ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) شہزاد رائے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس ملی نغمے کی شوٹ پاکستان کے بے شمار قدرتی حسین مناظرپر کی گئی ہے جس میں دیہات، پہاڑ، دریا اور صحرا شامل ہیں۔ ملی نغمے کا مقصد پاکستانی قوم کو ترقی کے راستے پرگامزن کرنے کے لئے ذہنی طورپرہم ا ہنگ کرنا ہے۔’ پاکستان زندہ باد“ نامی یہ ملی نغمہ پاکستان کے متنوع کلچر، عوام اورمعاشرے کی عکاسی کرے گا۔ پاکستان زندہ باد ریلیز کرنے کا مقصد شہزاد رائے کی پاکستان سے محبت، پاکستانی ہونے پرفخراورپاکستانیوں کو ایک قوم بنانے کی کاوش کا اظہارہے۔ شہزاد رائے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان ایک حیرت انگیز ملک ہے ، جس کے پاس انتہائی زرخیز ثقافتی ورثہ ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی خوبصورتی اور ملی جذبے سے مالا مال ہے۔ شہزاد رائے نے کہا کہ مجھے اپنے ملک پر، پاکستانی ہونے پرفخرہے اور”پاکستان زندہ باد“ اسی بارے میں ہے۔
ایمز ٹی وی(کراچی)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کہا ہے کہ کامیاب آپریشن ضرب عضب کے بعد پاکستان میں امن و امان کا قیام عمل میں آیا پاک فوج نے قربانیاں دے کر پاکستان سے دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا ہے موجودہ حالات سرمایہ کاروں کے لئے آئیڈیل ہیں جاپانی سرمایہ کار پاکستان با لخصوص صوبہ سندھ میں ٹرانسپورٹ، انرجی ، زراعت ، انفرااسٹرکچر بحالی سمیت دیگر اہم منصوبوں پر سرمایہ کاری سے فوری منافع حاصل کرسکتے ہیں۔یہ بات انہوں نے جاپان کے قونصل جنرل آکیرااوچی سے بدھ کو گورنر ہاؤس میں الوداعی ملاقات میں کی ۔ ملاقات میں گورنر سندھ نے جاپانی قونصل جنرل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی تعیناتی کے دوران پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیا ۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اوردلچسپی کے باہمی امور سمیت مشترکہ سرمایہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک جاپان دوطرفہ تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں جاپانی سرمایہ کار پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کی استعداد سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمٹ ) بھارتی اداکار رضا مراد کہتے ہیں کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے کوشش کی کہ انہیں کسی فلم یا ڈرامہ میں کردار مل جائے لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ واہگہ بارڈرپرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کریں، جس کے لیے انہوں نے کراچی اورلاہورمیں کوششیں بھی کیں لیکن ان سے کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا۔ پاکستان میں ملنے والی محبت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں قیام کے دوران گھر والوں نے اتنی شاپنگ کی کہ جیب ہی خالی ہوگئی، وہ بیگم کو شاپنگ کراتے ہوئے خون کے گھونٹ پیتے رہے لیکن پاکستان میں انہیں سب نے اتنا پیار دیا کہ ان کا دل بھر گیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے تھے اور پاکستان سے جاتے ہوئے بہت محبتیں لے کر جارہے ہیں- اس موقع پررضا مراد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بہت اچھی یادیں لے کرجارہی ہیں،پاکستان میں اتنا پیار ملاکہ دل رونے کو دل چاہ رہاہے، وہ واپس جارہی ہیں تاکہ دوبارہ پاکستان آسکیں.
