Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(واشنگٹن)امریکی کانگریس کی رکنیت کے لیے رواں سال ہونیوالے انتخابات میں 2 پاکستانی نژاد امیدوار بھی میدان میں آگئے 44 سالہ ڈین ایچ ملک کا تعلق امریکی حزب اختلاف کی جماعت ریپبلکن پارٹی سے ہے اور وہ ریاست پنسلوانیا کے 8ویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امیدوار ہیں۔ وہ امریکی بحریہ کے سابق ملازم اور معروف وکیل ہیں۔ ان کے والد اور والدہ دونوں پروفیسر ہیں جو 40 سال تک امریکہ کی ولانووا یونیورسٹی سے وابستہ رہے ڈین ایچ ملک کے والد1953ء میں پاکستان سے امریکہ منتقل ہوئے تھے۔ کانگریس کی رکنیت کے دوسرے پاکستانی نژاد امیدوار54 سالہ علی مرزا کا تعلق موجودہ حکمران جماعت ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے اور وہ نیویارک کے پانچویں کانگریشنل ڈسٹرکٹ سے امیدوار ہیں، وہ ایک پبلک ریلیشنز فرم کے مالک بھی ہیں۔

ایمزٹی وی(تعلیم)پیپلزاسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی یونیورسٹی کے صدر امداد اللہ، سینئر نائب صدر برکت علی، سیکریٹری جنرل محمد رضا، سیکریٹری اطلاعات نثار بگٹی، نائب صدر خرم خان، شہزاد کریم اور ڈپٹی جنرل سیکریٹری رفیق اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اور آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت جاری کی جس کے مطابق انہوں نے دونوں حکومتوں کو طلبہ یونین سے پابندی اٹھانے کو کہا۔ ہم پی ایس ایف جامعہ کراچی حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت کی روشنی میں طلبہ یونین کی بحالی کیلئے قانون سازی کی جائے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماوں نے کہا کہ طلبہ یونین کو بحال کیا جائے۔

ایمزٹی وی (ٹیکنالوجی)امریکا میں تیارے کیے گئے اس غبارے نما ایئرلینڈرکو 3 سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے اسے بنانے والے افراد کے مطابق یہ نصف ہوائی جہاز اور آدھا ہیلی کاپٹر ہے ایئرلینڈر زیادہ سے زیادہ 20 ہزار فٹ بلندی پر جاکر 144 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑسکے گا لیکن اپنے ساتھ 10 ٹن سامان لے جانے کا اہل ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ طیارہ مستقبل میں روایتی ہوائی جہازوں کی جگہ لے سکتا ہے کیونکہ یہ آلودگی خارج نہیں کرتا اور بہت خاموشی سے سفر کرتا ہے جب کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اسے اڑنے اور اترنے کے لیے رن وے کی ضرورت نہیں ہوگی کیونکہ یہ ہیلی کاپٹر کی طرح اٹھتا اور لینڈ کرتا ہے اگرچہ اس میں 48 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش رکھی گئی ہے لیکن اسے سمندروں کی نگرانی، جاسوس، فلم سازی اور تحقیق کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سائنسدانوں اور انجینیئروں نے اسے بنانے کے لیے خاص مٹیریل اور کاربن فائبر کا استعمال کیا گیا ہے۔

 
ایمز ٹی وی (کراچی) پولیس نے کورنگی کے صنعتی علاقے میں مبینہ مقابلے کے دوران بینک ڈکیتیوں میں ملوث 2 ملزمان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
کراچی پولیس کے ایس ایس پی اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ فاروق اعوان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ انہیں آج نامعلوم ملزمان کی جانب سے محمود آباد کے ایک بینک کو لوٹنے کی پیشگی اطلاع ملی تھی، اسی اطلاع کی روشنی میں پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ناکہ بندی کی تھی، پولیس نے مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کے بجائے فائرنگ کردی، جوابی کارروائی میں 2 ملزمان مارے گئے۔
فاروق اعوان نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں ملزمان کی شناخت مراد اور ارسلان کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ افراد بینک ڈکیتیوں میں ملوث ایک گروپ کے رکن تھے۔ اس گروپ نے شہر کے مختلف علاقوں میں 11 بینک ڈکیتیاں کی ہیں جب کہ رواں برس شہر میں ہونے والی 3 بینک ڈکیتیوں میں بھی یہی گروپ ملوث ہے۔ ان افراد کی شناخت لوٹے گئے بینکوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی ہوئی ہے۔ ان ملزمان کی گرفتاری پر 10لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا۔ ایس ایس پی ایس آئی یو نے دعوٰی کیا ہے کہ پولیس نے گزشتہ 3 سال کے دوران ہونے والی بینک ڈکیتیوں کے تمام کیسز حل کرلئے ہیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے 8000/= روپے فیس کے ساتھ بروز پیر15 فروری 2016 ء کو جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اورسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔

