Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 
ایمز ٹی وی (پشاور) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال میں دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن عمیر عباسی کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید ہونے والے کیپٹن کے جسد خاکی کو کاندھا بھی دیا۔ اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر جنرل راحیل شریف کو شوال میں جاری آپریشن میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار جوانوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا اور کہا کہ دہشت گردوں کو شوال سے فرار نہیں ہونے دیں گے اور پاکستان سے ہر کونے سے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کر دیا جائے گا۔

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلموں کے معروف اداکار رضامراد نے پاکستان یاترا کی ہیٹ ٹرک کے لیے تیاریاں شروع کر دیں۔ وہ پہلی مرتبہ اکیلے پاکستان آئے تھے۔پاکستانیوں کے پیار نے انہیں اتنا متاثرکیا کہ اگلی بار وہ اپنی اہلیہ کوساتھ لائے، لیکن اس مرتبہ ان کے ہمراہ ان کی اہلیہ ہی نہیں بلکہ بیٹی بھی پاکستان کی سیرکرنے کے لیے آیندہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتے واہگہ بارڈر کے راستے لاہورپہنچیں گی۔ 

دس روز پر مشتمل اس نجی دورے کے دوران رضا مراد اپنی اہلیہ اوربیٹی کے ہمراہ لاہور، کراچی اوراسلام آباد کے علاوہ دیگراہم مقامات پربھی جائیں گے، جب کہ لاہور اوراسلام آباد میں آباد اپنے رشتے داروں سے بھی ملاقات کرینگے۔ رضامراد کااس حوالے سے کہناہے کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے ہمیں ویزہ جاری کردیا گیا ہے۔ میں جب پاکستان آیا تو پاکستانیوں ، خصوصاً لاہوریوں کی مہمان نوازی نے ہمیں خوش کردیا تھا۔ اسی لیے اب میں نے جب پاکستان جانے کی بات کی تومیری بیٹی بھی ساتھ چلنے کے لیے تیار ہوگئی۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان اسٹیل میلٹنگ ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) نے خام اسٹیل کی درآمد پر عائد 5 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی اور اسکریپ کی درآمد پر عائد5 ہزار600 روپے ایڈجسٹ ایبل سیلز ٹیکس ختم اور بجلی بلوں پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو تو یکم مارچ کو ملک بھر کی فرنس ملیں بند کر دی جائیں گی۔

 

یہ بات اسٹیل میلٹنگ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں کی گئی جو گزشتہ روزفیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل آفس میں منعقد ہوا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایم اے کی ملک میں موجود ممبر اسٹیل ملز کی تعداد 173ہے جن میں سے بیشتر پنجاب میں قائم ہیں۔

اجلاس میں اسٹیل میلٹنگ انڈسٹری کو در پیش مسائل کے حوالے سے غوروخوص کیاگیا۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی ریجنل چیئرمین میاں رحمن عزیز نے کہاکہ چین سے سستے اسٹیل کی درآمد سے ملک بھر کی 20 فیصد فرنس ملیں بند ہو چکی ہیں، خام مال کی درآمد پر عائد5 فی صد ریگولیٹری ڈیوٹی، اسکریپ کی درآمد پر عائد 5ہزار 600 روپے ایڈجسٹ ایبل سیلز ٹیکس ختم کیا جائے۔

 

اسٹیل میلٹنگ ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین میاں محمد سعید نے کہا کہ بجلی بلوں پر سیلز ٹیکس 9روپے سے کم کر کے 4 روپے فی یونٹ کیا جائے، اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو یکم مارچ کو ملک بھر کی فرنس ملیں بند کر دیں گے جس سے 1ہزار سے زائد اسٹیل ری رولنگ متاثر ہونے کے ساتھ لاکھوں لوگ بیروزگار ہو جائیں گے۔

 

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) ہر گزرنے والا دن پلوٹو سے حاصل کردہ تصاویر اور معلومات سے سائنس دانوں کو حیران اور پریشان کر رہا ہے اور اب تازہ تصاویر میں پلوٹو کے شمال میں موجود برف کی گولڈن چمکدار وادیوں نے سائنس دانوں کو ایک بار پھر حیرت میں ڈال دیا ہے کہ آخر ان کا رنگ ایسا کیوں ہے۔

 

