Sunday, 17 November 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45

ایمز ٹی وی (سائنس اینڈ ٹیکنالوجی) فیس بک کا کہنا ہے کہ اس کی موبائل میسجنگ سروس وٹس ایپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد ایک ارب ہوگئی ہے۔ یہ تعداد فیس بک کے اپنی میسنجر موبائل ایپلی کیشن کے صارفین سے زائد ہے جس کے ماہانہ 80 کروڑ صارفین ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ وٹس ایپ پرروزانہ 42 ارب پیغامات اور 25 کروڑ ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔ تاہم ایک تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ابھی بھی وٹس ایپ کئی اہم منڈیوں میں پیچھے ہے۔

آئی ایچ ایس کے موبائل تجزیہ کار جیک کینٹ کا کہنا ہے کہ ’ایسی کئی بڑی منڈیاں ہیں جہاں وٹس ایپ بڑا کھلاڑی نہیں ہے۔‘ ’چین میں وی چیٹ کے 50 کروڑ صارفین ہیں، جبکہ جاپان میں لائن پسند کیا جاتا ہے اور کاکاؤ ٹاک جنوبی کوریا میں ہے۔ لیکن بین الاقوامی طور پر سب سے زیادہ کامیاب وٹس ایپ ہے۔‘ فیس بک نے سنہ 2014 میں یہ موبائل میسجنگ ایپلی کیشن 19 ارب ڈالر میں خریدی تھی۔

جیک کینٹ کا کہنا ہے کہ اس سے حاصل ہونے والی معلومات سے فیس بک اپنے اشتہارات میں بہتری لاسکتی ہے جو اس کے کاروبار کا کلیدی عنصر ہے۔ ‘جب فیس بک نے وٹس ایپ خریدا تھا اس وقت وہ لوگوں کو اپنے علیحدہ میسنجر کی طرف راغب کرنا شروع کر رہا تھا۔ لیکن اس وقت یہ خطرہ بھی تھا کہ یہ کوئی اور حریف حاصل کرسکتا ہے اور فیس بک کو اپنے حریف کے سامنے کروڑوں کی تعداد میں موبائل صارفین سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا تھا۔‘

 

جیک کینٹ کا کہنا ہے کہ تاہم وٹس ایپ کو اب بھی کئی مقامی کھلاڑیوں کے سامنے ایسے چیلنجز درپیش ہیں جو بہتر سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

ایمزٹی وی(صحت)عالمی ادارہ صحت نے جان لیوا زیکا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشے کے پیش نظر عالمی سطح پر ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس حوالے سے اہم اقدامات کیے جارہے ہیں تاہم متاثرہ ممالک میں سفری اور تجارتی پابندیوں کی ضرورت نہیں. تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عالمی ادارہ صحت کی جانب سے خبردار کیا گیا تھا کہ وائرس خطرناک حد تک پھیل رہا ہے اور اس کے اثرات انتہائی مہلک ہیں جس کی وجہ سے صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے جب کہ ملہک وائرس سے رواں سال 40 لاکھ سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، اس وائرس سے اب تک لاطینی امریکا سمیت مختلف ممالک میں 20 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ واضح رہے زیکا وائرس مچھروں کی وجہ سے پھیلنے والا مہلک وائرس ہے جس کی علامات میں بخار، جوڑوں اور سر کا درد اور جلد پر لال ابھار والے دھبے شامل ہیں جب کہ اس وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بچوں کے سر عام بچوں کے مقابلے میں چھوٹے ہوتے ہیں۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد) تحریک انصاف نے پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کے خلاف 6 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کا اہم اجلاس ہوا جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی، گیس پر اضافی ٹیکس اور غیر شفاف نجکاری پر غور کیا گیا جب کہ اجلاس میں 6 فروری کو حکومت کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تحریک انصاف پیٹرول کی قیمت میں کم کمی کے خلاف ملک گیر مظاہرے کرے گی جب کہ قومی مفادات کونسل کو اعتماد میں لیے بغیر اداروں کی نجکاری کی جارہی ہے اور گیس پر ٹیکس لگانے سمیت کسانوں اور ورکرز پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اس لیے تحریک انصاف ان تمام مظالم کے خلاف احتجاج کرے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مظاہروں کا باضابطہ اعلان عمران خان کل پریس کانفرنس میں کریں گے جبکہ اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف غریبوں کا استحصال نہیں ہونے دے گی۔

