Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی ( تجا رت)پاکستان سمیت دنیا بھر میں روئی کی قیمتوں میں اضافہدیکھا جا رہا ہے۔ پاکستان اور بھارت سمیت کپاس کی پیداوار کے حامل بیشترممالک میں کپاس کی پیداوارتوقعات سے کم ہونے کی یوایس ڈی اے کی جاری کردہ رپورٹ اور رپورٹ میںکھپت بڑھنے، اینڈنگ اسٹاکس میں کمی اورامریکی ایکسپورٹ مثبت ہونے اطلاع کے باعث مقامی وبین الاقوامی سطح پرگزشتہ ہفتے تیزی کارجحان غالب رہا۔ بھارت اور چین میں بھی روئی کی قیمتیں معمولی تیزی مندی کے ساتھ بالترتیب 33ہزار 19 روپے فی کینڈی اور 10 ہزار 607 یوآن فی ٹن تک مستحکم رہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن میں روئی کے اسپاٹ ریٹ50روپے فی من اضافے کے ساتھ 5 ہزار 250 روپے فی من تک مستحکم رہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں روئی کے نرخ 100روپے فی من اضافے کے ساتھ 5ہزار 500روپے مستحکم دیکھے گئے۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ ہفتے کے دوران سندھ، پنجاب اوربلوچستان کے بیشترکاٹن زونزمیں ہونے والی بارشوں کے باعث کپاس کی بوائی میں 2سے3ہفتے کی تاخیر ہوسکتی ہے جس سے کپاس کی نئی فصل کی آمد میں متوقع تاخیرکے باعث روئی اورپھٹی کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آسکتا ہے۔

 

ایمزٹی وی (کھیل) بھارتی انتہا پسند ہندﺅں نے دھرم شالہ سے میچ کی منتقلی کے بعد کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں بھی پچ کھودنے کی دھمکی دے ڈالی۔ انتہا پسند ہندو جماعت اے ٹی آئی ایف کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسی صورت پاکستان کو میچ نہیں کھیلنے دیں گے کیونکہ پاکستان کی میزبانی کرنے سے بھارتی فوج اور حکومت کی بے عزتی ہو گی۔ انتہا پسند جماعت نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان دھونی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی جانب سے پٹھان کوٹ کے ملزمان اور حافظ سعید کو بھارت کے حوالے کرنے تک پاکستانی ٹیم کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیں۔ وا ضح رہے کہ پاک بھارت میچ 19 مارچ کوہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں ہونا تھا لیکن انتہا پسند ہندﺅں کی دھمکیوں اور وزیر اعلیٰ ہماچل پردیش کی جانب سے سیکیورٹی کی یقین دہانی نہ کرائے جانے پر آئی سی سی نے میچ کا مقام تبدیل کر کے کولکتہ کر دیا تھا۔

ایمزٹی وی (کھیل) بھا رت نے پاکستانی کمنٹیٹر کو غلط شہروں کا ویزا جاری کردیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستانی کرکٹ کمنٹیٹر محمد ادریس کا ایسے شہروں کو ویزا جاری کردیا جہاں قومی ٹیم کا کوئی میچ ہی شیڈول نہیں۔ محمد ادریس نے بھارت میں جاری ورلڈ ٹی 20 کے دوران پاکستان میچز کی کمنٹری کرنے کیلیے نجی ریڈیو اسٹیشن سے معاہدہ کیا ہے۔ پاکستانی کمنٹیٹر کا کہنا ہے کہ اس صورتحال پر شش و پنج کا شکار ہوں۔ پاکستان اپنے گروپ کے دونوں ابتدائی میچز اب کولکتہ میں کھیلے گی جب کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے مقابلوں کے لیے اسے موہالی جانا ہوگا۔

ایمز ٹی وی (تجا رت ) رواں مالی سال جولائی سے فروری تک پاکستان کا تجارتی خسارہ 15 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا اور اس میں گزشتہ مالی سال کی نسبت 4.2 فی صد اضافہ بھی ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تجارتی اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک پاکستان کی برآمدات 13 ارب 87 کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی نسبت 13 فی صد کم ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے فروری تک پاکستان کی درآمدات 28ارب 97کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی نسبت پانچ فی صد کم ہیں

