ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ): بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان انڈین پریمئیر لیگ کی ایک فرنچائز کے مالک ہیں لیکن اب انہوں نے بھارتی فلم نگری کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کرکٹ کمنٹری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔ شاہ رخ خان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ہر وہ کام کرتے ہیں جو امیتابھ بچن نے کیا ہو چاہے وہ ٹی وی پروگرام کی میزبانی ہو، بگ بی کی بلاک بسٹر فلم ڈان میں کام کرنا ہو یا پھر کسی اشتہار میں کام کرنا ہو۔ اب گزشتہ برس ورلڈ کپ کے دوران میں امیتابھ بچن نے بھارت کے مقابلوں میں کمنٹری کی تھی اور اب بھی وہ اہم میچز میں کمنٹری کرتے ہیں تو پھر شاہ رخ خان کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔ انہوں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کو بنگلورو میں بنگلا دیش اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہونا ہے جب کہ شاہ رخ خان اپنی فلم ”رئیس“ کی شوٹنگ کے لیے ممبئی میں موجود ہی جہاں سے ایک نجی اسپورٹس چینل ہندی میں کمنٹری نشر کرتا ہے۔ شاہ رخ خان اس کا فائدہ اٹھائیں گے اور میچ کے آغاز میں کمنٹری کریں گے جب کہ پاکستان کے اسپیڈ اسٹار راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور بھارتی ٹیم کے سابق کپتان کپل دیو ان کا ساتھ نبھائیں گے۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی دارلحکومت میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرتقریب کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ممنون حسین نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستانی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں اور 23 مارچ ہماری نظریاتی پہچان کا دن ہے ان کامزید کہنا تھا کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مسلمہ ایٹمی طاقت اور روایتی اسلحے سے لیس ملک ہے، لیکن ہم کبھی ہتھیاروں کی دوڑمیں شریک ہوئے ہیں نہ ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان کے موقع پر ہمیں ملک کے قیام کے مقاصد کا جائزہ لینا ہوگا، ملک میں مسائل کی بڑی وجہ میرٹ کی پامالی اور قانون پر عمل نہ ہونا ہے، تاہم حکومت مسائل کا ادراک رکھتی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے کوشاں ہے، جبکہ ملک سے جہالت کے خاتمے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد حاصل کرنا ہوں گے کیونکہ پاکستان کو اسلامی اور فلاحی ریاست بنانے کا یہی طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم امن پسند قوم ہیں اور اس مقصد کے لیے ہم نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، امن کے لیے پاکستان کی خدمات کا دنیا اعتراف کرتی ہے، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی دوستانہ تعلقات کا خواہشمند ہے لیکن ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور پاکستان کی طرف اٹھنے والی کوئی میلی آنکھ سلامت نہیں رہے گی۔
ایمز ٹی وی (کراچی) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ انتہائی تکلیف دہ صورتحال ہے کہ 76 ویں یوم پاکستان کے موقع پر بھی تمام شہری قانون کی نظر میں برابر نہیں ہیں اور کچھ مقدس گائیں اب بھی قانون سے بالاتر ہیں۔ اس مرتبہ یوم پاکستان سے ایک ہفتہ پہلے ہی آئین اور قانون کی حکمرانی کا مذاق اڑایا گیا۔ یوم پاکستان پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک ایسا عدالتی نظام ہے جس سے بد قسمتی سے انصاف نہیں ملتا اور قانون کی حکمرانی کو پاو¿ں تلے روندا جاتا ہے اور پاکستانی قوم اس مسئلے کا حل ڈھونڈنے میں ناکام ہو چکی ہے۔ عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں ہم فلاحی ریاست کے بجائے سیکیورٹی ریاست بن گئے ، ہمیں اپنی توجہ جمہوریت، قانون کی حکمرانی اور ہمہ جہت معاشرے کے قیام کیلئے مرکوز کرنی چاہئے کیونکہ یہی وہ اصول ہیں جن کیلئے پاکستان بنایا گیا تھا۔ آج یوم پاکستان کی خوشی مناتے ہوئے ہمیں خود کو جمہوری اصولوں، قانون کی حکمرانی اور پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کیلئے وقف کردینا چاہئے کیونکہ یہی وہ رہنما اصول تھے جن کیلئے ہم نے برصغیر میں مسلمانوں کیلئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا تھا۔ -
ایمزٹی وی (اسلام آباد) یوم پاكستان كے موقع پروزیر اعظم نواز شریف نے قوم کو پیغام دیتے ہوئے کہا پاكستانی قوم قائد اعظم محمد علی جناح كی پر جوش قیادت كے تحت 23 مارچ 1940 كو منظور كی جانیوالی قرارداد پاكستان كی 76ویں سالگرہ منار ہی ہے، اس قرارداد نے ہماری تاریخ كا رخ ہی بدل ڈالا۔ آج کے دن کے حوالے سے ان کامزید کہنا تھا کہ شدید ترین مشكلات اور بھرپور مخالفت كے باوجود آزاد ملك پاكستان كی شكل میں اس خواب كو تعبیر مل گئی، اس وقت ایسی ریاست کے لیے جدو جہد كی گئی جہاں پر ہم اپنے مذہبی عقائد اور ثقافتی اقدار كے مطابق زندگی گزار سكیں، آج ہم نے اپنی نسلوں كے مستقبل کے لیے ملك كے تحفظ اور حفاظت كا عزم كرركھا ہے۔ ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف کا کہناتھا کہ آج ہمیں دہشتگردی اور شدت پسندی كی شكل میں بے مثال خطرات اور چیلنجز كا سامنا ہے تاہم ہم نے ان خطرات كو شكست دینے كا پختہ عزم كرركھا ہے اورہم اپنی سرزمین وطن سے جلد ہی دہشتگردی اور شدت پسندی كا مكمل خاتمہ كردیں گے۔