Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی(حب)بلوچستان کے علاقے حب سے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلق کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا دونوں کی نشاندہی کلبھوشن یادیونے کی تھی۔

تفصیلات کےمطابق بھارتی خفیہ ایجنسی اپنی حرکتوں سے باز نہ آئی پاکستان میں اپنے جاسوسوں کا جال بچھادیا لیکن پاکستانی خفیہ اداروں کی نظریں برابر ان جاسوسوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہیں گزشتہ شب بھی بلوچستان کے علاقے حب سے حساس اداروں نے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ اور الہ آباد میں کارروائی کرکے دو افراد کو دھر لیا۔

گرفتار ہونے والے دو افراد میں سے ایک کا نام راکیش عرف صنوبر بتایا جاتا ہے۔ راکیش عرف صنوبر کو گرفتار بھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔ راکیش دو ہزار چودہ سے گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں صنوبر کے نام سے اسکریپ کا کام کررہا تھا۔

صنوبردو سال قبل سترہ روز کے لئے بھارت بھی گیا اوربھارتی ایجنٹ کلبھوشن یادو سے مسلسل رابطے میں تھا وہ حب اور کراچی میں اپنی جاسوسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھا۔ راکیش سمیت دونوں گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

 

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ سندھ نے پی ایچ ڈی میں داخلے کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق جامعہ سندھ جامشورو کے ڈین ریسرچ اینڈ گریجویٹ اسٹڈیز کی جانب سے مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی میں داخلہ حاصل کرنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنی داخلہ فیس 11 اپریل 2016 تک جمع کراسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے سرکریک کے قریب 59 بھارتی ماہی گیروں کو سمندری کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے متنازعہ علاقے سرکریک کے قریب سے پاکستانی سمندری حدود میں مچھلیوں کا شکار کرنے والے 59 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 10 کشتیاں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔ بھارتی ماہی گیروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے انہیں کراچی منتقل کیا جارہا ہے جس کے لیے ٹیمیں بھجوادی گئی ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں پوربندرمیں قائم نیشنل فش ورکرز فورم کے سیکریٹری منیش لودھرائی کاکہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے ماہی گیروں کا تعلق گجرات کے ضلع دیوبھومی دوارکا کے علاقے اوکھا سے ہے۔

 

 

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی نے ایم اے اور ڈبل ایم اے پرائیوٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا ،۔اعلامیہ کے مطابق جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلان کے مطابق طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3500/= روپے فیس کے ساتھ 25 اپریل تک یوبی ایل بینک کاﺅنٹر واقع سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کراسکتے ہیںجبکہ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی انہی تاریخوں میں 700 روپے فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 دہشتگردوں سمیت 13 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔ عزیز آباد کی رہائشی عمارت میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا اور 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ گرفتار افراد کا تعلق لیاری گینگ کے عزیر بلوچ گروپ سے ہے ۔ کراچی کے علاقے بنارس میں رینجرز نے چھاپہ مار کر 2 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے ۔ رنچھوڑ لائن میں رینجرز نے کارروائی کرکے عسکری ونگ کے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا ۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ۔ شاہ فیصل کالونی میں رینجرز نے کارروائی کر کے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں بھتہ خور متعدد بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ کھارادر سے پولیس نے 2 ملزم زخمی حالت میں پکڑ لئے ۔ تیموریہ پولیس نے 3 ملزموں کو گرفتار کیا

