ایمز ٹی وی (بزنس) پاکستان میں ہوا سے توانائی کے سب سے بڑے منصوبے پر حکومت پنجاب نے کام شروع کر دیا۔ حکومت پنجاب نے ڈنمارک کی ونڈ انرجی کی مشہور کمپنی ویسٹاس ونڈ سسٹمز کو250 میگاواٹ کے4 پاور پلانٹس کے قیام کے لیے اظہار دلچسپی کا خط جاری کر دیا جو مجوزہ طور پر جنوبی پنجاب میں قائد اعظم ونڈ پارک میں قائم کیے جائیں گے جس سے1000 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو گی۔ ڈنمارک کے سفارتخانے کے مطابق پاکستان توانائی کے شدید بحران کودورکرنے کے لیے پنجاب حکومت متبادل ذرائع تلاش کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے۔ ویسٹاس نے جنوبی پنجاب میں ونڈ انرجی کے منصوبوں کے لیے اس صنعت کی مشہور ٹیکنالوجی سائٹ ہنٹ کا استعمال کرتے ہوے 2014میں مفصل تجزیہ کیا ہے جس کے نتیجے میں ونڈ انرجی کے 250 میگاواٹ کے4 پاور پلانٹ کی نشاندہی کی گئی ہے جن کی مجموعی صلاحیت ایک ہزار میگاواٹ تک ہوگی۔ حکومت پنجاب اور ویسٹاس کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط فروری 2015میں دستخط کیے گئے تھے۔ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق ویسٹاس ڈینش سفارتخانے کے تعاون سے پنجاب حکومت کو ونڈ انرجی کے ایک ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کے لیے 2.2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری میں مدد دے گی۔ اظہار دلچسپی جاری کرنے کی تقریب وزیراعلی ہاؤس میں ہوئی جس میں وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور ڈنمارک کے وزارت خارجہ کے پو لیٹکل ڈائریکٹر سفیر جسپرمو لر سورنسن، ویسٹاس ایشیا کے نائب صدر جرراڈکریوکے علاوہ دیگر اعلی حکام بھی شریک تھے۔ ڈنمارک کے پولیٹیکل ڈائریکٹر جسپر مولر سورنسن جو کہ2013-2015 میں پاکستان میں سفیر بھی رہے ہیں اور انہوں نے ہی اپنی تعیناتی کے دوران وزیراعلی شہباز شریف کو ویسٹاس سے متعارف کروایا اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی کمپنیوں خاص طور پر توانائی کے شعبے میں انتہائی دلچسپی رکھتا ہے ا نہوں نے کہا کہ پاکستان متبادل توانائی کے ذرائع کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اور ونڈ انرجی کے حوالے سے وسائل سے مالا مال ہے اور ڈنمارک کی کمپنیاں اس شعبے میں تجربے،صلاحیت اور ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں اور ویسٹاس اس سلسے میں کلیدی حثیت رکھتی ہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس)ملک میں تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ذرائع کے مطابق نومبر2015 میں یہ تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار تھی تاہم دسمبر2015 میں یہ تعداد بڑھ کر2کروڑ36 لاکھ50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ایک ماہ کے دوران اس سہولت سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد میں20لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق موبی لنک کے تھری جی صارفین کی تعداد72 لاکھ 40 ہزار، زونگ 47 لاکھ 50 ہزار تھری جی جبکہ 2لاکھ 82ہزار فور جی، ٹیلی نار63 لاکھ70ہزار، یو فون43 لاکھ جبکہ وارد دو لاکھ 14 ہزار صارفین کو یہ سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ملک میں تھری جی اور فور جی صارفین کی تعداد 2 کروڑ 36 لاکھ 50ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نومبر2015 میں یہ تعداد 2 کروڑ 16 لاکھ 80 ہزار تھی تاہم دسمبر2015 میں یہ تعداد بڑھ کر2کروڑ36 لاکھ50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ ایک ماہ کے دوران اس سہولت سے مستفید ہونے والے صارفین کی تعداد میں20لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق موبی لنک کے تھری جی صارفین کی تعداد72 لاکھ 40 ہزار، زونگ 47 لاکھ 50 ہزار تھری جی جبکہ 2لاکھ 82ہزار فور جی، ٹیلی نار63 لاکھ70ہزار، یو فون43 لاکھ جبکہ وارد دو لاکھ 14 ہزار صارفین کو یہ سہولتیں فراہم کررہا ہے۔
