Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 
ایمز ٹی وی (کراچی) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے آصف زرداری کے قریبی دوست ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشتگردوں کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے مقدمے میں تفتیشی افسر کی رپورٹ قبول کرنے سے انکار کردیا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کےخلاف دہشت گردوں کوعلاج کی سہولیات فراہم کرنےسےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ایم کیو ایم کے رہنما روف صدیقی، ، ایم کیوایم کے نامزد مئیر کراچی وسیم اختر اور پاسبان کے عثمان معظم کمرہ عدالت میں موجود تھے، تینوں پر دہشت گردوں کے علاج کے لیے ڈاکٹر عاصم کو فون کرنے کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر نے ڈاکٹرعاصم کے خلاف 330 صفحات پر مشتمل ے آئی ٹی رپورٹ پیش کی۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر کی رپورٹ پر رینجرز کے وکیل نے عدم اعتماد کااظہار کرتے ہوئے اسے بدنیتی پر مبنی قرار دے دیا۔ جب کہ عدالت نے بھی رپورٹ میں تاریخوں کا اندراج نہ ہونے پر اسے قبول کرنے سے انکار کردیا۔عدالت نے وسیم اختر اور روف صدیقی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مقدمے میں مفرورملزم سلیم شہزاد کی رپورٹ جمع نہ کروانے پر نادرا حکام کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی مزید سماعت 22 فروری کو ہوگی۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس) احمد شہزاد دبے لفظوں میں کیریئر سے کھلواڑ کا شکوہ کرنے لگے، اوپنر کا کہنا ہے کہ بار بار قومی ٹیم سے ڈراپ کرکے اعتماد متزلزل کیا گیا، ایسے اقدامات کھلاڑی پر کیا ستم ڈھاتے ہیں باہر بیٹھے لوگ اندازہ نہیں کرسکتے ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے اسکواڈ سے ڈراپ کیے جانے والے احمد شہزادنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا شمار ان کرکٹرز میں ہوتا ہے جنھیں انڈر13 سے 19 ٹیموں کے بعد ملک کیلیے بھی پرفارم کرنے کا موقع ملا، ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کی طرف سے تیز ترین ہزار رنز کا اعزاز حاصل کرنے کے قریب تھا، یہ سب کچھ پرفارمنس کے بغیر ممکن نہیں ہوتا، انھوں نے کہا کہ میگا ایونٹس کے اسکواڈ سے ڈراپ ہونے کا بہت زیادہ دکھ ہے قومی کرکٹر نے کہا کہ ایسا نہیں کہ میں نے بالکل بھی ملک کیلیے پرفارم نہیں کیا تھا، ورلڈکپ کے بعد ڈراپ ہوا، پھر ان اور آؤٹ ہوتا رہا، یہ چیزیں کھلاڑی کو پریشان اور اعتماد کو متزلزل کرتی ہیں،ایسی باتوں کے کیا اثرات ہوتے ہیں ایک پلیئر ہی جان سکتا ہے، باہر بیٹھے لوگ شاید اس کا اندازہ نہیں کرسکتے

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی جائیداد میں سے کچھ حصے اور ان کی چھوڑی ہوئی تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں یہ بات انھوں نے فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ واضح رہے کہ کرن جوہر کے عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی قریبی تعلقات ہیں اور انھوں نے ہی 2012 میں عالیہ کو بالی ووڈ میں فلم ’’اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘‘متعارف کروایا تھا اس موقع پر کرن جوہر نے ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کو بھی سراہااور انکشاف کیاکہ فواد خان ان کی والدہ کے پسندیدہ اداکار ہیں۔ 

 
ایمز ٹی وی (کراچی) لیاری میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے لیاری جنرل ہسپتال میں گینگ وار کے ملزمان کو سہولت فراہم کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر لیاری جنرل ہسپتال میں کارروائی کرتے ہوئے ریاض بابل کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ریاض بابل لیاری جنرل ہسپتال کا ملازم ہے جو کہ پولیس اور رینجرز سے مقابلوں میں زخمی ہونے والے گینگ وار کے ملزمان کو علاج کی سہولت فراہم کرتا تھا ۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر لیاری کے دو مختلف مقامات سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ۔ ملزمان کی دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں ۔
 
