Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(ایجوکیشن)لاہور میں  میٹرک کے سالانہ امتحانات کے دوران  انگریزی کے پچے میں کئی طلبہ نقل کرتے پکڑے گئے ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی پر متعلقہ سپرنٹنڈنٹ محمد احمد حسن ، ایس ایس ٹی ، گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول محمود پورہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد سلیم، ای ایس ٹی ، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول کھڈیاں خاص ضلع قصورکو  فوری طور پر امتحانی فرائض سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ ندیم الحسن ، ایس ایس ٹی , گورنمنٹ ہائی اسکول چونیاں کو سپرنٹنڈنٹ جبکہ عبدالستار، ای ایس ٹی ، گورنمنٹ ہائی سکول کنگن پو ر ضلع قصور کو بطور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا گیا۔ فارغ ہونیوالے اساتذہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا بھی امکان ہے۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن)محکمہ تعلیم راولپنڈی نے ضلع بھر میں پرائمری اورمڈل اسٹینڈرڈامتحانات میں نقل کرانے والے اساتذہ کی فہرستیں تیارکرنا شروع کردی ہیں ، زرائع کے مطابق امتحانات کے دوران غیرحاضرہونے والے 100مردوخواتین اساتذہ کو شوکازنوٹس جاری کردیئے گئے جبکہ 21 اساتذہ کو نقل کرانے پران کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کارروائی کے ساتھ ساتھ نوکریوں سے بھی برطرف کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگزامی نیشن کمیشن کے تحت راولپنڈی میں پرائمری اورمڈل کے سالانہ امتحانات میں مانیٹرنگ ٹیموں نے رپورٹ دی ہے کہ امتحانات کے دنوں میں ضلع بھر کی ساتوں تحصیلوں میں 100مردوخواتین اساتذۃ غیر حاضررہے ،مانیٹرنگ ٹیموں کی رپورٹ پر غیرحاضر ہونے والے مردوخواتین اساتذہ کومحکمہ تعلیم راولپنڈی نے شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کرلی ہے جبکہ دوسری جانب اس ضمن میں اساتذہ تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ پرائمری اورمڈل امتحانات کے سلسلے میں اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی تو ضلع بھر میں احتجاج کریں گے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ایلیمنٹری اسکولز شاہدہ ہاشمی نے ضلع راولپنڈی کے گرلز پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں میں تعینات 474 ایجوکیٹرز کی مستقلی کے احکامات جاری کردئیے ۔حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق ان اساتذہ کوسات اگست 2015سے مستقل کیا گیا ہے ،،پنجاب ٹیچرز یونین کے سید حامد علی شاہ،راجہ شاہد مبارک،ساجد مسعود عباسی،طاہر محمود راجہ ،قاضی عمران اور عظمت عباسی نے مستقل ہونے والی تمام خواتین اساتذہ کو مبارک باد پیش کی ہے.

