ایمز ٹی وی (کراچی) پیپلز پارٹی کے باغی رہنما ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر سے را کے ایجنٹس کا خاتمہ کرنا چاہئے۔ کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذوالفاقار مرزا نے کہا کہ بلوچستان سے را کے ایجنٹ کی گرفتاری بہت اہم کامیابی ہے، جس وہ پاکجستان کی انٹیلی جنس ایجنیسوں کو مبارک باد دیتے ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں موجود را کے ایجنٹوں کا خاتمہ کرنا چاہیے۔ مصطفیٰ کامل اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے نئی سیاسی جماعت کے اعلان پر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ کراچی سے پاک سرزمین پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا وجود میں آنا اچھی پیش رفت ہے، ان کی نیک خواہشات نئی جماعت کےساتھ ہیں۔ اس سے قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ذوالفقار مرزا پر بدین میں عوام کو اشتعال دلانے اور شہر کو یرغمال بنانےکےالزامات کے تحت دو مقدمات کی سماعت ہوئی اور کارروائی کے بعد کیس کی سماعت 23 اپریل تک ملتوی کردی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے بھارت جانے والے 35 پاکستانی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان سے سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے پر 35 پاکستانیوں کو حراست میں لیا گیا ہے، پاکستانیوں کے پاس ماتھورا اور ہری دوار کا ویزہ تھا۔ دوسری جانب پاکستانی وزارت خارجہ نے بھارت میں شہریوں کی گرفتاری کا نوٹس لے لیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ بھارت میں حراست میں لئے گئے پاکستانی شہریوں سے متعلق تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لئے پاکستانی شہریوں کا وفد مونا باؤ کے ذریعے بھارت گیا تھا، شہریوں کا تعلق میرپور خاص، تھرپارکر اور عمر کوٹ سے ہے۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ معاشی ترقی کے ساتھ ہی دہشتگردی پر قابو پایا جاسکتا ہے ، ایرانی صدر کا کہنا ہے ، سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ اسلام آباد میں پاکستان اور ایران میں تجارت اور معاشی سرگریوں کے فروغ کے سلسلے میں مشترکہ بزنس فورم کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ معاشی ترقی کیساتھ ہی دہشتگردی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، دونوں ملک تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر تک پہنچا سکتے ہیں ، 5 سال میں تجارت سے دونوں ملک بھر پور فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا حکومت علاقائی روابط کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ، خطے کے ملکوں میں تجارت کے فروغ کے لیے اقتصادی راہداری قائم کر رہے ہیں ، عالمی تجارت میں اسلامی ممالک کا حصہ بہت کم ہے ۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا پاکستان کی سکیورٹی ایران کی سیکیورٹی ہے، ایران معاشی ترقی میں پاکستان کے ساتھ تعاون کر سکتا ہے ۔ ایرانی صدر کا کہنا ہے پاکستان اور ایران میں سائنس و ٹیکنالوجی میں بھی تعاون کے وسیع مواقع ہیں ، سیاسی اور ثقافتی روابط کو فروغ دے کر معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئیے ۔
ایمز ٹی وی (بین الاقوامی)بھارت کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربے کرنے پرامریکا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کا میزائل تجربہ خطے کی نیوکلیئرسیکیورٹی کیلیے خطرہ ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونرکاکہنا ہے کہ امریکا ایسے اقدامات کی حمایت نہیں کرتا جس سے ایٹمی جنگ کا خطرہ ہو۔ ایٹمی صلاحیت کے حامل ملکوں کو تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بھارت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا ہے۔ ترجمان نے پاکستان کی جانب سے ایٹمی مواد کے تحفظ کے ترمیمی کنونشن 2005ء کی توثیق کے اعلان کا خیرمقدم کیا اورکہا کہ امریکا آئندہ ہفتے ایٹمی سلامتی کے بارے میں سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلیے وزیراعظم نواز شریف کے دورہ واشنگٹن کا منتظر ہے۔