ناسا کے خلائی جہاز نیو ہوریزون سے لی گئی تصاویر میں پلوٹو کے قطب شمالی پربرف کی چمکدار وادیاں واضح طورپر نظر آرہی ہیں جب کہ یہ لمبی تنگ وادیاں پولر ریجن میں ہیں جسے سائنس دان ’’لائل ریگو‘‘ کا نام دیتے ہیں جہاں سے پلوٹو کی دریافت ہوئی تھی۔ سائنس دانوں کے مطابق ان وادیوں میں سب سے وسیع وادی 45 میل چوڑی ہے جو قطب شمالی کے قریب سے گزر رہی ہے جب کہ مشرق سے مغرب کی طرف وادیوں کی چوڑائی 6 میل تک ہے۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ان وادیوں میں ایسی گہری اور لمبی وادیاں بھی ہیں جوکچھ کلومیٹر پر اپنی شکل تبدیل کرلیتی ہیں اور کہیں تو ان کی گہرائی 2.5 میل تک چلی جاتی ہے جب کہ یہاں ان کا رنگ گولڈن ہوجاتا ہے جو سائنس دانوں کے لیے حیران کن ہے کیوں کہ ایسا رنگ پلوٹو میں اور کسی مقام پر نہیں ہے جو گہرائی میں جا کر نیلا براؤن ہوجاتا ہے۔ ناسا کے سائنس دان کا کہنا ہے کہ یہاں پیلا یا گولڈن رنگ قدیم میتھین کےذخائرکی وجہ سے ہے جن پر جب سورج کی شعاعوں پر پڑتی ہیں تو یہ رنگ اور بھی چمکدار نظرآتا ہے۔ ناسا کے مطابق یہ تصاویر پلوٹو سے 21 ہزار ایک سو میل کے فاصلے سے لی گئی ہیں۔

 

 
ایمز ٹی وی (سرگودھا) نواحی علاقے 66 شمالی میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تیرہ سالہ لڑکے عون امان کی لاش کھیتوں سے مل گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے جسم کا کچھ حصہ بھی جل چکا ہے ۔ سفاک ملزموں نے مبینہ طور پر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اسے آگ لگائی اور اس کا گلا گھونٹ دیا ۔ سرگودھا میں درندگی کی انتہا ہوگئی ۔ سفاک قاتلوں نے ایک اور پھول مسل کر والدین کی گود اجاڑ دی ۔ نواحی علاقے 66 شمالی میں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے تیرہ سال کے لڑکے عون امان کی لاش قریبی کھیتوں سے مل گئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے جسم کا کچھ حصہ جلا ہوا ہے اور اس کے گلے پر تشدد کے نشانات بھی ہیں ۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ درندہ صفت افراد نے لڑکے کو زیادتی کے بعد آگ لگائی اور اس کا گلا دبا کر قتل کرنے کے بعد لاش کھیتوں میں پھینک دی ۔ عون امان کل سے لاپتہ تھا اور اس کے والدین اس کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے تھے ، پولیس تھانہ جھال چکیاں نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے
 
ایمز ٹی وی (کراچی) ملک بھر کے عوام بہار کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں لیکن کراچی میں فر فر کرتے فروری میں سورج آنکھیں دکھا رہا ہے اور ہفتے کے روز درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔
کراچی میں فروری کے ماہ میں ہی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردی ہیں ، گزشتہ چند روز کے دوران گرمی میں بتدریج اضافہ دیکھاجارہا ہے اور ہفتے کے روز درجہ حرارت 36.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے۔ جو کہ گزشتہ 20 برس کے دوران فروری کے مہینے میں سب سے زیادہ ہے ۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حررات میں اضافے کا سبب سمندر کی جانب سے آنے والی ٹھنڈی ہواؤں کا بند ہونا ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں شمال مشرق سے گرم ہوائیں داخل ہورہی ہیں ۔ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 8 فیصد جب کہ ہوا کی رفتار صرف 9 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کم ہونے کے باعث گرمی کی شدت بہت ذیادہ محسوس نہیں ہوگی ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ فروری میں گرمی آنے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ چندروز میں ہوا چلنے کے بعد کراچی میں گرمی کی شدت میں بتدریج کمی آئے گی، مارچ کے آغاز میں کراچی میں اچھی بارش ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے 20 سال قبل 25 فروری 1996 میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) بدترین بیٹنگ نے سابق و موجودہ ٹیسٹ کرکٹرز کے سر شرم سے جھکا دیئے، کسی نے بیٹسمینوں کی تکنیک کو غلط قرار دیا تو کسی نے گھومتی گیندوں پر جلدبازی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

تفصیلات کے مطابق سابق کپتان عامر سہیل نے کہا کہ پاکستانی بیٹسمینوں کی تکنیک درست نہیں ہے، جب تک اس پر کام نہیں کیا جائے گا وہ اسی طرح آؤٹ ہوتے رہیں گے، ہمیں بیٹنگ کوچ کی ضرورت ہے لیکن حیرت انگیز طور پر 2 بولنگ کوچز کا تقرر کردیاگیا۔ ٹیسٹ قائد مصباح الحق نے کہا کہ  گیند سوئنگ ہو رہی تھی، ایسے  میں جلد بازی کا مظاہرہ کرنے کے بجائے تحمل سے بیٹنگ کی ضرورت تھی، میچ کے دوران پاکستان نے ابتدائی 10 اوورز میں 50 رنز سے اوپر بنا لیے۔

