Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) سندھ کے سینئر وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے کہاہے کہ سرکاری اسکولوں سے پرائیویٹ اسکولوں کے نتائج بہتر ہیں بچوں کے ہاتھوں میں بندوق نہیں کتابیں دیکھنے کا خواہشمند ہوں صوبے میں 18ہزار ٹیچر میرٹ پر بھرتی کئے ہیں۔ 

 

نثار احمد کھوڑو کا کہناہےکہ سندھ میں سرکاری تعلیم کا نظام بہتر نہیں ہے اس کے ذمہ دار ہم سب ہیں انہوں نے کہاکہ ہم تعلیم کے بہتر معیار کے لیے صوبے میں بائیومیٹرک نظام لے آئے ہیں تاکہ اساتذہ ڈیوٹی کرنے کے پابند رہیں انہوں نے کہاکہ صوبے میں 50لاکھ کے قریب بچے زیر تعلیم ہیں ان کے لیے دو کروڑ 70لاکھ کتابیں چھاپی ہیں انہوں نے صوبے میں بعض اسکولوں کے بند ہونے کا اعتراف کیا اور بند اسکولوں کو کھولنے کا اعلان کیا انہوں نے کہاکہ سندھ میں 50ہزار اسکول ہیں۔ ہم کلاشن کوف کلچر کے مخالف ہیں ہم تعلیمی اداروں میں امن قائم رکھیں گے،موجودہ حالات میں تعلیمی اداروں کو مطلوبہ سیکورٹی دیں گے۔

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور انٹر بورڈ کراچی کی بھرتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ناصر انصار کی سکریٹری اور ناظم امتحانات کی اسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کے عمل میں شرکت سے معذ وری کے بعد انٹر بورڈ کراچی نے9مارچ کو ہونے والے سکریٹری اور ناظم امتحانات کی اسامیوں کے لئے ٹیسٹ اور انٹرویو کو ملتوی کردیا ہے۔ 

 

ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ اور انٹر بورڈ کراچی کی بھرتی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ناصر انصار نے انٹر بورڈ کے چیرمین کو باقاعدہ خط بھی تحریر کیا ہے جس مین کہا ہے کہ عدالت کے فیصلے کے بعد اب میں انٹرویو اور ٹیسٹ کے عمل میں شریک نہیں ہوسکتا لہذا بوردڈ عدالتی فیصلے کی روشنی میں انٹرویو نہ لے۔ 

ایمز ٹی وی (پشاور) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات ، عمران خان نے اقبال ظفر جھگڑا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے اپنے دورہ پشاور کے دوران گورنر ہائوس میں گورنر اقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اور انہیں گورنرکا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اس موقع پر وزیر اعلیٰ پرویز خٹک بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ عمران خان نے گورنر اقبال ظفر جھگڑا کی جمہوریت کے استحکام کیلئے کاوش کو سراہا ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور امن واستحکام کیلئے اقبال ظفر جھگڑا کی کاوش قابل تحسین ہیں اور وہ صوبے اور مرکز کے مابین تعلقات میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ تینوں رہنمائوں کے مابین فاٹا اور خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم اور سکیورٹی اداروں کے حوصلے پست نہیں ہوں گے ۔ وطن عزیز کے ایک ایک انچ سے دہشتگردوں کا مکمل صفایا کریں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ، آرمی چیف جنرل راحیل اور وزیر داخلہ سمیت اعلیٰ حکام کی شرکت ، پاک سر زمین سے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کا عزم ۔ اجلاس میں ملک اور خطہ کی سیکیورٹی کی صورتحال اور پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ شرکاء نے شبقدر میں دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔ دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی اداروں کے جوانوں کی قربانیاں مشعل راہ ہیں ۔ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے بھی شرکت کی ۔ 

