Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کا اپنے سابق بوائے فرینڈ اور دبنگ اداکار سلمان خان کے حوالے سے کہا ہے کہ ان کے درمیان 'احترام' کا رشتہ ہے اور یہی سب سے اہم بات ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران کترینہ کا کہنا تھا ’دو لوگوں کے درمیان موجود دوستی کو کبھی سمجھایا نہیں جاسکتا اس رشتے کی وضاحت صرف وہی دو لوگ کرسکتے ہیں۔ اگر سلمان خان کی بات کی جائے تو ہم دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور میرے لیے کسی بھی رشتے میں احترام ہی سب سے ضروری ہے۔ جب کسی رشتے میں احترام ہو تو کسی اور بات کا ہونا یا کہنا ضروری نہیں‘۔

ایمز ٹی وی( صحت)چنیوٹ جنرل اسپتال کے زیراہتمام لانڈھی، کورنگی کے عوام کے لیے فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں تقریباً 1500؍ مریضوں کا معائنہ اور مفت ادویات فراہم کی گئیں کیمپ میں لیبارٹری ٹیسٹ اور آپریشن پر 20؍ فیصد کی رعایت بھی دی گئی، اس کیمپ میں امراض نسواں، امراض ہڈی و جوڑ، امراض ناک کان و حلق، امراض اطفال، جنرل فزیشن، امراض دماغ، امراض دندان، جنرل سرجری، امراض جلد و ناخن و بال، امراض معدہ و آنت، امراض گردہ مثانہ، امراض نفسیات اور امراض قلب کے ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے حصہ لیا اور ساتھ ہی ماہر غذائیات (ڈائیٹیشن) نے بھی مریضوں کو صحت سے متعلق مفت مفید مشورے دیے۔

ایمز ٹی وی (بین الاقوامی)شمالی کوریا نے نیوکلیئر اور بلیسٹک میزائل کے تجربات کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی محل پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم جان ان نے ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہائے اور دیگر سرکاری دفاتر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا پر کسی بھی وقت حملے کے لئے ہر وقت تیار رہیں تاکہ پیش قدمی کر کے قوم کو دوبارہ یکجا کرنے کے تاریخی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلے سے خراب حالات اس وقت مزید کشیدہ ہوئے جب شمالی کوریا نے رواں ماہ جنوری میں نیوکلیئر تجربہ کیا اور پھر اگلے ماہ میں دور تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کیا۔ نیوکلیئر تجربات کے باعث اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی معاشی پابندیاں بھی عائد کیں ہیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی) سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ میں موسم خشک رہے گا ۔ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔ دادو میں کم سے کم درجہ حرارت17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ ، سکھر میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ ، بے نظیر آباد میر پور خاص میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ ، ٹھٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 19 سے 21 ڈگری سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ میں کم سے کم درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ ، جیکب آباد ، حیدرآباد اور بدین میں کم سے کم درجہ حرارت 21 سے 23 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے ۔

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ایران كے صدر حسن روحانی وزیر اعظم نواز شریف كی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ ترجمان دفترخارجہ كے بیان كے مطابق ایران کے صدر ڈاكٹر حسن روحانی كا یہ پہلا دورہ پاكستان ہو گا جس میں ایرانی كابینہ كے اراكین و دیگر اعلیٰ حكام اور تاجروں كا ایك اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان كے ہمراہ پاكستان آئے گا۔ اسلام آباد میں اپنے قیام كے دوران حسن روحانی صدر ممنون حسین اوروزیر اعظم نواز شریف كے ساتھ ملاقاتیں كریں گے جن میں پاكستان اور ایران كے درمیان دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور بالخصوص ایران پر عائد پابندیاں ہٹائے جانے كے بعد تعاون میں اضافے كے امكانات سمیت تمام اہم امور زیر غور آئیں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر كے دورے سے دونوں ممالك كے درمیان تعلقات مذید بہتر ہوں گے جب کہ ایرانی صدر کے دورے میں علاقائی و عالمی امورپر بھی بات چیت ہوگی۔

