Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 
ایمز ٹی وی (کراچی) وفاقی وزیراطلاعات و نشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ دہشت گردی ختم کر کے شہر کی روشنیاں واپس لائیں گے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بڑے سمجھدار اور باشعور لوگ ہیں، امن و امان کے لئے کراچی کے ہر شہری نے بڑی قیمت ادا کی ہے، ہمیں دہشت گردی کی سوچ کو ختم کرنا ہے، دہشت گردی ختم کر کے کراچی کی روشنیاں واپس لائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تربیت میں کوتاہی سے معاشرے میں بدامنی پھیلتی ہے، پاکستان کو لفظوں کی جنگ نے بہت نقصان پہنچایا، ماضی کی غلطیوں کو دہرانے کے بجائے انھیں درست کرنا اور ان پر قابو پانا ہوگا۔
پنجاب اسمبلی میں حقوق تحفظ خواتین بل کی منظوری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں بہن بیٹیوں پر ظلم اور تشدد کرنا چاہتے ہیں اور دوسری طرف وہ لوگ کھڑے ہیں جو ماں، بہن بیٹیوں کے سروں پر ہاتھ رکھ رہے ہیں اور ہماری حکومت دوسری طرف کھڑی ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ہائر ایجوکیشن کے بانی چیرمین پر وفیسر ڈا کٹر عطا الرّحمٰن نے کہا ہے کہ اس دو ر میں قدرتی وسا ئل میں سب سے اہم قدرتی وسیلہ افرادی قوت ہے جو تعلیم کے زیو ر سے لیس ہو کیو نکہ اب ملک اور قو میں اسی کے ذریعے تعمیر اور تر قی یا فتہ ہو سکتی ہیں ۔تاہم تعلیم کو سائنس اور ٹیکنا لوجی سے لیس ہو نا چا ہیئے کیو نکہ سائنس اور ٹیکنا لو جی نے پو ری دنیا کا احا طہ کر لیا ہے اور ہمیں اپنی تعمیر نو اور تر قی کے لئے اس کی شدیدضرو رت ہے اس لئے تعلیم میں سر ما یا کا ری کر نا گو یا ملک و قو م کی ترقی کے لئے کا م کر نا ہے۔ 

 

وہ ہمدرد یو نیو رسٹی کر اچی کے 20ویں کا نو وکیشن سے عبدالمعید ہا ل،مدینہ الحکمہ کراچی میں خطا ب کر رہے تھے جس میں ہمد رد یو نیو رسٹی کے سا ت فیکلٹیزکے کل 1166فا رغ التحصیل طلبہ کو ڈگریا ں دی گئی جن میں 617حا ضر اور 549غیر حا ضر طلبہ تھے اس کے علا وہ بہتریں تعلیمی کا ر کر دگی پر 24طلبہ کو ہمدرد یو نیو رسٹی گو لڈ میڈلز اور 9طلبہ کو بہترین طا لب علم ہو نے پر شہید حکیم محمد سعید گو لڈ میڈلز دئے گئے۔

 
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) مشترکہ مفادات کونسل نے ملک میں مارچ میں ہونے والی مردم شماری کرانے کا فیصلہ موخر کردیا۔
وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت تقریباً 11 ماہ بعد مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزراء اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں سرفہرست مردم شماری کا ایجنڈا تھا جس پر تمام صوبوں کی رضامندی کے بعد اسے موخرکرنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ مردم شماری موخر کرنے کی وجہ آپریشن ضرب عضب اور سیکیورٹی اداروں کی مصروفیت بتائی جاتی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں مردم شماری کے حوالے سے مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے گا، مردم شماری کے لئے پاک فوج کے جوان دستیاب نہیں اس لئے مارچ میں مردم شماری نہیں کرائی جا سکتی۔
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ مردم شماری کے لئے بلوچستان میں سب سے زیادہ فوج کی ضروت ہے اس لئے ان سے مشاورت کے بعد تاریخ کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایل پی جی، ایل این جی کی درآمد اور سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔
 
