Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(صحت) آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے پیرو میں پائی جانے والی سبز ٹیرنٹویلا مکڑی کے زہر میں موجود اجزا سے درد کش دوا کی بالکل نئی اور انوکھی اقسام تیار کرنے کا اعلان کیا ہے مکڑیوں اور سانپوں کے زہر کے مالیکیولز پروٹین کی زنجیروں پر مشتمل ہوتے ہیں جو دماغ اور اعصاب پر اثر ڈالتے ہیں جنہیں پیپٹائڈز بھی کہا جاتا ہے۔ یونیورسٹی آف کوئنز لینڈ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایک پیپٹائیڈ پروٹی ایکس ٹو دماغی خلیے پر درد وصول کرنے والے حصے (ریسیپٹر) سے چپکتا ہے ماہرین نے تھری ڈی ماحول میں نیوکلیئر میگنیٹک ریزوننس امیجنگ (این ایم آر) کے ذریعے پیپٹائڈز اور خلیے کےدرمیان تعلق کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ دماغ میں درد محسوس کرنے والے خلیات (سیلز) پر پیپٹائڈز گہرا اثر ڈالتے ہیں اور پہلی مرتبہ یہ ایک اہم دریافت ہے۔ اس طرح زہر میں موجود پیپٹائڈز کے ذریعے درد کم کرنے والی دوائیں تیار کی جاسکتی ہیں جن کے سائڈ افیکٹس بھی بہت کم ہوسکتے ہیں۔

 
ایمز ٹی وی (کراچی) رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں رکن سندھ اسمبلی ثانیہ ناز سے رینجرز حکام نے 7 گھنٹے سے زائد وقت تک تفتیش کی، ذرائع کے مطابق اس دوران ثانیہ ناز نے رینجرز سے تفتیش میں مکمل تعاون کیا اور آئندہ بھی کسی قسم کی ضرورت پڑنے پر ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوان ثانیہ ناز سے ان کے بینک اکاؤنٹس اور عزیز بلوچ کے حوالے سے مختلف سوالات کئے گئے۔ ثانیہ ناز کو رینجرز حکام نے گذشتہ روز ایک خط کے ذریعے تفتیش کے لئے طلب کیا تھا اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری کو بھی پیشگی آگاہ کر دیا گیا تھا۔
 
ایمز ٹی وی (کراچی) سانحہ بلدیہ کی ازسر نو جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ہے جس میں واقعہ کو دہشت گردی قرار دے کر حماد صدیقی سمیت 8 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں انیس قائم خانی کا نام شامل نہیں۔
سانحہ بلدیہ کی نئی جے آئی ٹی رپورٹ تفتیشی افسر سجاد سدوزئی نے ایڈیشنل سیشن جج غربی کی عدالت میں پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات مکمل ہو چکی ہے۔ جے آئی ٹی میں سانحہ بلدیہ کو دہشت گردی کا واقعہ قرار دے کر ایم کیو ایم کے کارکن حماد صدیقی، رحمان بھولا، عمر حسین قادری، علی حسین قادری، ذبیر دہریا، ڈاکٹر عبد الستار اور اقبال ادیب خانم کو ملزمہ ٹھہرایا گیا ہے، اس کے علاوہ رپورٹ میں سابقہ جے آئی ٹی رپورٹ کو ختم کر کے موجودہ رپورٹ کی روشنی میں نامزد ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کرنے کا کہا گیا ہے۔
جے آئی ٹی میں مزید کہا گیا ہے کہ فیکٹری کو آگ 20 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے کی وجہ سے لگائی گئی، ایم کیو ایم کے حماد صدیقی نے اس وقت کے اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے جوائنٹ انچارج رحمان بھولا کے ذریعے فیکٹری مالکان سے بھتہ مانگا تھا، فیکٹری مالکان نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے نائن زیرو پر بھی ملاقات کی تاہم بھتے کی رقم میں کوئی کمی نہیں کی گئی، ایم کیو ایم رہنما کے کہنے پر فیکٹری کے تہہ خانے میں کیمیکل چھڑک کر آگ لگائی گئی، آگ لگانے میں فیکٹری کے کچھ ملازمین بھی ملوث تھے جن کی سیاسی وابستگی بھی تھی۔
عدالت نے تفتیشی افسر سے پوچھا کہ اصل جے آئی ٹی رپورٹ کہاں ہے جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ اصل رپورٹ مزید کارروائی کے لئے محکمہ داخلہ کو بھیج دی گئی ہے جیسے ہی اصل رپورٹ موصول ہو گی عدالت میں پیش کر دی جائے گی۔
عدالت کی جانب سے فیکٹری مالک عبدالعزیز بھائیلہ سے متعلق پوچھے جانے پر ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کی طبیعت ناساز ہے اور انھوں نے استثنیٰ کی درخواست دے رکھی ہے۔ عدالت نے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر جانے کے باوجود ملزم منصور خان کی عدم گرفتاری پر پولیس کی سرزنش کی اور کہا کہ یہ کوئی عام مقدمہ نہیں کہ آپ آرام سے کہہ دیں تعمیل نہیں ہوئی، تم سب ملے ہوئے ہو۔ عدالت نے سانحہ بلدیہ کیس کی سماعت 22 مارچ تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں ستمبر 2012 میں ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے 250 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے جس کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی قائم کی گئی تھی۔