 
 
ایمز ٹی وی(کراچی) شہر قائد میں سفاک دہشتگردوں نے انسانی جان کی قیمت 2 ہزار روپے لگا دی ۔ قتل کی ایک واردات پر گینگ وار کمانڈر سے 2 ہزار روپے ملتے تھے ، گرفتار دہشتگرد جاوید پنجابی کے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات ۔ کراچی میں درندگی کا ایک اور چہرہ بے نقاب ہوگیا ۔ دو ہزار روپے میں ایک انسانی جان لی جاتی رہی ۔ گینگ وار کے گرفتار ملزم جاوید پنجابی نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کردیئے ۔ ملزم جاوید پنجابی کے مطابق ملزم بھتہ نہ دینے والے افراد کو گینگ وار کے کمانڈر ریاست کے کہنے پر قتل کردیتا تھا ۔ قتل کی ایک واردات پر 2 ہزار روپے دیئے جاتے تھے ۔ ملزمان کے گروہ میں جمیل چھانگا ، سلطان آغا ، کامران کامو ، فضل ڈاڈا سمیت 16 افراد شامل ہیں ۔ جاوید پنجابی کو پرانا گولیمار سے ایک ماہ قبل گرفتار کیا گیا تھا ۔ گرفتار گینگسٹر جاوید پنجابی نے اپنے ساتھی سلمان اور زاہد ہڈی کے ساتھ مل کر خرام ہزار وار نامی شخص کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنا کر لاش کو لیاری ندی میں پھینک دیا تھا ۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کی نشاندہی پر خواجہ غریب کالونی میں چھاپہ مار کر زمین میں دفن بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے

ایمزٹی وی (انٹرنیشنل)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی مسلمان دشمنی پاگل پن میں تبدیل ہوگئی اور وزیر صحت نے گائے کا گوشت کھانے والوں کا ریاست ہریانہ میں داخلہ بند کرنے کا مشورہ دیدیا میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہریانہ میں گائے کے گوشت کھانے پر نیا تنازع سامنےآگیا۔ وزیر صحت ہریانہ انیل وج نے شر انگیز تجویز پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گائے کا گوشت کھانے والوں کا ریاست ہریانہ میں داخلہ بند کر دیا جائے۔

ایمزٹی وی (تعلیم) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام پرائیوٹ کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں1000/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ ایک دن کی توسیع کردی گئی ہے۔جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 5000/= روپے فیس برائے سال اول/ دوئم اور کمبائنڈ کے لئے 8000/= روپے فیس کے ساتھ بروز پیر15 فروری 2016 ء کو جمع کراسکتے ہیں۔ امتحانی فارم بینک کائونٹرز واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی پر جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلباوطالبات جو 2009 ء یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں اورسالانہ امتحانات میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرنا ہونگے۔

 
 
ایمز ٹی وی (کراچی) حکومت نے لازمی سروس ایکٹ کے نفاذ کو جواز بناتے ہوئے پی آئی اے کے 11 ہڑتالی ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کردیا ہے۔
قومی ایئر لائن کے ملازمین کے خلاف اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کرنے کی پاداش میں تادیبی کارروائیاں شروع ہوگئیں ہیں، حکومت نے پہلے مرحلے میں لازمی سروس ایکٹ کو جواز بناتے ہوئے 11 ہڑتالی ملازمین کو ان کی نوکریوں سے برطرف کردیا ہے۔ روزگار سے فارغ کئے ملازمین میں بشارت،عرفان،ناصر،محمد رضوان،امین اللہ ،سرفراز،مظہر علی اور دیگر شامل ہیں، یہ تمام ملازمین پی آئی اے کے مختلف شعبہ جات میں ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کررہے تھے۔
واضح رہے کہ حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کو ناکام بنانے کے لئے لازمی سروس ایکٹ لاگو کردیا تھا جس کے باوجود ملازمین نے ہڑتال کی تھی تاہم پی آئی اے کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے 2 روز قبل ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ایمزٹی وی (تعلیم)آج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ اعلامیہ کے مطابق ناظم امتحانات محمد ذبیرنے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، سائنس پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور کامرس پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان جمعرات 11فروری 2016ء کو دوپہر دو بجے کیا جارہا ہے۔