 
ایمز ٹی وی (کراچی) لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ لیاری میں میری مرضی سے پولیس افسران کو تعینات کیا جاتا تھا ، پولیس افسران بھی شہریوں کے اغوا میں ملوث ہیں ، گینگ وارکے کارندے اور پولیس افسران پولیس موبائل اور بکتر بند میں شہریوں کو اغوا کرتے تھے ۔
تفصیلات کے مطابق لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کی جانب سے تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات کا سلسلہ جاری ہے ، تحقیقاتی ٹیم میں شامل ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ نے دوران تفتیش مزید انکشافات کیے ہیں کہ لیاری میں میری مرضی اور پسند سے پولیس افسران کو تعینات کیا جاتا تھا ۔
عذیر بلوچ لا کہنا ہے کہ ارشد پپو قتل اور میرے کراچی سے فرار ہونے سے قبل لیاری سمیت شہر بھر میں لیاری گینگ وارکی دہشت تھی اور اس وقت کے اعلیٰ پولیس افسران مجھے فون کرکے ایس پی ، ڈی ایس پی ، ایس ایچ او اور ہیڈ محرر تعینات کرنے کا پوچھتے تھے جبکہ مقتول ظفر بلوچ کو پولیس افسران کے بارے میں زیادہ معلومات تھی اس لیے کہ وہ عبدالرحمن عرف ڈکیت کے ساتھ شرو ع سے تھا اور اسے معلوم تھا کہ کون سا افسر ہمارا وفادار ہے، ایک ایس پی لیاری میں میرے خاص کارندوں کو فون کر کے مختلف علاقے میں گشت کرتا تھا اور میری ہدایت کے مطابق کام کرتا تھا ۔
ذرائع نے بتایا کہ عبدالرحمن عرف ڈکیت کا نیازی نامی پولیس افسر انتہائی قریبی تھا جو عبدالرحمن کے دور میں بھی تمام قانونی معاملات کو دیکھتا تھا اور اس کے مرنے کے بعد بھی گینگ وار کے قانونی معاملات کی نگرانی کرتا تھا ذرائع نے بتایا کہ عذیر بلوچ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ مبینہ طور پر کلاکوٹ میں جب ارشد پپو کو اس کے بھائی کے ساتھ قتل کیا تو اس وقت ایس ایچ او تصور امیر تھا جبکہ پولیس کے کئی افسران و اہلکار گینگ وار کی سرپرستی میں کام کرتے تھے جبکہ متعدد پولیس افسران اس الزام میں گرفتار ہوکرکے جیل جا چکے ہیں جبکہ کچھ تاحال فرار ہیں ۔
ذرائع نے بتایا کہ عذیر بلوچ نے دوران تفتیش یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ مبینہ طور پر ارشد پپو، یاسر عرفات اور شیرا کو پولیس موبائل میں اغوا کر کے لایا گیا تھا جبکہ میرے کارندوں نے پولس کی وردیاں پہنی ہوئی تھیں ، ذرائع نے بتایا کہ ارشد پپو کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں سے اپنے مخالفین کو پولیس موبائلوں کے ذریعے اغوا کرایا جاتا تھا اور لوگ یہ سمجھتے تھے کہ پولیس کسی کو گرفتار کر کے لیجا رہی ہے جبکہ مبینہ طور پر پولیس کی موبائلیں لاشیں پھینکنے میں بھی استعمال کی جاتی رہی ہیں ، ذرائع نے بتایا عذیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ ملیر سٹی تھانے میں بھی میری مرضی کا ایس ایچ او لگایا جاتا تھا اس لیے وہاں بھی لیاری گینگ وار کا نیٹ ورک موجود تھا ۔

ایمزٹی وی(تعلیم) ناظم امتحانات جامعہ سندھ (سالانہ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انسٹیٹیوٹ آف لاء کے ایل ایل ایم ( پریویس و فائنل) سالانہ امتحانات 2016ءکے لئے فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں مطلع کیا گیا ہے کہ امتحانی فارم 10 فروری تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ 11 سے 15 فروری تک 1000/-روپے لیٹ فیس‘ 16فروری سے 19 فروری تک 2000/- روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد میں ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف لا ءکے دفتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پیسرزکی فٹنس ٹیم مینجمنٹ کیلیے درد سر بن گئی، ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ بہتری کیلیے پی سی بی کو پلان دیدیا، کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران بھی عمل کے پابند ہونگے،بولرز کو ذاتی طور پر بھی معاملہ سنجیدگی سے لینے کی ہدایت کردی ہے، ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے قبل خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کرینگے۔

ان کے مطابق محمد عامر ابھی اپنی اصل فارم میں نہیں آسکے تاہم تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں، نیوزی لینڈمیں ناکامی کے باوجود نوجوان کھلاڑیوں کو میگا ایونٹس سے قبل مضبوط حریف کے مقابل کھیلنے اور سیکھنے کا موقع ملا، میں مثبت پیش رفت سے مطمئن ہوں۔ تفصیلات کے مطابق دورئہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی پیس بیٹری اہم مواقع پر ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی فتوحات کیلیے راستہ صاف کرتی رہی، محمد عرفان خاص طور پر لڑکھڑاتے نظر آئے۔

رہی سہی کسر ڈراپ کیچز نے پوری کردی، ہیڈ کوچ وقار یونس کا شمار عظیم فاسٹ بولرز میں ہوتا ہے لیکن ان کی طویل عرصے تک رہنمائی کے باوجود پیسرز میں دم خم نظر نہیں آتا، سابق کپتان اب خود بھی اس کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرنے لگے ہیں، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم کیویز کیخلاف دونوں ون ڈے میچز جیت سکتے تھے لیکن بولنگ اور فیلڈنگ میں غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا،کیچز ڈراپ کرنے کے بعد میچز نہیں جیتے جا سکتے۔