 
ایمز ٹی وی (لاہور) والدین کی انا نے بچوں کا روشن مستقبل تاریک کردیا بچوں کی حوالگی کے کیسز میں عدالتی در و دیوار بچوں کی چیخ و پکار سے گونجنے لگے ۔ ارشد اور پروین میں گھریلو جھگڑوں کے باعث علیحدگی ہوئی تو کم سن بچے اسکول جانے کے بجائے عدالتوں میں پیشیاں بھگتنے لگے ہیں ۔ عدالت نے زاہدہ پروین کی درخواست پر تینوں بچے باپ سے لیکر ماں کی تحویل میں دئیے تو بچوں نے ماں کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور پھر احاطہ عدالت بچوں کی چیخ و پکار سے گونجنے لگی ۔ زاہدہ نے کہا کہ شوہر ارشد اس پر تشدد کرتا تھا ، ارشد نے عدالت کو بتایا کہ تشدد کا الزام جھوٹا ہے زاہدہ بچوں کو چھوڑ کر چلی گئی تھی ۔ عدالت نے حکم دیا قانون کے تحت بچے ماں کے پاس نہی جاسکتے ہیں ۔ عدالتی حکم کے بعد بچوں کا رونا چلانا بے سود رہا ، عدالتی اہلکار نے تینوں بچے باپ سے لیکر ماں کے حوالے کر دئیے ۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے گزشتہ روز گمبٹ میں قائم انسٹیٹیوٹ آف سائنس میں لیور ٹرانسپلانٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا اس موقع پران کا کہنا تھا کہ اس کالج کو مزید فنڈ جاری کرنا تھا لیکن رواں سال اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے اگلے سال فنڈز جاری کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعلٰی قائم علی شاہ نے جرمن پروفیسر ڈاکٹروں کی ٹیم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہاں اس موذی مرض کے خاتمے کیلئے وزیر صحت جام مہتاب ڈھر سے کام کرنے کا معاہدہ کیا ہے اس موقع پر گمس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بھٹی نے اپنی تقریر میں کہا کہ پہلے ان کو چیف منسٹر نے اس کام کے کیلئے 9سو ملین روپے منظور کئے تھے اور لیور ٹرانسپلاٹ سینٹر قائم کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ گمبٹ کے اس ٹرانسپلانٹ، ہارٹ سرجری، اینجو گرافی اور اب لیور ٹرانسپلاٹیشن سینٹر قائم کر دیا ہے اس کے بعد وزیر صحت جام مہتاب ڈھر نے بتایا کہ کراچی، نوابشاہ اور سکھر میں بلڈ اسٹوریج قائم کئے جا رہےہیں جس سے مریضوں کو خون کے عطیے دیے جا سکیں گے جبکہ دوسری جانب جرمن ٹیم کے چیئرمین ڈاکٹر پروفیسر بیکر نے کہا کہ ہم یورپ میں انسانیت کی بھلائی کے شعبوں میں دلچسپی رکھتے ہیں لیکن اس مرتبہ گمبٹ جیسے چھوٹے شہر میں غریب افراد میں بڑھتی ہوئی بیماری لیور کی پیوند کاری کا علاج شروع کر دیا ہے۔

ایمز ٹی وی (تھرپارکر) تھرپارکر میں غذائی قلت سے بیمار بچوں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا ، مزید دو بچے دم توڑ گئے ۔ سول ہسپتال مٹھی میں چار سالا جمیلہ اور ایک نومولود بچہ بھی دم توڑ گیا ۔ 65 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 195 ہو گئی ہے ، دوسری جانب مفت امدادی گندم کی تقسیم بھی سست روی کا شکار ہے ۔ دور دراز علاقوں میں ابھی تک امدادی گندم پہنچ نہ پائی ہے اور ہزاروں مکین امداد کے منتظر ہیں ۔ صحت کی سہولیات کا دیہاتی علاقوں میں فقدان برقرار ہے اور ڈسپنسریوں میں ادویات کی قلت بھی برقرار ہے جب کہ مال مویشی کا گھاس مکمل ختم ہو گیا ہے اور مکین اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں ۔

 ایمزٹی وی (ایجوکیشن) ملک بھر میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر سرکاری جامعات میں سیکورٹی انتظامات کے حوالے سےداﺅد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے کانفرنس ہال میں  چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، وائس چانسلر دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر صدارت سیکورٹی کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد کیاگیا۔جلاس میں مختلف یونیورسٹیز کے نمائندوں نے اپنی اپنی یونیورسٹی کی سیکورٹی کے بارے میں صورتحال اور آراء سے کمیٹی کو آگاہ کیا تفصیلات کے مطابق کمیٹی نے گورنر سندھ کی جانب سے دیئے گئے اصول و ضوابط پر کھل کر اظہار کیا ۔ کمیٹی میں یہ طے پایا گیا کہ یونیورسٹیز کیلئے تحفظ کا ایک یکساں معیار مقرر کیا جائے۔ممبران نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ فیکلٹی ممبران اور طلباء رضا کاروں کو بھی تربیت دی جائے تاکہ وہ کسی قسم کے برے حالات میں مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں ، چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے ممبران کی آراء جاننے کے بعد ایک تین رکنی سب کمیٹی تشکیل دینے کیلئے گورنر سندھ کو مراسلہ ارسال کرنے کا یقین دلایا۔