اس موقع پر اگر وکٹیں ہاتھ میں ہوتیں تو مجموعی اسکور کو120 سے 130 تک لے جایا جا سکتا تھا۔ مشتاق احمد نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا  ہے جو ٹیم کو ساتھ لے کر چلے،کپتان شاہد آفریدی رن آؤٹ ہونے کے بجائے کریز پر موجود رہتے تو بھارت کے خلاف اچھا ٹوٹل بنایا جا سکتا تھا۔

 

انھوں نے کہا کہ جب ٹیم کا کپتان غلطی کرے تو وہ اگلے فیصلے بھی  بہتر انداز میں نہیں لے سکتا۔ اعجاز احمد نے کہا کہ کنڈیشنز کو سمجھنے کے بجائے ہم بھارتی ٹیم کے دباؤ میں آگئے، بیٹسمین کچھ صبر کا مظاہرہ کرتے تو  میچ کا نتیجہ مختلف ہو سکتا تھا۔ سابق  فاسٹ بولر محمد اکرم نے کہا کہ ٹیم میں موجود  تجربہ کار کھلاڑی اسکول کے بچوں کی طرح آؤٹ ہوئے۔

 

 
ایمز ٹی وی (اسلام آباد) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی فروخت سے کسی دوسرے ملک کو فکر لاحق نہیں ہونی چاہیے جب کہ یہ طیارے ملنے سے پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے کہا کہ امریکا سے ایف 16 کی خریداری پر بھارت کا رد عمل حیران اور مایوس کن ہے جب کہ امریکا میں بارہا اس بات کی وضاحت کی کہ طیارے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگی صلاحیت بڑھانے کے لیے دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان طیاروں سے پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا لہٰذا طیاروں کی خریدو فروخت پر کسی دوسرے ملک کو فکر لاحق نہیں ہونی چاہے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں جس کا عالمی برادری نے بھی اعتراف کرتے ہوئے سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے اس لیے تمام ممالک کا دہشت گردی کےخلاف جنگ میں تعاون ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان وزارتی سطح پر اسٹریٹیجک مذاکرات کا چھٹا دور پیر سے واشنگٹن میں ہوگا جس میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جب کہ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
 
ایمز ٹی وی (راولپنڈی) پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائیاں جاری۔ شوال میں فرار ہونے والے امن دشمنوں کیخلاف زمینی آپریشن۔ آئی ایس پی آر کے مطابق منگروٹی میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو گھیرے میں لیا تو جھڑپ شروع ہو گئی۔ سیکورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے دوران انیس امن دشمن ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر سمیت چار سیکورٹی اہلکار بھی وطن پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں میں کیپٹن عمیر عبداللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کا گروپ پاک افغان بارڈر عبور کرنا چاہتا تھا سیکورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے امن دشمنوں کی کوشش ناکام بنا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ گیارہ کور پشاور میں ادا کی جائے گی جس کے بعد کیپٹن عمیر شہید کا جسد خاکی راولپنڈی، حوالدار حاکم کا جیکب آباد، سپاہی حمید کا سانگھڑ جبکہ سپاہی راشد کا جسد خاکی ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کیا جائے گا۔

ایمزٹی وی(ایجوکیشن) پیپلز میڈیکل یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائینسز فاروومن نوابشاہ کا پہلا کانووکیشن لطیف ہال میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ طالبات ڈگریاں لینے کے بعد گھروں میں نہ بیٹھیں کیونکہ حکومت اور ان کے والدین نے ان پر کافی سرمایہ خرچ کیا ہے وہ اسے ضائع کرنے کے بجائے دکھی انسانیت کی خدمت کریں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے لیکن اسکے باوجود حکومت تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے قیام سے قبل ملک میں 59یونیورسٹیاں تھیں اور اب جامعات کی تعداد 78ہے۔ ملک بھر سے 9ہزار طلبہ کو اسکالر شپ پربیرون ملک بھیجا گیا ہے جبکہ حکومت نے اس سال طلباءو طالبات کیلئے دو ملین روپے مختص کئے ہیں۔چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ملک بھر میں اسمارٹ یونیورسٹیاں قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔کانووکیشن سے سابق صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجار ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت صحت و تعلیم کے شعبے پر خاص توجہ دے رہی ہے، اسی وجہ سے انکے بجٹ میں بھی اضافہ کیا گیا ہے -