ایمزٹی وی (تعلیم) سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کا طالبعلم غربت کے باعث علاج نہ ہونےکے باعث تین سالوں سے معذوری کی حالت میں ہیں
تفصیلات کے مطابق تین سال قبل سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے شعبہ کراپ پروٹیکشن کے تھرڈ ایئر کے طالبعلم سلطان ولد محمد شعبان کلہوڑویونیورسٹی سے اپنے گاؤں فقیر محمدعباسی یونین کونسل ساون خان گوپانگ واپس جاتے ہوئے راستے میں مسلح افراد کے فائرنگ سے زخمی ہو گئے تھے ،جس کو علاج کے لئے اسپتال داخل کیا گیا لیکن غربت کی وجہ سے علاج مکمل نہیں ہو سکا اور نوجوان طالبعلم معذور ہو گیا۔
معذور طالبعلم سلطان کلہوڑو نے میڈیا کو بتایا کہ غربت کی وجہ سے وہ اپنا علاج نہ کراسکے جس کی وجہ سے میری تعلیم بھی ادھوری رہ گئی ہے انہوں نے وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ ، صوبائی وزیر تعلیم اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے وائس چانسلر سے اپیل کی ہے کہ ان کا سرکاری طور پر علاج کرایا جائے تاکہ وہ اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کرسکیں۔

ایمز ٹی وی (کراچی)کورنگی کراچی میں سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے آپریشن کیا ، ڈھائی کروڑ روپے تاوان کیلئے اغوا کیے سیمنٹ فیکٹری کے مالک کو بازیاب کرالیا ، تین اغوا کار مارے گئے ۔ کراچی میں سیکورٹی فورسز کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ۔ کورنگی ابراہیم حیدری میں ایس آئی یو پولیس ، سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے تین روز پہلے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے تین مغویوں کی بازیابی کیلئے کارروائی کی ۔ ملزموں نے پولیس کو دیکھتے ہی گولیاں برسانا شروع کردیں ۔ جوابی فائرنگ میں تین اغوا کار قاسم ، بلال اور عثمان مارے گئے ۔ تینوں مغویوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے تین روز پہلے ڈیفنس کے علاقے سے سیمنٹ فیکٹری کے مالک فرحان ، ان کی اہلیہ رفعت اور ان کی پانچ سالہ بیٹی اقرا کو اغوا کرکے ڈھائی کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا ۔ اغوا کاروں کی کال ٹریس ہونے کے بعد ایس آئی یو پولیس ، سی پی ایل سی اور اے وی سی سی نے کارروائی کی

ایمزٹی وی ( انٹرنیشنل) شمالی کوریا نے نیوکلیئر اور بلیسٹک میزائل کے تجربات کے بعد جنوبی کوریا کے صدارتی محل پر حملے کی دھمکی دے دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں نے شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ کم جان ان نے ملک کی سب سے بڑی فوجی مشقوں کے دوران جنوبی کوریا کے صدر پارک گیون ہائے اور دیگر سرکاری دفاتر پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ شمالی کوریا کے سربراہ نے اپنے فوجیوں کو حکم دیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا پر کسی بھی وقت حملے کے لئے ہر وقت تیار رہیں تاکہ پیش قدمی کر کے قوم کو دوبارہ یکجا کرنے کے تاریخی مقصد کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان پہلے سے خراب حالات اس وقت مزید کشیدہ ہوئے جب شمالی کوریا نے رواں ماہ جنوری میں نیوکلیئر تجربہ کیا اور پھر اگلے ماہ میں دور تک مار کرنے والے راکٹ کا تجربہ کیا۔ نیوکلیئر تجربات کے باعث اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نئی معاشی پابندیاں بھی عائد کیں ہیں۔