ایمزٹی وی (ایجوکیشن) برطانوی کوئیک رینکنگ کواریلی سائمنڈرز (کیو ایس) نے دنیا کی 800بہترین جامعات کی فہرست جاری کردی۔کوئیک رینکنگ کواریلی کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں پاکستان کی 6 بہترین جامعات بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فہرست میں شامل کی گئیں پاکستان کی جامعات میں نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی(نسٹ)، قائداعظم یونیورسٹی، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز)، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی(یوای ٹی)لاہور، یونیورسٹی آف کراچی اور یونیورسٹی آف لاہورشامل ہیں۔ کیوایس کی رینکنگ تعلیمی کارکردگی40 فیصد، ملازمین کی کارکردگی10 فیصد، طلبہ وفیکلٹی کی شرح 20 فیصد، انٹرنیشنل فیکلٹی کی شرح 5 فیصداور غیر ملکی طلبہ کی شرح 5 فیصد کو مد نظر رکھ کر ترتیب دی گئی ہے۔اس رینکنگ کا مقصد تحقیق ، تدریس،روزگار اور عالمگیریت کا اندازہ لگانا ہے.
ایمز ٹی وی (تجا رت) عا لمی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کے اضافے سے1264 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 500اور429 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے ۔جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر49ہزار 550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر42ہزار 471 روپے ہوگئی۔
ایمز ٹی وی (کھیل) بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان مینز اور ویمنز ٹیموں کے پہلے وارم اپ میچز منسوخ کردیے گئے ہیں جب کہ قومی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر دوبارہ شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔ بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں وارم اپ میچز اور کوالیفائنگ راؤنڈ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اس مرحلے میں پاکستان مینز اور ویمنز ٹیموں کے پہلے وارم اپ میچز منسوخ کردیے گئے ہیں۔ قومی مینز ٹیم نے ہفتے کو کولکتہ میں ویسٹ انڈیز سے وارم اپ میچ کھیلنا تھا جب کہ ویمنز ٹیم کا میچ کل چنئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جانا تھا۔
ایمز ٹی وی (کھیل) بھارتی پبلشنگ ادارے کے تحت شائع ہونے والی کتاب میں گیل نے اپنی زندگی کے کئی گوشوں کو نمایاں کیا ہے، اس میں بچپن کے مشکل دنوں کا بھی ذکر ہے، جب انھیں کھانے کیلیے خالی بوتلیں چرانا پڑتی تھیں، پھر وہ دنیا کے سب سے خطرناک بیٹسمین بن گئے، اس کتاب کو بی بی سی کے اسپورٹس رائٹر ٹام فورڈائس نے تحریر کیا ہے۔ویسٹ انڈین اسٹار کرکٹر کرس گیل کی کتاب ’ سکس مشین ‘ رواں برس2جون کو شائع ہوگی