Monday, 18 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی (ایجوکشن) جامعہ کراچی کے شعبےبین الاقاومی تعلقات کے نتائج کا اعالان کردیا گیا۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق ایم اے انٹرنیشنل ریلیشنز سال اول وسال آخر پرائیوٹ سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔ نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر میں کل 1163 طلبہ شریک ہوئے ،45 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 715 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیا گیا ۔کامیاب طلبہ کا تناسب 63.35% فیصدرہا جبکہ ایم اے سال اول کے امتحانات کل 2090طلبہ شریک ہوئے،1228 طلبہ کو کامیاب قراردیا گیا جبکہ 862طلبہ ناکام قرارپائے کامیاب طلبہ کا تناسب58.76% فیصد رہا۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ کامرس کے تحت جعفریہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور سندھ پولیس کے خصوصی سیکیورٹی یونٹ کے تعاون سے’’بنیادی تحفظ زندگی و قدرتی آفات وحادثات سے بچاؤ‘‘سے متعلق ہونے والی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے سندھ پولیس کے شعبہ ایس ایس یو(special security unit ) کے انچارج میجر سلیم کا کہنا تھا کہ ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث تعلیمی اداروں سے منسلک افراد خصوصاً اساتذہ و طلبا کو ایسے حالات سے نبرد آزما ہونے کی تربیت لینا ضروری ہے۔ اس موقع پرسندھ پولیس کے کمانڈوز کی مدد سے دہشت گردی کے واقعے کا علامتی مظاہرہ کیا گیا اور طلبا ء کو مختلف ہتھیاروں کا استعمال اور ان کے ناموں سے بھی آگاہ کیا۔ پروگرام میں رکن سینیٹ نجم العارفین، پروفیسر ناصر عباس ، ڈاکٹر اسماعیل موسی ،شعبہ کامرس کے چیئرمین ڈاکٹر اقبال حسین نقوی ،شعبہ کمپیوٹر سائنس کے استاد ڈاکٹر فرحان شفیق ،جے ڈی سی کے جنرل سیکریٹری ظفر عباس اور علی رضا بھی موجود تھے جبکہ پروگرام کے آرگنائزر آصف رفیق اور زین العابدین تھے۔

 
ایمز تی وی (پشاور)سنہری مسجد روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
ایک بس پاک سیکرٹریٹ کے ملازمین کو مختلف دیہاتوں سے ان کے دفاتر کے لئے لا رہی تھی اور اور جیسے ہی سرکاری ملازمین کی بس سنہری مسجد روڈ پر پہنچی تو زوردار دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے، دھماکا اتنا شدید نوعیت کا تھا کہ اس کی آواز دوردور تک سنی گئی جب کہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ 27 زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ بعض زخمیوں کو کنٹونمنٹ بورڈ اسپتال بھی منتقل کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ دھماکا آئی ای ڈی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا جو بس میں ٹول بکس کے قریب رکھی گئی تھی جس کے ساتھ ٹائم ڈیوائس بھی نصب تھی۔
ایس پی کینٹ کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں سے زیادہ تر کا تعلق مردان سے ہے جب کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کو ریسکیو حکام نے بس کاٹ کر باہرنکالا۔
صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے پشاور دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ دہشت گردی کو ہر صورت سے جڑ میں اکھاڑ پھینکیں گے۔
واضح رہے کہ ستمبر 2013 میں بھی پشاور کے چارسدہ روڈ پر سرکاری ملازمین کی بس میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق جب کہ 40 سے زخمی ہوئے تھے۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کی تھی۔

ایمزٹی وی(تعلیم) ثانوی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کی ڈیٹ شیٹ اور ایڈمیٹ کارڈ جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈکراچی کے چیئرمین پروفیسر انوار احمد زئی نے نویں ، دسویں سائنس اور جنرل ریگولر وپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے ایڈمٹ کارڈز، ڈیٹ شیٹ اور سینٹر لسٹ 16مارچ 2016سے جاری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے شناختی کارڈ کی کاپی، آفس کارڈ اور اتھارٹی لیٹر کے ہمراہ مقررہ تاریخوں میں میٹرک بورڈ کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاکBسے صبح ساڑھے9بجے سے شام 5بجے دیئے گئے شیڈول کے مطابق حاصل کر سکتے ہیں۔ جبکہ پرائیویٹ طلباء وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ ان کے رہائشی پتوں پر ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) کراچی میں میٹرک کے امتحان میں سیکیورٹی کےلیے چیئرمین میٹرک بورڈ نے محکمہ داخلہ،رینجرز اور پولیس کوخط لکھ دیا۔ چیئرمین میٹرک بورڈ پروفیسر انوار احمد زئی نے کہا ہے کہ وہ امتحانی مراکز اور لاکھوں طلبہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ حکام سے میٹنگ بھی کرینگے،ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت28مارچ سے شروع ہونے والے میٹرک کے امتحانات میں ساڑھے 3لاکھ طلبا شریک ہونگے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ امتحانات کی سیکیورٹی کے پیش نظر مراکز کی تعداد میں 12فیصد تک کمی کردی ہے،جس کے ایگزامیشن سینٹرز کی تعداد 438سے کم کرکے 378ہوچکی ہے۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) خیبرپختونخوا میں ہونے والے امتحانات میں ایک ضعیف شخص نے اپنی ہمت اور عزم سے بہت سارے جوانوں کو بھی مات کردیا۔ 53 سال کے محمد شفیق نے ثابت کردیا ہے کہ علم کیلئے کوئی عمر نہیں اور تعلیم حاصل کرنے میں کوئی شرم نہیں کر نی چاہیے۔ اس حوالے سے محمد شفیق کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹیوں کے اصرار پر ہی وہ امتحان دینے کے لیے آیا ہے، اس کی2 بیٹیاں ماسٹرز کرچکی ہیں، ایک گریجویٹ ہے، ایک اسی کے ساتھ میٹرک کا امتحان بھی دے رہی ہے اور چھوٹی بیٹی آٹھویں میں ہے۔ خود زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکنے والے نائب قاصد محمد شفیق نے اپنی اولاد کو اعلی تعلیم دلوائی اور اب 33 سال بعد میٹرک کا امتحان دیتے ہوئے اس کا عزم ہے کہ وہ اپنا تعلیمی سلسلہ جاری رکھے گا۔

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ): بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ سیف بہترین اداکار ہیں جب کہ کرینہ کپور خان کی پر سکون زندگی کے پیچھے بھی ان ہی کا ہاتھ ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں کنگنا رناوت کا کہنا تھا کہ سیف علی خان کوئی عام فنکار نہیں بلکہ وہ ایک شاندار اور انتہائی باہمت اداکار ہیں، وہ اپنی نئی فلم ”رنگون “ میں سیف علی خان کے مد مقابل کام کررہی ہے اور ان کے ساتھ کام کرکے وہ بہت لطف اندوز ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیف علی خان ہی ہیں جس کی وجہ سے کرینہ کپور کے چہرے میں ہر وقت اطمینان نظر آتا ہے۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی فلم رنگون میں اداکار سیف علی خان کے ساتھ اداکار شاہد کپور بھی مرکزی کردار میں نظر ا?ئیں گے۔