ایمز ٹی وی (گلگت بلتستان )؛گلگت بلتستان اسمبلی کے اسپیکر فدا محمد ناشاد نے ڈگری کالج سکردو میں یومِ پاکستان کے حوالے سے منعقد میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دیگر صوبے تقسیم کے فارمولے کے تحت گلگت بلتستان پاکستان کا حصّہ ننے گاگلگت بلتستاننے از خود آزادی حاصل کر کے پاکستان میں شمو لیت اختیا ر کی تعلیمی انقلاب کے بغیر مادی ترقی بے معنی ہے پاکستان کے قیام مقا صد کو دہشتگردوںنے تباہ کرنے کی کو شش کی ۔گلگت بلتستان کا بچہ بچہ پاکستان کے لئے کٹ مرنے کو تیار ہے
ایمز ٹی وی (کراچی) کراچی میں بلدیاتی نمائندوں کو منتخب ہوئے 100دن سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے تاہم عدالت میں زیر سماعت درخواستوں اور دیگر وجوہات کے باعث ابھی تک بلدیاتی منتخب نظام نافذ نہیں ہوسکا،نااہل سرکاری انتظامیہ شہر کے بلدیاتی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی۔ ہرین کا کہنا ہے کہ منتخب بلدیاتی نظام نافذ ہوبھی گیا تو شہری مسائل حل نہیں ہوسکیں گے۔ میئر کراچی کے تمام بلدیاتی اختیارات سلب کرلیے گیے ہیں،ضلعی و یونین کمیٹی کے چیئرمین بھی بے بس ولاچار ثابت ہوں گے، سندھ حکومت کی جانب سے ادارہ ترقیات کراچی بحال کرکے سڑکوں ، فلائی اوورز کی تعمیر اور دیگر اہم منصوبے بلدیہ عظمیٰ سے چھین لیے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کو 100دن سے زائد عرصہ گذر چکا ہے تاہم دوبڑی جماعتوں پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان عدالتی لڑائی کے باعث ابھی تک میئر و ڈپٹی میئر اور ضلعی چیئرمین کا انتخاب عمل میں نہیں لایا جاسکا ۔ یونین کمیٹی کے چیئرمین بھی اختیارات نہ ملنے کے باعث عوامی خدمات انجام دینے سے محروم ہیں،واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں بلدیاتی قوانین کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کی جانب سے دائر درخواستیں زیر سماعت ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر بلدیاتی اداروں کی موجودہ انتظامیہ ایک لاکھ سے زائد ملازمین کی فوج رکھنے کے باوجودشہریوں کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے۔ یڈمنسٹریٹر کراچی روشن شیخ ڈی ایم جی افسر ہیں تاہم ان کی تعیناتی سے بھی مسائل حل نہیں ہوپارہے ہیں،فلائی اوور اورسڑکوں کے منصوبے سست روی کا شکار ہیں، صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی ناقص ہے،سڑکوں گلیوں اور برساتی نالوں میں کچرے اور گندگی کے پہاڑ قائم ہیں،محکمہ موسمیات کی پیش گوئی ہے کہ مئی و جون میں شدید ترین گرمی پڑیگی،بلدیہ عظمیٰ کراچی اور دیگر بلدیاتی اداروں نے ہیٹ اسٹروک سے نبرد آزما ہونے کیلیے کوئی تیاری نہیں کی،بلدیہ عظمیٰ کے اسپتالوں کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی عدم دلچسپی اورادویات کی قلت کے باعث مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،برساتی نالوں کی صفائی کا آغاز ابھی تک نہیں ہوا،بیشتر اسٹریٹ لائٹس کی بندش کے باعث اہم شاہراہیں اور سڑکیں اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہیں، بلدیہ عظمٰی اور ضلعی بلدیاتی اداروں میں تعمیر و مرمت کے ٹھیکوں کے اجراء میں خلاف ورزی جاری ہے اور رشوت ستانی بدستور عروج پر ہے۔ دارہ ترقیات کراچی کی بحالی کے بعد شہر میں تعمیر ہونے والی سڑکیں، فلائی اوورز انڈر پاسز اور دیگر اہم منصوبوں سے بلدیہ عطمیٰ کراچی کا کوئی تعلق نہیں رہے گا، ماہرین نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 140-Aکے تحت بلدیاتی اداروں کوبااختیار بنانا چاہیے تاہم کراچی سمیت پورے سندھ میں الٹی گنگا بہہ رہی ہے، صوبائی حکومت نے تمام اختیارات اپنے ہاتھ میں لے لیے ہیں، بلدیاتی منتخب نمائندوں کو اپنے اختیارات کی بحالی کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا ہوگا۔
ایمز ٹی وی ( کراچی) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ نے شہر میں دودھ کی مہنگے داموں کی فروخت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اورسیکریٹری فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے کمشنر کراچی کی ٹاسک فورس کے ممبر کی جانب سے دائر کی گئی دودھ کی قیمتوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کراچی میں دودھ اور دیگر چیزیں مہنگے داموں فروخت کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول سستا ہوگیا تو دودھ کیوں مہنگا بیچا جارہا ہے۔ وران سماعت فوڈ انسپکٹر نے محکمے کی 15 سال کارکردگی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ فوڈ اتھارٹی کے قیام کی سمری وزیر اعلی سندھ کو بھیجی جاچکی ہے جو ہمارے علم کے مطابق منظور کی جاچکی ہے۔ فوڈ انسپکڑ نے عدالت کو اختیارات محدود ہونے سے متعلق بھی آگاہ کیا جس پرعدالت نے کہا کہ جلد ہی محکمہ خوراک کے اختیار سے متعلق فیصلہ جاری کریں گے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے چیف سیکریٹری اور سیکریٹری فوڈ اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرلی جب کہ حکومت کو فوڈ اتھارٹی کے قیام سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ واضح رہے کراچی میں اس وقت دودھ کی قیمت پیٹرول سے بھی زیادہ ہے، 2012 میں دودھ کی قیمت 70 روپے فی لیٹر اور 2014 میں 80 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی تھی۔