ایمز ٹی وی (اسلام آباد)غازی عبدالرشید قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔
لال مسجد کے غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر لال مسجد کی جانب سے طارق ایڈوکیٹ جب کہ پرویز مشرف کی جانب سے ملک طاہر ایڈوکیٹ پیش ہوئے۔
اس موقع پر لال مسجد کے وکیل کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف سی ڈی عدالت میں پیش کرنا چاہتا ہوں جس پر مشرف کے وکیل نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ آپ کس قانون کے تحت میرے موکل کے خلاف سی ڈی پیش کرنا چاہتے ہیں، مشرف کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث مکمل ہو چکی ہے، اب عدالت فیصلہ سنائے گی۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ 20 فروری کو سنانے کا اعلان کیا

ایمزٹی وی(اسلام آباد)پاکستان اور امریکا کے درمیان 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا معاہدہ طے ہو گیا معاہدے کے مطابق امریکا پاکستان کو آٹھ جدید ایف سولہ طیارے فراہم کرے گا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ڈیفنس سیکورٹی کوآپریشن ایجنسی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، ریڈار اور تمام آلات سے لیس ان طیاروں کی قیمت 69 کروڑ 90 لاکھ ڈالر ہے ۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی فروخت سے قانون سازوں کو مطلع کر دیا گیا ہے ۔ پینٹاگون کا کہنا ہے ان طیاروں کی فراہمی سے پاکستان کی سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت بڑھ جائے گی۔ واضح رہے پہلے امریکی قانون ساز مختلف حیلوں بہانوں سے ایف سولہ طیارں کی فروخت کی مخالفت کرتے رہے ہیں لیکن گزشتہ برس اکتوبر میں وزیراعظم نواز شریف کے امریکا کے دورے کے دوران صدر باراک اوباما نے قانون سازوں کو طیاروں کی فروخت سے آگاہ کر دیا تھا اور دسمبر میں فارن ملٹری فائنانسنگ کے تحت ایف سولہ کی فروخت کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا تھا ۔ دوسری طرف امریکا کی طرف سے پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی پر بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے لگے ، بھارتی وزارت خارجہ سمیت بھارتی میڈیا بھی بلبلا اٹھا ۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ وکاس سورپ کا کہنا ہے اوباما انتظامیہ کے فیصلے پر مایوسی ہوئی۔

ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) پاکستانی نژاد ’ایم آئی ٹی‘ پروفیسر، نرگس ماولہ والا اُس سائنسی پراجیکٹ کا حصہ رہی ہیں جس نے البرٹ آئنسٹائن کی کششِ ثقل کی لہروں سے متعلق نظرئے کے پیش کئے جانے کے 100 برس بعد، اس کے رموز سے پردہ اٹھایا ہے۔

پروفیسرنرگس کاکہناہے کہ اب سائنس داں کششِ ثقل کے کلیے میں ابہام کے عنصر پر حاوی پا چکے ہیں۔ نرگس ماولہ والا نے کہا کہ ’’درحقیقت ہمیں ایک نیا ’انڈیکیٹر‘ دستیاب ہوگیا ہے، جس کی مدد سے ہم فلکیات کے مزید راز افشا کرنے کی راہ پر گامزن ہو سکیں گے‘‘۔

بقول اُن کے، ’’ابھی تو یہ شروعات ہے‘‘، اور یہ کہ ’’اب کششِ ثقل کا کلیہ بغیر ابہام کے ہمارے سامنے ہے‘‘۔ پروفیسر نرگس نے کہا ہے کہ ’’ہمیں ایک نیا شعور میسر آگیا ہے، اب ہم دیکھنے کے علاوہ، (رازوں کو) سننے کے بھی قابل بن جائیں گے‘‘۔ نرگس ماولہ والا سنہ 2002 میں ایم آئی ٹی کے شعبہٴ فزکس سے منسلک ہوئیں۔

