Sunday, 17 November 2024

T20

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) دنیا کو جدت کی راہوں پر استوار کرنے والا آج ایک اور نام چل بسا، رائے ٹام لینسن نے 1971 میں پہلا الیکٹرونک میسج بھیج کر مواصلات کی دنیا میں انقلاب برپا کیا اور الیکٹرانک میل کے لئے انہوں نے ایٹ دی ریٹ (@) سیمبل کا انتخاب کیا جب کہ اس دور میں ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر پر پیغام بھیجنا کسی خواب سے کم نہ تھا جسے ٹام لینسن نے حقیقت کر دکھایا ٹام لینسن کے انتقال پر گوگل کی جی میل ٹیم نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے (@) کا سیمبل متعارف کرانے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ (@) کا سیمبل دنیا کے نقشے پر لانے کے لئے ہم ٹام لینسن کے شکر گزار ہیں ٹام لینسن کے مطابق انہوں نے پہلا میسج خود کو ہی بھیجا تھا جس کے لئے انہوں نے آرپا نیٹ کا انتخاب کیا اور دو کمپیوٹروں کو پاس پاس رکھ کر خود کو ای میل کرتے اور جو پہلا میسج انہوں نے اپنے آپ کو بھیجا اس میں QWERTYUIOP لکھا تھا

ایمزٹی وی(صحت) ویکسین کے عالمی اتحاد گاوی نے پاکستان کو 84 کروڑ ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کر دیا۔ وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ کہتی ہیں رقم ویکسین پروگرام کو فعال بنانے پر خرچ کی جائے گی۔ ہر بچے تک ویکسین کی فراہمی یقینی بنائیں گے تفصیلات کے مطابق گلوبل ویکسین الائنس(گاوی) کے وفد نے ڈاکٹر انورادھا گپتا کی سربراہی میں وزیر مملکت برائے صحت سائرہ افضل سے ملاقات کی اور قومی حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کا جائزہ لیا۔ گاوی کی سربراہ ڈاکٹر انورادھا گپتا نے ویکسین کے عالمی اتحاد کی جانب سے پاکستان کو 84 کروڑ ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا رقم ملک بھر کے ویکسین پروگرام کو موثر بنانے پر خرچ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ امدای رقم ویکسین کی خریداری، پسماندہ علاقوں تک ترسیل‘ ویکسی نیٹر کی تربیت‘ علاقائی سنٹرز میں ریفریجریٹرز سسٹم کو فعال بنانے پر خرچ ہو گی۔

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی اداکار رضا مراد اپنی فیملی کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے معروف اداکار رضامراد واہگہ بارڈ کے راستے لاہور پہنچے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہمان نوازی میں اگر کوئی میڈل ہوتا تو وہ پاکستان کو ملتا۔ پاکستانیوں کے پیار نے ہمیں خرید لیا بیٹی کی خواہش تھی اسے پاکستان لے کر آیا ہوں۔ پاکستان میں قیام کے دوران وہ اسلام آباد اور کراچی بھی جائیں گے جہاں وہ اپنے عزیزواقارب اور دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستان میں گیارہ روز قیام کے بعد رضامراد سترہ مارچ کو واہگہ کے راستے اپنے وطن بھارت روانہ ہو جائیں گے۔

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ہارون رشید کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نےاپنے پرانے موقف کو تبدیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس کے مستقبل کا انحصار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی پر ہوگا۔ نئے کوچ کے لئے آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ٹام موڈی سمیت کئی غیر ملکیوں کے نام زیر غور ہیں۔ اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد کپتان کا فیصلہ آسان ہوگا جب کہ ٹورنامنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے نئے کپتان کا تقررکیاجائےگا تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے نئے کپتان کا تقرر کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے مسلسل بد انتظامی سامنے آنے کے بعد اور سلیکشن میں شکایات کے بعد ہارون رشید، سلیم جعفر، اظہر خان اور کبیر خان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا ہے جبکہ دوسری جانب شاہد آفریدی کو ورلڈ کپ تک کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے بعد ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے لئے نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے والے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور ،اسسٹنٹ منیجر شاہد اسلم اور ٹرینر بریڈلی رابنسن کو بھی رخصت کرنے کی تیاری کی جارہی ہے-