Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف پاکستانی خاتون فلم سازشرمین عبید چنوئے کی غیرت کے نام پر قتل کے موضوع پر مبنی دستاویزی فلم آسکرز میں نامزد ہے۔شرمین کہتی ہیں کہ ان کی اصل کامیابی اس حوالے سے قانون پاس کرانا ہوگی،چاہتی ہوں فلم کی نمائش وزیر اعظم ہاؤس میں بھی ہو۔

2012ء میں ’سیونگ فیس‘ نامی دستاویزی فلم پر آسکر ایوارڈ جیتنے والی شرمین نے اس بار پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کا حساس موضوع فلمایا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام اور ہماری معاشرتی اقدار میں غیرت کے نام پر قتل کی کوئی گنجائش نہیں،شرمین کی اس معاملے میں کوششوں پر وزیر اعظم میاں نواز شریف نے بھی انکی تعریف کی تھی ۔شرمین نے امید ظاہر کی ہے کہ فلم کی باقاعدہ نمائش وزیر اعظم ہاؤس سے شروع کی جائے گی۔

ایمزٹی وی(تعلیم) ملک بھر کے یونیورسٹی اساتذہ کی تنظیم فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے رہنماؤں ڈاکٹر عارفانہ ملاح، ڈاکٹر شکیل فاروقی سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں کی گئیں ترامیم کو مسترد کرتے ہوئے کراچی میں8 1 فروری کو جامعات کی خودمختاری کی بحالی کے لئے کنونشن کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس کنونشن میں سندھ کی جامعات کے اساتذہ، دیگر صوبوں کی جامعات کے نمائندے، فپواسا کے عہدیداران، سول سو سائٹی کے ارکان، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد اور کالجز اور اسکولوں کے اساتذہ نمائندے شریک ہوں گے- جامعہ کراچی میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ نے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ حکومت سندھ نے بار بار وعدے کرنے کے باوجود سندھ یونیورسٹیز ایکٹ میں کی گئی ترامیم کے خاتمے کے لئے مجوزہ ترامیم دوسال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود اب تک صوبائی اسمبلی میں پیش نہیں کیں- اساتذہ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ اور اس کی جانب سے مذاکرات کرنے والے نمائندے سندھ کی جامعات کو درپیش مسائل کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتے اور فپواسا سے کئے گئے تحریری معاہدوں سے انحراف کرتے ہوئے کسی جامعہ میں رجسٹرار اور کسی جامعہ میں پرووائس چانسلر مقرر کئے جا رہے ہیں- انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے کے برعکس جامعات میں کی جانے والی رجسٹرار، پرووائس چانسلر اور ناظم امتحانات کی تقرریوں کو فورا منسوخ کرے اور جامعات کی خود مختاری کو بحال کرے بصورت ِ دیگر اساتذہ اپنے اگلے لائحہ عمل کا اعلان 18فروری کو کنونشن میں کریں گے.

ایمزٹی وی (تعلیم )وفاقی اردو یونیورسٹی کی آفیسر ویلفیئر ایسو سی ایشن کے انتخابات 23فروری 2016 کو ہوں گے۔ الیکشن کمیشن (شعبہ پی اینڈ ڈی ) مسعود احمد کی سربراہی میں قائم کیا گیا ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے مطابق شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے بورڈ آف اسٹڈیز کے حالیہ اجلاس میں چینی زبان اور ثقافت کو اکیڈمک سیشن 2016 ءسے بی ایس / بی اے آنرز پروگرام میں اختیاری / لازمی مضمون متعارف کرانے کے فیصلے پر منظوری دے دی ہے۔

ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) وینیزویلا کی حکومت نے ملک میں جاری توانائی کے شدید بحران سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار کی ہے جس کے تحت اب دارالحکومت میں قائم کاروباری مراکز 8 کے بجائے 4 گھنٹے ہی کھلے رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق وینیزویلا ان دنوں شدید قحط کا شکار ہے، بارش نہ ہونے کی وجہ سے ملک کے درجنوں ڈیمز میں پانی کی سطح انتہائی کم ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ان ڈیمز سے منسلک بجلی گھر کام نہیں کررہے۔ موجودہ صورت حال سے نمٹنے کے لئے بجلی پیدا کرنے والی سرکاری کمپنی کورپولیک نے دن میں دو مرتبہ 2،2 گھنٹوں کے لئے لوڈ شیڈنگ کی تجویز دی ہے۔حکومت نے گھریلو صارفین سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بجلی کے استعمال میں بچت کرنا شروع کریں جبکہ رواں برس جنوری سے گھریلو صارفین کے لیے پانی کا کوٹہ بھی مقرر کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ ملک میں دکانداروں کی تنظیم، دی چیمبر آف وینیزولین کمرشل سینٹرز کا کہنا ہے کہ کاروبار کو دن میں دو مرتبہ بند کرنے سے کئی شعبوں پر بہت برا اثر پڑے گا۔ اس لئے انہوں نے حکومت کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے بجائے تجویز دی ہے کہ وہ دکانوں کو دوپہر 12 بجے سے شام 7 بجے تک کھلا رکھیں گے۔ اس طرح 5 گھنٹے بجلی کی بچت ممکن ہے۔