واضح رہے کہ ملک میں آخری مرتبہ 1998 میں مردم شماری ہوئی تھی اور موجودہ حکومت نے تقریباً 16 برس بعد مارچ میں مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا تھا لیکن تیاریاں مکمل نہ ہونے پر صوبوں کی جانب سے تحفظات کا اظہارکیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) ہائیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہاہے کہ ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم ہیں سندھ بلوچستان، بلتستان خیبر پختوان خواہ، پنجاب اور فاٹا میں مردم شماری کے مطابق نئے تعلیمی کیمپس کھولے جائیں گے وہ جیم خانہ کلب خیرپو رمیں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ 

 

انہوں نے کہاکہ بالائی سندھ کے دورے کے دوران انہوں نے لاڑکانہ سکھر خیرپور اور گمبٹ کے تعلیمی اداروں کا دورہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ پسماندہ علاقوں میں جدید تعلیمی ادارے کھولنے کی ضرورت ہے۔

 

 
ایمز ٹی وی (کراچی) مقامی عدالت نے ماں کے قاتل غلام ربانی کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، ملزم کو 14 دن بعد عدالت میں پیش کیا جائے عدالت کی ہدایت ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ سائوتھ کی عدالت میں ماں کے قاتل غلام ربانی کوپولیس نے پیش کیا ۔ بوٹ بیسن پولیس نے ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت لائی ۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کی بہن نے ہوش میں آنے بعد بتایا کہ قتل غلام ربانی نے کیا ہے ۔ مقدمے میں ملزم کی بہن گواہ ہے ۔ ملزم کی بہن کی حالت بہتر ہونے پر اس کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔ عدالت نے ملزم کو 14 دن کے عدالتی ریماںڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسرکو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا چالان پیش کیا جائے ۔ واضح رہے کہ ملزم غلام ربانی نے پولیس کو دئیے گئے ابتدائی بیان میں کہا تھا کہ ماں اور بہن کے جھگڑے کے دوران اس نے مشتعل ہو کر قتل کیا ۔ ملزم گزشتہ سماعت میں عدالت میں اپنے اس بیان سے منحرف ہوگیا اور عدالت میں بیان دیا کہ والدہ کا قتل ہوا تو میں گھر میں نہیں تھا ۔ مجھے پتہ چلا کہ ڈاکوئوں نے مزاحمت پر والدہ کو قتل کیا ہے.

ایمز ٹی وی (ایجوکیشن) وفاقی اردو یونیورسٹی میں ہونیوالی تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ہر قسم کا تعاون کیا جائیگا۔ جامعہ میں ہونیوالے تحقیقی کام قابل تعریف ہیں اس سال بھی ایم فل، ایم ایس اور پی ایچ ڈی میں بڑی تعداد میں داخلے دیئے گئے ہیں۔

 

ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسلمان ڈی محمد نے گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل کے32ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں شعبہ ریاضیاتی علوم ،شعبہ کیمیاء،شعبہ معاشیات اور شعبہ اسلامیات کے طلبا کو پی ایچ ڈی کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ شعبہ ریاضیاتی علوم ،شعبہ طبیعیات، شعبہ کیمیاء، شعبہ فارماکوگنوسی،شعبہ فارماسیوٹکس، شعبہ اطلاقی طبیعات،شعبہ معاشیات کے طلبا کو ایم فل،ایم ایس کی ڈگری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

