Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) فلسطین میں مہاجر بچوں کی ایک استانی حنان الحروب نے عالمی تدریسی انعام  2016ء جیت لیا ہے۔ بہترین استاد کا اعزاز وصول کرنے والی حنان الحروب کو ان کے خطے میں درس و تدریس کی کاوشوں کے اعتراف میں 10 لاکھ ڈالر کے انعام سے نوازا گیا ہے۔ محترمہ الحروب بیروت میں سمیحۃ خلیل ہائی اسکول کی ایک استانی ہیں۔ وہ ایک پناہ گزین کیمپ میں پلی بڑھی ہیں اور اب خود بھی مہاجر بچوں کی استانی ہیں۔ انھوں نے تشدد سے مجروح ہونے والے بچوں کی حمایت کرنے میں مہارت حاصل کی ہے۔

 

فاتح کا اعلان عالمی تعلیم اور ہنر فورم کی ایک تقریب میں دبئی میں کیا گیا۔ اس موقع پر پوپ فرانسس نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے وار کی فاؤنڈیشن کے دوسرے 'عالمی استاد انعام'  2016ء کے فاتح کے نام کا اعلان کیا۔ پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں حنان الحروب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ''اساتذہ امن اور اتحاد کے معمار ہیں''۔

برطانوی شہزادہ ولیم کی طرف سے بھیجے گئے ایک مبارکباد کے پیغام میں انھوں نے اساتذہ کی غیر معمولی ذمہ داریوں کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ''وہ اپنے اثرورسوخ اور حوصلہ افزائی سے نوجوانوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے ان کی صورت گری کر سکتے ہیں۔''

 

محترمہ الحروب نے اپنا انعام وصول کرنے کے بعد سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ''مجھے فخر ہے کہ میں ایک فلسطینی خاتون استاد ہوں جو  آج اس اسٹیج پر کھڑی ہے''۔انھوں نے کہا کہ ''میں نے اس انعام کو تمام اساتذہ اور بالخصوص فلسطینی اساتذہ کی ایک جیت کے طور پر تسلیم کیا ہے''۔ انھوں نے مزید کہا کہ وہ اس خطیر انعامی رقم کو اپنے شاگردوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کریں گی۔ حنان الحروب بیروت میں بیت الحم کے پناہ گزین کیمپ میں پرورش پانے کے بعد مہاجر بچوں کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ وہ کھیلوں کے ذریعے پناہ گزین بچوں میں تشدد اور خوف کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تقریب کے سامعین میں ہالی وڈ سے اداکارہ سلمیٰ ہائیک  اور اداکار میتھیو میکوناہے اور بالی ووڈ سے اداکار اکشے کمار، ابھیشیک بچن اور پرینیتی چوپڑا نے شرکت کی۔ ان کے علاوہ سیاسی رہنماؤں میں سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلئیر اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔

 

عالمی استاد 2016ء کے دس فائنلسٹ کے ناموں میں پاکستان میں پناہ گزین بچوں کے ایک اسکول کی استانی عقیلہ آصفی کو بھی نامزد کیا گیا تھا۔ اس موقع پر گلوبل ٹیچر پرائز  کے دس فائنلسٹ کو برطانوی سائنس دان اسٹیفن ہاکنگ نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اسٹیج پر آنے کی دعوت دی، جنھیں امریکی نائب صدر جو بائیڈن اور سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ایک ویڈیو پیغام میں مبارکباد پیش کی۔ گلوبل ٹیچر پرائز ایک ملین ڈالر کا انعام ہے، جو ہر سال اس قابل استاد کو دیا جاتا ہے جنھوں نے اپنی کاوشوں کے ساتھ تدریس کے شعبے میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔

گلوبل ٹیچر پرائز دبئی کی ایک غیر سرکاری تنظیم وار کی فاؤنڈیشن کی جانب سے بہترین استاد کو دیا جاتا ہے، جس کے سرپرست متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم ہیں۔ گلوبل ٹیچر کا پہلا انعام ایک امریکی استانی نینسی ایڈویل نے حاصل کیا تھا۔

