Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی(کھیل)پاکستان سپرلیگ میں آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ایک ایک میچ جیت چکی ہیں۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے مدمقابل ہوں گی۔ ایونٹ میں اب تک دونوں ٹیموں نے اپنے 3،3 میچز میں سے ایک ایک میں کامیابی حاصل کی اور اس لحاظ سے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ میچ جیتنے والی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پربہتر پوائنٹس پاکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ کپتان مصباح الحق،شین واٹسن، شرجیل خان، عمر امین،بابر اعظم،عماد بٹ، سیم بلنگ، بریڈ ہیڈن، عمران خالد،خالد لطیف، کامران غلام، آندرے رسل، رومان رئیس،محمد سمیع اور محمد عرفان پر مشتمل ہے۔

دوسری جانب ایونٹ کے دوران میچ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والی ٹیم لاہور قلندرز کی ٹیم کپتان اظہرعلی، کرس گیل،صہیب مقصود،عمر اکمل،محمد رضوان، عدنان رسول، ڈیوائن براوو، کیون کوپر،کیمرون ڈیلپورٹ، حماد اعظم،نوید یاسین،یاسرشاہ،ظفر گوہر،ضیاالحق اور زوہیب خان پر مشتمل ہے۔

ایمز ٹی وی(کھیل)ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیےپاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،احمد شہزاد آؤٹ جبکہ خرم منظورکی سرپرائز انٹری ہوئی ہے۔ٹیم میں دو نئے کھلاڑی آل راؤنڈر محمد نواز اور رومان رئیس بھی شامل ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈسے اوپنر احمد شہزاد کو ڈراپ کردیا گیا ،ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے۔

اسکواڈ میں کپتان شاہد آفریدی،محمد حفیظ ،خرم منظور،بابر اعظم ،سرفراز احمد ،شعیب ملک،محمد عرفان،انورعلی ،محمد عامر،رومان رئیس،عمراکمل،افتخاراحمد ،عماد وسیم ،محمد نواز اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 24 فروری سے بنگلہ دیش اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 11 مارچ سے بھارت میں کھیلا جائےگا۔

 

ایمز ٹی وی (بزنس) ایشیائی آئل مارکیٹ میں بدھ کو خام تیل کے نرخوں میں تیزی رہی جس کی وجہ سرمایہ کاروں کی جانب سے ہفتہ وار ڈیٹا رپورٹ کاانتظار ہے۔

مارکیٹ میں وقفے تک امریکہ کے اہم ترین سودے، ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی مارچ کیلئے فروخت 54 سینٹ ( 1 اعشاریہ 93 فیصد ) بڑھ کر 28 . 48 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ نارتھ سی کروڈ کی اپریل کیلئے معاہدے 72 سینٹ ( 2 . 37 فیصد ) اضافے کے بعد 31 . 04 ڈالر فی بیرل میں طے پائے گئے۔

 

فلپ فیوچرز کے تجزیہ کار ڈینیل آنگ نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں حالیہ بہتر چین کی نئے سال کی چھٹیوں کے خاتمے پر کچھ علاقائی منڈیوں کے دوبارہ کھلنے کی وجہ سے ہے۔ 

 

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)تائیوان میں زلزلے کے نتیجے میں منہدم ہونے والی عمارت کے ڈیولپر کو گرفتار کر لیا گیا ہےعرب ٹی وی کے مطابق تین روز قبل تائیوان کے جنوبی شہر تاینان میں 6اعشاریہ 4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے باعث 16منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی جس کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہو گئے تھے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔ اس دوران استغاثہ نے منہدم ہونے والی عمارت کی وجوہات جاننے تک عمارت کے ڈیولپر کو حراست میں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں مقامی مجسٹریٹ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کردیا ہے امدادی عملے نے ملبے تلے دبے 210 کو زندہ نکال لیا ہے جبکہ امکان ہے اب بھی قریباً سو سے زائد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)امریکی نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جیمز کلیپر کا کہناہے کہ رواں سال بھارت کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات بحالی کا امکان اسی صورت میں ہوسکتا ہے کہ جب پاکستان پٹھان کوٹ حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔جیمز کلیپر کا کہنا تھا کہ دسمبر میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہی ہیں جیمزنے کہا کہ اس سال جنوری میں پٹھان کوٹ میں بھارتی ایئربیس پر حملے کا الزام نئی دلی اسلام آباد پر عائد کرتا ہے اور اس کی جانب سے پاکستان سے مذاکرات کی دوبارہ بحالی کا دارومدار شاید اس بات پر ہے کہ پاکستان اس حملے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرے۔

