدر ، جنرل سیکرٹری اور دیگر عہدوں کی تقسیم کو اصولی فیصلہ کرلیا ہے پارٹی ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہ سابق ضلعی صدر ڈاکٹرعلی مدد شیر ایک بار ضلع غذر کا صدر بننا چاہتے ہیں اور اپنے ہم خیال کارکنوں کے ذریعے ان کے لیے راستہ ہموار کرنے کی کوشش میں ہیں تاہم صوبائی قیادت انہیں ضلعی اور صوبائی سطح پر کوئی بھی عہدہ دینے کے لیے تیار نہیں جس کی بنیادی وجہ ماضی میں موصوف کی جانب سے پارٹی کو نقصان پہنچانا ہے اور گزشتہ دور حکومت میں ان کے اوپر کرپشن کے الزامات بھی پارٹی عہدے کی راہ میں رکا?ٹ بنے ہوئے ہیں صوبائی قیادت نے سابق پارلیمانی سیکرٹری ایوب شاہ کو ضلعی صدر بننے کی پیشکش کی مگر انہوں نے مصروفیات کے باعث عہدہ قبول کرنے سے معذرت کیا ہے پارٹی کے ضلعی صدر کے عہدے کے لیے گزشتہ انتخابات میں ضمانت ضبط کرانے والے ایک جیالے بدرالدین بدر بھی میدان میں کود پڑے ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ اپنے حلقے میں بی این ایف اور مسلم لیگ ن کے امیدواروں کے مقابلے میں ایک ہزار ووٹ بھی نہیں لے سکے مگر ضلع غذر میں پی پی پی کو آسمان کی بلندیوں پر پہنچاسکتے ہیںاسی طرح جنرل سیکرٹری کے لیے بھی ایسے کارکن میدان میں ہیں جن کو ماضی میں انتخابات کے دوران ایک درجن ووٹ بھی نہیں پڑے۔صوبائی صدر امجدحسین ایڈوکیٹ ضلع غذر میں پی پی پی کو دوبارہ متحد کرنے اور نوجوانوں کو پارٹی کی طرف متوجہ کرنے لیے ضلع غذر کے نوجوان سیاسی لیڈر اور معروف قانون دان نزیر احمد ایڈوکیٹ کو پارٹی میں شامل کرنے اور ضلعی صدر بنانے کے خواہشمند ہیں تاہم نزیر احمد ایڈوکیٹ نے صوبائی صدر کی پارٹی میں شمولیت کی دعوت پر غورکرنے اور ساتھیوں سے مشورہ لے کر جواب دینے کا عندیہ دیا ہے اگر نزیر احمد ایڈوکیٹ پی پی پی میں شامل ہوتے ہیں تو انہیں بلاتاخیر ضلعی صدر کا تاج پہنایا جاسکتا ہے اور جنرل سیکرٹری کے لیے یاسین سے کسی جیالے کو سامنے لائے جانے کا امکان ہے۔ضلع غذرمیں پی پی پی کے مستقبل کا دارو مدار ضلعی سطح پر تنظیم سازی سے مشروط ہے اگر صوبائی قیادت ضلعی قیادت کارکنوں کی منشائ اور عوامی تائید کے حامل شخص کو سونپ دیتی ہے تو علاقے میں پارٹی فعال ہوسکتی ہے اگر ایسا نہیں ہوا تو پارٹی کا وجود ہی مٹ سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی (لاہور) پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ اے کے ڈوگر کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ بھاری بیرونی قرضوں سے بنایا جارہا ہے، منصوبے کےتحت بننے والے کول پاور پراجیکٹس بھی ملکی مفاد کے خلاف ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ چین سے ایک ارب امریکی ڈالر کی ضمانت ملنے تک منصوبے پر عمل درآمد رکوانے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تحت چین سے گوادر تک شاہراہیں تعمیر اور بجلی گھر قائم کئے جارہے ہیں تاکہ ملک میں سرمایہ کاروں کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔

ایمز ٹی وی (میرپور خاص) میر پور خاص کا محاذ گرم لیکن کشیدگی کم نہ ہو سکی۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو پاک سر زمین پارٹی کی ریلی پر پتھراؤ مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایم کیو ایم ذونل کمیٹی کے سینئر ممبر عبدالغفور بروہی اور شاہد عباسی سمیت 10 کارکنوں حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر ایم کیو ایم نے دعوٰی کیا ہے کہ پولیس نے میر پور خاص زون کے انچارج مجیب الحق کے گھر پر چھاپہ مارا اور عدم موجودگی پر ان کے دو بیٹوں کو حراست میں لے لیا۔ گرفتاریوں کے بعد ایم کیو ایم کے کارکن زونل آفس کے باہر جمع ہو گئے اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)صومالیہ میں ایک ڈرون حملے میں شدت پسند گروہ الشباب کا ایک سینیئر کمانڈر ہلاک ہو گیا ہے۔اس کارروائی سے متعلق آگاہ ایک امریکی عہدیدار نے جمعہ کو بتایا کہ بغیر ہوا باز کے امریکی جاسوس طیارے سے کی گئی کارروائی میں یہ شدت پسند مارا گیا۔صومالیہ میں عہدیداروں نے بتایا کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والے کمانڈر کا نام حسن علی دوہری تھا اور وہ لوگ ہلاک کرنے والی الشباب کی ایک ٹیم کا سربراہ تھا۔صومالیہ کی حکومت کی طرف سے گزشتہ سال موغادیشو میں ایک دہشت گرد حملے میں ملوث 12 افراد پر مشتمل الشباب کے انتہائی مطلوب کارکنوں کی فہرست میں حسن علی بھی شامل تھا۔امریکی وزارت دفاع کے پریس سیکرٹری پیٹر کک نے جمعرات کو اس بات کی تصدیق کی تھی کہ صومالیہ کی فورسز کے تعاون سے امریکہ نے فضائی کارروائی کی ہے۔اُنھوں نے کہا کہ حسن علی نے ماضی میں ایک ایسے حملے کی بھی قیادت کی جس میں کم از کم تین امریکی شہری ہلاک ہو گئے تھے جب کہ پیٹر کک کے مطابق وہ مشرقی افریقہ کہ اس ملک میں امریکی شہریوں پر مزید حملوں کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔صومالیہ اور پڑوسی ملک کینیا میں حملوں میں ملوث الشباب کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس تنظیم کا القاعدہ سے تعلق ہے۔