ایمزٹی وی(راولپنڈی) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے ٹھکانوں کے خاتمے کے لئے آرمی ایوی ایشن اور پاک فضائیہ کا مشترکہ آپریشن جاری ہے جب کہ زمینی دستے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لے رہے ہیں۔ اس مشترکہ کارروائی میں گزشتہ رات سے اب تک 21 دہشت گرد ہلاک کئے جاچکے ہیں واضح رہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب 2014 میں کراچی ایئرپورٹ پر حملے کے بعد سے جاری ہے تاہم گزشتہ ماہ سے اس آپریشن کا آخری اور فیصلہ کن مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کے تحت شوال سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جاچکا ہے۔

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے خصوصی بچوں کے لئے ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ، محمد شہباز شریف کہتے ہیں کہ طلبہ ان شعبوں میں تعلیم کو ترجیح دیں جس سے صنعتیں چلیں ، زراعت اور معیشت کو فروغ ملے ۔ پی اے ایف بیس لاہور میں ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ فار سپیشل چلڈرن کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت خصوصی بچوں کی بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ، خصوصی بچوں کو معاشرے کا فعال شہری بنانا چاہتے ہیں،خصوصی بچوں کی دیکھ بھال معاشرتی ذمہ داری ہے ، خصوصی بچوں کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ کسی پر بوجھ نہ بنیں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ نے خصوصی بچوں کو انمول صلاحیتوں سے نوازا ہے ۔ انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پاکستان کا اہم ادارہ ہو گا پنجاب حکومت منصوبے کی تکمیل کےلیے بھرپور تعاون فراہم کر رہی ہے خصوصی بچوں کی دیکھ بھال فرض اور قرض ہے ، اس فرض کو شفافیت اور ذمہ داری سے ادا کیا جائے گا ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں 500 اساتذہ کو تربیت فراہم کی جائے گی ، محمد شہباز شریف نے زور دیا کہ نوجوانوں کو وقت کے تقاضوں کے مطابق تعلیم حاصل کرنی چاہئیے ۔ تقریب میں پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شرکت کی جبکہ تقریب سے پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کے درمیان ملاقات بھی ہوئی جس میں ٹیچر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا

 ایمزٹی وی(اسپورٹس)آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو ڈیو رچرڈسن نے واضح کیاکہ پاکستان کے بھارت سے ورلڈ ٹوئنٹی 20  میچ کا وینیو تبدیل نہیں ہوگا، یہ ایک برس قبل طے پانے والے اسٹیڈیم دھرم شالا میں ہی کھیلا جائے گا انھوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کا بائیکاٹ نہیں کرے گا، اس حوالے سے بی سی سی آئی اور پی سی بی کے معاملات طے ہوجائیں گے دوسری جانب بھارتی بورڈ کے سیکریٹری انوراگ ٹھاکرنے کہاکہ پہلے بھارت کے دورے پر آئی پاکستانی سیکیورٹی ٹیم کو رپورٹ دینے دیں، اس کے بعد ہی ہم اس پر کوئی تبصرہ کریں گے، مجھے پوری امید ہے کہ یہ میچ دھرم شالا میں ہی کھیلا جائے گا۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی دفاعی چیمپئن سری لنکا کو ایونٹ سے قبل ہی بھڑا جھٹکا مل گیا اور کپتان لیستھ ملنگا کی انجری کے باعث باہر ہونے کے بعد سلیکشن کمیٹی بھی تحلیل کردی گئی بھارت سے دوطرفہ سیریز اور ایشیا کپ میں مسلسل ناقص پرفارمنس کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کردیا جب کہ ورلڈکپ کے لئے نئی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی اروندا ڈسلوا کی قیادت میں بنادی گئی، کمیٹی میں سری لنکن سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز کمارسنگاکارا،رومیش کالووترانا، لالیتھ کالو پیروما اور رنجیت مادوراسنگھی شامل ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی نے اپنا کام شروع کردیا جب کہ آج پریس کانفرنس کے دوران کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بریفنگ دے گی۔