ایمز ٹی وی (کھیل) متنازع بیان دینے پر قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو قانونی نوٹس جاری کردیا گیا۔ اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی جانب سے شاہد آفریدی کو بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں دیا گیا آفریدی کا بیان غداری ہے۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آفریدی اپنے بیان کی وضاحت کریں اور قوم سے معافی مانگیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے ایڈن گارڈن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت میں کرکٹ کھیلنے کا ہمیشہ بہت مزہ آّتا ہے، بھارت میں جتنا پیار ملا، اتنا پیار تو پاکستان میں بھی نہیں ملا۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پنجاب پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کی جا نب سے مثبت اشارے ملنے پر ہڑتال ختم کی گئی ہے لیکن مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ پرائیوٹ اسکول ایکٹ واپس لیا جائے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں ہڑتال دوبارہ شروع کی جائے گی علاوہ ازیں صوبے بھر میں 97 ہزار اسکولز ہیں جن کی ذمہ داری صوبائی حکومت پر بھی عائد ہوتی ہے۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پیرنٹس ایکشن کمیٹی کا اجلاس کوآرڈینیٹر محمدکاشف صابرانی کی صدارت میں ناظم آباد میں منعقدہواجس میں عہدیداران سمیت مقامی اسکولوں میں زیرتعلیم طلبہ کے والدین نے بھی شرکت کی۔والدین نے پرائیویٹ اسکولوں کی من مانیوں کی روداد سناتے ہوئے کہاکہ آئے روز اسکول انتظامیہ مختلف فیسوں کے نام پر بھاری رقوم کا مطالبہ کرتی ہے،نجی اسکول مالکان بچوں کو پڑھاتے کم اور مال زیادہ بٹورتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیسوں کی ادائیگی میں تاخیر پر ایڈمٹ کارڈزاورنتائج روکنامعمول بن چکاہے،اس کے علاوہ بچوں کو سب کے سامنے کھڑاکرکےان کی تذلیل کی جاتی ہے جس کی وجہ سے بچے احساس کمتری کا شکارہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فیسوں میں من مانااضافہ ہماری سمجھ اور قوت برداشت سے باہر ہے۔حکومتی ادارے فیسوں کے نام پر اسکول مافیاکے بھتے بندکرائیں جبکہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محمد کاشف صابرانی نے کہاکہ حکومت نے پچھلے سال بھی اسکول فیسوں میں اضافہ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایسالگتا ہے کہ اسکول مافیاحکومتی اداروں سے زیادہ طاقتور ہے۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ متعلقہ حکام پرائیویٹ اسکولوں کو فیسیں بڑھانے سے روکیں بصورت دیگر والدین اپنااحتجاج ریکارڈ کرانے میں حق بجانب ہوں گے.

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) پروفیشنل اکیڈمی آف کامرس کی المنائی ایسوسی ایشن نے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ و طالبات کے لیے ایک تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی حافظ محمد یوسف تھے اوردیگر مہمانوں میں نعیم اختر شیخ بھی شامل تھے۔ واضح رہے کہ دسمبر 2015 میں فائنل امتحانات میں پروفیشنل اکیڈمی آف کامرس کے 45 طلبا و طالبات کامیاب قرار پائے پروفیشنل ایکڈمی آف کامرس کے محمد سعد نے میرٹ سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کیا۔ جس سےپروفیشنل ایکیڈمی آف کامرس PAC کی میرٹ سرٹیفیکیٹ کی مجموعی تعداد 58 ہو گئی ہے اور15 گولڈ میڈل شامل ہیں ۔تقریب میں نگہت احمد،نبیہہ شاہنواز ، نعیم اختر شیخ ، حافظ محمد یوسف نے خطاب کیا۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)محکمہ صحت سندھ نے جناح اسپتال کے ایگزیکیٹوڈائریکٹر ڈاکٹرانیس بھٹی سمیت دیگر 11 ڈاکٹروں کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں جوائننگ کی ہدایت کردی ہے جبکہ اسپتال کے انتظامی سربراہ کوآتھوپیڈک وارڈ کا پروفیسر مقررکرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق جاری لیٹر میں تکنیکی الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ موجودہ اسامی پر بھی برقرار رہیں گے، واضح رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے فیکلٹی کی خالی اسامیوں پر جناح اسپتال کے پروفیسرز سمیت دیگر اسسٹنٹ پرفیسرز اور ڈاکٹروں کو آپشن دیا گیا تھا کہ وہ اپنی ملازمتیں یونیورسٹی میں ضم کرلیں جس پر جناح اسپتال کے ایگزیکیٹوڈائریکٹرپروفیسر انیس بھٹی سمیت دیگر 72 ٹیچنگ کیڈر کے ڈاکٹروں نے جناح یونیورسٹی میں انٹرویو دیئے تھے، انٹرویو میں منتخب ہونے پر یونیورسٹی نے محکمہ صحت کو آگاہ کیا کہ جناح اسپتال کے 72 ڈاکٹروں کو یونیورسٹی میں ضم کئے جانے کی منظوری اور اجازت دی جائے جس پر محکمہ صحت نے جناح اسپتال کے ٹیچنگ کیڈر کے 11 سینئرڈاکٹروں کو یونیورسٹی میں رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