Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی (اسلام آباد) سپریم کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نہ نکالنے کی حکومتی درخواست خارج کردی جس کے بعد پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس انور ظہیرجمالی کی سربراہی سپریم کورٹ کے لارجر بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سابق صدر کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے سنگین غداری کیس کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت کا فیصلہ پڑھ کرسنایا اور موقف اختیار کیا کہ پرویز مشرف کی کمر اور ٹانگوں میں شدید درد ہے اس لئے انہیں بیرون ملک علاج کےلئے جانا ہے اور اگر ان کا بروقت علاج نہ کیا گیا تو ان پر فالج کا حملہ ہونے کا خطرہ ہے جب کہ خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کے بیرون ملک جانے پر پابندی نہیں لگائی۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی حکومتی اپیل خارج کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا اور فیصلے میں کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے یا نہ ڈالنے کا فیصلہ حکومت خود کرے۔ واضح رہے کہ 12 جون 2014 کو سندھ ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا جس کے خلاف وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک)  یمن کے شہر حاجا میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جب کہ 75 زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر حاجا کے بازار میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جب کہ 75 زخمی ہوگئے۔ 

 

حملے کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں بیشتر افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یمنی حکام کے مطابق سعووی اتحادی طیاروں نے بازار میں 3 فضائی حملے کیے جن میں ہلاک ہونے والے میں زیادہ تر افراد عام شہری ہیں۔

 

ایمز ٹی وی (فارن ڈیسک) بھارت کوآئینہ دکھانے پر انتہاپسند کنہیا کمار کے پیچھے پڑ گئے ہیں اور اب کنہیاکمارکویونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کردی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق نئی دہلی کی جواہرلعل نہرو یونیورسٹی کی طلباتنظیم کے صدرکنہیاکمار سمیت5طلبا کا مستقبل داؤپرلگا دیا گیا۔ 

 

کیمپس میں منعقدہ ایونٹ سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے کشمیریوں کی حمایت میں آوازبلند کرنے والے طلبایونین کے صدر کنہیا کمارسمیت 5 طالبعلموں کا داخلہ منسوخ کرکے یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کردی۔کیمپس میں منعقدہ ایونٹ سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی نے کشمیریوں کی حمایت میں آوازبلندکرنیوالے طلباکو یونیورسٹی سے نکالنے کی سفارش کردی۔ تحقیقاتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ5 طلبا کو یونیورسٹی سے نکال دیاجائے جبکہ21کونوٹس جاری کیا گیا ہے۔

ایمز ٹی وی (افارن ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچالیا اور وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی اطلاع پر بھارت نے 10 میں سے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کی بھارتی ریاست گجرات میں داخلے کی معلومات کے تبادلے پر بھارتی سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 10 میں سے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لئے بھارتی حکومت نے نیشنل سیکیورٹی گارڈز کو آپریشن کے لئے بھیجا تھا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہلاکتوں کے بارے میں تفصیلات جاری نہیں کیں کیونکہ ایک خیال ہے اس سے دہشت گردوں کی تلاش میں جاری آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

 

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پاکستان سے ملنے والی اس انٹیلی جنس ٹپ کے بعد کہ 10 سے 15 دہشت گرد بھارتی ریاست گجرات میں داخل ہوگئے ہیں کے بعد نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے کمانڈوز گجرات روانہ کئے تھے۔

ایمز ٹی وی (کھیل) پریمیئر لیگ فٹبال میں کھیلے گئے میچ میں لائسسٹر سِٹی نے نیو کاسل کو ایک صفر سے ہرا دیا ۔انگلش پریمیئر لیگ میں کھیلے گئے میچ میں لائسسٹر سِٹی اور نیو کاسل کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا ، دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ کھیل دیکھنے کو ملا ۔ لائسسٹر نے میچ کے 25 ویں منٹ میں شاندار گول اسکور کر کے برتری حاصل کر لی اس کے بعد دونوں ٹیموں نے میچ کے اختتام تک گول کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامیابی نہ ہو ئی ۔

فاتح ٹیم کی جانب سے شینجی واحد گول داغ کر نمایاں رہے ، لائسسٹر سٹی کی پریمیئر لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن ہے