امیز ٹی وی(انٹر ٹینمنٹ) بھارت میں تشہیری مہم میں جیسے لوگوں نے خوش آمدید کیااسکا تصور عام پاکستانی نہیں کرسکتا۔ ماڈل و اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ بھارتی فلم صنم تیری قسم سے فلمی کیریئر کا آغاز خوش آئند ثابت ہوا ہے۔ کئی بھارتی پروڈیوسرز نے فلموں میں کام کی آفرز دی ہیں ، بھارتی فنکار بھی پاکستانی فنکاروں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں،فنکاروں کی پرفارمنس سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی۔مجھ سے پہلے بھی کئی سینئر فنکار اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کی بنا پر پڑوسی ملک میں جاکر اپنا ثقافتی کردار ادا کرچکے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب اپنی پہلی فلم “ صنم تیری قسم ” کے پریس شو کے موقع پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاں تک رنبیرکپور کے ساتھ کام کرنے کا چرچا تھا اس قسم کی بہت ساری خبریں آتی رہی ہیں۔ میں ایک فنکارہ ہوں کسی بھی اداکار کے ساتھ کام ملے گا کروں گی۔ بھارت میں تشہیری مہم کے دوران جس طرح لوگوں نے خوش آمدید کیا ،۔ تقریب میں فردوس جمال، ہمایوں سعید، جنید خان، شبیر جان ، فریدہ شبیر، ٹیپو شریف، یاسر نواز ، دانش نواز، ندا یاسر، حسن ضیا، رباب، بیناحسن، نیلم مقصود، خالد انعم، بلال فردوس، خالد بٹ و دیگر شخصیات شریک تھیں۔

ایمز ٹی وی(سائنس) ووہان یونیورسٹی کے سائنسدان گوپنگ وینگ اور ان کے ساتھیوں کی مشترکہ کوشش سے تیار کردہ گِرگِٹ کے اس ماڈل میں پلازمونک ڈسپلے نصب ہے جو نینو اسکیل اسٹرکچر اور برقی فیلڈ کے لحاظ سے رنگ بدلتا ہے۔ روبوٹ گِرگِٹ اطراف کے لحاظ سے رنگ بدلتا دکھائی دیتا ہے۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے گِرگِٹ کو مختلف ماحول اور رنگوں کی شیٹ کے ساتھ آزمایا لیکن اطراف کی روشنی پہچاننے کے لیے اس میں بہت اعلیٰ سینسر لگائے گئے ہیں جو اسی شدت کے لحاظ سے روبوٹ کا رنگ بدل دیتےہیں۔ فی الحال یہ روبوٹ تین طرح کے بنیادی رنگ ہی بدل سکتا ہے جن میں سرخ، سبز اور نیلا شامل ہیں لیکن وینگ کے مطابق مزید کوشش سے یہ ہرطرح کے رنگ بدلنے کے قابل ہوجائے گا۔ اس سارے نظام کو بہتر بناکر ایک زبردست کیموفلاج سسٹم بنایا جاسکتا ہے جسے پولیس اور افواج استعمال کرسکیں گے اور انہیں سیکیورٹی کے لیے بھی آزمایا جاسکتا ہے۔ عسکری ادارے اس کے ذریعے ایسے فوجی لباس بھی تیار کرسکیں گے جو سپاہی کے لباس کو اطراف کے لحاظ سے رنگ دے کر انہیں اپنے مشن میں آسانی فراہم کریں گے

ایمزٹی وی(آسپورٹس) سیف گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم مزید پریشانیوں میں گھرگئی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ کھلاڑی 30 گھنٹے کے سفر کے بعد گوہاٹی پہنچے جس کی وجہ سے تمام پلیئرز تھکاوٹ کا شکار رہے، فرید احمد اور رضوان بیمار ہو گئے جبکہ ٹریننگ کے دوران حسیم خان زخمی ہوگئے جس کی وجہ سے سری لنکا کیخلاف بہت زیادہ گول نہ کر سکے۔ تفصیلات کے مطابق محمد ثقلین کا کہنا تھا کہ بھارت نے ایم ڈی طیب اللہ ہاکی اسٹیڈیم میں ہی ایک ماہ کا کیمپ لگایا تھا جس کی وجہ سے میزبان ٹیم یہاں کی کنڈیشنز سے بخوبی آگاہ ہے، میچ کے دوران اسے ہوم کراؤڈ کی سپورٹ بھی حاصل رہے گی، اس کے باوجود میں سمجھتا ہوں کہ روایتی حریف کیخلاف میچ کے دوران پاکستانی ٹیم فیورٹ ہے اور فتح کا عزم لیے میدان میں اتریں گے