ایمز ٹی وی (لاہور) سانحہ گلشن اقبال کے بعد مختلف علاقوں میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں ، آپریشن کے دوران شہریوں کے کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی. پنجاب بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا دہشت گردوں ، سہولت کا روں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ لاہور فیصل آباد ، ملتان اور وہاڑی میں سیکورٹی اداروں نے کارروائیوں کے دوران ڈیڑھ سو سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ سانحہ گلشن اقبال پارک دھماکے کے بعد سیکورٹی اداروں کا دہشت گردوں ، سہولت کا روں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے ۔ فیصل آباد میں سی پی او کی ہدایت پرپولیس اور ایلیٹ فورس نے شہر کے مختلف علاقوں اور افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کیا ۔ چھاپوں کے دوران 80 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ وہاڑی میں پولیس جبکہ سی ٹی ڈی نے میلسی اور گگو منڈی میں مشترکہ آپریشن کیا ۔ کارروائی کے دوران 39 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیر کالونی میں کارروائی کے دوران چار افراد کو حراست میں لیا ۔ لاہور میں پولیس ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن علامہ اقبال ٹاؤن اور ہنجروال میں کیا گیا جس میں پولیس کے علاوہ حساس اداروں اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے بھی حصہ لیا ۔ سرچ آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف چیک کئے گئے ۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 17 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ ملتان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مدرسے پر چھاپہ مار کر دو ایرانیوں سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
ایمز ٹی وی(کھیل) محسن حسن خان کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا، کوچنگ سنبھالنے کیلیے عاقب جاوید فیورٹ ہیں جب کہ وقار یونس کو 3 ماہ کی تنخواہ دے کر فارغ کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات سے قبل ہی کرکٹ بورڈ حکام نے بعض بڑے فیصلوں کیلیے ذہن بنا لیا تھا تاہم ان کا اعلان اب کیا جائے گا، ذرائع نے بتایا کہ جمعے کو چیئرمین شہریارخان لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کوچ، کپتان اور سلیکشن کمیٹی کی چھٹی کا اعلان کریں گے۔ نئے چیف سلیکٹر کیلیے سابق ٹیسٹ بیٹسمین محسن حسن خان کی تقرری پر اتفاق ہو گیا، وہ ماضی میں بھی اس حیثیت سے کام کرچکے ہیں، نئی ذمہ داری کے حوالے سے ان کی شہریارخان سے بات چیت ہو چکی، وقار یونس کو قبل از وقت فارغ کرتے ہوئے 3 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ دی جائے گی، یہ رقم مجموعی طور پر تقریباً50 لاکھ روپے بنتی ہے، نئے کوچ کیلیے سابق ٹیسٹ پیسر عاقب جاوید فیورٹ ہیں۔ وہ ان دنوں یو اے ای کی ٹیم کے ساتھ منسلک مگر اس کی کارکردگی میں نکھار نہیں لا سکے، ماضی میں وہ پاکستان کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں، چیف کوچ بننے کا پہلا موقع ہو گا۔ شاہد آفریدی کی جگہ ٹوئنٹی 20میں قیادت کے فرائض سرفراز احمد انجام دیں گے۔ آل راؤنڈر کو بطور کھلاڑی منتخب کرنے کا فیصلہ نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔ منیجر انتخاب عالم اپنا عہدہ بچانے میں کامیاب رہیں گے،ان کے بارے میں تحقیقاتی کمیٹی کا خیال ہے کہ ٹورز میں ڈسپلن کا کوئی مسئلہ نہیں ہوا لہٰذا فارغ کرنا درست نہ ہوگا، وہ انتظامی امور بااحسن انداز میں سنبھالے ہوئے ہیں۔
