ایمزٹی وی (تعلیم) محکمہ سماجی بہبود کے زیراہتمام اسپیشل طلبہ و طالبات کے ملیر مرکز کے لئے سی ایس آر ڈویژن کی جانب سے تقسیم یونیفارم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے سربراہ اویس اسد خان نے کہا ہے کہ نیشنل بینک تعلیم کے شعبے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ اس موقع پر سماجی بہبود کی ڈائریکٹر ریاض فاطمہ، نیشنل بینک سی ایس آر ڈویژن کے غلام محمد خان اور عظمت اللہ خان بھی موجود تھے۔
ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی، برٹش کونسل اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے اشتراک سے ویک اینڈ پروگرام برائے شہری تعلیم اور کمیونٹی انگیجمنٹ کے موضوع پر ایکٹو سٹیزن سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 18 مارچ2016ء تک توسیع کردی گئی ہے۔ مذکورہ کورس میں داخلے کے خواہشمند طلبہ جامعہ کراچی کی ویب سائٹ) (www.uok.edu.pk/admissions/2016/ac-af.pdf سے داخلہ فارم ڈاﺅن لوڈ کرکےمعہ ضروری دستاویزات اور مبلغ 100روپے فیس کے ساتھ 18 مارچ2016ء تک صبح 9:00تا5:00بجے شام تک جامعہ کراچی میں واقع یوبی ایل کیمپس برانچ اور سلورجوبلی گیٹ پرواقع یوبی ایل برانچ میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم) اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈکراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اوّل، حصہ دوم اور حصہ اوّل و دوم باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 28اپریل 2016ء سے شروع ہونے والےانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے پہلے فیز میں صبح کے وقت میں سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ،جنرل سائنس ، ہوم اکنامکس ، ایڈیشنل سبجیکٹس، امپروومنٹ آف گریڈز اور میڈیکل ٹیکنالوجی کے امتحانات ہونگے جبکہ دوپہر میں کامرس ریگولر اور کامرس پرائیویٹ کے امتحانات منعقد ہوں گے۔ امتحانات کا دوسرا فیز پہلے فیز کے اختتام پر شروع ہوگا۔ جس میں دوپہر کے اوقات میں آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن اور خصوصی امیدواروں کے امتحانات لیے جائیں گے۔
ایمزٹی وی(کھیل)بھارتی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز سریش رائنا کا کہنا ہے کہ وہ لڑکپن میں خود کشی کی کوشش کر چکے ہیں اپنے ایک انٹرویو میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز سریش رائنا کا کہنا تھا کہ لکھنئو میں اسپورٹس ہاسٹل میں قیام کے دوران میرا دل زندگی سے اچاٹ ہو گیا تھا اورمجھ پرخود کشی کی سوچ حاوی ہونے لگی تھی۔ میں نے ہاسٹل چھوڑ دیا مگر 2 ماہ بعد بھائی کے سمجھانے پر پھر واپس لوٹ آیا رائنا نے بتایا کہ میں بچپن میں کئی لڑائی جھگڑوں میں بھی ملوث رہا، ایک بار ایک لڑکے نے ہاکی اسٹک سے مار مار کر ان کا حلیہ بگاڑ دیا تھا۔
ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ اردو، شعبہ ارضیات کے تحت’’تربیتی طبقاتیات‘‘ کے موضوع پر ہونے والی چار روزہ ورکشاپ کے افتتاحی پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ اردو کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ڈی محمد نے کہا ہے کہ کسی بھی ادارے یا ملک کی ترقی کا راز اس کی تحقیق سے منسلک ہوتا ہے۔ تحقیقی عمل کو بہتر بنائے بغیر دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں اپنا شمار نہیں کراسکتے۔ اس موقع پر ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ماحول کی تبدیلی سے کئی منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں، جیسے گرمی کی شدت میں اضافہ، زلزلے آنا ، بارش کم یا زیادہ ہونا وغیرہ شامل ہیں۔ اس سلسلے میں ارضیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین زمینی حقائق اور اس میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجوہات کی کھوج میں لگے ہوئے ہیں ۔قرآن پاک میں پوری کائنات میں ہونے والی تبدیلیوں اور انکی وجوہات کے بارے میں تحریر ہے۔ اس موقع پر صدر شعبہ ارضیات پروفیسر سہیل انجم ، او جی ڈی سی ایل اسلام آباد کے ڈائریکٹر طارق محمود اور کامسیٹس کراچی کے ڈاکٹر اے آر تبریز نے بھی خطاب کیا۔
انجمن ِاساتذہ جامعہ کراچی کے صدر ڈاکٹر شکیل فاروقی کہا ہے کہ جامعہ میں مختلف حربوں سے اپنے من پسند افراد بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے - انہوں نے کہا کہ چانسلر کے سابق اور موجودہ سیکرٹریز کی سنڈیکیٹ پر نامزدگی مفادات کے تصادم کی ایک بھیانک مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کبھی نااہل افراد کو پروفیسر ایمیریٹس بنوانے کی کوشش کرتے ہیں اور کبھی ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگریاں جامعہ کراچی کے خرچے پربنوا کر مادرِ علمی کے تقدس کو پامال کرتے ہیں-ڈاکٹر شکیل فاروقی نے چانسلر جامعہ کراچی سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے نامزد کردہ یا کسی بھی اورحاضر ممبر سنڈیکیٹ کوڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے یا حاصل کرنے پر فوری مکمل پابندی لگائی جائے-