ایمزٹی وی(بزنس) جاپان پاکستان کو توانائی اور تعلیم کی ترقی کے شعبے کیلئے پونے دو کروڑ ڈالر کی گرانٹ فراہم کرے گا وزارت خزانہ کے اعلامیئے کے مطابق گرانٹ کی فراہمی کیلئے معاہدے پر اسلام آباد میں وزارت خزانہ اور جاپان سفارت خانے کے حکام کے درمیان اسلام آباد میں دستخط کیئے گئے ، رقم سندھ کے دیہی علاقوں میں لڑکیوں کے اسکولوں کی تعمیر نیشنل ٹرانسمشن اینڈ دسپیچ کمپنی کے پاور گرڈ آپریشنز کیلئے تربیتی سہولتوں پر خرچ ہو گی جاپانی سفارت خانے کے حکام کے مطابق پاکستان کو یہ رقم جاپان انٹر نیشنل کوآپریشن ایجنسی کےذریعے فراہم کی جائے گی.
ایمزٹی وی (بزنس) ناروے سے تعلق رکھنے والی الیگزینڈرا اینڈریسن نے صرف انیس برس کی عمر میں ارب پتی خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فوربز میگزین کی جانب سے امیر ترین افراد کی فہرست میں جہاں گزشتہ برس کی نسبت کچھ نام کم کیے گئے وہیں کچھ اضافے بھی ہوئے ہیں جن میں ایک نام الیگزینڈرا اینڈریسن کا ہے رپورٹ کے مطابق وہ ایک اعشاریہ دو بلین کی دولت کی مالکہ ہیں۔ یہ دولت انہیں ان کے والد جان ایف اینڈریسن سے ملی ہے۔ انیس سالہ الیگزنڈرا اینڈریسن ان دنوں جرمنی میں مقیم ہیں اور وہ گھوڑوں کی ٹرینر ہیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے کی جانے والی درجہ بندی کو مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ درجہ بندی غیر شفاف اور نا انصافی پر مبنی ہے اگر صحیح درجہ بندی کی جائے تو جامعہ کراچی کا پہلا نمبر ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ اس عجیب و غریب درجہ بندی میں کبھی کسی ادارے کو بزنس کے درجے میں شامل کر دیا جاتا ہے تو کبھی اسے جنرل درجے کا حصہ بنا دیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ان کے جامعہ کراچی میں چار سال کے دوران جرمیات کو باقاعدہ شعبے کی شکل دی گئی اور اسکول آف لاء قائم کیا گیا جبکہ شعبہ امتحانات سے کرپشن کو ختم کر دیا گیا، نئے ناظم امتحانات کا تقرر کر کے نتائج کو شفاف اور بہتر بنایا گیا ہے جبکہ سینیٹ، سینڈیکٹ اور اکیڈمک کونسل کے اجلاس باقاعدگی سے ہو رہے ہیں اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا گیا ہے ہم نے طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم کے سلسلے کو ہی ختم کر دیا ہے۔
ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ جامعہ کراچی کے میڈیکل کالج کے قیام کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ایک ادارے سے اس حوالے سے معاہدہ طے ہو چکا ہے۔ جلد ہی میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان کر دیا جائے گا۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی نے بگ تھری کے باعث عالمی کرکٹ کو پہنچنے والے نقصان پر مبنی دستاویزی فلم ” ڈیتھ آف جنٹل مین” دیکھنے کے بعد اس وقت کے انگلش کرکٹ بورڈ کے سربراہ جائلز کلارک کو بگ تھری بنانے پر وضاحت کے لئے طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق جائلز کلارک سے بگ تھری بنانے کے اغراض و مقاصد اور اس سے حاصل ہونے والے فوائد سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔جائلز کلارک نے سابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سری نواسن اور موجودہ بی سی سی آئی سیکریٹری انوراگ ٹھاکر کے ساتھ مل کر آئی سی سی کے اختیارات 10 ممبرز ٹیموں سے لے کر صرف تین ملکوں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں تقسیم کردیئے تھے اور یہی نہیں بگ تھری نے آئی سی سی کی ایسوسی ایٹس ٹیموں کو ملنی والی سالانہ 60 ہزارڈالر رقم بھی روک لی تھی آئی سی سی پر تین ممالک کے قبضے سے دیگر 7 ممبر ممالک کی کرکٹ کو شدید نقصان پہنچا جب کہ تینوں بڑے بورڈز نے چھوٹے بورڈز کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنے درمیان زیادہ سے زیادہ کرکٹ سیریز کروائیں جس کی وجہ سے کرکٹ کو شدید نقصان پہنچا اور دستاویزی فلم بھی اسی پر مبنی ہے جس میں بھارتی کرکٹ بورڈ اور انگلش کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہان کے بیانات بھی ہیں۔
ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) دائود یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے علامہ اقبال شیلڈ کیلئے 18ویں آل پاکستان انٹریونیورسٹی تقریری مقابلے کے پہلے مرحلے کا انعقاد کیا گیا جس میں دائود یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے طلبہ نے حصہ لیا۔
تقریری مقابلے کے انتظامات طلبہ، اساتذہ رابطہ کمیٹی کے کنونیر اور انرجی ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین انجینئر سکندر علی عباسی نے کئے جبکہ ججز کے فرائض چیئرمین کیمیکل ڈپارٹمنٹ عبدالوحید بھٹو، چیئرمین میٹلرجی حیات جوکھیو اور شعبہ انرجی کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالواحد بخش سومرو نے ادا کئے۔
اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لینے والے طلبہ کو انعامی رقم کے چیک دیئے اور انہیں صوبائی اور قومی سطح پر ہونےو الے اگلے مراحل کیلئے بھی تیار رہنے کی تاکید کی ۔ انہوں نے کہا کہ دائود یونیورسٹی کے طلبہ قومی اور عالمی سطح پراپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کیلئے تیار ہیں۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) سابق کپتان انضمام الحق نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی، ان کا کہنا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کو بھی سزا مکمل کرنے کے بعد دوسرا موقع دیا جانا چاہیے تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ اور محمد آصف کو ساتھی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ 2010 میں انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر انگلینڈ میں جیل کی سزا ہوئی تھی، عامر سزا پوری کرنے کے بعد ڈومیسٹک سطح پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں واپس آچکے ہیں جب کہ دیگر دونوں پلیئرز بدستور باہر ہیں اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک شخص ایک بار اپنی سزا پوری کرتا ہے تو وہ زندہ رہنے، کھیلنے اور سب کچھ کرنے کا حق رکھتا ہے، میرے خیال میں دوسرے کھلاڑیوں کو بھی واپسی کا موقع ملنا چاہیے بھارت کیخلاف میچ میں محمد عامر کے بولنگ اسپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اٹل حقیقت ہے کہ صرف صلاحیت کی بنیاد پر ہی کوئی شخص ایک طویل عرصے بعد اْسی پرانے دم خم کے ساتھ بولنگ کرسکتا ہے، جس طرح انھوں نے بھارت کیخلاف بولنگ کی اس سے یہ نہیں لگتا تھا کہ وہ 5 سال بعد واپسی کررہے ہیں، ان کی بولنگ دیکھنے کے قابل تھی انضمام 8 مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو کمزور ٹیم تصور نہیں کرتے، انھوں نے کہا کہ پاکستانی بیٹنگ کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان کے پاس ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کامیابی کا موقع موجود ہے، یہ ایک غیر یقینی طرزِ کرکٹ ہے اس لیے آپ کسی ٹیم کے بھی امکانات کو رد نہیں کرسکتے۔