ایمز ٹی وی (بزنس) وفاقی وزارت صنعت و پیداوار 8ماہ گزرنے کے باوجود پاکستان اسٹیل کی گیس بحال کرانے میں تو ناکام ہے لیکن پاکستان اسٹیل کی قیمتی اراضی وفاق کی تحویل میں دینے کے لیے سرگرم ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 2007میں نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام کے لیے مختص کردہ 950ایکڑ قیمتی اراضی وفاق کی تحویل میں لینے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔اس حوالے سے وزارت کا ایک اہم اجلاس 10فروری کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں پاکستان اسٹیل کی اراضی بالخصوص 2007میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام کے لیے مختص کی جانے والی 950ایکڑزمین وفاق کی تحویل میں لینے سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی نجکاری کے لیے ملک کے اہم اثاثے کو انجام تک پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت احتساب کے بجائے اثاثوں کی بندر بانٹ کی جارہی ہے جس پر اپوزیشن کا سخت ردعمل متوقع ہے۔ سندھ حکومت پہلے ہی اراضی کی ملکیت منتقل کیے جانے پر شدید تحفظات ظاہر کرچکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل جیسے قومی اثاثے کی بدترین صورتحال اور گیس کی بندش کے سبب پلانٹ کی حساس مشینری اور آلات کی تباہی کے خدشات کو نظر انداز کرتے ہوئے تمام توجہ اراضی کے معاملات طے کرنے پر صرف کی جارہی ہے جس سے پاکستان اسٹیل کے ملازمین میں سخت تشویش پائی جاتی ہے۔ پاکستان اسٹیل کی 950ایکڑ اراضی جس وقت نیشنل انڈسٹریل پارک کے قیام کے لیے مختص کی گئی اس وقت اس کی قیمت ایک کروڑ روپے فی ایکڑ کے حساب سے تقریباً 10ارب روپے تھی،یہ رقم پاکستان اسٹیل کو ادا نہیں کی گئی۔ پاکستان اسٹیل کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف سمیت دیگر اہم شخصیات کو ارسال کردہ درخواستوں اور تجاویز میں پاکستان اسٹیل کو بحران سے نکالنے کے لیے مذکورہ اراضی کی قیمت پاکستان اسٹیل کو ادا کرنے پر زور دیا گیا تاہم وفاق کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا۔
ایمزٹی وی(تعلیم) پنجاب حکومت نے بھٹہ مزدور بچوں کے والدین کو تعلیمی سال کے آغاز میں 1000 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہورمیں وزيرمحنت وانسانی وسائل پنجاب راجہ اشفاق سرورنے تعليمی پيكج كے حوالے سے اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے کہا کہ بھٹہ مزدوروں كے بچوں كو تعليم كي فراہمی كے لئے وزيراعلی مفت تعليمی پيكج كے تحت نئے تعليمی سيشن پرمفت تعليم ، كتابيں ،اسٹيشنری، يونيفارم ،جوتوں ا ورديگر سہولتوں كے علاوہ ہرحکومت کی جانب سے بھٹہ مزدوربچوں کے والدین کو1000 روپے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے راجہ اشفاق سرورکا مزید کہنا تھا كہ صوبے میں بچوں سے جبری مشقت کے مكمل خاتمے كے لئے صوبائی نمائندوں ، پوليس اورانتظاميہ سميت معاشرے كے ہرفرد كو اپنا اہم كردارادا كرنا ہوگا، انہوں نے محكمہ ليبركے افسروں كو ہدايت كی كہ بھٹہ کشت كے علاوہ ہوٹلوں، وركشاپس اورديگرمقامات پربھی چائلڈ ليبركے يقينی خاتمے كے لئے جامع منصوبہ تيار كركے اس ضمن ميں حتمی سفارشات تيس روز كے اندرمكمل كر لی جائيں۔
ایمزٹی وی(تعلیم)مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی کی زیرِصدارت مہران یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن جامشورو کے نئے منتخب عہدیداروں کی حلف برداری تقریب مین آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی۔ حلف برداری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہران یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اسلم عقیلی نے کہا کہ مہران یونیورسٹی کے ملازمین کے تمام جائز مطالبات حل کئے جائینگے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ پر تین ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے۔آئی سی سی نے یاسر شاہ کا غلطی سے ممنوعہ دوا استعمال کرنے کا موقف تسلیم کرتے ہوئے ان پر صرف تین ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔ واضح رہے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا ڈوپ ٹیسٹ 13 نومبرکو ہوا تھا جس میں یہ سامنے آئی ہے کہ یاسر شاہ نے کورثیلیڈون نامی ایک دوا کا استعال کیا جو کہ واڈا قوانین کے تحت ممنوع ہے۔
ایمزٹی وی(اسپورٹس) آئی سی سی نے پاکستان انڈر19 ٹیم میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے محمد اسد کی جگہ حیات اللہ کو شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق آئی سی سی انڈر19 کرکٹ ورلڈ کپ کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی میں آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف الارڈک، آئی سی سی ایونٹس کے سربراہ کرس ٹیٹلے، میزبان ملک کے نمائندے محبوب الحسن اور محمد جلال یونس، غیر جانبدار نمائندے اور سابق انٹرنیشنل کرکٹررسل آرنلڈ اور ڈومینک کارک شامل ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش میں جاری انڈر19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں کل فتح پور میں ویسٹ انڈیز کا سامنا کرے گا اور اس میچ کا فاتح 11 فروری کو سیمی فائنل میں بنگلہ دیش سے ٹکرائے گا۔