Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمزٹی وی (تعلیم) وزیر اعلیٰ ہاﺅس نے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی میں ناظم امتحانات کی خالی اسامی پر نائب ناظم امتحانات محمد دبیر کو ناظم امتحانات مقرر کر دیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ یہ اسامی عمران چشتی کو میر پور خاص بورڈ واپس بھیجے جانے کے باعث خالی ہوئی ہے۔ دبیر احمد نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔ محمد دبیر شعبہ امتحانات میں سینئر ترین افسر ہیں، تیز اور میرٹ پر کام کرنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اس موقع پر اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 15روز کے اندر انٹر کے تمام ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا ، پہلے آرٹس کے نتائج کا اعلان ہوگا پھر سائنس اور کامرس کے ضمنی امتحانات کے نتائج جاری ہوں گے اور اس کے 10سے15روز کے بعد مارکس شیٹس بھی جاری کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاﺅس کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انٹر کے نتائج کو شفاف بنانے کی کوششیں کریں گے جبکہ ضمنی امتحانات میں ناکام امیدواروں کے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی خصوصی تاریخیں دی جائیں گی۔ محمددبیر نے کہا کہ ان کے دروازے ہر شخص کے لئے کھلے ہیں کسی کو شعبہ امتحانات یا نتائج کے حوالے سے شکایات ہوں مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔

ایمز ٹی وی(اسپورٹس)انڈر 19 کرکٹ ورلڈ میں پاکستان نے عمدہ بولنگ کی بدولت سری لنکا کو 23 رنز سے شکست دے دی۔

میرپور کے شیر بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.4 اوورز میں 212 رنز بنائے جس کے جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 189 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ گرین شرٹس کی جانب سے 8 بولرز کو آزمایا گیا اور سب نے بہترین کارکرگی پیش کی، شاداب خان نے 3، سمین گل، حسن محسن اور احمد شفیق نے 2،2 جب کہ ارسلان شیخ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بلے باز حسن محسن نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 86 رنز بنائے جب کہ کپتان ذیشان ملک 11، محمد عمر 26، سیف بدر 24، عمیرمسعود 10، سلمان فیاض 33، حسن خان5،شاداب خان 2، سمین گل ایک اور احمد شفیق 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کے تھیلان نمیشن،ونیدو ہسارنگا اور ڈامیتھا سلوا نے 2،2 جب کہ اسالنکا اور اسیتھا فرننڈو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور پہلی وکٹ 8 رنز پر گرنے کے بعد سری لنکن بلے باز وقفے وقفے سے وکٹے گنواتے چلے گئے، آئرلینڈر کی جانب سے کمندو مینڈس 68 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پرحسن محسن کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔ 

واضح رہے کہ انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ میں میں پاکستان نے پہلی پوزیشن سنبھال لی اور سیمی فائنل میں گرین شرٹس ویسٹ انڈیز سے ٹکرائے گی۔

ایمز ٹی وی (انٹرنیشنل)سعودی عرب میں دہشت گردی اور سیکورٹی کی خلاف ورزیوں کے جرم میں سزا پانے والے قیدیوں کی ٹوئیٹر پر حمایت کرنے والے شہری کو دس سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ملزم نے کئی ٹوئیٹر اکاونٹس بنا رکھے تھے۔ دہشت گردی سے متعلق مقدمات کیلئے مخصوص عدالت نے ملزم کو ان اکاونٹس کے ذریعے ’ دہشت گردی کے الزامات پر سزا پانے والے قیدیوں کی رہائی کیلئے احتجاج اور ہنگامہ آرائی پر اکسانے‘ کا مرتکب قرار دیا۔پچھلے کچھ عرصے سے سعودی عرب میں اقلیتوں اور سیکورٹی فورسز پر متعدد حملے ہوئے جن کی داعش نے ذمہ داری قبول کی.

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ نے مہمان آسٹریلیا کو 3 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں 159 رنز سے یکطرفہ شکست دے دی۔

آکلینڈ کے ایڈن پارک گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوسکا۔ مارٹن گپٹل کے 90 رنز کی بدولت کیویز بلے بازوں نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر307 رنز بنائے جس کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 24.2 اوورز میں 148 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی۔

نیوزی لینڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے آسٹریلیا کے5 بلے باز ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے اور میتھیو ویڈ 37 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جب کہ جیمس فالکنر36، کین رچرڈسن 19، کپتان اسٹیون اسمتھ 18،ڈیوڈ وارنر12، شان مارش 5، جان ہیزٹنگ 8، جارج بیلی 2،گلین میکسویل اور مچل مارش بغیرکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ میٹ ہینری اور ٹرینٹ بولڈ نے 3،3،مچل سینٹنر نے 2، ایڈم ملنے اور کوری اینڈریسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکرگی پیش کرنے پر مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کی تو کیویز کی جانب سے مارٹن گپٹل  نے 90، برینڈن میکولم 44، ہینری نیکول 61، گرینٹ ایلیٹ 21، کوری اینڈریسن 10، لیوک رونچی 16، ایڈم ملنے 14 اور کین ولیمسن بغیرکوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جب کہ مچل سینٹنر 35 اور میٹ ہینری 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش، جیمس فالکنر اور جوش ہیزلی ووڈ نے 2،2 اور جان ہیزٹنگ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ایمز ٹی وی(انٹرٹینمنٹ)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج، آرٹ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام شاعر، ادیب، نثر نگار اور کالم نگار زاہد مسعود کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں مشتاق صوفی، اعجاز کنور راجہ، راجہ صادق اللہ، رضا خورشید، زاہد حسن اور ڈاکٹر صغریٰ صدف نے زاہد مسعود کی شخصیت کے بارے میں اظہارخیال کیا ،دیگر شرکامیں شرجیل انصر، ڈاکٹر ابرار، نیلم احمد بشیر، صوفیہ بیدار، ڈاکٹر شاہینہ آصف اور سرفراز علی حسین شامل تھے ۔ آخر میں زاہد مسعود نے اپنی شاعری سنائی۔اس موقع پر ڈاکٹر صغریٰ صدف اوردیگرشخصیات نے زاہد مسعود کوگلدستہ پیش کیا۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل) فرانس میں بعض اسکولوں نے دہشت گردی کے پیش نظر طالب علموں کو اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت دینا شروع کردی ہے۔
فرانس میں طلبہ کو اسکول سے باہر جاکر سگریٹ نوشی کرنی پڑتی تھی۔ پیرس حملوں کے بعد اسکول ایڈمنسٹریٹرز یونین نے طلبہ کو اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم وزارت صحت نے اس کی منظوری نہیں دی تھی۔
یونین کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ کچھ اسکولوں نے اجازت کے بغیر ہی طلبہ کو اسکولوں کے اندر سگریٹ نوشی کی اجازت دے دی ہے۔ تمباکو نوشی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے لیکن حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ایک تہائی فرانسیسی نوجوان تمباکو نوشی کرتے ہیں