Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی ( کراچی) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی برسی کے لئے سرکاری فنڈز کے اجرا پر بلاول بھٹو ناراض ، وزیر اعلیٰ سندھ کو فنڈز کے اجراء کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے لئے سرکاری فنڈز کے اجرا پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ کو فنڈز کے اجراء کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے ۔ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ تحقیقات کی جائیں کہ برسی کے لئے فنڈز کا اجراء کس کے کہنے پر کیا گیا ۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے تمام انتظامات پارٹی فنڈز سے کئے جاتے ہیں ، سرکاری خزانے سے کوئی رقم نہیں لی جاتی ۔

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل) مصر کے ہوا بازی کے محکمے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مصری ایئرلائن کا طیارہ اسکندریہ سے دارالحکومت قاہرہ جاتے ہوئے اس وقت اغوا ہوا جب اس میں سوار ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے جسم سے دھماکا خیز مواد باندھ رکھا ہے۔ ہائی جیکر طیارے کو استنبول لے جانا چاہتا تھا مگر طیارے کے کیپٹن نے اسے بتایا کہ اس کے پاس اتنے طویل سفر کے لیے ایندھن موجود نہیں جس کے بعد اسے قبرص کے شہر لارناکا کے ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ پرواز سے قبل طیارے میں عملے کے 7 ارکان سمیت 30 مصری، 8 امریکی، 4 برطانوی، 2 بیلجیئن، ایک اطالوی اور ہالینڈ کے 4 شہری موجود تھے۔ قبرص کےسرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد ہائی جیکر نے عملے کے 3 ارکان اور 4 غیر ملکیوں کے علاوہ تمام مسافروں کو چھوڑ دیا۔ مصری حکام کے ہائی جیکر کے ساتھ مذاکرات اب بھی جاری ہیں، جس میں اس نے قبرص میں سیاسی پناہ اور وہاں اپنی سابق اہلیہ سے ملاقات کا مطالبہ کیا ہے۔ جس کے تحت اس کی سابق بیوی کو ایئر پورٹ بلا لیا گیا. مصری حکام کا کہنا ہے کہ ہائی جینگ کے 6 گھنٹے سے زائد دورانیے کے بعد ہائی جیکر نے خود ہی اپنے آپ کو ہوائی اڈے میں موجود سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا۔ لارناکا ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے فضائی آمدورفت معطل کردی تھی جب کہ طیارے کے ارد گرد بڑی تعداد میں ایمبولینسوں اور آگ بجھانے کی گاڑیاں موجود تھی، اس سلسلے میں قبرص کے صدر نے کہا کہ مصری طیارے کی ہائی جیکنگ کا واقعہ دہشت گردی نہیں، قبرص کی حکومت نے وہ تمام اقدامات اٹھائے جس سے بے گناہ مسافروں کی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔

ایمز ٹی وی (کرا چی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سانحہ لاہور ایک قومی سانحہ ہے جس کی جسقدر بھی مذمت کی جائے کم ہوگی۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں سانحہ لاہور کے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا اور پارٹی کارکنوں سے بات چیت میں کیا ۔ سانحہ لاہور کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ایم پی اے خرم شیر زمان نے خصوصی شرکت کی ۔ شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ حلیم عادل شیخ نے بے قصور عوام کی شہادت پر گہرے دکھ اورغم کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے جو "را "کا حاضر سروس افسر پکڑا گیا ہے اس کے اوپر وزیراعظم کی جانب سے جو خطاب تھا اسے دیکھ کر لگتا تھا کہ یہ خطاب مجبور ی کی حالت میں دیا گیا ہے ۔دہشت گردوں کے ہاتھوں ہمار ے مدرسے ہمارے اسکول ،مساجد ،امام بارگاہیں کچھ بھی محفوظ نہیں ہے یہ ایک قومی جنگ ہے جسے ہم نے آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رکھنا ہے۔

ایمز ٹی وی (کوہاٹ) فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ 2 دہشت گردوں کو ڈسٹرکٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ جیل کوہاٹ میں قید محمود اور رب نواز کا آبائی تعلق بلوچستان سے تھا اور وہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے سرگرم کارندے تھے۔ دونوں مجرم دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی جانب سے توثیق کے بعد دونوں دہشت گردوں کی سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا۔ واضح رہے کہ سانحہ پشاور کے بعد سیاسی جماعتوں نے اتفاق رائے کے تحت آئین میں ترمیم کرکے فوجی عدالتوں کے قیام کی راہ ہموار کی تھی تاکہ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات کو جلد سناجائے۔ اب تک ان عدالتوں نے درجنوں دہشت گردوں کو سزائیں سنائی ہیں۔

 

ایمزٹی وی (اسلام آباد) نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی 4 روپے 36 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دے دی ہے،قیمت میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی لمیٹڈ اور ماہانہ300یونٹ استعمال کرنے والے گھریلواور زرعی صارفین پر کمی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
گزشتہ روزنیپرا نے بجلی کے نرخوں میں کمی سے متعلق سی پی پی اے کی درخواست پرسماعت کرتے ہوئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی ،نیپرا حکام کے مطابق بجلی کے نرخوں میں کمی کی منظوری فروری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے،فرنس آئل کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
جس کی وجہ سے بھی بجلی کے نرخ کم کیے گئے،تقسیم کارکمپنیوں کو14ارب روپے کا ریلیف بھی ملے گا۔نیپراحکام کاکہنا تھاکہ فروری میں 6ارب 20کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

