ایمزٹی وی (تعلیم)شہید ذوالفقارعلی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سالانہ کانووکیشن کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق زیبسٹ کا تیسرا سالانہ کانووکیشن 26 مارچ کو صبح 9 بجے مقامی ہوٹل وادھواہ روڈ پر منعقد ہوگا۔
ایمزٹی وی(تعلیم) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی کا نیا کیمپس ضلع سانگھڑ میں قائم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع سانگھڑ بے شہید نظیرآباد یونیورسٹی کیمپس میں ابتدائی طور پر بزنس،آئی ٹی،اور انگلش کے شعبہ جات قائیم کیے گیے ہیں۔
اس حوالے سے شھید بے نظیر آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر ارشد سلیم نے سانگھڑ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بزنس،آئی ٹی اور انگلش کی عالمی سطح پر اہمیت ہے اس لیے ابتدائی طور پران شعبہ جات کا انتخاب کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ایک سال سے سانگھڑ سے قریب یونیورسٹی کیمپس کے لیے جگہ اور عمارات کی تلاش کا کام جاری تھا۔
ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر کے اعلامیہ کے مطابق کلیہ سماجی علوم کے تحت اطالوی زبان میں سرٹیفیکٹ کورس میں داخلوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق داخلے کے خواہشمند طلبہ داخلہ فارم 30 مارچ2016 ء تک صبح9:30 تاشام4:30 بجے تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی سے حاصل کرکے دفتر رئیس کلیہ سماجی علوم میں جمع کراسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم) 23 مارچ یوم پاکستان سندھ مدرسہ بورڈ اور محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے ادارے سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے اشتراک سے گڈاپ ٹاﺅن اور تیسر ٹاﺅن کے بند اور اجڑے ہوئے اسکولوں کودوبارہ کھولنے کی افتتاحی تقریبات اور فروغ تعلیم مہم سے منایا گیا۔
اس سلسلے میں گڈاپ ٹاﺅن اور تیسر ٹاﺅن میں واقع سندھ مدرسہ بورڈ کے اسکولوں میں بچوں اور والدین کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئےجس میں بچوں نے عہد کیا کہ وہ سچی لگن اور محنت سے تعلیم حاصل کریں گے۔والدین اور علاقے کے لوگوں نے بند اسکولوں کے دوبارہ آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی جانب سے تعلیم کے فروغ کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
اجلاس میں بورڈ کے اعزازی سیکرٹری سابق کمشنر کراچی شفیق الرحمٰن پراچہ ، بورڈ کے نائب صدر سابق سیکرٹری تعلیم محمد اشفاق میمن،بورڈ کی خاتون نائب صدر شائستہ آفندی،بورڈ کے اعزازی خازن محمد حنیف بلوچ کے علاوہ بورڈ کے دیگر ،ممبران اور اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ایمزٹی وی (ایجوکیشن) انجمن ِاساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی نےجامعات ، تعلیمی بورڈز اور دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں غیر یقینی صورتحال برقرار رکھنے پر حکومت ِسندھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے- انہوں نے 9؍فروری سے جامعہ کراچی میں وائس چانسلر اور آئی بی اے میں ڈائریکٹر کے عہدوں پر مستقل تعیناتی نہ کیے جانے کو اداروں کے لیے سخت نقصان دہ قرار دیا ہے۔
اس حوالے سے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ کراچی میں فوری طور پر مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کی جائے اور حکومت سندھ کی جانب سے جامعہ کے مالی حالات بہتر بنانے کے لیے فنڈز فراہم کیے جائیں- وائس چانسلر کے لیے شروع کی گئی اشتہاری مہم جو وائس چانسلر کے منصب کے منافی ہے اس کے بعد تلاش کمیٹی کی تشکیل نے معاملے کو مزید گھمبیر بنادیا ہے.
ڈاکٹر شکیل فاروقی نے جامعہ کراچی کے لیے حکومتِ سندھ کی جانب سے سو ملین روپے کی گرانٹ کی ادائیگی میں تاخیر،دہشت گردی کی وارداتوں میں شہید اساتذہ ڈاکٹر یاسر رضوی اور پروفیسر شکیل اوج کے لواحقین کے لیے امداد کی عدم ادائیگی، اساتذہ کی تقرریوں پر بلا جواز پابندی، جامعات میں سیکورٹی کے انتظامات کی بہتری کے لیے گرانٹس کی عدم دستیابی نے جامعات میں ایک بے چینی اور عدم تحفظ کی فضا قائم کررکھی ہے جس سے اساتذہ اور طلبہ پریشان ہیں۔
ایمزٹی وی (ایجوکیشن) کمشنر کراچی سید آصف حیدر شاہ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں معلومات عامہ کے مقابلوں کا انعقاداچھی کوشش ہے اس سے طلبہ میں اپنی ذہنی صلاحیتوں کو ابھارنے کا موقع ملے گا، تعلیم کے حصول میں ان کی رہنمائی ہوگی، ان کی قابلیت میں اضافہ ہوگا۔ وہ کراچی کالج برائے خواتین میں پاکستان کوئز سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدہ کوئز مقابلہ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصو صی خطاب کر رہے تھے۔ کمشنر نے کہا کہ بچوں کو خا ص طور پر طلبہ کو غیر نصابی سر گرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر نے کی ضرورت ہے تاکہ انھیں اپنی تخلیقی اور ذہنی صلاحتیوں کو اجاگر کر نے کے مواقع ملیں۔
مقابلے میں کراچی یونیورسٹی نے اول انعام حا صل کیا ۔ دوئم انعام ویمن کالج ناظم آباد جبکہ تیسرا انعام این ای ڈی نے حا صل کیا۔ حکومت طلبہ میں مثبت غیر نصابی سر گرمیوں میں اضافہ کے لئے حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔کمشنر نے کہا کہ پاکستان کوئز سوسائٹی اس سے وابستہ افراد خاص طور پر حافظ نسیم الدین کی معلومات عامہ کے فروغ کے لئے خدمات قابل قدر ہیں۔ پاکستان کوئز سو سائٹی کے چیئرمین حافظ نسیم الدین ، ڈائریکڑ جنرل کالجز انصار ناصر، مراد علی ، انور صدیقی اور پرنسپل کالج صوفیہ موسوی نے بھی خطاب کیا ۔ کوئز مقابلوں میں کراچی کی گیارہ یونیورسٹیوں اور کالجز نے حصہ لیا۔