 
ایمز ٹی وی (لاہور) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے تحفظ خواتین بل پر دستخط کردیئے جس کے بعد بل کو قانونی حیثیت مل گئی۔
پنجاب اسمبلی سے کثرت رائے سے منظور ہونے والے تحفظ خواتین بل پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے دستخط کردیئے جس کے بعد اس بل کو قانونی حیثیت مل گئی۔ پنجاب کے ہر ضلع میں تحفظ خواتین قانون پر مرحلے وار عملدرآمد ہوگا اور پہلے مرحلے میں قانون پر عملدرآمد ملتان میں ہوگا۔
اس قانون کے ذریعے تشدد کا شکار ہونے والی خواتین کو تین طرح کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا،نئے قانون کی بدولت خواتین ہراساں کرنے والوں یا پھر جسمانی تشدد کرنے والوں کے خلاف عدالت سے پروٹیکشن آرڈر لے سکیں گی،پروٹیکشن آرڈر کے ذریعے عدالت ان افراد کو جن سے خواتین کو تشدد کا خطرہ ہو، پابند کرے گی کہ وہ خاتون سے ایک خاص فاصلے پر رہیں اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ عدالت کے پروٹیکشن آرڈر کی خلاف ورزی نہیں ہو رہی تشدد کرنے والے شخص کو جی پی ایس ٹریکنگ بریسلٹ پہنائے جائیں گے تاہم اس پابندی کا اطلاق شدید خطرہ ثابت ہونے یا سنگین جرم کی صورت میں ہی ہوسکےگا۔ عدالت ثبوت کی بنیاد پر جی پی ایس بریسلیٹ پہنانے کا فیصلہ کرے گی جسے ٹیمپر نہیں کیا جاسکے گا۔ ٹیمپرنگ کی صورت میں تشدد کے خلاف قائم کیے گئے سینٹرز پر خود بخود اطلاع ہوجائے گی اور ٹیمپرنگ یا بریسلٹ کو اتارنے کے لیے 6 ماہ سے ایک سال تک اضافی سزا دی جائے گی۔
ریزیڈینس آرڈ کے تحت خاتون کو اس کی مرضی کے بغیر گھر سے بے دخل نہیں کیا جاسکے گا اگر کوئی بھی خاتون جان کے خطرے کے باعث گھر چھوڑنے پر مجبور ہو یا اسے خاندان کے افراد گھر سے نکال دیں تو ایسی صورت میں عدالت خاندان کو پابند کرسکے گی کہ خاتون کی رہائش کا متبادل بندوبست کیا جائے یا اسے دوبارہ گھر میں رکھا جائے۔
جب کہ مانیٹری آرڈر کے تحت خواتین تشدد کرنے والے کے خلاف کی گئی قانونی چارہ جوئی پر ہونے والے اخراجات تشدد کرنے والے شخص سے حاصل کرسکیں گی،مانیٹری آرڈر کے تحت خواتین اپنی تنخواہ یا اپنی جائیداد سے ہونے والی آمدنی کو اپنے اختیار میں رکھنے اور اپنی مرضی سے خرچ کرنے کے قابل بھی ہوسکیں گی،مانیٹری آرڈر کے تحت خواتین اپنی تنخواہ یا اپنی جائیداد سے ہونے والی آمدنی کو اپنے اختیار میں رکھنے اور اپنی مرضی سے خرچ کرنے کے قابل بھی ہوسکیں گی۔
واضح رہے کہ تحفظ خواتین بل گزشتہ برس پنجاب اسبملی میں پیش کیا گیا تھا تاہم اراکین کی جانب سے کئی اعتراضات اٹھائے جانے کے باعث یہ منظور نہ ہوسکا تاہم 25 فروری کو پنجاب اسمبلی نے متفقہ طور پر اس بل کی منظوری دی تھی۔
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے خیبرپختونخوا کابینہ کو احتساب ترامیم فوری واپس لینے کی ہدایت کردی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران احتساب بل کا جائزہ لیا گیا جب کہ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ احتساب بل میں کی گئی ترامیم کو واپس لیا جائے گا اور نظرثانی شدہ بل اسمبلی میں پیش کرکے اس کی منظوری لی جائے گی۔
احتساب بل کا جائزہ لینے کے لئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ماتحت وکلا کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو احتساب بل کا جائزہ لے رہی ہے اور احتساب بل کے حوالے سے نئی ترامیم تیار کی گئی ہیں جس کی منظوری خیبرپختونخوا اسمبلی سے لی جائے گی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ احتساب کے لئے کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور آزاد احتساب کے لئے موثر مسودہ قانون جلد خیبرپختونخوا اسمبلی میں پیش کروں گا۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے احتساب کمیشن میں لائے گئے ترمیمی آرڈیننس کے تحت کرپشن میں مبینہ طور پر ملوث کسی بھی مشتبہ شخص کی گرفتاری کے لیے پانچ رکنی کمیشن کی منظوری کو لازمی قراردیا گیا تھا جب کہ مشتبہ شخص کے جسمانی حراست کی مدت بھی 45 روز سے کم کر کے 15 دن کردی گئی تھی جس پر احتساب کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد حامد خان نے احتساب ایکٹ 2015 میں ترمیم کے باعث احتجاجاً اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