کشش ثقل کے پراجیکٹ کی تحقیق کے ضمن میں، ’کال ٹیک‘ اور ’لیگو گروپ‘ کے ساتھ آلہ دریافت کرنے، باریک پیمائش کا کلیہ ترتیب دینے اور ڈیٹا کے تجزئے پر کام سے وابستہ ہیں۔ سائنس دانوں نے البرٹ آئنسٹائن کے نظریہٴ اضافیت میں کشش ثقل کے باب میں لہروں کا راز تلاش کرلیا ہے، جس کامیابی کو سائنس داں ’’تاریخی‘‘ حیثیت کی دریافت قرار دے رہے ہیں۔

 

کائنات کے اسرار و رموز سے پردہ اٹھانے والی اس تحقیق کی اہمیت کے بارے میں سوال پر، اُنھوں نے کہا کہ ’’اس آلے کی مدد سے ہمیں ایک راہ مل گئی ہے۔ ہم بہتری کی جانب بڑھیں گے۔ ایسا ہے کہ ہم اِس قابل بن گئے ہیں کہ کائنات کی مزید موسیقی آشکار ہو سکے‘‘۔

اِس پراجیکٹ میں ’ایم آئی ٹی‘ کے پروفیسر رائنر وئیز کی سربراہی میں قائم سائنس دانوں کی اس ٹیم میں، پروفیسر نرگس ماولہ والا کے علاوہ دیگر ارکان ڈیوڈ شومیکر، میتھیو اوانز، ایرک کٹساودس اور پیٹر فرشیل شامل ہیں۔

ایمزٹی وی(نئی دہلی) بھارتی وزیر اعظم نے 3 ماہ قبل افغان صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم کی تصویریں بنوانے اور پھرتیاں دکھانے کی عادت کوئی نئی نہیں ہے، کبھی گلے ملنے میں جلدی دکھاتے ہیں تو کبھی ہاتھ ملانے میں لیکن اس بات تو نریندر مودی نے افغان صدر اشرف غنی کو 3 ماہ قبل ہی سالگرہ کی مبارکباد دے کر حد ہی کردی۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر افغان صدر اشرف غنی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا آپ کی لمبی زندگی اور اچھی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔ جواب میں افغان صدر اشرف غنی نے اپنے پیغام میں بھارتی وزیراعظم سے کہا کہ جرمنی کے شہر میونخ سے آپ کا خیر مقدم کرتا ہوں، میری سالگرہ 19 مئی کو ہوتی ہے لیکن میں آپ کے الفاظ کی قدر کرتے ہوئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

ایمزٹی وی(اواشنگٹن) سی آئی اے نے داعش کے خلاف ایک اور حیران کن انکشاف کیا ہےتفصیلات کے مطابق سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ جنگجو تنظیم داعش نہ صرف کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال بھی کرچکی ہے۔ ان کامزید کہنا ہے کہ داعش کیمیکل ہتھیار بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے جن میں کلورین اور مسٹرڈ گیس جیسے کیمیائی ہتھیار شامل ہیں جس کی ہمارے پاس بے شمار مثالیں ہیں جن میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ داعش نے بم دھماکوں میں کیمیکل ہتھیار استعمال کیے ہیں۔ جان برینن نے کہا کہ رپورٹ سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ داعش کے پاس بہت سے کیمیائی اجزاء اور گولہ بارود موجود ہے جس کو داعش مالی امداد حاصل کرنے کے لیے بیچا جا سکتا ہے لہٰذا ایسے تمام راستوں کو ختم کرنا ہوگا جن کے ذریعے داعش آمدورفت اور اسمگلنگ کرتی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل)کشمیر کےبعد نئی دلی کی جواہر لال نہرو یونیورسٹی بھی پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔تفصیلات کے مطابق جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے افضل گرو اور مقبول بٹ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا اور اس دوران کچھ طلبا نے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگا دیے لیکن اس پر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے طلبا یونین کے صدر کنہیا کمار کے خلاف ڈسپلنری ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ کنہیا کمار کے خلاف سیکشن 12 اے کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بی جے پی کے رہنماؤں کی شکایت پر اس احتجاج کی اجازت منسوخ کردی تھی لیکن اس کے باجود بھی احتجاج کیا گیا جو کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی تھی۔ واضح رہے کہ افضل گرو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں 2013 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