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)ریاض سعودی عرب میں کام کرنے والے 101 چینی باشندے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہو گئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے شہروں تہاما اور بیشا میں دو سیمنٹ فیکٹریوں میں کام کرنے والے 101 چینی باشندوں نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کر لیا۔ جنوبی سعودی عرب میں قائم سیمنٹ فیکٹریوں کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سفر بن ظفیر نے بتایا کہ شعبہ دعوت وارشاد کے چار علماءاور دو چینی مسلمانوں نے بتایا کہ فیکٹری میں کام کرنے والے 101 چینی باشندے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے خواہش مند ہیں۔ بعد ازاں تہاما کی سیمنٹ فیکٹری میں 70 جب کہ بیشا فیکٹری میں 31 افراد نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل) بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کی یورپ آمد پر کشمیر اور پاکستان کی کمیونٹی کے افراد نے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کی۔ س موقع پرمظاہرین نے پلے کارڈز، بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے جن پر ’’مودی واپس جاؤ، ظلم و جبر بند کرو، مودی مسلمانوں کا قاتل،بھارت کشمیرچھوڑ دو، لے کے رہیں گے آزادی ہے حق ہمارا آزادی، کشمیر کشمیریوں کا ہے، گو مودی گو‘‘ جیسے نعرے درج تھے جبکہ پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ رہنما پرویز لوہسر نے لاؤڈ اسپیکر پر نعرے لگوائے اور مظاہرین بھی پرجوش انداز میں اسی طرح کے نعرے لگا رہے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین کافی دیر تک یورپی یونین کی عمارت کے سامنے جہاں بھارتی وزیر اعظم مودی ملاقات کے لیے آرہا تھا احتجاج کرتے رہے۔ مظاہرین سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہاں برسلز میں حملوں کی مذمت کرتے ہیں وہاں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ریاستی دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہیں اور وہاں پاکستان میں ’’را ‘‘ کے ایجنٹ کی طرف سے بلوچستان اور کراچی میں دہشت گردی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل)نئی دہلی کمزور ٹیکنالوجی اور مسلسل ناکام میزائل تجربات کے باوجود بھارت کا جنگی جنون بڑھ رہا ہے ، بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی فوج نے حکومت کی جانب سے ملکی طور پر تیار کیے گئے آکاش میزائلوں کی فراہمی کو رد کر دیا ہے جبکہ فوج اسرائیل سے میزائل خریدنے پر غور کر رہی ہے۔ خطے کی چودھراہٹ کا خواب دیکھنے والا بھارت ہتھیاروں کا ڈھیر جمع کرنے پر تلا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت اسرائیل سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے کوئیک ری ایکشن میزائل خریدے گا جو کہ جنگی طیاروں ہیلی کاپٹرز اور ڈرونز کے خلاف انتہائی اہم ہتھیار تصور کیا جاتا ہے۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے حکومت کو صاف کہہ دیا ہے کہ ملکی طور پر تیار کیے گئے آکاش میزائل کمزور ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ، ناپائیدار اورجنگ کے اگلے محاذ پر مطلوبہ صلاحیت کے حامل نہیں جبکہ فوج کے پاس چودہ ہزار کروڑ سے زائد مالیت کے آکاش میزائلوں کا ڈھیر لگ چکا ہے اور ان میزائلوں کے فائر کرنے کا طریقہ کار بھی انتہائی پیچیدہ ہے۔ بھارت گذشتہ دو دہائیوں سے آکاش میزائل سسٹم کے مسلسل تجربات کر رہا ہے اور تیار کیے گئے میزائلوں پر نیوی اوربھارتی فضائیہ نے بھی سوال اٹھائے تھے۔

ایمز ٹی وی (اسپو رٹس ) جنوبی افریقہ کے اسٹار بیٹسمین ابراہم ڈی ویلیئرز جو کہ سوئپ شاٹ کھیلنے میں ماہر ہیں ، انہوں نے پاکستان کے مایہ ناز کرکٹر یونس خان کو سوئپ شاٹ میں اپنا استاد قرار دے دیا ۔ ابراہم ڈی ویلیئرز نے سابق انگلش کپتان اور کرکٹ کمنٹیٹر ناصر حسین کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ یونس خان گیند کو سوئپ کرنے کی کوشش میں ٹاپ ایج کے خطرے سے بالکل نہیں گھبراتے اور میں نے ان کو دیکھ کر ہی سوئپ شاٹ کھیلنا سیکھا ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی سٹار بیٹسمین یونس خان کی وجہ سے ہی میرے کھیل میں بہتری آئی ہے ۔ ابراہم ڈی ویلیئرز جو کہ اپنی سوئپ شارٹس کی وجہ سے کافی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں ، انہوں نے متعدد بار اپنے کھیل کی وجہ سے جنوبی افریقہ کو کئی اہم مقابلوں میں کامیابی دلائی ہے ۔ یونس خان پاکستان کے عظیم بیٹسمین ہیں اور ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں کارکردگی اور رنز اس بات کا ثبوت ہے ۔ جنونی افریقہ کے سٹار بیٹسمین کی ویڈیو کے بعد اب دنیا انہیں ایک عظیم استاد کے طور بھی جاننے لگی ہے ۔