ایمز ٹی وی (اسپیشل رپورٹ) نوجوانوں کو دہشت گرد تنظیموں کا حصہ بننے سے روکنے کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر لاہور کی ایک یونیورسٹی طالبہ عبیرہ اختر اور ان کے ساتھی طلبا نے گزشتہ سال انٹرنیٹ پر سماجی رابطوں پر مشتمل ایک منصوبہ بنایا تھا، جسے اس ضمن میں شروع کیے گئے امریکی مقابلوں میں انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
عبیرہ کاکہناہے کہ "ہماری مہم کا عنوان ہے فیٹ (FATE)، یعنی بے حسی سے ہمدردی کی طرف۔ اور ہم پاکستان میں بے حسی کے شکار لوگوں تک پہنچنا چاہتے ہیں اور ان تک مختلف ذرائع سے رسائی جیسے کہ موسیقی اور ایسے ہی بہت سے طریقوں سے جن سے وہ اپنا رابطہ محسوس کریں۔"
"پیر ٹو پیر (پی ٹو پی) کہلانے والے اس مقابلے میں 17 ممالک سے 45 یونیورسٹیوں کی ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔‘‘ ہر ٹیم کو ایسی مہم تیار کرنے کے لیے دو ہزار ڈالر دیے گئے تھے کہ جو اپنے کیمپس اور سماج میں قابل ذکر اثرات مرتب کر سکے۔ اس مقابلے کو محکمہ خارجہ، محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے تعاون کے ساتھ ساتھ فیس بک اور دیگر متعلقہ غیر سرکاری اداروں کا تعاون حاصل تھا۔
اوباما انتظامیہ داعش جیسے دیگر گروپوں کے خلاف نئی حکمت عملی پر زور دے رہی ہے جو کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے اپنے پیرو کاروں سے رابطے بڑھا رہے ہیں۔ معاون امریکی وزیر خارجہ برائے تعلیم و ثقافت ایوان ریان کہتی ہیں کہ "پی ٹو پی ایک سمیسٹر پر مشتمل پروگرام ہے جس میں یونیورسٹی کے طلبا کی ٹیمیں انتہا پسندی کے خلاف پیغام پر کام کرتے ہیں اور وہ اس لیے ان پر کام کرتے ہیں کہ کیونکہ انھیں زیادہ بہتر اندازہ ہے کہ نوجوانوں کو انتہا پسندانہ نظریات کی طرف جانے سے کیسے روکا جا سکتا ہے۔"
مقابلے میں دوسرا انعام "لیٹس ٹاک جہاد" نامی منصوبے کو ملا جو کہ ویسٹ پوائنٹ میں امریکی فوجی اکیڈمی کے کیڈٹس نے تیار کیا تھا۔ ان کے اس منصوبے کا مقصد ایسے نوجوانوں تک رسائی تھی جو انتہا پسندی کی طرف مائل ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔
تیسرا انعام سوئٹزرلینڈ کی یونیورسٹی کے طلبا کے گروپ کو ملا جن کے منصوبے کا عنوان "فیسزفارہیریٹیج" تھا اور اس کا پیغام تھا کہ "جو لوگ اپنے ماضی کو تباہ کردیتے ہیں ان کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا۔" اس پیغام کا مقصد تاریخی و ثقافتی ورثے کو تباہی سے بچانے کے لیے آگاہی پیدا کرنا تھا۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن) ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کی سرکاری ونجی جامعات کی کارکردگی کاجائزہ لینے کا فیصلہ کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلے فیز میں ملک بھر میں 100 جبکہ دوسرے فیز میں50 یونورسٹیز میں تعلیمی معیار اور گورننس کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ اس حوالے سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان ڈاکٹر مختار احمد کا کہنا تھاکہ کمیشن کی کوالٹی انشورنس ایجنسی سرکاری و نجی جامعات کا جائزہ لے گی ان کامزید کہنا تھا کہ اسپیشل آڈٹ ٹیم جامعات میں تعلیمی معیار اور گورننس کی جانچ پڑتال کرے گی۔
ایمزٹی وی(ایجوکیشن) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کی والدہ تورپکئی نے بھی اپنی بیٹی کے نقش قدم پرچلتے ہوئے تعلیم حاصل کرنا شروع کردی۔ ذرائع کے مطابق ملالہ کی والدہ تورپکئی نے ایک انٹرویومیں بتایا کہ ملالہ مجھے ہوم ورک کرنےکے لئے کہتی ہے اور جب میرے نمبرکم آتے ہیں تومجھے مزیدسخت محنت کی نصیحت کرتی ہے۔ تورپکئی کا مزید کہنا تھا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ44 سال کی عمرمیں اسکول جارہی ہیں۔ وہ اپنی بیٹی کی شکر گزار ہیں کیونکہ وہ انگلش کے ساتھ ساتھ پڑھنااورلکھنا بھی سیکھ رہی ہیں جو وہ گاؤں میں کبھی نہیں سیکھ سکتی تھیں۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) حکومتی کوششوں کے باعث قومی ایئر لائن کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت 6 روز کی کوششوں کے بعد پی آئی اے کا اندرون اور بیرون ملک فضائی آپریشن جزوی طور پر بحال کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جدہ اور گلگت جانے والی پروازوں کا تمام عملہ اور گراؤنڈ اسٹاف قومی ایئر لائن سے ہی تعلق رکھتا ہے۔ وہ پی آئی اے کے عملے سے اپیل کرتے ہیں وہ غیر مشروط طور پر اپنے فرائض دوبارہ سنبھال لیں۔ دوسری جانب ملک کے دیگر ہوائی اڈوں سے پی آئی اے کا فضائی آپریشن مکمل طور پر معطل ہے۔ کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ڈیرہ اسماعیل خان، سکھر، رحیم یار خان اور ملتان کے ہوائی اڈوں سے قومی ایئر لائن کی کوئی ملکی یا غیر ملکی پرواز آج بھی اڑان نہیں بھرے گی۔