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ)بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو 1998 میں کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کیس میں 7 سال  قید کی سزا کا امکان ہے ذرائع  کے مطابق بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جودھپور کی عدالت نے غیر قانونی اسلحہ کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 10 مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے جہاں وہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے جس کے بعد کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے جب کہ عدالت میں جرم ثابت ہونے کی صورت میں دبنگ خان کو3 سے7 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے واضح رہے کہ سلمان خان پر1998 میں جودھپور میں  کالے ہرن کے غیرقانونی شکار کا الزام عائد کیا گیا تھا جب کہ محکمہ جنگلات نے کالے ہرن کے شکار سے متعلق غیرقانونی اسلحہ کا کیس بھی  دائر کیا تھا۔ 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلئےاحمد شہزاد سمیت قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو بھارتی ویزے جاری کردئیے گئےتفصیلات کےمطابق دھرم شالا میں ریاستی حکومت کی جانب سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ ٹی ٹوائنٹی کے دوران سیکورٹی نہ دینے اور میچ کسی اور وینیو پر منتقل کرنے کے مطالبے کے بعد پاکستان ٹیم کی بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت پو سوالیہ نشان لگ گیا ہے،ذرائع کے مطابق اسلام آؓباد میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو ویزے جاری ہونا شروع ہو گئے ہیں،ابتدائی طور پر اوپنگ بلے باز احمد شہزاد سمیت 6 کھلاڑیوں کو ویزے جاری ہوئے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹٰی خدشات اور ہماچل پردیش کی ریاستی حکومت کی جانب سے سیکورٹی مہیا کیے جانے کے انکار کے بعد اب قومی ٹیم کی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں شرکت وفاقی وزارت داخلہ کی سیکورٹی رپورٹ سے مشروط ہے وزارت داخلہ نے موجودہ صورتحال کے تناظر میں اپنی رپورٹ تیار کر لی ہے،جو آئندہ چند گھنٹوں کے دوران وزیر اعظم کو بھجوا دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جبکہ دھرم شالہ کی ریاستی حکومت کا رویہ اور انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باعث قومی ٹیم کی شرکت پر تا حال فیصلہ نہیں کیا گیا،بھارتی بورڈ کی جانب سے دھرم شالہ میں ہونے والا پاک بھارت ٹاکرا کلکتہ منتقل کئے جانے پر بھی غور جاری ہے،اور اس حوالے سے  بی سی سی آئی نے  کلکتہ کو متبادل وینیو کے طور پر تیار رہنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