ایمز ٹی وی (کراچی) ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ایک ماہ سے ایک ٹولہ سیاست کی آڑمیں جو کررہا ہے وہ کسی سےڈھکا چھپا نہیں جب کہ اس ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔ کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایک ماہ سے ایک ٹولہ سیاست کی آڑمیں جو کررہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، کراچی اور حیدرآباد میں مسترد کیے جانے کے بعد میرپور میں بھی ٹانگہ پارٹی کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد اس ٹولے نے اشتعال انگیزی اور غلیظ بیانی شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی تائید اور وکٹیں گرانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے جس کے بعد اشتعال پھیلا کر ایک ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے کہ جس کا مقصد کھیلیں گے اور نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر عمل کرنا ہے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سیاست کا مقصد اپنی بات عوام تک پہنچانا ہے اور ہم اس بات کا خیرمقدم کرتے ہیں کہ کوئی بھی اپنی پارٹی بنا سکتا ہے یہ سب کا جمہوری حق ہے لیکن الطاف حسین کے لیے مسلسل غلیظ زبان استعمال کرنا کون سی جمہوریت ہے اور اس پر حکومت پاکستان سمیت دیگر اداروں کو سوچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ غلط بیانی کرکے تمام ریکارڈ توڑے جارہے ہیں، ہم نے اب تک ذاتیات سے متعلق کوئی بات نہیں کی کیوں کہ ہم الزامات کی سیاست میں الجھنا نہیں چاہتے ورنہ دستاویزی ثبوت کے ساتھ بہت ساری باتیں ہم بھی کہہ سکتے ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ سیاست کرنا ایک بات اور شرانگیزی الگ بات ہے جب کہ جس ٹولے کو عوام پر مسلط کیا گیا ان کا ماضی کرپشن سے بھرپور ہے، اس ٹولے کے ساتھ لوٹ مار، چائنا کٹنگ سمیت دیگر جرائم کا بیگیج لگا ہوا ہے اور اس ٹولے کو اسٹیبلشمنٹ کے بعض عناصر کی سرپرستی حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے کارکنان اور عوام کو صبر وضبط کرنے کی تائید کی اور اس ٹولے کو دعا دی

ایمز ٹی وی (تجارت) سیمنٹ سیکٹرسے متعلق حوصلہ افزا اطلاعات پرہونے والی وسیع خریداری سرگرمیوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو بھی معمولی مندی کے بعد تیزی کا تسلسل قائم رہا جس سے انڈیکس کی33200 ،33300 اور33400 پوائنٹس کی مزید 3 حدیں بیک وقت بحال ہوگئیں، 63.35 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی40 ارب72 کروڑ75 لاکھ10 ہزار216 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ماہرین اسٹاک کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں درج میپل لیف سیمنٹ کے بہترین کیش فلو کے سبب سکوک قرضوں کی قبل ازوقت ادائیگیوں اور کوہاٹ سیمنٹ کی توانائی میں خودکفالت کے لیے اپنے ویسٹ ہیٹ انرجی پلانٹ کو آپریشنل کرنے کی خبروں نے اس شعبے کے بیشتر کمپنیوں کے حصص میں سرمایہ کاری کوپرکشش ثابت کیا جبکہ مرکزی بینک کی آئندہ کی مانیٹری پالیسی میں شرح سود مستحکم رکھنے کی افواہوں نے بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے حجم کو بڑھایا اوراسی طرح فرٹیلائزر سیکٹر کے حصص بھی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 24.61 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر20 کروڑ40 لاکھ95 ہزار140 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار352 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں223 کے بھاؤ میں اضافہ، 104 کے داموں میں کمی اور25 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں شیزان انٹرنیشنل کے بھاؤ22.79 روپے بڑھ کر514 روپے اور پاکستان ٹوبیکو کے بھاؤ20.31 روپے بڑھ کر1340 روپے ہو گئے جبکہ وائتھ پاکستان کے بھاؤ55 روپے کم ہوکر1635 روپے اور باٹا پاکستان کے بھاؤ48.34 روپے کم ہوکر3450 روپے ہوگئے۔