ہمارے بولرز کی اچھی پرفارمنس نہ ہونے کا بڑا سبب فٹنس کی کمی ہے،لاہور میں تربیتی کیمپ کے دوران مسائل حل کرنے کیلیے کام کیا تھا مزید بھی کرینگے،وقار یونس نے کہا کہ فیلڈنگ کوچ و ٹرینر گرانٹ لیوڈن اور میں نے پی سی بی کو پلان دیدیا جس پر کھلاڑی پی ایس ایل کے دوران بھی عمل کرتے رہیں گے،ذاتی طور پر بھی بولرز سے کہا ہے کہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں،گوکہ مثالی فٹنس کیلیے 6ماہ تک مسلسل محنت کی ضرورت ہوتی ہے ۔

تاہم امید ہے کہ ایشیا کپ اور ورلڈٹی ٹوئنٹی سے قبل نمایاں بہتری دیکھنے میں آئے گی۔ وقار یونس نے طویل عرصے بعد کم بیک کے باوجود محمد عامر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ کیریئر کے آغاز میں ہی وہ ایک ذہین بولر تھے،البتہ انٹرنیشنل کرکٹ کا دباؤ ہی الگ ہوتا ہے، عامرکو ردھم میں آنے کیلیے وقت درکار ہوگا،اس لیے ہم کسی دھماکا خیز کارکردگی کی توقع بھی نہیں کررہے تھے۔

وہ ابھی اپنی اصل فارم میں نہیں آ سکے مگر اچھی بات یہ ہے کہ تیزی سے بہتری کی جانب گامزن ہیں،انھوں نے رائٹ ہینڈڈ بیٹسمینوں کو ان سوئنگ کرنا شروع کردی جو لیفٹ آرم پیسرز کی طاقت سمجھی جاتی ہے، اسپیڈ بھی واپس آنے لگی،سیریز کے دوران ہمارے بولرز میں ان کی کارکردگی سب سے بہتر رہی، ہم کوشش کررہے ہیں کہ عامرپر توقعات کا حد سے زیادہ بوجھ نہ ڈالتے ہوئے ماضی جیسا عروج حاصل کرنے میں معاونت کریں، امید ہے کہ مستقبل میں وہ پاکستان کیلیے مفید ثابت ہونگے۔ ہیڈ کوچ  نے کہا کہ ناکامیوں کے باوجود دورئہ نیوزی لینڈ میں کئی مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں۔

تشکیل نو کے مراحل سے گزرتی پاکستان کی نوجوان ٹیم کو جدیدکرکٹ سیکھنے اور اس سے ہم آہنگ ہونے کی ضرورت تھی،تیز کرکٹ کھیل کر 300 کے ہدف کو پانے کی کوشش کررہے ہیں، بڑے ٹورنامنٹس سے قبل مضبوط نیوزی لینڈ سے مقابلوں کے مواقع ملنا اچھی چیز ہے، برصغیر کی ٹیموں کیلیے مشکل کیوی کنڈیشنز میں کارکردگی دکھانا آسان نہیں ہوتا تاہم گرین شرٹس بہت جلد حالات سے مانوس ہو گئے،ہم اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے میچز جیتنے کی پوزیشن میں بھی آئے تاہم مقصد پانے میں ناکام رہے،وقار یونس نے کہا کہ سیکھنے کی حد تک دورہ بہت مفید رہا، میں مثبت پیش رفت سے مطمئن ہوں۔

ناکامی کے باوجود گرین شرٹس کو مستقبل کیلیے بہت اعتماد ملے گا، انھوں نے کہا کہ تیسرے ون ڈے میں ہمارے مڈل آرڈر نے جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو کراچھی بیٹنگ کی، ہمیں 330 کا ٹوٹل حاصل کرنا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے چند غلطیوں کی وجہ سے پورے اوورز نہ کھیل سکے، دوسری جانب میزبان بیٹسمینوں گپٹل اور کین ولیمسن نے بہتر کھیل پیش کیا اور ہمارے بولرز ابتدا میں وکٹیں نہ لے سکے، بارش سمیت کئی چیزیں بھی خلاف گئیں، البتہ مجموعی طور بہتری کے آثار ضرور نظر آئے جنھیں لے کر آگے بڑھنا ہوگا، وقار یونس نے 2 ون ڈے میچز میں 145 رنز بنانے والے بابر اعظم کو اُبھرتا ہوا کھلاڑی قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ وہ ٹور کا ایک اور مثبت پہلو ہیں، ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان باصلاحیت نوجوان پر انحصار کر سکتا ہے، میگا ایونٹس کیلیے اسکواڈ کا انتخاب سلیکٹرز کو کرنا ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ہر موقع کو کھلاڑیوں کی فارم اور فٹنس بہتر بنانے کیلیے استعمال کرتے ہوئے بھرپور تیاری کیساتھ ٹورنامنٹس میں شرکت کریں۔