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)قومی اسمبلی نے اقلیتوں کے لیے ان کے مذہبی تہواروں کے موقع پرعام تعطیل کی قرارداد منظورکرلی ہے۔ قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رکن رمیش کمارنے قرارداد پیش کی، جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں بسنے والی اقلیتوں کے مذہبی تہواروں دیوالی، ہولی اور ایسٹر کے موقع پر ان کے لیے عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ قرارداد پر بحث کے دوران وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے ایوان کو بتایا کہ چھٹیوں کا اختیار وزارت داخلہ کے پاس ہے جب کہ وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے کہا کہ پاکستان میں چھٹیوں کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں چھٹیوں کے معاملہ پر نظرثانی ہونی چاہیے، اگر چھٹیوں پر نظر ثانی کی جائے تو اقلیتوں کو چھٹیاں مل سکتی ہیں، انہوں نے درخواست کی کہ قرارداد کو مسترد نہ کیا جائے۔ بعد ازاں ایوان نے قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان کی رائےہےکہ حکومت ہولی،دیوالی اورایسٹرپرعام تعطیلات کےاقدامات کرے۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) پنجاب یونیورسٹی سے گرفتارطالب علم کو انٹیلی جنس ایجنسیوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق کے الزام میں عدم ثبوت کی بناء پر رہا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے ہیلے کالج آف کامرس کے طالب علم عتیق آفریدی نے گزشتہ جمعے کو ایک ساتھی طالب علم کو چھوٹے سے مسئلے پر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ اس حوالے سے یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر میجر (ر) سلیم کا کہنا تھا کہ جب تشدد کے واقعے پر عتیق کو یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام کے سامنے پیش کیا گیا تو اس نے ٹی ٹی پی کے نیک محمد اور بیت اللہ محسود کو اپنا رہنما بتایا اور یونیورسٹی انتظامیہ کو دھمکی دی۔ جبکہ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان خرم شہزاد کا کہناتھا کہ یونیورسٹی کے چیف سیکیورٹی آفیسر نے طالب علم کو انٹیلی جنس ایجنسیوں کے حوالے کرنے سے متعلق یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بتانے میں صحیح طریقہ کار پر عمل نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عتیق نے غصے میں آکر انتظامیہ کے خلاف دھمکی آمیز لہجہ اپنایا، جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ، کیمپس میں موجود کسی شرپسند عناصر کو کوئی رعایت نہیں دے گی۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)وزیر تعلیم نثار کھوڑو نے بحریہ یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی بائیومیٹرک سسٹم کے حوالے سے کہنا تھا کہ کراچی.اساتذہ کی بائیو میٹرک اچھا اقدام ہے اس کے نتائج مثبت نکلیں گے.

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کی تقسیم اسنادتا حال نہیں کی گئی۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کی انتظامیہ محنت اور لگن سے بیچلرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ و طلبات کو ان کی اسناد ینے کے بجائے اراکین سینڈیکیٹ کو اعزازی ڈگریاں دینے میں مصروف ہوگئی ہے اور یونیورسٹی کی جانب سے اراکین سینڈیکیٹ کو پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگریاں دینے کے لئے گورنر ہاﺅس سے منظور ی بھی حاصل کرلی گئی ہے جس کا باقاعدہ کانووکیشن کل کیا جائے گا۔

واضح رہے تقسیم اسناد کی تقریب پہلے ہی ایک ماہ کی تاخیر سے دوماہ قبل جنوری میں منعقد ہونا تھا تاہم ناگزیر وجوہات کا بہانہ بناتے ہوئے ملتوی کردیا گیا.

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) جناح اسپتال کی جوائنٹ ایگزیگٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کو صحت کے شعبے میں ان کی خدمات کے اعتراف پر دو مذید ایوارڈ دئے گئے ہیں ۔ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ڈاکٹر اے کیو خان سینٹر ؛انسٹیٹیوٹ آف بیہورل سائنسز میں منعقدہ تقریب میں ’’ویمنز اچیومنٹ ایوارڈ ‘‘جبکہ سندھ پولیس کی جانب سے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں انہیں ’’ویمنز اچیومنٹ ایوارڈ فار ہیلتھ کیئر سروسز ‘‘دیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیمیں جمالی کا کہنا تھا کہ شعبہ طب کا تقاضہ ہے کہ مریضوں کی خدمت کی جائے اوران کی تکلیف کو دور کیا جائے ۔جس کے لئے کوشش جاری ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے اس عزم کا اظہارکیا کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گی۔

یمزٹی وی (ایجوکیشن) حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2016ءکا انعقاد 28 مارچ 2016ءسے کیا جائیگا اور اس ضمن میں امتحانی مراکز/انسٹیٹیوشنز کے مسائل کے حل کیلئے تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں فون نمبر022-9260280اور 022-9260277-78 کے ساتھ ایک مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (پشاور) خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث مکانات کی چھتیں اور دیگر حادثات و واقعات رونما ہورہے ہیں صرف صوبائی دارالحکومت میں آج کے روز چھتیں گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
پشاور میں بارش کے باعث تبلیغی مرکز کے قریب ایک خستہ حال مکان کی چھت گر گئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بھو ہونے والے آپس میں بہن بھائی بتائے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناصر باغ میں بھی مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ 7 روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات و واقعات میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی کےزیرصدارت وفاقی اردو یونیورسٹی میں شعبہ تجارت کے تحت آج 11بجے عبدالقدیر خان آڈیٹوریم گلشن اقبال کیمپس میں’’بنیادی تحفظ زندگی و قدرتی آفات سے بچاﺅ‘‘ کے موضوع پرسمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سیمینار کے مہمان خصوصی کمشنر کراچی آصف حیدر شاہ اور مہمان اعزازی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ریجنل ڈائریکٹرڈاکٹر سلیمان احمد ہونگے۔علاوہ ازیں اس پروگرام میں سندھ پولیس کے اہلکاردہشت گردی سے حملے کا عملی مظاہرہ کرینگے۔