 

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) میٹرک بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات اور سیکرٹری کی اسامیوں کیلئے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویوز5مارچ کو صبح ساڑھے 11بجے ہوں گے تفصیلات کے مطابق میٹرک بورڈ کراچی کے ذرائع کے مطابق بورڈ کو سیکرٹری اور ناظم امتحانات کے لیے مجموعی طور پر 33درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں کئی امیدواروں نے دونوں عہدوں کے لئے بھی درخواستیں دی ہیں درخواست دینے والوں میں 6خواتین بھی شامل ہیں واضح رہے کہ صوبہ سندھ کی تاریخ میں پہلی بار صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں ناظم امتحانات اور سیکرٹریز کی بھرتیاں میرٹ پر کی جا رہی ہیں اس سلسلے میں وزیراعلیٰ ہائوس کی جانب سے بھرتیوں کے لیے اشتہار دیا گیا اور پھر بھرتیوں کا اختیار چیئرمین بورڈز کو دے دیا گیا اور میٹرک بورڈ کراچی نے پہل کرتے ہوئے ناظم امتحانات اور سیکرٹریز کے تحریری ٹیسٹ اور انٹرویو  5 مارچ کو لینے کا فیصلہ کرلیا ہے

ایمز ٹی وی (کراچی) لیاری کلا کوٹ میں رینجرز نے گینگسٹرز کی موجودگی کی اطلاع پر ٹارگیڈڈ کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران ملزمان اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ مقابلے کے دوران گینگ وار عزیر بلوچ گروپ کے تین کارندے مارے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزمان کی شناخت نواز، بلاول اور نعیم کے ناموں سے کر لی گئی ہے۔ ہلاک ملزمان چند روز قبل لیاری میں میڈیکل اسٹور پر ہونے والے دستی بم حملے میں ملوث تھے۔ دوسری جانب پریڈی میں سرچ آپریشن کے دوران گینگ وار کا ایک کارندہ زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ حیدری اور پیرآباد میں پولیس مقابلوں کے دوران دو ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی گئی۔

ایمزٹی وی (ایجوکیشن) لمس یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کمیونٹی میڈیسن کے لئَے نئے ڈین کا انتخاب کرلیا گیا لیاقت میڈیکل یونیورسٹی جام شورو کے میڈیا کوآرڈینیٹر کے مطابق  لمس یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ آف کمیونٹی میڈیسن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر انیلہ عطاء الرحمان کو چار سال کے لئے لمس یونیورسٹی کا پرووائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے

ایمز ٹی وی (اسلام آباد)آصف زرداری نے نیویارک میں اپنی اہم پریس کانفرنس ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد منسوخ کردی ، رحمان ملک کا کہنا ہے کہ فیصلے کا تعلق مصطفی کمال کی میڈیا سے گفتگو سے کوئی تعلق نہیں ۔ نیویارک میں دنیا نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے بتایا کہ سابق صدر آصف زرداری کو ڈاکٹروں نے مشورہ دیا کہ وہ پریس کانفرنس نہ کریں جس کے بعد جمعرات کو ہونے والی کانفرنس منسوخ کرنا پڑی ۔ ان کا کہنا تھا اس فیصلے کا مصطفےٰ کمال کی پریس کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں ۔ رحمان ملک نے کہا مصطفےٰ کمال کی میڈیا سے گفتگو کا اسٹیبلشمنٹ سے بھی کوئی تعلق نہیں ، وہ را ءکے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ۔ سابق میئر نے ان سے پلاٹ بھی مانگا اور ان کی گورنر بننے کی خواہش کو بھی رحمان ملک نے پورا ہونے نہیں دیا ۔ مصطفےٰ کمال ان سے ذاتی انتقام لے رہے ہیں ۔