Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 
 
ایمز ٹی وی (کراچی) شہر قائد میں لینڈ مافیا کا پولیس سے گٹھ جوڑ نئی بات نہیں لیکن اب قبضہ مافیا کو ایک خاتون پولیس افسر کی مدد کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
کراچی کے گلستان جوہر پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے 700 گز کے قیمتی پلاٹ پر قبضے سے متعلق اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اے ایس پی شہلا قریشی نے گلستان جوہر میں واقع کروڑوں روپے کے ایک پلاٹ پر قبضے کے لئے لینڈ مافیا کے سرغںہ مٹھل چانڈیو عرف مٹھا خان کی معاونت کی، پلاٹ پر قبضے کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت تھا لیکن اس کے باوجود اے ایس پی شہلا قریشی اس پلاٹ پر تعمیرات کو مسمار کرنے جاپہنچیں۔
متعلقہ ایس ایچ او کی جانب سے تحریر کی گئی رپورٹ اعلیٰ پولیس حکام تک پہنچی ہے لیکن اب تک نا تو رپورٹ کی روشنی میں کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور شہلا قریشی اب بھی اپنے منصب پر موجود ہیں۔
 
ایمز ٹی وی (لاہور) یسریٰ بی بی نے شوہر کے خلاف مار پیٹ کا مقدمہ درج کرا دیا ۔ تھانہ گرین ٹاؤن نے تشدد کا مقدمہ درج کر کے شوہر طیب کو گرفتار کر لیا ۔ لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن کی یسریٰ بی بی نشے کے عادی شوہر کے تشدد کا نشانہ بن کر تھک چکی تھی ۔ یسریٰ بی بی نے بیٹے کو ساتھ لیا اور مقدمہ درج کرانے تھانے پہنچ گئی ۔ یسریٰ کا کہنا ہے گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر تشدد کا نشانہ بناتا ہے ۔ تھانہ گرین ٹاؤن نے یسریٰ بی بی کی درخواست پر زیر دفعہ 354 مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے یسرا بی بی کے شوہر طیب کو تشدد اور دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے ۔ یسریٰ بی بی کو امید ہے کہ اسے انصاف ملے گا ۔
 
ایمز ٹی وی (کراچی) شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 4 روز کے لیے پابندی عائد کردی گئی جس کا اطلاق آج سے ہوگیا۔
محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 4 روز کے لیے پابندی عائد کردی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے جو یکم سے 4 مارچ تک جاری رہے گی جب کہ ڈبل سواری پر پابندی شہر میں احتجاج اور ریلیوں کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیس کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)  پلوٹو سے حاصل کردہ تصاویراور معلومات سے سائنس دانوں  حیران اور پریشان ہوگئے ہیں اور اب حالیہ  تصاویر میں پلوٹو کے شمال میں موجود برف کی گولڈن چمکدار وادیوں نے سائنس دانوں کو ایک بار پھر حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آخر ان کا رنگ ایسا کیوں ہے۔

ناسا کے خلائی جہاز نیو ہوریزون سے لی گئی تصاویر میں پلوٹو کے قطب شمالی پربرف کی چمکدار وادیاں واضح طورپر نظر آرہی ہیں جب کہ یہ لمبی تنگ وادیاں پولرریجن میں ہیں جسے سائنس دان ’’لائل ریگو‘‘ کا نام دیتے ہیں جہاں سے پلوٹو کی دریافت ہوئی تھی۔ سائنس دانوں کے مطابق ان وادیوں میں سب سے وسیع وادی 45 میل چوڑی ہے جو قطب شمالی کے قریب سے گزر رہی ہے جب کہ مشرق سے مغرب کی طرف وادیوں کی چوڑائی 6 میل تک ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان وادیوں میں ایسی گہری اور لمبی وادیاں بھی ہیں جوکچھ کلومیٹر پر اپنی شکل تبدیل کرلیتی ہیں اور کہیں تو ان کی گہرائی 2.5 میل تک چلی جاتی ہے جب کہ یہاں ان کا رنگ گولڈن ہوجاتا ہے جو سائنس دانوں کے لیے حیران کن ہے کیوں کہ ایسا رنگ پلوٹو میں اور کسی مقام پر نہیں ہے جو گہرائی میں جا کر نیلا براؤن ہوجاتا ہے۔ ناسا کے سائنس دان کا کہنا ہے کہ یہاں پیلا یا گولڈن رنگ قدیم میتھین کے ذخائر کی وجہ سے ہے جن پر جب سورج کی شعاعوں پر پڑتی ہیں تو یہ رنگ اور بھی چمکدار نظرآتا ہے۔ ناسا کے مطابق یہ تصاویر پلوٹو سے 21 ہزار ایک سو میل کے فاصلے سے لی گئی ہیں۔