 ایمزٹی وی (اسپورٹس) ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں سابق کپتان سلمان بٹ کو ایک مرتبہ پھر ٹیم میں واپس لئے جانے کی تجویز پر غور کیا جاسکتا ہے ایشیا کپ کے لئے کھلاڑیوں کی سلیکشن نے سلیکشن کمیٹی پر ہی کئی سوالات اٹھادیئے ہیں اور غیرمنطقی طور پر خرم منظور کی ٹیم میں شمولیت اور شرجیل خان کو پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں محض سنچری بنانے کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کئے جانے پر شائقین کرکٹ کی جانب سے بھی سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور حیرانی کا اظہار بھی کیا تاہم اب ایک مرتبہ پھر سلیکشن کمیٹی اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ایک نئی ٹیم بنانے پرغورکرے گی دوسری جانب ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی کے لئے سلیکٹرز نے اوپنر خرم منظور کو اسکواڈ میں شامل کیا، اس وقت ہی چیئرمین بورڈ شہریارخان نے فیصلے کی مخالفت کردی تھی علاوہ ازں  شہریارخان نے ہارون رشید پر واضح کر دیا کہ انہوں نے من پسند فیصلے کیے لہذا اب شکستوں کی ذمہ داری بھی قبول کرنا ہوگی، چیف سلیکٹر کو ڈھکے چھپے الفاظ میں عہدہ چھوڑنے کا کہہ دیا گیا ہے تاہم عمل درآمد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہوگا۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) بھارتی حکومت نے ٹی 20 ورلڈکپ کے میچ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی شہریوں  کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں تفصیلات کے مطابق جاری کردہ حکم نامے میں  میچ دیکھنے کے لیے پاکستانی شائقین  کرکٹ کو میچ کے دن سے کم ازکم 10 دن قبل ویزے کے لیے درخواست دینا ہوگی جب کہ میچ دیکھنے کے خواہشمند پاکستانی وزٹ ویزا کی کیٹگری میں درخواست دیں گے پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ پرجاری ہدایات کے مطابق پاکستانی شہریوں کو ویزا درخواست کے ساتھ میچ کا ٹکٹ، ہوٹل کی ایڈوانس بکنگ کا ثبوت بھی دینا ہوگا اور دیگر کاغذات میں انگریزی ترجمے کے ساتھ قومی شناختی کارڈ کی کاپی اور یوٹیلٹی بل کی کاپی بھی دینا ہوگی جب کہ پاکستانی شہریوں کو جس شہرمیں میچ دیکھنا ہے اس کو بھی واضح کرنا ہوگا۔

ایمزٹی وی (بزنس) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی چھٹی سالانہ نمائش کا افتتاح کردیاگیاہے صنعتی نمائش میں پنکھوں،سرامکس،پی وی سی،گارمنٹس،فرنیچر ،پینٹساور دیگر ملکی اور غیر ملکی مصنوعات کے 160اسٹال لگائے گئے ہیں منتظمین کے مطابق نمائش میں ہرروزہزاروں افراد شرکت کریں گے، صنعتی نمائش 7مارچ تک جاری رہےگی جس میں مختلف ممالک کےسفیروں سمیت وفاقی اور صوبائی وزراء بھی دورہ کریںگے ریشین فیڈریشن کے امبیسٹر Alexey dedov۔ صدر FPCCI اسلام آباد رؤف عالم ۔ملک افتخار احمد DC لیاقت علی چھٹہ اور DPOرائے ضمیر الحق نے نمائش کا دورہ کیا اور اس موقع پر گجرات چیمبر کے صدر میاں اعجاز بھی موجود تھے

ایمزٹی وی (بزنس)چین کے دفاعی بجٹ میں رواں سال 7 سے 8 فیصد اضافہ متوقع ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان چینی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ 2015 ءکے مقابلے میں چین کے دفاعی بجٹ میں 7 سے 8 فیصد اضافہ ہوگا،جو گزشتہ 2 دہائیوں کی کم ترین سطح ہے ترجمان کا کہنا تھا بجٹ کا اصل اعدادو شمار آئندہ روز چین کے سالانہ پارلیمانی اجلاس میں ہوگا، 2015 ءمیں چین کے بجٹ میں 10 اعشاریہ 1 فیصد اضافے کے ساتھ 135 ارب 39 کروڑ ڈالر تھا اس سال چین کا دفاعی بجٹ 5 سو 73 ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہالی وڈ اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ سمندر میں رہنے والی ایک نیلے رنگ کی خوبصورت مچھلی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے پیاروں سے بچھڑ جاتی ہے سمندری میں راستہ بھول جانے والی ڈوری کو راہ چلتے کچھ دوست ملتے ہیں جن کو وہ اپنی داستان سناتی ہے۔ سمندر کے باسیوں سے رہا نہیں جاتا اور وہ سب مل کر ڈوری کو اس کے پیاروں سے ملانے کی ٹھان لیتے ہیں۔ فلم ”فائنڈنگ ڈوری“ کی ہدایات اینڈریو سٹینٹن اور اینگوس میک لین نے دی ہیں فلم 17جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ یاد رہے کہ اس سلسلے کی پہلی اینی میٹڈ فلم ”فائنڈنگ نیمو“ پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