Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعلی شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کےدرمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات قائم ہیں جب کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون غیر مشروط ہے، چین کی مدد سے بجلی پیداوار کے کئی منصوبے بھی زیرتعمیر ہیں جس سے منصوبے سے پاکستان کی قسمت بدل جائےگی، پاک چین دوستی پرفخرہے جب کہ چین کے ساتھ 46 ارب ڈالر کے معاہدے تاریخی ہیں۔ وزیراعلی نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبےکےلیےچین نے100 فیصد سرمایہ کاری کی جب کہ چینی بینک نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کےلیےنرم شرائط پرقرض دیا، چینی کمپنی نےچنیوٹ میں لوہےکے بڑے ذخائردریافت کیے ہیں جب کہ ساہیوال میں 1 ہزار 320 میگاواٹ کول پاورپلانٹ بھی چین کی مدد سے تعمیر کیا جارہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعاون سے پاکستان اسٹیل ملز کو مکمل بحال کریں گے۔

ایمز ٹی وی(ٹیکنالوجی) ماہرین کے مطابق اب گلے سڑے ٹماٹروں سے ماحول دوست بجلی بناکر اسے استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔
امریکی ماہرین کے مطابق ٹماٹر کھیتوں سے لے کر ٹرانسپورٹیشن تک کے عمل میں ضائع ہوتے رہتے ہیں اور ان سے حیاتی الیکٹروکیمیکل سیل بناکر ماحول دوست بجلی بنائی جاسکتی ہے۔ اس پر کام کرنے والے ایک ماہر کا کہنا ہےکہ صرف فلوریڈا میں ہی ہرسال 3 لاکھ 96 ہزار ٹن ٹماٹر ضائع ہوتا ہے اور اس سے اگر بجلی بنائی جائے تو پورے ڈزنی لینڈ کو 3 ماہ تک لگاتار بجلی فراہم کی جاسکتی ہے۔
گلے سڑے ٹماٹروں کو زمین میں دبایا جائے تو یہ میتھین گیس خارج کرتے ہیں۔ ماہرین کی ٹیم نے جیل والی ایسی بیٹری تیاری کی ہے جن میں خردنامئے ( مائیکروبس) استعمال کیے گئے ہیں جو بجلی تیارکرتے ہیں۔ مائیکروبیل الیکٹروکیمیکل سیل خراب شدہ ٹماٹروں کو آکسیڈائز کرتے ہیں اس عمل میں الیکٹران خارج ہوتے ہیں اور اسے فیول سیل میں بھرا جاسکتا ہے۔
قدرتی طور پر ٹماٹروں میں پایا جانے والا ایک رنگ ’لائسوپین‘ بجلی کی تیاری میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹماٹروں سے بجلی کے تجربات میں غیرمعمولی نتائج برآمد ہوئے ہیں کیونکہ خالص مرکبات کی بجائے گلے سڑے ٹماٹروں سے بہتر الیکٹران ملے.
اس کے لیے ماہرین نے تجرباتی طور پر ایک سیل بنایا ہے جس میں 10 ملی گرام ٹماٹر سے 0.3 واٹ بجلی تیار کی جاسکتی ہے۔ اگر ایسے 200 سیل ہوں تو 60 واٹ کا بلب روشن کیا جاسکتا ہے۔

 ایمز ٹی وی (انٹر ٹیمنٹ)کامیڈی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا  نے تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اپنی اجارہ داری برقرار رکھی ، اس ہفتے تین کروڑ اسی لاکھ ڈالر کما کر زوٹوپیا پہلی پوزیشن پر ہے ۔ 

کامیڈی اینی میٹڈ فلم زوٹوپیا کی کہانی ایسی مجرم لومڑی کی ہے جسے بے گناہ ثابت کرنے کے لیے خرگوش پولیس اہلکار اس کی مدد کرتا ہے ، فلم دنیا بھر میں ساٹھ کروڑ ڈالر کما چکی ہے ۔ اسی ہفتے ریلیز ہونے والی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ڈائیورجنٹ کے سیکوئیل ایلینٹ نے دوکروڑ اکانوے لاکھ ڈالر کما لیے ۔ دس سالہ بیمار بچی کی کہانی پر بنی میریکلز فرام ہیون ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر رہی ۔

ایمز ٹی وی (کھیل) کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بھارت سے شکست کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں قومی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کئے جانے کا امکان ہے اور اوپننگ بلے باز شرجیل خان کی جگہ خالد لطیف اور وہاب ریاض کی جگہ عماد وسیم کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں گرین شرٹس اور کیویز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ موہالی کا موسم کل 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے بھی بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں تاہم پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیم کو وکٹ فائدہ دے سکتی ہے تاہم رات میں نمی پڑنے کے باعث وکٹ پر بول ٹرن لے گا جسے دیکھتے ہوئے عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) یوم پاکستان پر راولپنڈی اسلام آباد کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کو صبح 6 سے دوپہر 3 بجے تک تمام ٹریفک کاداخلہ راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور، زیرو پوائنٹ تک بند ہوگا۔ 20 مارچ رات 12 بجے سے لیکر 21 مارچ دن 1 بجے اور 22 مارچ رات 12 بجے سے لیکر 23 مارچ دن 3 بجے تک تمام ہیوی ٹریفک کا داخلہ راولپنڈی اسلام آباد کیلئے بند ہوگا جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والی تمام ٹریفک کو میزائل چوک سے کھنہ چوک ، فیصل شہید چوک اور راول ڈیم کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ یوم پاکستان کی پریڈ تقریب کے باعث آئی جے پی روڈ سے عام ٹریفک کو فیض آباد فلائی اوور سےنائنتھ ایونیو اور کشمیر ہائی وےکی طرف موڑدیا جائے گا جبکہ مری روڈ پر راولپنڈی سے آنی والی ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو اور کشمیر ہائی وے کی طرف موڑدیا جائےگا.