ایمزٹی وی(بزنس) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریلیف دیتے رہیں گے، 2018 تک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائیگا۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح اور بہتری کیلیے کام کررہی ہے کچھ لوگ بلا جواز تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نیچے جاتی رہیں گی، حکومت ریلیف دیتی رہے گی۔ پاکستان نے جتنی قیمتیں کم کی ہیں، کسی اورملک نے نہیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ پچھلی حکومتوں نے گیس بحران پرقابو پانے کے لیے کچھ نہیں کیا، پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام جاری ہے،2018 تک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیاجائیگا۔

ایمز ٹی وی (ہیلتھ ڈیسک) فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن اور آئی زیڈاے ہاسپٹل، رضویہ سوسائٹی، ناظم آباد کے باہمی تعاون سے " زیکاوائرس اوراس سے بچاؤ" کے عنوان پرمنعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست اعلیٰ فارمیسی گریجویٹس ایسوسی ایشن ڈاکٹر زین الحسنین نے کہاکہ دنیا بھر میں اب تک زیکاوائرس سے 40 لاکھ انسان متاثرہوچکے ہیں لیکن عام ادویات اور طبی ٹیکنالوجی سے زیکاوائرس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

 

آئی زیڈ اے اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرکیپٹن مرزا رضا علی نے کہاکہ ڈینگی وائرس اور زیکاوائرس ایک ہی مچھر ایڈس ایجپٹی سے پھلتا ہے اس موقع پر ڈاکٹرتنویر احمد صدیقی، تنویر عالم، محمدخرم، ڈاکٹرتسنیم زیدی، ڈاکٹرامرعلی، ڈاکٹر نجم جمیل اور ڈاکٹر پارس زہرا نے بھی اظہار خیال کیا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) امریکی سفیر ڈیوڈ ہیلے اورانسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے ڈائریکٹرڈاکٹر عشرت حسین نےآئی بی اے میں پاکستانی صحافیوں کی تربیت کیلئےادارہ سینٹر فارایکسی لینس ان جرنلزم کاافتتاح کیا۔ آئی بی اےکوامریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے سینٹر کی تعمیرات کیلئے 54ملین ڈالر فنڈز جاری گئے تھے۔ 

 

افتتاحی موقع پرمریکی سفیر ڈیوڈ ہیلےنے کہا کہ ایک آزاد اور پیشہ وارنہ پریس جمہوریت کی بنیادہے اورامریکی تاریخ میں صحافت نے اہم کردار اداکیا۔انہوں نے کہا کہ سینٹر کا مقصد صحافیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے تاکہ وہ عوام کی خدمات بہتر طریقے سے کرسکیں۔اب سینٹر آف ایکسیلینس فار جرنلزم(سی ای جے) کاامریکی حکومت اورشریک اداروں کے ساتھ ایک تعلق بن جائیگا جو ایک متحرک پریس کو آگے بڑھانے اور پاکستانی صحافیوں کے لئے تربیتی پروگرام اور تبادلے فراہم کرنے کی کوشش کریگا۔

اس موقع پر قونصل جنرل برائن ہیتھ،سی ای جے بورڈ چیئرپرسن کمال صدیقی،سی ای جے کی قائم مقام ڈائریکٹر کرسٹی میری لورڈر،انٹریشنل سینٹر فار جرنلسٹ کے نائب صدر پیٹرک بٹلر،نارتھ ویسٹ یونیورسٹی مڈل اسکول آف جرنلزم کے پروفیسر کریگ ڈف اوراسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مشیر لاری پنٹاک ودیگربھی موجود تھے۔

 

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) جامعہ کراچی میں 35000 طلبہ کے لیے صرف28 پوائنٹس موجود ہیں جس کے باعث جامعہ کراچی کے صرف 10فیصد طلبہ ہی اس سے استفادہ کرتے ہیں، جامعہ کراچی کی بسوں میں سفر کرنے والے 75فیصد پوائنٹ سروس سے اور 96 فیصد پوائنٹس کی حالت زار سے مطمئن نہیں ہیں۔ 

 

تفصیلات کے مطابق شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے طلبہ کی جانب سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق 68 فیصد طلبہ نے کہاکہ جامعہ کراچی کے پوانٹس کے ڈرائیورز حفاظتی اصولوں کو مدنظر نہیں رکھتے جو کسی حادثے کا باعث بن سکتا ہے 78فیصد کے نزدیک اگر مختلف اوقات کار میں پوائنٹ گزریں تو طلبہ کے لیے آسانی ہوجائے گی اس کے علاوہ پوائنٹ میں جامعہ کاکارڈ چیک نہیں کیا جاتا جو کہ سیکورٹی رسک ہے۔ 

 

طلبہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نہ صرف پوائنٹس کی تعداد کو بڑھایا جائے بلکہ ان کی حالت کو بھی بہتر بنایا جائے اس کے علاوہ ایسے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی کی جائے جو حفاظتی اصولوں پر عمل نہیں کرتے جبکہ سیکورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے پوائنٹ کاسفر کرنے والے تمام طلبہ کا جامعہ کاکارڈ چیک ہونا چاہیئے اسی طرح مختلف اوقات کار میں پوائنٹ چلنے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونا چاہیئے۔