ایمزٹی وی (سندھ) کیٹی بندر کے قریب جزیرے میں ماہی گیروں کی جھونپڑی میں آگ لگنے سے خواتین اور بچوں سے 10 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک جزیرے پر رہائش پزیر ماہی گیر اپنی جھونپڑیوں میں سو رہے تھے کہ ایک جھونپڑی میں لالٹین گرنے سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری جھونپڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ لگنے سے 4 افراد تو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 10 کو شدید زخمی حالت میں کشتی کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اسی دوران راستے میں ہی 6 افراد دم توڑ گئے جب کہ 4 کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ایمزٹی وی(انٹرنیشنل) سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے ایک برس کے دوران دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز‘ پیغامات شائع کرنے پر معطل ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس معطل کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹوئٹرکی جانب سے جاری کئے گئے ایک بلاگ میں کہا گیا ہے ٹوئٹرکی انتظامیہ دہشت گردی کے فروغ کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے استعمال کی مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے دہشت گردی کی سرگرمیوں کے فروغ یا دھمکی آمیز، پیغامات شائع کرنے پر2015 کے وسط سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزارسے زائد اکاؤنٹس معطل کیے ہیں۔ معطل کیے گئے زیادہ تر اکاؤنٹس داعش سے متعلق ہیں۔ ٹوئٹرانتطامیہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اس قسم کی شکایات کا جائزہ لینے کے لیے اپنی ٹیم میں اضافہ کیا ہے تاکہ تیزی سے کام کیا جاسکے، ہم نے نتائج دیکھے ہیں، جن میں اکاونٹس کے معطل کیے جانے میں اضافہ اوراس قسم کی سرگرمیوں کو ٹوئٹر سے دور رکھنا شامل ہیں۔
ایمزٹی وی (تعلیم)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہا کہ ملک کے تعلیمی اداروں میں دہشت گردی کے موجودہ رجحان کے پیش نظر امن و امان کے قیام اورسماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لئے عوام الناس کی بالعموم اور طلباءوطالبات کی بالخصوص عملی تربیت ناگزیر ہوگئی ہے کیونکہ یہ ہماری معاشی اور معاشرتی زندگی کی بقا ءکا مسئلہ ہے۔
ہمیں ہمہ وقت چوکس رہنا چاہیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی اور اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اشتراک سے منعقدہ سیمیناربعنوان”سیکورٹی کے مسائل، خدشات اور عملی مظاہرہ“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے مزید کہا کہ جامعہ کراچی میں سیکیورٹی کی بہتری کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ہم جامعہ کراچی کے اساتذہ ،طلبہ اور ملازمین کے تحفظ کے لئے بہتر سے بہتر اقدامات کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ سیمینار میں دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے عملی مشق کرائی گئی اور مختلف ہتھیاروں کے بارے میں ضروری معلومات فراہم کی گئیں ہیں جس میں پستول، کلاشنکوف، جی تھری، راکٹ لانچر،ہینڈ گرنیڈ اور دیگر ہتھیار شامل تھے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد) نندی پور پاور پراجیکٹ کا نیا سی ای او تعینات کردیا گیا ۔ترجمان وزارت پانی و بجلی کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری سے شاہد ذوالفقار کو نندی پاور پراجیکٹ کا سی ای او تعینات کیا گیا ہے۔ نندی پور پاور پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے مجوزہ طریقہ کار کے تحت سی ای او کی تعیناتی کے لئے تین ناموں کی سفارش کی گئی تھی جن میں شاہد ذوالفقار، ضیاء عمران اور اسماعیل نقوی شامل تھے۔ بورڈ کی جانب سے وزیر اعظم کو بھیجی جانے والی سمری میں شاہد ذوالفقار کا نام سر فہرست تھا۔ وزیر اعظم نے شاہد ذوالفقار کے ہی نام کی منظوری دے دی۔ ترجمان کے مطابق شاہد ذوالفقار پاور سیکٹر میں پاکستان، سری لنکا اور مشرق وسطیٰ کی پاور کمپنیز میں 30 سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔ شاہد ذوالفقار 13 برسوں تک پاکستان کی دوسری بڑی پاور کمپنی کے سی ای او رہے جبکہ امریکی کمپنی میں 17 سال تک اعلیٰ عہدوں پر تعینات رہے۔ وزارت پانی و بجلی نے گزشتہ سال اس عہدے کے لئے اشتہار دیا تھا، سی ای او شاہد ذوالفقار کی مستقل تعیناتی کے بعد طارق بھٹی سے ایم ڈی کا عارضی چارج واپس لے لیا گیا ہے۔