ایمزٹی وی (اسپورٹس) طویل عرصے تک کینسر کے مرض سے نبرد آزما سابق کیوی کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ذرائع کے مطابق سابق کیوی کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ڈاکٹرز نے ستمبر 2014 میں مارٹن کرو میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔ مارٹن کرو کی آخری رسومات 11 مارچ کو آکلینڈ کے ہولی ٹرینٹی کیتھیڈرل چرچ میں ادا کی جائیں گی واضح رہے کہ مارٹن کرو نے نیوزی لینڈ کی جانب سے 77 ٹیسٹ میچز میں 45.36 کی اوسط سے 5444 رنز جب کہ 143 ایک روزہ میچوں میں 38.55 کی اوسط سے 4704 بنائے۔ پاکستان کے خلاف 1992 کے ورلڈ کپ فائنل میں نیوزی لینڈ کی کپتانی بھی مارٹن کرو نے ہی کی تھی۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے حوالے سے پی سی بی نے فیصلہ بدل لیا۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش سے بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کوسری لنکا کے خلاف جمعہ کے روز میچ کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یں شرکت کے لئے بھارت روانہ ہونا تھاتاہم قومی ٹیم خلاف میچ کے بعد لاہور واپس آجائے گی اور پھر یہیں سے بھارت روانہ ہوگی.
ایمزٹی وی(اسپورٹس) ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ کے انتہائی اہم میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 5 وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کرکے فائنل میں رسائی حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق ایشیا ٹی ٹوئںٹی کپ کے انتہائی اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز اسکور کیےجو بنگلا دیش نے 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 2 جب کہ محمد عرفان، شعیب ملک، شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلا دیش کی جانب سے عرفات سنی نے 2 ، تسکین احمد، امین حسین اور مشرفی مرتفیٰ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی.
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) لولی وڈ کے معروف ہدایتکار سید نور نے پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے پر اپنی ایک فلم سے کلپ اور کہانی چوری کرنے کا الزام عائد کردیا اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ شرمین عبید چنائے نے ان کی فلم کا موضوع اور نام بھی چوری کیا ہے ،علاوہ ازِیں جب سید نور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ شرمین عبید چنائے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے تو انہوں نے کہا کہ ابھی تو ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تاہم انہیں اس چوری پر بہت دکھ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب سینیٹ اجلاس میں چیئرمین میاں رضا ربانی نے شرمین عبید چنائے کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کرنے سے روک دیا۔چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں اگر کسی کو آسکر ایوارڈ دیا گیا تو یہ قرارداد پیش کرنے کا معیار نہیں، پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے خواتین رہنماوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور ڈنڈے کھائے۔
چیئرمین سینیٹ نے ہدیت کی کہ قرارداد میں پاکستان میں خواتین کے حقوق کیلئے جدودجہد کرنےوالی خواتین کا بھی ذکر کیا جائے اور ترمیم شدہ قرارداد بدھ کو دوبارہ پیش کی جائے۔
ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)رومان اور رومانویت سے بھرپور شعروں کے موتی پرونے والے عظیم شاعر ناصر کاظمی کے قلم کی تخلیقات کو خاموش ہوئے آج 44 برس بیت گئے، مگر ان کے کلام کی بازگشت ان کے جانے کے بعد بھی کئی دلوں کو مسخر کر رہی ہے۔آٹھ دسمبر 1925ء کو بھارتی شہر انبالہ میں پیدا ہونے والے ناصر کاظمی سولہ سال کی عمر میں اپنے دور کے مشہور شاعر اختر شیرانی سے متاثر ہوکر رومانوی نظم کی طرف مائل ہو گئے ناصر کاظمی عمر بھر ریڈیو سے منسلک رہے۔ناصر کاظمی کا پہلا مجموعہ برگ نے تھا ۔دیوان، پہلی بارش، نشاط خواب، سر کی چھایا، خشک چشمے کے کنارےسمیت دیگرشعری مجموعے اورنثری کتب بھی ناصر کی تخلیقات میں شامل ہیں ۔ ناصر کاظمی کی وفات2 مارچ 1972 کو ہوئی۔