ایمزٹی وی (تعلیم) وفاقی جامعہ اردو کے رجسٹرار آصف علی کے مطابق جامعہ اردو کے تحت ہونیوالے روز مرّہ’’ داخلہ نصاب دفتری مراسلت 2016‘‘کے دو ماہی دورانیے کی اُردو دفتری تربیتی کورس کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں یکم اپریل 2016تک توسیع کردی گئی ہے
ایمزٹی وی(تعلیم) لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کے میڈیا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سروپ بھاٹیہ کے اعلامیہ کے مطابق لمس یونیورسٹی کے نئے بلاول بھٹو بوائز میڈیکل کالج میں لیکچرار کی تقرری کیلئے انٹرویوز جوکہ 24اور 25مارچ کو ہونے والے انٹرویوز اب28اور29مارچ پر لمس یونیورسٹی جام شورو میں ہونگے۔
ایمز ٹی وی (لاہور) گلشن اقبال پارک کے گیٹ پر ہونے والے خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی اہلکارقیصر، محمد عمران، شاہد پرویز اور ارباب منظور کی مدعیت میں سانحہ گلشن پارک کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں 70 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے۔ مقدمے میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق شلوار قمیض میں ملبوس 4 مشکوک افراد گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر 5 سے داخل ہوئے جو آپس میں باتیں کر رہے تھے، مشکوک افراد کی سرگرمیوں کو دیکھتے ہوئے پولیس اہلکار ان کے پاس گیا تو ان میں سے ایک مشکوک شخص نے جھولے کے قریب جاکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جب کہ دیگر 3 افراد بھی فرار ہوگئے۔
ایمز ٹی وی (راولپنڈی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سربراہ پاک فوج نے خفیہ اداروں کو لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگانے کی ہدایت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لاہور کے گلشن اقبال پارک کے قریب خودکش حملے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، ڈی جی ایم آئی سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران آرمی چیف کو لاہور دھماکے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے ہدایت کی کہ خفیہ ادارے لاہور دھماکے کے ذمہ داروں کا پتہ لگائیں اور دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو جلد از جلد پکڑا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ وحشی درندوں کو اپنی زندگی اور آزادی کا خاتمہ نہیں کرنے دیں گے اور معصوم لوگوں کے قاتلوں کوانصاف کے کٹہرے میں لائیں گے۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) سانحہ لاہور کے خلاف بلوچستان بھر میں عدالتوں کا بائیکاٹ ہائی کورٹ سمیت ماتحت عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے ۔ سانحہ لاہور کے دلخراش واقع کے خلاف پاکستان بار کونسل کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء برادری نے عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور ہائی کورٹ سمیت تمام ماتحت عدالتوں کے بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے ، بائیکاٹ کے باعث آج کسی قسم کی عدالتی کارروائی نہیں کی جائے گی ۔ تمام مقدمات کو اگلی تاریخوں تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