 

ایمز ٹی وی (اسلام آباد) وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں، ایسے اقدامات کی روک تھام کیلئے ضروری قانون سازی کر رہے ہیں ، کہتے ہیں خواتین کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی شرمین عبید چنائے ملک کا فخر ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے فلمساز شرمین عبید چنائے کی دستاویزی فلم   اے گرل ان دی ریور   کو آسکر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں ، غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ، حکومت اس سلسلے میں ضروری قانون سازی کر رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ شرمین عبید چنائے جیسی خواتین پاکستان کا فخر ہیں ، شرمین عبید چنائے جیسی خواتین دنیا میں تہذیب کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں ۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے بھی شرمین عبید چنائے کو دوسری بار آسکر ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔ 

ایمز ٹی وی (لاہور) ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں مظاہرے شروع ہو گئے ۔ راولپنڈی میں مظاہرین میٹرو ٹریک پر پہنچ گئے ، بس سروس معطل کر دی گئی ، مظاہرین نے کراچی میں شاہراہ فیصل سٹار گیٹ اور لاہور میں شاہدرہ چوک پر بھی مظاہرے کئے ۔ ممتاز قادری کی پھانسی کی خبر عام ہونے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج شروع ہو گئے ۔ راولپنڈی میں مظاہرین نے شہر کو اسلام آباد سے ملانے والی بڑی شاہرہ ایکسپریس وے اور فیض آباد پل کو بند کر دیا اور گاڑیوں پر پتھراؤ کیا ۔ مظاہرین میٹرو ٹریک پر پہنچ گئے جس کے باعث بس سروس معطل کر دی گئی ۔ مشتعل مظاہرین نے فیض آباد چوک پر توڑ پھوڑ بھی کی ۔ کراچی میں غریب آباد کے قریب علاقہ مکینوں نے ممتاز قادری کی پھانسی کے خلاف احتجاج کیا اور حسن سکوائر سے لیاقت آباد جانے والی سڑک بند کردی جس کے باعث سٹیڈیم روڈ پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ۔ لاہور میں بھی احتجاج کے باعث میٹرو بس سروس معطل ہے ، شہر میں دفعہ 144 نافذ کر کے جلسے اور جلوسوں کے انعقاد پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ شاہدرہ چوک میں بھی ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف احتجاج کیا ۔ راوی پل پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ راوی پل ٹریفک کیلئے بند کرنے کے بعد ٹریفک کو سگیاں پل اور دوسری سڑکوں کی طرف موڑ دیا گیا ۔ حیدر آباد میں ممتاز قادری کی پھانسی کیخلاف سنی تحریک کے کارکنوں نے احتجاج کیا ، کارکنوں نے مختلف علاقوں میں سکول اور دکانیں بند کرا دیں ۔ ممتاز قادری کی پھانسی کے بعد ایسے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں "ممتاز قادری بچاؤ مہم " چلا رہے تھے ۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل میں ملوث ممتاز قادری کو جرم ثابت ہونے پر 2011 میں دو مرتبہ موت کی سزا سنائی تھی ۔