ایمز ٹی وی (لاہور) 237 لیڈی کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ، میٹرک پاس کی نوکری کیلئے ایم فل اور ایم اے پاس خواتین کانسٹیبلز بھی بھرتی ہو گئیں۔ تعلیم کی ناقدری یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کی خوش قسمتی، میٹرک پاس نوکری کے لئے ایم فل اور ایم اے پاس خواتین بھرتی ہو گئیں۔ تعلیم تو چاہئے تھی میٹرک لیکن ایم فل، ایم اے، ایل ایل بی، گریجوایٹ اور انٹر پاس خواتین پولیس میں کانسٹیبل بھرتی ہو گئیں۔ چوہنگ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی تو 233 لیڈی کانسٹیبلز نے حصہ لیا۔ اس پروقار تقریب کی روح رواں خواتین نے بتا دیا کہ اگر خواتین گھر داری میں ماہر ہیں تو بندوق چلانا بھی خوب جانتی ہیں۔ پاس ہونے والی خواتین نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم کا اظہار بھی کیا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا خود بھی دہشت گردوں کے خلاف پر عزم دکھائی دیئے۔ آئی جی نے چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں نئے آڈیٹوریم کا افتتاح بھی کیا۔
ایمز ٹی وی(تجارت)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان میں 2010 میں سیلاب سے متاثرہ ہائی ویز اورپلوں کی دوبارہ تعمیرکے لیے 19کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری دے دی، فنڈز کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیزاسٹرمینجمنٹ یونٹس کے عملے کی تربیت کے لیے بھی بروئے کارلایا جائے گا۔ اے ڈی بی کے پروجیکٹ آفیسر برائے محکمہ ٹرانسپورٹ زیغام نقوی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ2010 کے تباہ کن سیلاب سے جہاں قیمتی جانیں ضائع ہوئیں وہاں ملک بھر کے 110میں سے 80 اضلاع میں سڑکوں کا نیٹ ورک یا تو مکمل تباہ ہوا یا اسے شدید نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اے ڈی بی تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی میں پاکستان کی بھرپورمدد کر رہا ہے اوراس مالی تعاون سے ہائی ویز تعیمراور بحالی کا کام مکمل ہوگا، اے ڈی بی کے قرض کو این ایچ اے کے200 کلو میٹر سے زائد سڑکوں اور33 پلوں کی دوبارہ تعمیرکے لیے استعمال کیا جائے گا۔
ایمز ٹی وی (کراچی) رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 3 دہشتگردوں سمیت 12 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔ منگھوپیر اور لانڈھی میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ۔رینجرز نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر 5 ملزموں کو گرفتار کیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزموں میں ٹارگٹ کلرز اور عسکری ونگ کے بھتہ خور شامل ہیں۔
ایمز ٹی وی (کھیل)سابق سپر اسٹار فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ جب تک پی سی بی کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا میں کوئی ذمہ داری قبول نہیں کرسکتا۔ ایک آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ میری جو زندگی گزر رہی ہے اسی میں خوش ہوں، جب تک پاکستان کرکٹ بورڈ کا مائنڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوتا، چیئرمین، کوچ یا کپتان کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا، کچھ لوگ کرکٹ کی بہتری نہیں چاہتے، ہماری کرکٹ ویسے بھی دنیا سے 10 برس پیچھے ہے۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں پاکستان ٹیم کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ نوشتہ دیوار تھا، کرکٹ بورڈ اسے چار برس قبل نہیں پڑھ سکا جب ٹیم کو سری لنکا میں ایونٹ کے سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی، ہمارا فرسٹ کلاس سسٹم گھسا پٹا ہے، کوئی بھی وہاں رقم خرچ نہیں کرنا چاہتا۔ جب وسیم اکرم سے پوچھا گیا کہ اگر انھیں پاکستان کرکٹ کو بہتر بنانا ہو تو وہ کیا کریں گے۔ اس پر سابق فاسٹ بولر نے کہاکہ سب سے پہلے تو میں ان لوگوں کو سامنے لاؤں گا جن میں جذبہ ہو، وہ ملک کے لیے کچھ کرنا چاہتے اور راز کو راز رکھ سکتے ہوں، یہاں پر کوچ بورڈ کو خفیہ رپورٹ دیتا ہے اور وہ اگلے روز منظر عام پر آجاتی ہے، اسی سے اندازہ لگایا جاسکتاہے کہ ٹاپ لیول کی کیا ذہنیت ہے، آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ پھر پلیئر کیا کرتے ہوں گے۔
ایمز ٹی وی(بین الاقوامی) کُرد اکثریتی شہر دیار باقر میں ترک پولیس پر بم حملے میں 7 پولیس افسر ہلاک اور 23 افراد زخمی ہو گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بس اسٹیشن کے قریب سے گزرنے والی فوجی گاڑی کو کار بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا میں جاری ایک ویڈیو میں کئی ایمبولنسز کو جائے وقوعہ کی جانب جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ گزشتہ سال کالعدم تنظیم کردستان ورکر پارٹی اور ترک حکومت کے درمیان جنگ بندی معاہدہ ٹوٹنے کے بعد ترکی میں دہشت گرد کارروائیوں میں شدت آ گئی ہے۔ یہ حملہ وزیر اعظم احمد داؤد اوغلو کے دورے سے ایک روز پہلے کیا گیا ہے۔