ایمزٹی وی(لاہور) پاکستان تحریک انصاف نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ کے مطابق تحریک انصاف کےرہنما اوراپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ آئین کے تحت ٹیکسوں کے نفاذ یا اس کی شرح میں رد و بدل کا اختیار حکومت کو نہیں پارلیمنٹ کو ہے، پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر کوئی نیا ٹیکس یا اس میں اس میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا۔ اس کے باوجود وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا جو کہ غیر قانونی ہے، اس لئے عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کوکالعدم قراردیا جائے۔ واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے باعث اوگرا نے فروی کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کی سفارش کی تھی لیکن حکومت نے 5 روپے فی لیٹر کمی کرکے سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا۔ اب عوام ڈیزل پر 98 فیصد ٹیکس ادا کرتے ہیں۔

ایمز ٹی وی (بزنس) ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشن کراچی نے ایلومینیم بیٹری سیل کی کلیئرنس میں مس ڈیکلریشن اورانڈرانوائسنگ پکڑ کر قومی خزانے کو69 لاکھ روپے کے نقصان سے بچا لیا۔

ذرائع کے مطابق درآمدکنندہ میسرزاویس ٹریڈرز کی جانب سے ایلومینیم بیٹری سیل کے کنسائمنٹ درآمدکیے گئے تھے جسے کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹ کی ملی بھگت سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے کلیئر کرنے اورقومی خزانے کو 69لاکھ روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی۔

تاہم ڈائریکٹوریٹ جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈانوسٹی گیشن انفورسمنٹ نے درآمدکنندہ کی اس کوشش کوناکام بناتے ہوئے کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک دی۔

ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ درآمدکنندہ نے گڈزڈیکلریشن میں درآمدی ایلومینیم بیٹری سیل کے لوڈ کی صلاحیت 0.5تا10کلوظاہرکی جس میں 10 کلو لوڈ کے200 پیس، 5کلوکے1150، 0.2، 1.2، 1.3، 2.5 اور 3.75 کلو لوڈ کی صلاحیت کے 7150پیس ظاہرکیے گئے جبکہ کنسائمنٹ میں ایلومینیم بیٹری سیل کی لوڈکی صلاحیت 500کلوہے جبکہ درآمدکنندہ اور کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹ نے مذکورہ بیٹری سیل کو کلیئرکرنے کے لیے پاکستان کسٹمز ٹیرف نمبر9031.8000کو استعمال کیا جس کے تحت کنسائمنٹ کی درآمدی ویلیو لوڈکے تناسب سے بالترتیب 2.9 ڈالر، 1.5 اور 1.11ڈالر فی کس ظاہرکی گئی۔

ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے ایلمونیم بیٹری سیل کے لوڈ کی درست صلاحیت کے لیے بیڑی سیل کا ٹیسٹ کرایاتو اس امر کی تصدیق ہوئی کہ درآمدی ایلومینیم بیٹری سیل کے لوڈکی صلاحیت 0.5 کلو تا 10کلو کے بجائے500کلوہے جس پر درآمدی کنسائمنٹ کی کلیئرنس روک لی گئی ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) دنیا میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے متاثرہ ملکوں میں پاکستان کا آٹھواں نمبر ہے جبکہ پاک چائنہ اقتصادی راہداری منصوبوں پر کام کی رفتار میں تیزی کے بعد ملک کی ماحولیاتی اور موسمی صورتحال پر مزید منفی اثرات پڑنے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔ وفاقی حکومت سمیت تمام صوبے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری سے زیادہ سے زیادہ اقتصادی اور مالی فوائد حاصل کرنے کیلئے ایک دوسرے سے لڑ نے جھگڑنے پر تیار ہیں لیکن وفاقی حکومت، متعلقہ وزارت موسمیاتی تبدیلی اور کوئی بھی صوبہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے ملک کی ماحولیات اور موسمیات پر پڑنے والے منفی اثرات سے نہ صرف لا علم ہیں بلکہ اس منصوبہ کے تحت اہم پروجکٹس پر کام شروع کرنے سے قبل لازمی ماحولیاتی اسسمنٹ رپورٹ جمع کرانے سے بھی بے خبر ہیں۔

ایمزٹی وی(شیخوپورہ) کوٹ وار میں دھند کے باعث ایل پی جی ٹینکر اور کار میں تصادم کے بعد آگ لگنے سے 12 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے میں مانا نوالہ میں کوٹ وار کے قریب ایل پی جی ٹینکر دھند کے باعث مخالف سمت سے آتی کار سے ٹکرا گیا جس سے فوراً آگ بھڑک اٹھی، آگ نے مزید 2 گاڑیوں، 2 رکشوں اور قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 12 افراد جھلس کر جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں تاخیر سے پہنچنے کے باعث نقصان زیادہ ہوا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