ایمزٹی وی(ایجوکیشن) راولپنڈی کے ایک نجی اسکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں بطور مہمان خصوصی جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ مدعو تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کہ تعلیم یافتہ معاشرہ کبھی زوال کا شکار نہیں ہوتا اور وہ قومیں کبھی ناکام نہیں ہوتیں جو تعلیمی میدان میں آگے ہوں۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے کسی سے کم نہیں ،والدین ان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ یہ بچے بڑے ہوکر اپنے ملک وقوم کا نام روشن کریں۔
ایمزٹی وی (ایجوکیشن)شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں دو روزہ کتب میلہ شروع ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے میلے کا افتتاح کیا جبکہ مختلف اشاعتی اداروں نے کتب میلے میں اسٹال لگائے ہیں۔
ایمز ٹی وی (انٹرٹینمٹ) بھارتی اداکار رضا مراد کہتے ہیں کہ پاکستان میں قیام کے دوران انہوں نے کوشش کی کہ انہیں کسی فلم یا ڈرامہ میں کردار مل جائے لیکن کسی نے رابطہ نہیں کیا واہگہ بارڈرپرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے رضا مراد نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستانی فلموں اور ڈراموں میں کام کریں، جس کے لیے انہوں نے کراچی اورلاہورمیں کوششیں بھی کیں لیکن ان سے کسی نے رابطہ ہی نہیں کیا پاکستان میں ملنے والی محبت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں قیام کے دوران گھر والوں نے اتنی شاپنگ کی کہ جیب ہی خالی ہوگئی، وہ بیگم کو شاپنگ کراتے ہوئے خون کے گھونٹ پیتے رہے لیکن پاکستان میں انہیں سب نے اتنا پیار دیا کہ ان کا دل بھر گیا ہے، وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے تھے اور پاکستان سے جاتے ہوئے بہت محبتیں لے کر جارہے ہیں اس موقع پررضا مراد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے بہت اچھی یادیں لے کرجارہی ہیں،پاکستان میں اتنا پیار ملاکہ دل رونے کو دل چاہ رہاہے، وہ واپس جارہی ہیں تاکہ دوبارہ پاکستان آسکیں
ایمزٹی وی(اسلام آباد) بجلی کی بچت کے نام پر شروع کیا جانے والا انرجی سیور منصوبہ مکمل ہونے سے پہلے ہی ناکام ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ 8 برسوں میں بجلی کے بحران کے خاتمے کے لیے وزارت پانی وبجلی نے بہت سے دعوے کیے لیکن بحران اپنی پوری شدت سے ابھی بھی موجود ہے۔ وزارت پانی و بجلی نے 2009ءمیں اعلان کیا تھا کہ تین کروڑ انرجی سیورز درآمد کرکے بجلی کے صارفین کو مفت تقسیم کیے جائیں گے جبکہ اس منصوبے سے سالانہ 16ارب روپے کی بجلی بچے گی۔ اس سلسلے میں حکومت نے ایشیائی ترقیاتی بینک سے 4 کروڑ ڈالر کا قرض بھی لیا۔جو انرجی سیور بلب 2010ءمیں تقسیم کیے جانے تھے وہ اب تک نہیں ہو سکے۔ البتہ ان بلبوں کی تشہیر اور تقسیم کے نام پر کروڑوں روپے خرچ کر دیے گئے۔ اب صورتحال یہ ہے کہ آڈیٹر جنرل پاکستان کا کہنا ہے کہ بلبوں کی خریداری تو ایک الگ سکینڈل ہے۔ منصوبے پر عمل درآمد میں اتنی تاخیر کی گئی کہ وارنٹی ختم ہو جانے کی وجہ سے 74 کروڑ روپے کے50 لاکھ انرجی سیور کچرے کا ڈھیر بن گئے۔ 16 ارب روپے کیا بچنے تھے ملکی خزانے کو 33 ارب روپے کا نقصان ہو گیا۔ اب ایشیائی ترقیاتی بینک سے لیا گیا 4 کروڑ ڈالر کا قرض بجلی کے صارفین سے سرچارج کی مد میں وصول کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں
یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی پریڈکیلیے تیاریاں عروج پرپہنچ گئیں.پریڈ وینیو شکرپڑیاں پر تینوں مسلح افواج سمیت مختلف اداروں نے ریہرسل میں حصہ لیا۔حصہ لینے والوں میں پاکستان آرمی ، نیوی ، پی اے ایف ، فرنٹیئر کور،ناردن لائٹ انفنٹری ، مجاہد فورس، اسلام آباد فورس، تینوں افواج کی لیڈی آفیسرز ، تینوں افواج کی نرسنگ سروس ، گرلز گائیڈ ، بوائز اسکاؤٹس ، تینوں مسلح افواج کے اسپیشل سروس گروپ ، آرمڈ کور، آرٹیلری ، آرمی ایئر ڈیفنس ، سگنلز انجینئرز ، آرمی اسٹریٹجک فورس کمان، کیمل بینڈ اور پریذیڈنٹ باڈی گارڈ نے شرکت کی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یوم پاکستان (23 مارچ) کی پریڈ کی تیاریاں پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں اس دن کو شایان شان طریقے سے منانے کیلئے مسلح افواج کی یوم پاکستان پریڈاسلام آباد میں منعقد ہو گی۔ سفر کرنیوالوں کی سہولت کیلیے 21 مارچ کو فل ڈریس ریہرسل اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر خصوصی ٹریفک انتظامات کیے گئے ہیں ٹریفک پلان کی تشہیرالیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ذریعے کی جائے گی۔
ایمزٹی وی (ایجوکیشن)سر سید کالج آف میڈیکل سائنسر نے جلسہ تقسیم برائے اسناد کی تاریخ کا اعلان کردیا۔اعلامیہ کے مطابق جلسہ برائے تقسیم اسناد(کانوکیشن ) 19مارچ ہفتہ کو کالج کے کلفٹن کیمپس میں منعقد ہوگا ۔