ایمز ٹی وی ( انٹرنیشنل) میانمار میں 50 سال سے بھی زائد عرصے بعد پہلے منتخب سویلین صدر ہیٹن کیاو نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میانمار میں 1962 کے بعد ہونے والے پہلے جمہوری انتخابات میں کامیاب ہونے والی نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ڈی ایل) کے رہنما ہیٹن کیاو نے ملک کے پہلے سویلین صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، ہیٹن کیاؤ نے سابق صدر تھین سین کی جگہ صدارت کا عہدہ سنبھالا۔ ہیٹن کیاؤ کے ہمراہ دو نائب صدور مائن سوے اور ہنری وان تھیو نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں ہونے والے انتخابات میں این ڈی ایل نے 80 فیصد نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ 15 مارچ کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ہیٹن کیاؤ کو بطور صدر منتخب کیا گیا تھا۔ پارلیمان میں سب سے زیادہ اکثریت حاصل ہونے کے باوجود آنگ سان سوچی ملک کی صدر نہیں بن سکتیں کیونکہ ملکی آئین کے تحت غیر ملکی بچوں کے والدین صدر کا عہدہ نہیں سنبھال سکتا اور آنگ سو چی کے شوہر برطانوی شہریت کے حامل تھے اور ان کے بچے بھی برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ این ڈی ایل کی سربراہ آنگ سان سوچی کہہ چکی ہیں کہ وہ کابینہ میں رہتے ہوئے ملک کی خدمت کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ میانمار کی صدر نہیں لیکن ان کا منصب صدر سے بھی بلند ہے۔ ہیٹن کیاؤ آنگ سان سوچی کے بچپن کے دوست ہیں اور آنگ سوچی ان کی کابینہ میں شامل میں شامل ہیں۔

ایمز ٹی وی ( سائنس )ہالینڈ میں انجینئرز نے ایک ایسی کار تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کے ذریعے گھر بھر کے لیے بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ ہالینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہوں نے گاڑی میں ایسا اضافی پلگ ساکٹ نصب کیا ہے جس سے ’’موبائل پاور اسٹیشن‘‘میں تبدیل ہوگئی ہے۔ اس کار ایک وقت میں 10 کلو واٹ یعنی 10 ہزار واٹ بجلی پیدا کی جاکتی ہے ۔ یہ بجلی اس کے صارفین کے لیے نقصان دہ نہیں ہوگی۔ گاڑی سے حاصل ہونے والی یہ توانائی صاف پانی کی فراہمی اور حرارت پیداکرنے میں بھی معاون ثابت ہوگی۔ ماہرین اس ٹیکنالوجی کو ابتدائی طور پر یورپی ممالک میں آزما رہے ہیں، چند تبدیلیوں اور مزید بہتری کے بعد اسے جلد ہی دنیا کے ان ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا جو توانائی کے بحران سے دوچار ہیں۔

ایمز ٹی وی (لاہور) عدالت کے روبرو درخواست گزار بشیر احمد نے موقف اختیار کیا کہ منڈی بہائو الدین کے بھٹہ مالک آصف بھٹہ مزدوروں سے جبری مشقت لے رہا تھا ۔ مزدوری نہ کرنے پر بھٹہ مالک تشدد کا نشانہ بناتا تھا ۔ لہذا انہیں بازیاب کروایا جائے ۔ عدالتی حکم پر بیلف نے چھاپہ مار کر 39 بھٹہ مزدوروں کو بازیاب کروایا ۔ بازیاب ہونے والوں میں مردوں کے علاوہ خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ عدالت نے بازیاب ہونے والے تمام بھٹہ مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے بھٹہ مالک کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کا حکم دیدیا ۔

 
 

ایمز ٹی وی (لاہور) سانحہ گلشن اقبال پارک میں دھماکے کے بعد دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں تیزی آ گئی ۔ انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا گیا ۔ چوبیس گھنٹے کے دوران 5 بڑے دہشت گرد مارے گئے ۔ لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف کی عدم دستیابی پرتیئس مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ سانحہ گلشن اقبال پارک کے بعد وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خصوصی ہدایات پر دہشت گردوں کے خلاف پنجاب بھر میں آپریشن میں تیزی آ گئی ہے ۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران انتہائی مطلوب 5 دہشت گرد مظفر گڑھ اور راجن پور میں مارے گئے ۔ صوبے کے مختلف حصوں میں بھی آپریشن تیز کر دیا گیا ہے ۔ حساس اداروں ، پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے خفیہ اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کئے ۔ پچھلے ایک ہفتے کے دوران جنوبی پنجاب میں 10 دہشت گرد ہلاک ہوئے ۔ ایک ماہ میں مارے جانے والے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی کل تعداد 30 ہو گئی ہے ۔ مختلف کارروائیوں میں 67 سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا گیا ۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے ۔ لاہور اور گرد و نواح میں مشترکہ آپریشن کے دوران 15 افراد جبکہ لاہور کے علاقہ علامہ اقبال ٹاؤن میں سرچ آپریشن کے دوران شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 23 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران شہریوں کے شناختی کوائف اور مشکوک گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا ۔